24/02/2026
ڈاکٹر شاہد حسین صاحب
ماہرِ امراضِ گردہ و مثانہ کو بطور ایم ایس، ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو تعیناتی پر دلی خوشی اور فخر کے ساتھ مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ معزز منصب اُن کی شب و روز کی محنت، اعلیٰ پیشہ ورانہ بصیرت، غیر متزلزل عزم اور انسانیت نوازی کے جذبے کا شاندار اعتراف ہے۔ ڈاکٹر شاہد حسین نے اپنی قابلیت، دیانت اور خلوصِ نیت سے طب کے شعبے میں جو نمایاں خدمات انجام دی ہیں، وہ نہ صرف قابلِ ستائش ہیں بلکہ ہم سب کے لیے باعثِ اعزاز بھی ہیں۔
ہم پُرامید ہیں کہ اُن کی مدبرانہ قیادت، مثبت فکر اور مؤثر انتظامی صلاحیتوں کے زیرِ سایہ ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو ترقی کی نئی جہتیں طے کرے گا، علاج و معالجے کے معیار میں مزید بہتری آئے گی اور عوام الناس کو جدید، معیاری اور باوقار طبی سہولیات میسر ہوں گی۔
اللہ تعالیٰ اُنہیں اس نئی ذمہ داری میں کامیابی، استقامت اور مزید عزت و سربلندی عطا فرمائے، اور اُن کی کاوشوں کو عوام کے لیے باعثِ راحت و شفا بنائے آمین ثم آمین 🤲❣️