Provincial Doctors Association

Provincial Doctors Association Provincial Doctors Association
(1)

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسیشن  King Abdullah Hospital مانسہرہ کے نئے کابینہ کو مبارک باد دیتی ہے اور ان کیلئے نیک تمناو کا اظہ...
07/08/2026

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسیشن King Abdullah Hospital مانسہرہ کے نئے کابینہ کو مبارک باد دیتی ہے اور ان کیلئے نیک تمناو کا اظہار کرتی ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ نیا کابینہ ڈاکٹر یاسر اور ڈاکٹر مبشر کے زیر قیادت ڈاکٹرز کے حقوق کے حصول اور مریض کے دیکھ بال میں کلیدی کردار ادا کرینگے۔

*پی ڈی اے جنرل باڈی اجلاس | کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ*6اگست 2026  آج کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں پی ڈی اے کا جنرل با...
07/08/2026

*پی ڈی اے جنرل باڈی اجلاس | کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ*
6اگست 2026

آج کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں پی ڈی اے کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹرز کمیونٹی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
چیئرمین پی ڈی اے ڈاکٹر زبیر ظاہر کی قیادت میں مرکزی قیادت اور ہزارہ ڈویژن بھر سے ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

*اہم نکات:*
1. ٹی ایم اوز/ہاؤس آفیسرز کی تنخواہوں میں اضافہ اور تمام کیڈرز کے لیے HPA میں اضافہ
2. سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری اور آؤٹ سورسنگ نامنظور۔
ایک سال کنٹرکٹ جاب نامنظور۔
نئے بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے زریعے کیا جائے اور 600 ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بلا تاخیر بھرتی کی جائے۔
3. فیشل ریکگنیشن حاضری
4۔ ایم ٹی آئی میں سول سرونٹس ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو تنگ کرنا ،ان کو واپس ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بیھجنا اور سول سرونٹس پوسٹ کو ایم ٹی آئی پوسٹ میں ضم کرنا
5. ایم ٹی آئی اور نان ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں کرپشن اور سفارشی کلچر اور کرپٹ عناصر کی پشت پناہی
6. ڈاکٹرز کی پروموشن میں تاخیر
7. سیکیورٹی ایکٹ پر عملدرآمد میں تاخیر
8. سی پی ایس پیCPSP کا وقار بحال کرنا

جنرل باڈی میٹنگ میں یہ کیا گیا کہ حکومت سنجیدہ نہیں۔ *17 اگست* سے احتجاج شروع ہوگا۔
پہلے مرحلے میں بلیک ربن باندھ کر احتجاج ریکارڈ کیا جائے گا جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا ، اگلے مرحلے میں تمام ہسپتالوں کو بند کیا جائے گا۔
تمام چیپٹرز کو ہدایت دی گئی کہ اپنے اضلاع میں جنرل باڈی میٹنگز کریں اور احتجاج کی تیاریاں شروع کرے ۔
ٹی ایم اوز/ایچ اوز تنخواہوں کے نمائیدگان کو ھدیات دی گئی کہ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں موبالائزیشن اور سنسٹائزیشن شروع کرے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا کہ پیرامیڈکس اور نرسز کو بھی ساتھ لیا جائے گا۔
ترجمان پراونشل ڈاکٹرز ایسوسیشن خیبر پختونخواہ۔

06/08/2026

محکمہ صحت کی غفلت سے ڈاکٹرز گزشتہ کئی مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ۔

فکس پے پے بھرتی ڈاکٹرز کئی مہینے گزرنے کے باوجود تاحال تنخواہوں سے محروم

ایم ڈی کیٹ (MDCAT) کا امتحان 16 اگست کے بجائے 20 ستمبر کو منعقد ہوگاپراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن
06/08/2026

ایم ڈی کیٹ (MDCAT) کا امتحان 16 اگست کے بجائے 20 ستمبر کو منعقد ہوگا

پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن

04/08/2026

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ

جنرل باڈی اجلاس

📍 مقام:
کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال، مانسہرہ
بتاریخ 6 اگست 2026

📅 ایجنڈا:
جنرل باڈی میٹنگ

اہم مطالبات

1️⃣ نجکاری کی مخالفت
محکمہ صحت اور تمام سرکاری ہسپتالوں کی کسی بھی قسم کی نجکاری (Privatization) کو مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔

2️⃣ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس میں 100% اضافہ

- میڈیکل آفیسرز کے Health Professional Allowance (HPA) میں 100% اضافہ کیا جائے۔
- ٹرینی میڈیکل آفیسرز (TMOs) اور ہاؤس آفیسرز کے اسٹائپنڈ میں بھی فوری طور پر 100% اضافہ کیا جائے۔

3️⃣ فیشل ریکگنیشن سسٹم
ڈاکٹرز حاضری کے لیے Facial Recognition System کو تسلیم کرتے ہیں، تاہم حکومت تمام سرکاری ہسپتالوں میں ضروری مشینری اور مکمل نظام کی فراہمی یقینی بنائے۔

4️⃣ ٹیکسز میں یکسانیت
ڈاکٹروں پر عائد سیلز ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کو وفاق اور دیگر صوبوں کی طرز پر منطقی، منصفانہ اور یکساں بنایا جائے۔

5️⃣ تمام کیڈرز کے ڈاکٹروں کی پروموشنز
تمام کیڈرز کے ڈاکٹروں کی پروموشنز کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ میرٹ اور سینیارٹی کے مطابق ترقیوں کا عمل بلا تاخیر مکمل ہو۔

اپیل

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا تمام ڈاکٹرز سے پُرزور اپیل کرتی ہے کہ مانسہرہ میں منعقد ہونے والے اس اہم جنرل باڈی اجلاس میں بھرپور شرکت کرکے اپنے حقوق، پیشہ ورانہ وقار اور صحت کے شعبے کے بہتر مستقبل کے لیے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ

ڈاکٹر محمد نعیم اعوان کو قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کا چارج سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے...
04/08/2026

ڈاکٹر محمد نعیم اعوان کو قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کا چارج سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ ملازمین کے مسائل کرنے میں مثبت کردار ادا کریں گے اور مریضوں کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں گے

پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن

03/08/2026

If you are against privatisation
If you want stipend ,HPA and other allowances increase
If you are against corruption and nepotism
If you are against unjust taxes
If you want safe working environment
Than join PDA KP at king Abdullah teaching hospital manshera at 12 pm ,6th August Thursday.
PDA media cell

سلام سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز سوات کے بہادر سرجنز کو! 👨‍⚕️❤️اتوار، جو آرام اور اہلِ خانہ کے ساتھ گزارنے کا دن سمجھا جا...
02/08/2026

سلام سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز سوات کے بہادر سرجنز کو! 👨‍⚕️❤️

اتوار، جو آرام اور اہلِ خانہ کے ساتھ گزارنے کا دن سمجھا جاتا ہے، اسی دن سوات کبل کے المناک دھماکے کے بعد سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز سوات کے سرجری ڈیپارٹمنٹ کے تمام ڈاکٹرز نے اپنی ذاتی مصروفیات اور آرام کو پسِ پشت ڈال کر فوری طور پر ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کے علاج میں بھرپور کردار ادا کیا۔ یہی وہ جذبہ ہے جو ڈاکٹر کے پیشے کو محض ایک ملازمت نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا عظیم مشن بناتا ہے۔

ہم اپنے تمام سرجنز اور طبی عملے کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی اپنی ذمہ داری نہایت اخلاص، مہارت اور فرض شناسی سے نبھائی۔ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں مزید ہمت، استقامت اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

آئیے! ہم اپنے سفید پوش ہیروز کی حوصلہ افزائی کریں، ان کی عزت کریں اور ان کے ساتھ کھڑے ہوں، کیونکہ یہی لوگ ہر مشکل گھڑی میں اپنی جان، وقت اور سکون کی پروا کیے بغیر انسانیت کی خدمت کے لیے سب سے پہلے میدان میں موجود ہوتے ہیں۔

سلام ہے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز سوات کے تمام سرجنز اور طبی عملے کو! 🇵🇰🤍

اہم اعلامیہسوات کبل پولیس سٹیشن پر ہونیوالے خودکش حملے میں 14 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوگئیجن میں 9 شہدا کے جسد خاکی...
02/08/2026

اہم اعلامیہ
سوات کبل پولیس سٹیشن پر ہونیوالے خودکش حملے میں 14 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی
جن میں 9 شہدا کے جسد خاکی سنٹرل ہسپتال سیدو شریف جبکہ 5 شہدا کے جسد خاکی کی تصدیق کبل ہسپتال کی جانب سے کردی گئی ہے

ریسکیو 1122

سوات کبل میں ہونے والے دھماکے کے بعد سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتالز/ڈی ایچ کیو ہسپتال سوات میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ تمام ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، پیرامیڈیکس اور دیگر طبی عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر اور بروقت انداز میں نمٹا جا سکے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سلیم خان، ڈی ایم ایس صاحبان اور دیگر متعلقہ افسران صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ زخمیوں کو بروقت، معیاری اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جا سکے۔
ہسپتال انتظامیہ ان تمام افراد سے اپیل کرتی ہے جو اس وقت ہسپتال میں موجود ہیں کہ وہ رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کریں تاکہ ضرورت پڑنے پر زخمیوں کو فوری طور پر خون فراہم کیا جا سکے۔
عوام الناس سے بھی گزارش ہے کہ ایمرجنسی کے دوران غیر ضروری رش اور ہجوم سے گریز کریں تاکہ طبی عملہ امدادی سرگرمیوں اور مریضوں کی دیکھ بھال کے فرائض بلا کسی رکاوٹ کے انجام دے سکے۔ ضرورت پڑنے کی صورت میں ہسپتال انتظامیہ عوام کو بروقت آگاہ کرتی رہے گی۔

31/07/2026

خیبر پختنخواہ کے ہسپتالوں میں 13سالہ تبدیلی کے مناظر

او پی ڈی میں ڈاکٹروں کو شہری ہاتھ کے پنکھے سے ہوا دینے کی ویڈیو وائرل

صوبائی وزیر صحت کے اپنے ضلع میں نظام صحت کی صورتحال پر سوالات اٹھنے لگے، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بجلی کے مسائل سے مریض اور ڈاکٹر متاثر
لاکھوں روپے کی لاگت سے نصب سولر سسٹم بھی غیر مؤثر، لوڈشیڈنگ کے دوران شدید مشکلات کا سامنا
شہری کی جانب سے ڈاکٹروں کو ہاتھ کے پنکھے سے ہوا دینے کا واقعہ انتظامی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا

Address

Khyber Pakhtunkhwa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Provincial Doctors Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share