Health Wishers Medicose Khushab

Health Wishers Medicose Khushab hi

Message today
17/09/2022

Message today

15/09/2022

This one made my day.
کینیڈا ایک مہنگا ملک ہے، لیکن اس کی شہری خدمات اعلیٰ ترین معیار کی ہیں۔ کرسمس کے دوران کراچی سے ایک فیملی چھٹیاں منانے کینیڈا گئی ہوئی تھی۔ اس میں ایک جوڑا، ان کے 2 بچے اور اس شخص کا باپ شامل تھا۔ ٹورنٹو میں 3 دن کے بعد، انہوں نے مونٹریال جانے کے لیے ایک کار کرائے پر لی۔ ہائی وے 401 دنیا کے سب سے چوڑے حصے میں 18 لین گزرنے کے ساتھ فری وے بالکل شاندار ہے۔ ایک 80+ کینیڈین خاتون ان کے پیچھے ایک کار میں محفوظ فاصلہ رکھتے ہوئے تھی۔ بچے پچھلی سیٹ پر سے بار بار پیچھے دیکھ رہے تھے اور اکثر کینیڈین خاتون کو ہاتھ ہلاتے تھے جو مسکرا کر جاب میں ہاتھ ہلاتی جاتی تھی۔ اچانک کینیڈین خاتون نے دیکھا کہ ایک بوڑھے کا سر پچھلی سیٹ کی کھڑکی سے باہر نکلا اور خون کی قے ہو رہی تھی۔ اس نے اپنی کار سائیڈ پر روکی اور فوری طور پر مدد کے لیے 911 پر کال کی۔ بہت جلد، ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر نمودار ہوا۔ یہ ایک کلومیٹر آگے اترا۔ خاندان کو گاڑی روکنے کا اشارہ کیا، اور کچھ ہی دیر میں تربیت یافتہ طبی عملہ بوڑھے کو ہیلی کاپٹر میں لے گیا جو تقریباً ایک آئی سی یو تھا۔ آکسیجن کی سپلائی شروع ہو گئی۔ دل کی شرح اور دیگر پیرامیٹرز کی نگرانی کی گئی۔ ایک ماہر ایم ڈی ہدایات فراہم کرنے کے لیے ٹورنٹو سے ویڈیو کال پر تھا۔ آدھے گھنٹے میں بوڑھے کو محفوظ اور دوبارہ سفر کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا۔ کینیڈین خاتون کی فوری مدد اور بروقت کارروائی پر خراج تحسین۔ ان خدمات کے لیے، اس آدمی سے $3,500 وصول کیے گئے۔ ایک متوسط ​​پاکستانی خاندان کے لیےیہ بہت پیسہ ہیے۔اس غیر معمولی مالی اخراجات کے ساتھ، کراچی والا صدمے میں تھا اور اس نے اپنے والد کو بڑے افسردگی سے کہا کہ ابا جی، پان کھا کر کے باہر تھوکنے کی کیا ضرورت تھی۔۔۔۔ 😩

Copied

14/09/2022

ایک دفعہ ایک عالم اور شاگرد کھیتوں میں سے گزر رہے تو انہیں وہاں پرانے جوتے ملے جنہیں دیکھ کر دونوں کو یقین ہو گیا کہ یہ کسی غریب کسان کے جوتے ہیں جو ان کھیتوں میں کام کر رہا ہے۔
شاگرد نے عالم سے کہا: شیخ آپ کی کیا رائے ہے اگرمزاحا ہم کسان کے جوتوں کو کہیں چھپا دیں اور وہ واپس آئے تو اسے جوتے نہ ملیں، دیکھتے ہیں وہ کیا کرتا ہے۔!!
عالم نے جواب دیا: ہمیں اپنی محظوظیت کے لیے دوسروں کو تکلیف میں نہیں ڈالنا چاہیے۔لیکن میرے بیٹے آپ تو امیر ہیں آپ تو اپنے اور کسان دونوں کے لیے خوشیاں لا سکتے ہو۔ آپ کی کیا رائے ہے اگر ہم کسان کے جوتوں میں کچھ سکے ڈال دیں جب وہ واپس آئے گا اور جوتوں میں سکے پائے گا تو کیا کرے گا !!
شاگرد کو عالم کی یہ بات پسند آ گئی۔ اس نے کسان کے جوتوں میں کچھ سکے ڈال دیے۔ اس کے بعد عالم اور شاگرد دونوں درختوں کے پیچھے چھپ گئے اور انتظار کرنے لگے کہ کب کسان آتا ہے اور کیا کرتا ہے۔
کچھ ہی منٹوں بعد وہ غریب کسان تھکن سے چور اپنے جوتوں کے پاس آیا، جیسے ہی اس نے جوتے میں اپنا پاؤں ڈالا تو اسے محسوس ہوا جوتے میں کچھ ہے، جیسے ہی اس نے وہ جوتے میں سے نکالا تو وہ دنگ رہ گیا، ارے یہ تو سکے ہیں۔ پھر اس نے دوسرا جوتا دیکھا اس میں بھی سکے تھے۔ اس اردگرد چاروں طرف دیکھا لیکن اسے کوئی نظر نہ آیا۔وہ ان سکوں کو بار بار غور سے دیکھتا کہ کہیں وہ کوئی خواب تو نہیں دیکھ رہا۔
اس نے وہ سکے اپنی جیب میں ڈالے اور وہ گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا پھر اس نے آسمان کی طرف نظراٹھائی اور روتے ہوئے بلند آواز میں اپنے رب سے مناجات کی:
"اے میرے رب تیرا شکر ہے،تو جانتا ہے میری بیوی بیمار ہے، میرے بچے بھوکے ہیں ان کے لیے کھانا نہیں ہے۔ تیرا شکر ہے میرے اللہ تو نے مجھے اور میری اولاد کو ہلاکت سے بچا لیا۔"
کسان بہت دیر تک روتا آسمان کی طرف دیکھتا دعائیں دیتا رہا اور اس نعمت اور دولت پر اللہ کا شکر ادا کرتا رہا۔
شاگرد یہ دیکھ کر بہت متاثر ہوا اور فرط جذبات میں اس کی آنکھیں بھر آئیں۔
تب عالم نے شاگرد سے کہا: کیا اپ آپ اس سے زیادہ خوش نہیں ہیں جو آپ پہلے کرنا چاہتے تھے؟!
شاگرد نے جواب دیا: "آج آپ نے مجھے وہ سبق دیا ہے جو میں زندگی بھر نہیں بھولوں گا۔"

14/09/2022

آج سے ٹھیک سو سال پہلے 1922 میں ایک برطانوی رائٹر نے اپنی ڈائری میں لکھا کہ دوبارہ جب کیلنڈر پر 22 کا ہندسہ آئےگا تو یقیناً نہ اپ ہونگے نہ میں ہوں گا"
پھر مزید لکھا کاش عمر اتنا لحاظ رکھ لے کہ میں دوبارہ یہ ہندسہ دیکھ سکوں۔
ان لوگوں کو دیکھ سکوں جو 2022 میں ہونگے اس زمانے کو دیکھ سکوں
جو 2022 میں ہوگا مگر میں جانتا ہوں یہ ممکن نہیں ہے تب ہماری خبریں گمنام ہو چکی ہوں گی "
ساحر لدھیانوی جب بستر مرگ پر تھے، تو بند آنکھوں اپنے ڈاکٹر سے کہا "ڈاکٹر کپور میں جینا چاہتا ہوں"
زندگی نے بیشک غم دیے ہیں مگر دنیا خوبصورت جگہ ہے"
یہاں یاروں کی محفلیں ہیں" یہاں زندگی کا شور ہے" میں جینا چاہتا ہوں ڈاکٹر کپور"
22 کا ہندسہ جب سو سال بعد 2122 میں دوبارہ آئیگا " تو دوستوں یقیناً ہم میں سے کوئی بھی نہیں ہوگا"
ہماری قبریں قبرستانوں کے گنجان حصوں میں گم ہوچکی ہونگی، کچھ دھنسی ہوئی، کچھ اٹی ہوئی، دبی ہوئی۔
"لہٰذا کوشش کریں کہ یہ مختصر سا قیام خوشگوار گزر جائے"
کوئی روح کوئی جسم، ایسا نہ ہو جو زخم ساتھ لے کر جائے"
اور ان زخموں کا الزام ہمارے سر ہو"
سیاست کا میدان ہو یا خونی رشتوں کی کہانی، جہاں دیکھو وہیں نفرتوں، عداوتوں، عدم برداشت اور ایک دوسرے کی ناقدری کا جذبہ شدت سے زور پکڑتا نظر آتا ہے۔
احساس، محبت، چاہت اور خلوص سے عاری کھوکھلے رویے ہمیں نہ صرف خود سے بلکہ زندگی سے بھی دور کرتے جارہے ہیں۔
بقول شاعر:
*دھجیاں اڑنے لگیں انسانیت کی چارسو*
*دل درندہ ہوگیا انسان پتھریلے ہوگئے*

25/05/2022

دل کو بہلانے کا جس کو تجربہ تھا بیشمار ۔۔۔
دل دکھانے میں بھی ماہر انتہا درجے کا تھا ۔۔۔

07/05/2022

منہ اپنی روایات سے پھیرا نہیں کرتے
دشمن کو اچانک کبھی گھیرا نہیں کرتے

دیوار کے پیچھے کوئی رہزن نہ چھپا ہو
اس واسطے ہم گھر میں اندھیرا نہیں کرتے

جس پیڑ کی چھاؤں بھی لگے دھوپ کی صورت
اس پیڑ پہ پنچھی بھی بسیرا نہیں کرتے

آنکھوں سے نہ پڑھ لے کوئی چہرے کی اداسی
اس ڈر سے کبھی ذکر وہ میرا نہیں کرتے

بس یوں ہی ہمیں یاد تو آ جاتا ورنہ
دانستہ کبھی تذکرہ تیرا نہیں کرتے

ہم سینچتے ہیں کشت سحر اپنے لہو سے
مانگے ہوئے سورج سے سویرا نہیں کرتے

لہراتے ہیں وہ شانوں پہ حسن زلف وہ کم کم
سایہ تو وہ کرتے ہیں گھنیرا نہیں کرتے

04/01/2022

اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور آپ کے ساتھ ساتھ آپ سے جوڑے تمام خاندان کی حفاظت فرمائے آمین ثم آمین صبح بخیر

21/10/2020

سلامتی هو ان پر
جوہمیشہ صبح هوتے هی میری دعاؤں میں آجاتے هیں
اور مجھے بھی اپنی دعا میں یاد رکھتے ھیں
اللہ پاک انکوہمیشہ خوش رہے
آمین‎ .
*صبح بخیر.*

Address

QURASHI WALI
Khushab

Telephone

+923016710347

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health Wishers Medicose Khushab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share