Kohistan Nursing Society KNS

Kohistan Nursing Society KNS 𝐜𝐚𝐫𝐞, 𝐜𝐨𝐦𝐩𝐚𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧, 𝐜𝐨𝐮𝐫𝐚𝐠𝐞, 𝐜𝐨𝐦𝐦𝐢𝐭𝐦𝐞𝐧𝐭, 𝐜𝐨𝐦𝐩𝐞𝐭𝐞𝐧𝐜𝐞

ڈی ایچ کیو ہسپتال داسو کے اندر کوہستان کے مریض روزانہ کی بنیاد پر زلیل وخواز ہورہے ہیں لیکن ڈپٹی کمشنر کوہستان اور اے سی...
05/11/2024

ڈی ایچ کیو ہسپتال داسو کے اندر کوہستان کے مریض روزانہ کی بنیاد پر زلیل وخواز ہورہے ہیں لیکن ڈپٹی کمشنر کوہستان اور اے سی صاحبان کو واپڈا کی جی حضوری سے چھٹکارا نہیں ملتا ہے ۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج صبح سویرے زیر تصویر صدام بھائی جن کا تعلق اپر کوہستان سیئو سے ہے، اسلام آباد سے کوہستان آتے ہوئے راستے میں زیدکھاڑ کے قریب اوپر سے اچانک پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوا جنہیں فوری طور پر جب ڈی ایچ کیو ہسپتال داسو پہنچایا گیا تو ابتدائی مغائینے کیلئے اتنے بڑے ہسپتال میں ایکسرے کی سہولت تک موجود نہیں تھی جب پوچھا گیا تو کبھی کہا سٹاف نہیں تو کبھی کہا مشین خراب اور پھر اسی مریض کو جو کہ شدید درد میں مبتلا تھا انہیں مجبورا ایکسرے کئے بغیر ایبٹ آباد لایا گیا اور یہاں پر اُن کا علاج شروع ہے۔ اب افسوس کی بات یہ ہیکہ ایک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں اس طرح کے ایمرجنسی کیس کا ابتدائی علاج کیلئے کوئی سسٹم موجود نہ ہو اور پھر اسی کی دھائی کی طرح مریض کو تڑبتے ہوئے ایبٹ آباد لیا جارہا ہے تو ایسے ہسپتال اور ایسے نظام کا کیا فائدہ ہے؟ ۔ کوہستان اپر کے عوام کیلئے تعینات ڈی سی اور اے سی صاحبان واپڈا کی جی حضوری سے فاریغ نہیں ہوتے ہیں اور عوام کا ان بنیادی مسائل کے حل کیلئے اُن کے منہ پر تالے لگیں ہوئے ہیں ۔
الحمداللہ! مریض اب خطرے سے باہر ہے ۔

Deputy Commissioner Kohistan Upper

ٹی ایچ کیو (THQ) پٹن کوھستان لوئر میں گزشتہ کچھ مہینے پہلے ۲ رجسٹر نرسز  (RN 2) کے پوسٹ،  جن پر صرف ہمارے تینوں کوھستان ...
02/06/2024

ٹی ایچ کیو (THQ) پٹن کوھستان لوئر میں گزشتہ کچھ مہینے پہلے ۲ رجسٹر نرسز (RN 2) کے پوسٹ، جن پر صرف ہمارے تینوں کوھستان کے نرسنگ گریجویٹس کا حق ہوتا ہے، چند حرام پیسے بطور رشوت لے کے اور اپنے تعلقات کا ناجائز استعمال کر کے 2 ایسے گریجوئٹس کو ہائر (higher) کرا دیا گیا ہے جن کا تعلق ہمارے تینوں اضلاع میں سے کسی بھی ضلعے سے نہیں ہے۔ حلانکہ ہمارے تینوں کوہستان میں ابھی 15 سے 20 نرسنگ گریجوئٹس بغیر کسی سروئس کے موجود ہیں۔ یہ نہ صرف کوہستان نرسنگ گریجوئٹس کے ساتھ بلکہ پورے کوہستان کے ساتھ زیاداتی ہے اور انکے حق پر ڈاکا اور زبردستی قابض ہونا ہے، کہ انکے اپنے بچیں تمام تر اہلیت و صلاحیت رکھنے کے باوجود انکے لئے اپنی خدمات سرانجام نہئں دے پا رہیں ہیں۔
ہم بطور نرسنگ سوسائٹی اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور زمہ داران، انتظامیہ و عہدیداران سے پورزور اپیل کرتے ہیں کہ اس کا عہطہ کیا جائے اور حق کو حقدار تک پہنچایا جاے۔

Engineer Sajjad Ullah Baqi

Address

Kohistan
Kohistan Tikai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohistan Nursing Society KNS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share