RadarOpus Advance Homeopathy

RadarOpus Advance Homeopathy Homeopathy

12/07/2026

پاخانہ کرنے کے بعد یا اس کے دوران مقعد پر آگ لگنے جیسا درد، جلن یا چبھن ہو۔ کبھی کبھی خون کے قطرے بھی آ جاتے ہیں۔ یہ ایک سیکنڈ کا نہیں ہوتا، آدھا گھنٹہ، ایک گھنٹہ درد رہتا ہے۔
ایسا کیوں ہوتا ہے
پاخانے کے بعد جلن کی سب سے بڑی وجہ A**l Fissure یعنی مقعد پر چھوٹا سا کٹ یا زخم بن جانا ہے۔ سخت پاخانہ، قبض، بار اسہال، یا زور لگانے سے یہ زخم ہو جاتا ہے۔ پھر ہر بار پاخانہ لگے تو زخم پر مرچیں لگتی ہیں۔
اس کے علاوہ بواسیر ہو تو مسے سوزش کر کے جلن دیتے ہیں۔ مرچ مصالحہ زیادہ کھانے، چائے کافی زیادہ پینے، یا پیٹ میں گرمی سے بھی جلن ہوتی ہے۔ فنگس انفیکشن، الرجی والے صابن یا ٹشو سے بھی جلن ہو سکتی ہے۔ شوگر، جگر کی بیماری میں جلد حساس ہو جاتی ہے تو معمولی چیز سے بھی تکلیف ہوتی ہے۔
گھر پر کیا احتیاط کریں
پانی بہت زیادہ پئیں تاکہ پاخانہ نرم رہے، قبض کبھی نہ ہونے دیں۔ سلاد، دہی، پپیتا، isabgol روز لیں۔ مرچ مصالحہ، اچار، چائے کافی کم کر دیں۔ پاخانے کے بعد ٹائلٹ پیپر رگڑ کر صاف نہ کریں، نیم گرم پانی سے دھوئیں اور نرم تولیے سے تھپتھپا کر خشک کریں۔ دن میں دو تین بار نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر 10 منٹ Sitz bath لیں، جلن اور سوزش فوراً کم ہو گی۔ ٹائلٹ پر زیادہ دیر نہ بیٹھیں، موبائل لے کر نہ جائیں۔
ہومیوپیتھی میں کون سی دوا کام آتی ہے
ہر مریض کی علامت الگ ہوتی ہے اس لیے دوا بھی الگ ہوتی ہے۔ چند عام ادویات یہ ہیں:
Nitric Acid جلن کاٹنے چبھن والا درد جو پاخانے کے بعد گھنٹوں رہے، جیسے شیشے کے ٹکڑے لگ رہے ہوں۔ Fissure کے لیے مشہور دوا ہے۔
Ratanhia جلن کے ساتھ ایسا احساس جیسے مقعد میں شیشے کے ٹکڑے یا جلتی ہوئی سلاخیں ہیں۔ پاخانہ نرم ہو تب بھی درد شدید ہو۔
Aloe Socotrina پاخانے کے بعد مقعد میں گرمی اور جلن، ساتھ بار پاخانے کی حاجت۔
Sulphur صبح کو پاخانہ، مقعد پر آگ جیسی جلن، مرچ مصالحہ سے بڑھ جائے۔
Paeonia جلن کے ساتھ مقعد پر نمی اور بدبودار لیکج

Address

Kharian
50981

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RadarOpus Advance Homeopathy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share