DHO Kohat

DHO Kohat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DHO Kohat, Medical and health, Complex Offices Block-1, Gate No 2, KDA Kohat, Kohat.

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب محمد نواز نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہاٹ ڈاکٹر ناصر حسن کے ہمراہ ستمبر 2026ء کی ایس این آئی ڈیز (SNID...
02/09/2026

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب محمد نواز نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہاٹ ڈاکٹر ناصر حسن کے ہمراہ ستمبر 2026ء کی ایس این آئی ڈیز (SNIDs) پولیو مہم کے سلسلے میں جاری یو سی ایم اوز اور ایریا انچارجز کی تربیتی نشست کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر تربیتی عمل کا جائزہ لیا گیا اور پولیو مہم کو مؤثر، منظم اور کامیاب بنانے کے لیے متعلقہ افسران و اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

تربیتی نشست اے ڈی سی آفس کانفرنس ہال اور ڈی ایچ او آفس کانفرنس ہال میں منعقد کی گئی، جس میں متعلقہ یو سی ایم اوز اور ایریا انچارجز نے شرکت کی۔

محکمہ صحت ضلع کوہاٹ کا عزم: پولیو سے پاک پاکستان کے لیے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔

Health Department, KP
Emergency Operations Centre Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Kohat
DHO Kohat

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) کوہاٹ ڈاکٹر ناصر حسن نے ستمبر 2026 کی سب نیشنل امیونائزیشن ڈیز (SNIDs) پولیو مہم کے سلسلے میں ا...
01/09/2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) کوہاٹ ڈاکٹر ناصر حسن نے ستمبر 2026 کی سب نیشنل امیونائزیشن ڈیز (SNIDs) پولیو مہم کے سلسلے میں اے ڈی سی (ADC) آفس اور ڈی ایچ او (DHO) آفس کوہاٹ میں جاری پولیو ٹریننگ کا دورہ کیا،

جہاں انہوں نے یونین کونسل میڈیکل افسران (UCMOs) اور ایریا انچارجز کی جاری تربیتی نشستوں (Training Sessions) کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی اور مہم کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے پر زور دیا اور تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ مکمل لگن، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ ضلع کوہاٹ کے ہر بچے تک پولیو کے قطرے پہنچائے جا سکیں اور اس مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

Health Department, KP
Emergency Operations Centre Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Kohat
DHO Kohat

31/08/2026
محترم ڈاکٹر ناصر حسن، ڈی ایچ او کوہاٹ نے UPECs (بیچ-2) کے لیے مائیکرو پلاننگ اور MPQA سے متعلق خصوصی تربیتی سیشن کی نگرا...
28/08/2026

محترم ڈاکٹر ناصر حسن، ڈی ایچ او کوہاٹ نے UPECs (بیچ-2) کے لیے مائیکرو پلاننگ اور MPQA سے متعلق خصوصی تربیتی سیشن کی نگرانی کی۔

​سیشن کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک معیاری مہم کی بنیاد معیاری مائیکرو پلاننگ پر ہوتی ہے۔ انہوں نے UPECs کو ہدایت کی کہ وہ آنے والے SIAs میں بہترین نتائج کے حصول کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں، موثر باہمی رابطہ قائم رکھیں اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں۔

PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Health Department, KP
Emergency Operations Centre Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Kohat
DHO Kohat

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) کوہاٹ ڈاکٹر ناصر حسن نے ڈی ایچ او آفس کوہاٹ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ HPV پلاننگ ورکشاپ میں شرک...
27/08/2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) کوہاٹ ڈاکٹر ناصر حسن نے ڈی ایچ او آفس کوہاٹ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ HPV پلاننگ ورکشاپ میں شرکت کی,

جس میں کوہاٹ ڈویژن بھر سے محکمہ تعلیم کے تمام ADEOs (اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز) نے بھرپور شرکت کی تاکہ اسکولوں میں بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

اس موقع پر ای پی آئی (EPI) کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محبت علی نے تمام شرکاء کو مہم کی منصوبہ بندی اور نفاذ پر تفصیلی تربیت دی۔

ورکشاپ کے بعد، ڈی ایچ او کوہاٹ ڈاکٹر ناصر حسن نے ڈبلیو ایچ او (WHO) کے ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر رابیل کے ہمراہ سی ایم ایچ (CMH) کوہاٹ میں واقع ای پی آئی سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ویکسین کی فراہمی، کولڈ چین اور انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

Health Department, KP
Emergency Operations Centre Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Kohat
DHO Kohat

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہاٹ ڈاکٹر ناصر حسن نے 12 ربیع الاول کے مبارک موقع پر مختلف صحت کے مراکِز کا خصوصی دورہ کیا۔ دورے کے...
26/08/2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہاٹ ڈاکٹر ناصر حسن نے 12 ربیع الاول کے مبارک موقع پر مختلف صحت کے مراکِز کا خصوصی دورہ کیا۔ دورے کے دوران تمام طبی مراکِز میں تمام عملہ اپنی ڈیوٹی پر حاضر پایا گیا۔

​ڈاکٹر ناصر حسن نے آر ایچ سی گمبٹ میں ٹائپ ڈی ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایس ڈی او (C&W) کے ہمراہ شادی پور میں نئے بی ایچ یو کے قیام کے لیے مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا۔

بعد ازاں انہوں نے آر ایچ سی چورلکی اور آر ایچ سی بلی ٹنگ کا دورہ کر کے طبی سہولیات، ادویات کی موجودگی اور انتظامی امور کو سراھا۔ اس موقع پر انہوں نے اعادہ کیا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Health Department, KP
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Kohat
DHO Kohat

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) کوہاٹ ڈاکٹر ناصر حسن کی ہدایات پر لیڈی ہیلتھ ورکرز (LHWs) کی جانب سے مختلف علاقوں میں گھر گھر ا...
20/08/2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) کوہاٹ ڈاکٹر ناصر حسن کی ہدایات پر لیڈی ہیلتھ ورکرز (LHWs) کی جانب سے مختلف علاقوں میں گھر گھر انڈور سرویلنس اور ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

​اس دوران خواتین اور خاندانوں کو ڈینگی مچھر کی افزائش کی ممکنہ جگہوں کی نشاندہی، صفائی ستھرائی برقرار رکھنے، کھڑے پانی کے خاتمے اور ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

​علاوہ ازیں، ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں کیس ریسپانس سرگرمیاں (Case Response Activities) جیسے کہ انڈور ریسپیکٹو سپرے (Dengue IRS Activity) بھی باقاعدگی سے جاری رہیں، تاکہ وائرس اور مچھروں کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

​عوام کی صحت کے تحفظ اور ڈینگی کے تدارک کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے یہ سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔
Health Department, KP
Emergency Operations Centre Khyber Pakhtunkhwa
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Kohat
DHO Kohat

محترم وزیرِ صحت اور سیکرٹری صحت، خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں آج ضلع کوہاٹ میں 1000 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قی...
20/08/2026

محترم وزیرِ صحت اور سیکرٹری صحت، خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں آج ضلع کوہاٹ میں 1000 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام کے لیے تجویز کردہ مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ اور معائنہ کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبد الوحید، ریجنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، ساؤتھ ریجن نے مجوزہ مقامات کا معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر ناصر آفریدی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہاٹ، ڈاکٹر طاہر علی شاہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈپٹی ڈی ایچ او کوہاٹ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے نمائندہ جناب محمد ابراہیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے ریونیو عملہ بھی موجود تھا۔

دورے کے دوران تمام مجوزہ مقامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ہسپتال کے قیام کے لیے ان کی موزونیت، رسائی، دستیابی اور دیگر متعلقہ امور کا بغور جائزہ لیا گیا۔

1000 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا قیام حکومتِ خیبر پختونخوا کا ایک اہم اور تاریخی منصوبہ ہے، جس کا بنیادی مقصد جنوبی اضلاع کی عوام کو جدید اور معیاری تھرڈری کیئر (اعلیٰ سطحی) طبی سہولیات ان کے اپنے خطے میں فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف خصوصی طبی سہولیات مقامی سطح پر میسر ہوں گی بلکہ موجودہ بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بھی نمایاں طور پر کم ہوگا اور جنوبی اضلاع سے آنے والے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

تفصیلی معائنے اور مقامی انتظامیہ سے مشاورت کے بعد مجوزہ مقامات کی تفصیلات، رسائی، موزونیت اور دیگر متعلقہ امور پر مشتمل جامع فزیبلٹی رپورٹ مزید ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ دفتر کو پیش کی جائے گی۔

امید ہے کہ یہ تاریخی اور اہم منصوبہ جنوبی خطے میں صحتِ عامہ کی سہولیات کو مزید مستحکم کرنے اور عوام کو جدید طبی خدمات کی فراہمی میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Address

Complex Offices Block-1, Gate No 2, KDA Kohat
Kohat
26000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHO Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share