Health and Humanity kpk

Health and Humanity kpk Pakistan Health and medical affairs updates

11/07/2026

ایزو میکس 250 ایم جی کا ایک بیچ جعلی ہے، پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری۔ مزید معلومات کے لیے پیج کو فالو کریں شکریہ۔ Health and Humanity kpk


i

کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیشنل کونسل کے وفد کا کامیاب دورہآج الائیڈ ہیلتھ سائن...
01/07/2026

کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیشنل کونسل کے وفد کا کامیاب دورہ

آج الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیشنل کونسل، اسلام آباد کے معزز وفد نے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST) کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت کونسل کے نائب صدر ڈاکٹر انیس محمد نے کی، جبکہ وفد میں سر عتیق الرحمٰن صاحب (ایمرجنسی کیئر ٹیکنالوجسٹ) اور دیگر معزز اراکین بھی شامل تھے۔

دورے کے دوران الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جن میں ڈیپارٹمنٹ آف ایمرجنسی کیئر ٹیکنالوجی (Emergency Care Technology) بھی شامل تھا۔ اس موقع پر شعبہ کے چیئرمین/ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فواد علی، سابق چیئرمین ڈاکٹر وہاب محسود، ڈاکٹر نورزادہ، ڈاکٹر فانوس حیات، ڈاکٹر آمنہ رؤف، ڈاکٹر عدنان نادر، سر نوید اللہ خان مروت، سر فردوس، مس ماریہ امتیاز، سر خرم زاہد، سر علی حیدر اور سر محمد عباس سمیت طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

انسپکشن کے بعد کونسل کے وفد نے شعبہ کے انتظامی، تدریسی اور پیشہ ورانہ معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور مثبت رائے دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شعبہ مستقبل میں بھی اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھے گا۔

کونسل نے واضح طور پر یقین دہانی کرائی کہ تمام انرولڈ طلبہ کو مستقبل میں کونسل کی جانب سے رجسٹریشن اور پیشہ ورانہ امور کے حوالے سے کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ یہ یقین دہانی طلبہ اور ان کے والدین کے لیے نہایت حوصلہ افزا اور خوش آئند ہے۔

یہ کامیابی طلبہ کی مسلسل محنت، اساتذہ کی انتھک کاوشوں اور یونیورسٹی انتظامیہ کے بھرپور تعاون کا ثمر ہے۔ ہم الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیشنل کونسل، اسلام آباد کے معزز وفد کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے شعبہ کا تفصیلی جائزہ لیا، مثبت سفارشات پیش کیں اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

ہم بالخصوص وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر الیاس صاحب اور کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی پوری انتظامیہ کے بھی بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے وفد کی بہترین میزبانی کی، ہر ممکن تعاون فراہم کیا اور طلبہ کے مفادات کو ہمیشہ ترجیح دی۔

ہم امید کرتے ہیں کہ کونسل، یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کے درمیان یہ باہمی تعاون مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا تاکہ ایمرجنسی کیئر ٹیکنالوجی سمیت الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے تمام شعبہ جات مزید مضبوط، معیاری اور پیشہ ورانہ ترقی کی راہ پر گامزن رہیں۔

ڈیپارٹمنٹ آف ایمرجنسی کیئر ٹیکنالوجی (ECT)
کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST)












11/05/2026

چین نے الٹراساؤنڈ کی نئی ٹیکنالوجی ایجاد کی ہے جس کی مدد سے موبائل فون کے ذریعے اسکین کیا جا سکتا ہے۔ کسی بڑی مشین، لمبی قطاروں یا ڈاکٹروں کی مہنگی فیس کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کا بیٹا، بھائی، یا بہن گھر پر محفوظ طریقے سے الٹراساؤنڈ کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ مزید انے والے ویڈیوز دیکھنے کے لیے پیج کو فالو کریں۔ Health and Humanity kpk

.

09/05/2026

خیبر میڈیکل کالج پشاور کی ہونہار طالبہ مقدس مختیار نے 9 گولڈ میڈل حاصل کرکے ماں کو پہنادئیے،جذباتی ویڈیو وائرل مزید انے والے ویڈیوز دیکھنے کے لیے پیج کو فالو کریں۔ Health and Humanity kpk

07/05/2026

جعلی ڈاکٹر اور جعلی اپریشن۔ مزید انے والے ویڈیوز دیکھنے کے لیے پیج کو فالو کریں۔ Health and Humanity kpk

04/05/2026

ڈاکٹر کے علاوہ کلینیکل پریکٹس کون کون کرے سکتا ہے قانون جانئے۔ مزید انے والے ویڈیوز دیکھنے کے لیے پیج کو فالو کریں۔ Health and Humanity kpk

02/05/2026

میڈیکل اسٹورز سے منتھلیاں کیسے وصول کی جاتی ہے۔ مزید انے والے ویڈیوز دیکھنے کے لیے پیج کو فالو کریں۔ Health and Humanity kpk

01/05/2026

خیبر پختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں فالج کے اہم انجکشن کی عدم دستیابی کا انکشاف۔ مزید انے والے ویڈیوز دیکھنے کے لیے پیج کو فالو کریں۔ Health and Humanity kpk

30/04/2026

پشاور میں پیرامڈکس کی جعلی سینئرٹی لسٹ پر حکومت کا ردعمل۔ مزید انے والے ویڈیوز دیکھنے کے لیے پیج کو فالو کریں۔ Health and Humanity kpk

29/04/2026

پی ایم ڈی سی کے خط کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ جب کلینیکل سائیکالوجسٹ پی ایم ڈی سی کے ماتحت ہے ہی نہیں تو پی ایم ڈی سی ہمارے بارے میں کیسے بات کر سکتی ہے کلینیکل سائیکالوجسٹ عامرہ خان ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن۔ مزید انے والے ویڈیوز دیکھنے کے لیے پیج کو فالو کریں۔ Health and Humanity kpk

Address

Pindi Road Near Enclave Town
Kohat
26000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health and Humanity kpk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share