Department of Physical Therapy-KUST

Department of Physical Therapy-KUST Information and issues of the Department of Physical Therapy KUST

📢 اہم اطلاع برائے طلبہ ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل تھراپیجیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل تھراپی کے چیئرمین ڈاکٹر نع...
07/05/2026

📢 اہم اطلاع برائے طلبہ ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل تھراپی

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل تھراپی کے چیئرمین ڈاکٹر نعمان رحیم صاحب فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے رخصت پر تشریف لے جا رہے ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق، ان کی غیر موجودگی میں ڈاکٹر محمد رحمان صاحب (لیکچرار ڈی پی ٹی) کو بطور انچارج چیئرمین ڈیپارٹمنٹ کے امور کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے اور طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے۔

اللہ تعالیٰ ڈاکٹر نعمان رحیم صاحب کے سفرِ حج کو آسان فرمائے، ان کی عبادات کو قبول فرمائے

ڈاکٹر محمد رحمان صاحب کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

کل  الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلباء اور انتظامیہ کے وفد نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کا دورہ کیا، جہاں کونسل کے سیکرٹری ڈ...
07/05/2026

کل الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلباء اور انتظامیہ کے وفد نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کا دورہ کیا، جہاں کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر ابرار رفیق کے ساتھ ایک اہم اور مثبت ملاقات منعقد ہوئی۔

اس ملاقات میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے مختلف شعبہ جات کے چیئرپرسنز اور نمائندگان بھی شریک تھے، جن میں:
• ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے چیئرپرسن ڈاکٹر نعمان رحیم صاحب
• ECT کے چیئرپرسن ڈاکٹر فواد علی صاحب
• HND کے چیئرپرسن ڈاکٹرعمر نشان صاحب
• MLT کے چیئرپرسن ڈاکٹر قاسم صاحب
• ڈائریکٹر اکیڈمکس محمد ذیشان صاحب، اور اس کے علاوہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلباء نمائندگان بھی شامل تھے۔ ملاقات میں مختلف اہم ایجنڈوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جن میں:

1۔ Individual Registration اور License کا مسئلہ
2۔ Final Inspection Schedule
3۔ Zero Visit اور Institute Status
4۔ Paid Internship / House Job کی لازمی نوٹیفکیشن

ان تمام نکات پر وفد نے اپنے اپنے مؤقف اور خدشات سیکرٹری AHPC ڈاکٹر ابرار صاحب کے سامنے تفصیل سے پیش کیے، جس پر انہوں نے جامع وضاحت فراہم کی۔

ڈاکٹر ابرار صاحب نے بتایا کہ جن یونیورسٹیوں نے 25 جنوری 2025 سے پہلے اپلائی کیا ہو اور جن کا اسٹیٹس “Ready for Inspection” آ چکا ہو، اُن تمام طلباء کو Individual Registration اور License جاری کیا جائے گا۔

مزید برآں Paid House Job کو لازمی قرار دینے کے حوالے سے انہوں نے وضاحت کی کہ کونسل کی جانب سے یہ نوٹیفکیشن تاحال نافذ نہیں کیا گیا اور اس عمل میں کچھ وقت درکار ہوگا۔

Final Inspection کے حوالے سے بھی انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ان شاء اللہ بہت جلد انسپیکشن ٹیم ادارے کا دورہ کرے گی اور جلد ہی Institution Registration بھی مکمل ہو جائے گی۔

آخر میں تمام شرکاء نے ڈاکٹر ابرار صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلباء کے بہتر مستقبل کے لیے مزید مثبت اقدامات کی امید ظاہر کی۔

الائیڈ ہیلتھ سائنسز کمیٹی KUST

السلام علیکمامید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔الائیڈ ہیلتھ سائنسز کمیٹی اس طرح یونیورسٹی کی طرف سے آن لائن کلاسز کے آغاز کے ...
05/05/2026

السلام علیکم

امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔

الائیڈ ہیلتھ سائنسز کمیٹی اس طرح یونیورسٹی کی طرف سے آن لائن کلاسز کے آغاز کے حوالے سے جاری کردہ حالیہ نوٹیفکیشن کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔ یہ باضابطہ طور پر اعلان کیا جاتا ہے کہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کمیٹی تمام آن لائن کلاسوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے۔ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلباء نہ تو کسی بھی قسم کی آن لائن تدریسی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے اور نہ ہی اس میں شرکت کریں گے۔ یہ فیصلہ متفقہ طور پر لیا گیا ہے، اور بائیکاٹ اگلے نوٹس تک نافذ العمل رہے گا۔

السلام علیکمامید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔آج الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی ایک مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس ...
05/05/2026

السلام علیکم

امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔

آج الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی ایک مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور اپنے خیالات اور مسائل پر کھل کر گفتگو کی۔

اس میٹنگ میں درج ذیل اہم نکات پر تفصیلی بات چیت کی گئی:

1. اے اچ پی سی (AHPC) کے ساتھ رجسٹریشن کے معاملے پر زور دیا گیا۔
2. کل کونسل کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
3. کونسل میٹنگ کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کی گئی۔
4. کمیٹی کی جانب سے یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر قسم کی آن لائن کلاسز کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

تمام شرکاء نے اتفاقِ رائے سے یہ فیصلہ کیا کہ رجسٹریشن کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ، آئندہ کا مکمل لائحہ عمل کونسل کے ساتھ میٹنگ کے بعد تمام طلبہ کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

آخر میں یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پورے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ ہر قسم کی آن لائن کلاسز کا مکمل بائیکاٹ کریں گے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔

ہم سب کا اتحاد ہی ہماری طاقت ہے۔ اپنے حقوق کے حصول کے لیے پرامن اور منظم جدوجہد جاری رکھیں۔

منجانب: الائیڈ ہیلتھ سائنس کمیٹی کسٹ

بسم اللہ الرحمن الرحیمالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہامید ہے کہ تمام دوست خیریت سے ہوں گے۔تمام الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طل...
04/05/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ تمام دوست خیریت سے ہوں گے۔
تمام الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل صبح 10:00 بجے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کمیٹی کی جانب سے ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے۔
چونکہ یونیورسٹی بند ہے، اس لیے میٹنگ کیفے میں ہوگی۔
اس میٹنگ میں:
اب تک کے تمام پراسیس پر بات ہوگی
طلبہ کی تمام کوئریز (سوالات) سنی اور حل کی جائیں گی
آئندہ کے لائحہ عمل پر باہمی مشاورت کی جائے گی
لہٰذا تمام متعلقہ طلبہ سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپنی حاضری یقینی بنائیں اور بھرپور شرکت کریں۔

الائیڈ ہیلتھ سائنسز کمیٹی کسٹ کوہاٹ

السلام علیکم،امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔جیسا کہ آپ سب نے دیکھا کہ Kohat University of Science and Technology کے ڈیپار...
09/04/2026

السلام علیکم،
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔
جیسا کہ آپ سب نے دیکھا کہ Kohat University of Science and Technology کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل تھراپی کی جانب سے ایک غیر پروفیشنل اور ان افیشل نوٹیفکیشن گردش میں ہے، جس میں طلبہ کو رجسٹریشن کے حوالے سے سخت اور غیر پیشہ ورانہ انداز میں مخاطب کیا گیا ہے۔
ہم اس نوٹیفکیشن کے انداز اور زبان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ایک تعلیمی ادارے کی طرف سے اس قسم کا لہجہ نہ صرف غیر مناسب ہے بلکہ طلبہ پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے کے مترادف بھی ہے۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ:
طلبہ کو دھمکیاں دینا یا پریشرائز کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
ایسے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے کم نہیں کیے جا سکتے۔
ہمارا احتجاج مکمل طور پر جائز اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہے۔
لہٰذا:
فیس بائیکاٹ بدستور جاری رہے گا
جب تک رجسٹریشن کا مسئلہ حل نہیں ہو، تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا
ہم اپنے مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے
ہم نے کافی عرصہ صبر اور مفاہمت سے کام لیا، لیکن جب مسائل حل نہ ہوں تو آئینی اور پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔
آخر میں، ہم تمام طلبہ سے گزارش کرتے ہیں کہ:
متحد رہیں
کسی بھی قسم کے دباؤ میں میں نہ آئیں!!!

اہم اعلان برائے تمام طلباء!!!!📢تمام طلباء کو واضح طور پر مطلع کیا جاتا ہے کہ جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جات...
31/03/2026

اہم اعلان برائے تمام طلباء!!!!📢

تمام طلباء کو واضح طور پر مطلع کیا جاتا ہے کہ جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اور ہماری ڈیپارٹمنٹ کی رجسٹریشن کے حوالے سے باضابطہ اور حتمی پیش رفت سامنے نہیں آتی، اس وقت تک کوئی بھی طالب علم فیس جمع نہیں کروائے گا اور نہ ہی کسی قسم کی رجسٹریشن کرے گا۔
یہ فیصلہ تمام طلباء کی مشترکہ مشاورت اور کمیٹی کے متفقہ مؤقف کے تحت کیا گیا ہے، جس پر عمل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
مزید یہ کہ اگر کوئی طالب علم اس متفقہ فیصلے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس عمل کی بھرپور مذمت کی جائے گی، اور اس کے نتیجے میں دیگر طلباء کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ داری اسی پر عائد ہوگی۔
لہٰذا تمام طلباء سے گزارش ہے کہ کسی بھی قسم کے دباؤ میں نہ آئیں اور صرف کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ جب تک باضابطہ اجازت نہ دی جائے، کوئی بھی فیس یا رجسٹریشن نہ کروائیں۔

اتحاد ہی ہماری طاقت ہے، اور اپنے حقوق کا حصول ہمارا بنیادی حق ہے۔

مزید برآں، لیٹ فیس کے معاملے پر ہم پہلے بھی وائس چانسلر سے بات کر چکے ہیں۔ ہم ابتدا سے واضح کرتے آئے ہیں کہ اگر ہمارے حقوق تسلیم نہ کیے گئے اور ہمارے مستقبل کو داؤ پر لگانے کی کوشش کی گئی تو ہم اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے، اور اس کے تمام تر نتائج کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

21/03/2026

Dear Students,
​Wishing you a joyous Eid-ul-Fitr filled with laughter, peace, and togetherness.
​May the blessings of this day bring light to your path and success to your endeavors. Let’s celebrate the spirit of gratitude and kindness that this day represents.
​Stay safe and enjoy the holidays!

Chairman

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ!آج الائیڈ ہیلتھ سائنسز کمیٹی نے وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی  ڈاکٹر ظفر الیاس کے ساتھ ایک اہم میٹ...
03/03/2026

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ!
آج الائیڈ ہیلتھ سائنسز کمیٹی نے وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر الیاس کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی، جس میں طلبہ کے بنیادی اور سنجیدہ مسائل باقاعدہ طور پر پیش کیے گئے۔ کمیٹی کی جانب سے جن اہم نکات پر بات کی گئی اُن میں

1۔ڈیپارٹمنٹ کی رجسٹریشن،
2- پیڈ ہاؤس جاب کے مواقع کی فراہمی
3- پرمننٹ ٹیچنگ سٹاف
4- ریہیبلیٹیشن سینٹر میں پیشنٹ فلو

وائس چانسلر نے تمام نکات کو غور سے سنا اور خاص طور پر رجسٹریشن کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب سے اہم معاملہ ہے اور اس پر پہلے سے کام جاری ہے۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ ہفتے متعلقہ وزیر کے ساتھ اس سلسلے میں ایک اہم ملاقات بھی طے ہے تاکہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔

کمیٹی ممبران نے واضح الفاظ میں مؤقف اختیار کیا کہ ان تمام مسائل پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور طلبہ کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ یہ بھی دو ٹوک انداز میں کہا گیا کہ جب تک فائنل وزٹ مکمل نہیں ہو جاتا، فیس کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔ اگر وزٹ میں مزید تاخیر ہوئی تو پھر آئندہ کے لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

ان شاء اللہ ہم طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھاتے رہیں گے اور کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے۔ تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ کوئی بھی فیس جمع نہ کروائے۔ اگر کوئی اس فیصلے کی خلاف ورزی کرے گا تو اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی..

الائیڈ ہیلتھ سائنسز کمیٹی کسٹ

23/02/2026

📢 اہم اطلاع برائے تمام طلبہ

تمام سٹوڈنٹس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کلاسز کے بائیکاٹ کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کی طرف سے واضح کیا جاتا ہے کہ کلاسز معمول کے مطابق جاری رہیں گیں۔
لہٰذا تمام طلبہ اپنے اپنے کلاس گروپس میں یہ پیغام ضرور شیئر کر دیں کہ کلاسز باقاعدگی سے ہونگے۔
یاد رہے کہ بائیکاٹ صرف ڈیپارٹمنٹل فیس کا ہے، کلاسز کا نہیں۔
شکریہ
بمطابق حکم: ڈیپارٹمنٹل کمیٹی

Address

KUST Kohat
Kohat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department of Physical Therapy-KUST posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share