Qureshi Shifa Khana

Qureshi Shifa Khana Original & imported products available.No copy products here.

25/08/2023
املوک٬ اس موسم کا وہ پھل جسے کھانے کے صرف فائدے ہی فائدےاملوک ایک ایسا پھل ہے جو بالکل ٹماٹر کی طرح نظر آتا ہے اس پھل ک...
04/02/2023

املوک٬ اس موسم کا وہ پھل جسے کھانے کے صرف فائدے ہی فائدے

املوک ایک ایسا پھل ہے جو بالکل ٹماٹر کی طرح نظر آتا ہے اس پھل کو بہت سے ناموں سے جانا جاتا ہے لیکن زیادہ تر افراد اسے جاپانی ٹماٹر کہتے ہیں۔ املوک ایک ایسا پھل ہے جسے کھانے کے صرف فائدے ہی فائدے ہیں-

آج کل چونکہ اس پھل کا موسم ہے اس لیے یہ آنے والے دنوں میں آپ کو ہر طرف دکھائی دے گا- اور اس کے قیمتی فائدے دیکھتے ہوئے ایسے افراد کو بھی لازمی اسے اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنانا چاہیے جو اسے پسند نہیں کرتے-

املوک میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن بی 6 کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔

املوک میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو تیز طاقتور بناتا ہے جس بیماریاں آسانی سے حملہ آور نہیں ہوسکتیں- املوک میں پائے جانے والے وٹامنز جلد بوڑھا ہونے سے بھی بچاتے ہیں۔

اس پھل میں شوگر کنٹرول کرنے٬ وزن میں کمی لانے اور قبض کو دور کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

اس کے علاو کمر درد ، گلے کی سوزش، خراش، سخت جسمانی مشقت سے پٹھوں کی اکڑن اور درد کی صورت میں املوک کا استعمال بہت مفید ہے۔

املوک بڑی آنت کی خرابیوں کو دور کرنے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ اس سے نظام انہضام درست رہتا ہے۔ دل کے بیماریوں میں بھی اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ یہ اپینڈکس کے درد اور معدے کی خرابیوں کو بھی دور کرتا ہے۔

املوک میں ایسے غذائی اجزاﺀ بھی موجود ہوتے ہیں جو انسان کو نہ صرف کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ صحت کو مزید بہتر بھی بناتے ہیں-

املوک بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ویسے تو املوک گودے سے بھرا پھل ہے اور اس کی مٹھاس بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، لیکن اگر اس پھل کو تقریباً 8 گھنٹوں کے لیے فریزر میں جما دیں، تو اس کا گودا کسی میٹھی آئس کریم سے کم نہیں لگے گا۔

اس جمے ہوئے پھل کو بیچ سے کاٹ کر چمچ سے اس کا گودا ایسے کھائیں جیسے کپ سے آئس کریم کھائی جاتی ہے-

اس دلچسپ طریقے سے املوک کھانا یقیناً آپ کو پسند آئے گا-

یقیناً اس میٹھے پھل کے فوائد جان کر آپ اس کا استعمال شروع کردیں گے جس کے بعد آپ کو کسی دوا کی ضرورت نہیں پڑے گی

22/01/2023

ادرک, سونٹھ یا زنجبیل کے فوائد
یہ مقوی باہ، مقوی معدہ اور سدوں کو کھولتی ہے, کا سر ریاح، ہاضم ہے, قاطع بلغم و رطوبات غلیظیہ , تقویت اعضاء, نافع فالج ادھرنگ و کرم معدہ, اس کو امراض معدہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ مقوی باہ معجونوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔*
بلغمی و سردی اعصاب اور اسہال غذائی
مقوی باہ
*زردی بیضہ مرغ نیم برشٹ کے ہمراہ کھانا منی کو زیادہ اور قوت باہ بڑھانے کی بے مثل دواء ہے*
*مقوی حافظہ اور ذہن ہے۔ خاص طور پر بلغمی مزاج والوں کے لیے بہترین دوا ہے۔_*
*ادرک ملین بھی ہے اور قا تل کر م شکم یعنی پیٹ کے کیڑوں کو مارتی ہے۔*
*نفخ شکم، درد شکم، ضعف اشتہا وغیرہ میں مفید ہے۔_* پیٹ میں ریاح بھرے ہوں, قبض رہتا ہو, ادرک کو تراش کر ریزہ کریں اوپر نمک چھڑک کر ایک دو ماشہ کھائیں, بھوک لگے گی, ریاح خارج ہو گی, اور قبض رفع ہو جاے گی*
معدہ کی تمام خرابیاں کے لیے,
سونٹھ اور اجوائن حسب ضرورت لیکر آب ادرک سے تر کریں یا سرکہ سے تر کریں, پھر سایہ میں خشک کر کے پیس کر قدرے نمک ملا کر محفوظ رکھیں, دونوں وقت چار رتی سے ایک ماشہ تک پانی کے ساتھ
*سنامکی، تربد اور دیگر مروڑ پیدا کرنے والی ادویہ کی اصلاح کرتی ہے۔*
* اس کا مربہ اصلاح معدہ کے لیے مفید ہے اور خاص طورپر پیٹ درد میں تو بے حد مفید ہے۔_*
*آنتوں اور معدہ کی رطوبت کی وجہ سے دست آتے ہوں تو یہ قبض پیدا کر کے دست بند کرتی ہے۔*
*ریاحی دردوں مثلاً گنٹھیا، فالج، درد پشت، درد کمر میں بیرونی طور پر تیل میں جلا کر یا دیگر ادویہ کے ہمراہ تیل بناکر مالش کی جائے تو فوری فوائد ہوتا ہے۔_* تروی کے ساتھ دی جاے تو جوڑوں سے بلغم کو نکال لاتی ہے,
جنگلی قسم زیادہ قوی ہوتی ہے
*بطور سرمہ آنکھوں میں لگانے سے جالا، پھولا، دھند صاف ہوجاتے ہیں، اس کا بہترین طریقہ تو یہ ہے کہ اس کا پانی نکال کر چھان کر آنکھ میں لگایا جائے۔*
سرمہ آنکھوں
زنجبیل, پھٹکڑی, نمک سنک برابر وزن کوٹ چھان کر مثل غبار سرمہ بنائیں, دن میں تین بار لگانا پھولہ کے مجرب ہے,
*بادی دور کر نے کے لیے ادرک کا استعمال تیر بہدف ہے۔ اس لیے سمجھدار لوگ گوبھی یا پھر بادی سبزیوں میں ادرک کا استعمال زیادہ کر تے ہیں۔_*
* √ قے
ادرک اور پیاز کا رس ملا کر پینے سے قے بند ہو جاتی ہے,
* انفلوئزا, سردی کی کھانسی میں ادرک کوشہد میں ملا کر استعمال کرنے سے آرام ملتا ہے۔*
سفوف سونٹھ ایک چھٹانک, سفوف پپلی ادھی چھٹانک, سفوف کاکڑا سینگی تین چھٹانک, مکس کر کے رکھیں,
ایک سے ڈیڑھ ماشہ شہد کے ساتھ چٹائیں,
*فالج کا مریض اگر ادرک کا مربہ اور جائفل چوستا رہے توفالج سے جلدی صحت ہوجاتی ہے۔_*
*کان کے درد کے لئے کان میں ادرک کے پانی کے چند قطرے ٹپکانے سے فوری آرام ہوتا ہے۔*
*ادرک گردوں اور مثانہ کو طاقت دیتاہے۔ خصیے کی درد میں کچا ادرک آدھ تولہ کھانے کے بعد کھانا مفید ہے۔_*
قطرہ قطرہ پیشاب آنا,
*دمہ اور کھانسی میں ادرک کا استعمال بے حد مفید ہے۔* ادرک کا رس ایک چھٹانک, شہد ایک چھٹانک ملا کر ذرہ گرم کر کے پی لیں, سات دنوں میں آرام ہوگا*
*دانتوں کی ترشی دور کرنے کے لئے ادرک ایک تولہ گھی میں بھون کر، تین ماشہ نمک ملاکر، دانتوں پر ملنا بے حد مفید ہوتا ہے۔_*
* سنگرہنی, پیچس, بدہضمی کے دست, معدہ کی کمزوری کے مرض میں خشک ادرک (یعنی سونٹھ) کو گھی میں بریاں کر کے چھاچھ کے ہمراہ دن میں دو تین مرتبہ پلانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔*
سونٹھ, سونف, ہرڑ سیاہ, ہر ایک ایک چھٹانک, چینی تین چھٹانک, کوٹ چھان کر ایک ماشہ سے تین ماشہ تک دن میں دو تین بار
*عورتوں کے مرض سیلان الرحم میں جوارش زنجیل یا پھرمعجون زنجیل ایک چمچہ چائے والا ہمراہ پانی صبح وشام کھلانا فائدہ مند ہوتا ہے۔_*
معجون زنجبیل
حاملہ عورتوں واسطے کثیرالنفع ہے,
زنجبیل, زیرہ کرمانی ہر ایک تین تولہ, مرچ سیاہ, مگھاں ہر ایک ڈیڑھ تولہ, الائچی خرد و کلاں ہر اہک ڈیڑھ ماشہ, دارچینی وغیرہ سات ماشہ سب کوٹ چھان کر سات چھٹانک مصری کے قوام میں ملاکر 9 سے آیک تولہ
*کھانا کھانے سے پہلے ادرک کھانے سے حلق اور زبان صاف ہوجاتی ہے۔* آواز بیٹھ جانے پر رس ادرک اور شہد ملا کر چاٹنا چاہیے,
*پیٹ کے درد میں ادرک کو کوٹ کر آٹے میں ملاکر روٹی بنا کر کھلانے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے۔ اور مرض اعادہ نہیں کرتا۔_*
*سردی سے زکام نزلہ آواز بیٹھ جاے ہونے کی صورت میں ادرک کی چائے پینا فوری آرام کا باعث ہوتا ہے۔* دم پھولنے کی شکایت, درد شکم اور ریاحی شکایت,
نزلہ و زکام
ادرک تراش کر گھی میں بریاں کریں حسب ضرورت, اس کے بعد چینی ادرک کے برابر وزن, چاشنی میں ڈال کر پکائیں, جب قوام بن جاے تو سونٹھ, زیرہ سفید, مرچ سیاہ ناگیسر, جاوتری, الائچی خرد, تج, تیزپات, زیرہ سیاہ, پلیپل (مگھاں) , دھنیا, پپلامول, باوبڑنگ ہر ایک ادرک کا بارہواں حصہ لیکر کوٹ چھان کر ملائیں اور محفوظ کر لین,
خوراک چھ ماشہ سے ایک تولہ
*ادرک کا رس اور دودھ ملا کر سونگھنے سے سردرد دور ہوجاتا ہے۔_*
* ادرک کا رس تلسی کے پتوں کا رس شہد اور مور کے پرون کے چاندوں کی راکھ ملکر چاٹنا قے کو روکتا ہے۔*
* صفرا کی وجہ سے پیدا ہونے والا ضعف ہضم ادرک کے رس میں لیموں کا رس ملاکر پینے سے دور ہوجاتا ہے۔_*
*ادرک، ترپھلا (یعنی مساوی الوزن ہڑ، بھیڑہ، آملہ) اور گڑ ملاکر کھانا یرقان کو دور کردیتا ہے۔*
* درد ریح کو دور کرنے کے لئے اگر ادرک کا رس اجوائن خراسانی میں گھوٹ کر متاثرہ حصے پر لگایا جائے توبہت فائدہ ہوتا ہے۔_*
سونٹھ آڈھائی تولہ, کو جوکوب کر کے تین پاؤ پانی میں جوشاندہ بنا لیں اور آدھی چھٹانک تین تین گھنٹے بعد پلائیں, درد ریحی کا خاص علاج ہے,
* مسوڑھوں کے مرض میں خاص طورپر پھول جانے کی صورت میں دانت کے نیچے ادرک کا ٹکڑا دباکر رکھتے ہیں اور اندرونی رخسار کی طرف دبانے سے فوری آرام ہوتاہے۔ بادی کا پانی خارج ہوجاتا ہے۔ اور درد وغیرہ ٹھیک ہوجاتی ہے۔*,
*بلغم دور کرنے کے لئے ادرک بطور غذا اور دوا دونوں صورتوں میں بے حد مفید ہے۔_*
* بچوں کی کھانسی کی صورت میں انہیں ادرک کا عرق شہد میں ملاکر دینے سے کھانسی کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔*
*جسمانی طاقت کے لئے ادرک کو گھی میں بھون کر چینی ملاکر ایک چمچہ چائے والا اس کا سفوف بنا کر روزانہ استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔_*
* اس کا استعمال غضب کی بھوک لگا تاہے۔*
*ادرک کا مربہ بے شمار بیماریوں کا علاج ہے۔_*
*مربہ بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے
*_بغیر ریشے کی موٹی ادرک آدھ کلو کو چھیل کر لمبی قاشوں کی صورت میں کاٹ لیں۔ پھر نمک ملے پانی میں ان کو جوش دیں جب قدرے گل جائیں توپانی علیحدہ کر دیں۔ اور آدھ کلو چینی کی الگ سے بنی ہوئی گرم گرم چاشنی میں ڈال دیں، پھر جوش اس وقت تک دیں کہ وۂ گاڑھی ہوجائے، بس مربہ تیار ہے۔ اس کو چینی کے مرتبان یا پھر شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں اور حسب ضرورت استعمال میں لائیں...

جسم کو طاقتور اور خوبصورت بنانے کے ٹوٹکےپانی میں بھگو کر چھیلے ہوئے بادام دس عدد لے کر خوب باریک پیس لیں اور جوش کھاتے ہ...
22/01/2023

جسم کو طاقتور اور خوبصورت بنانے کے ٹوٹکے

پانی میں بھگو کر چھیلے ہوئے بادام دس عدد لے کر خوب باریک پیس لیں اور جوش کھاتے ہوئے آدھ سیر دودھ میں ملا دیں۔ جب دو تین جوش آجائیں تو دودھ آگ سے اتار کر ٹھنڈا کریں جب پینے کے لائق ہوجائے تو مصری یا شہد حسب ذائقہ ملادیں۔ نہایت طاقتور نسخہ ہے
دیہات اور پہاڑی علاقوں میں رات کو خنکی بڑھ چکی ہے‘ یہ موسم اور آنے والے تین سے چار ماہ جان بنانے کا موسم کہلاتا ہے‘ جو کھائیں ہضم ہوتا ہے‘ کمزور سے کمزور معدہ والے کی بھی بھوک چمک اٹھتی ہے۔ میرے پاس جسم کو طاقتور اور خوبصورت بنانے کے 19 نسخہ جات ہیں جو میں قارئین کی نذر کرتا ہوں۔

دودھ میں بادام‘ پستہ‘ الائچی‘ زعفران اور شکر ڈال کر خوب جوش دیں‘ اس کے پینے سے جسم میں خوب طاقت آتی ہے۔
انجیر کو دودھ میں جوش دے کر کھانے سے اور اس دودھ کو پینے سے قوت آتی ہے اور خون بڑھتا ہے۔
بھینس کے گرم دودھ میں دو چمچ شہد کو اچھی طرح سے ملا کر پی لیا کریں۔ عام جسمانی قوت اور طاقت بڑھانے کیلئے مفید ہے۔
۔ پانی میں بھگو کر چھیلے ہوئے بادام دس عدد لے کر خوب باریک پیس لیں اور جوش کھاتے ہوئے آدھ سیر دودھ میں ملا دیں۔ جب دو تین جوش آجائیں تو دودھ آگ سے اتار کر ٹھنڈا کریں جب پینے کے لائق ہوجائے تو مصری یا شہد حسب ذائقہ ملادیں۔ نہایت طاقتور نسخہ ہے۔
اگر صبح کے وقت سات عدد مغزبادام کھا کر اوپر سے گاجروں کا جوس دس تولہ‘ دودھ گائے آدھا کلو میں ملا کر نوش کریں‘ اس سے دماغ کو تقویت ملتی ہے۔ جسم خوبصورت اور طاقتور ہوجاتا ہے۔
روزانہ صبح اور رات کو سوتے وقت شکر اور سنامکی برابر ملا کر اس کا چورن پھانکنے سے قوت آتی ہے۔
چنے کے آٹےکا حلوہ بنا کر روزانہ کھانے سے اعصابی ودماغی ضعف سے نجات ملتی ہے۔
رات کو اکیس دانے کشمش اور ایک چمچ شہد کا دودھ میں بھگو رکھیں‘ صبح کو کشمش دودھ سے نکال کر نہار منہ کھالیں‘ اوپر سے یہی دودھ نیم گرم کرکے پی لیں‘ دماغی قوت کیلئے فائدہ مند ہے‘ جسم کو خوبصورت بناتا ہے۔
گاجر کا جوس روزانہ صبح نہار منہ پینے سے جسم میں طاقت آتی ہے‘ یرقان کے مریض کیلئے فائدہ مند ہے‘ اگر گاجر کے جوس میں ایک چمچ شہد مکس کردیا جائے تو دوگنا فائدہ ہوتا ہے۔
ایک کپ دودھ میں ایک چمچ شکر اور چٹکی بھر دارچینی ڈال کر پینے سے کمزوری فوری دور ہوجاتی ہے۔
ناشتے میں دودھ کے ساتھ دو یا تین پکے ہوئے کیلے کھانے سے دبلاپن دور ہوجاتا ہے۔
میٹھے مالٹے کا رس پینے سے جسمانی قوت بحال ہوجاتی ہے۔
روزانہ صبح کے ناشتے میں ایک پختہ سیب کھانے سے جسمانی قوت بحال رہتی ہے۔
کھجور کے پانچ دانے گھی میں سینک کر چاولوں کے سات کھانے سے بدن طاقتور ہوتا ہے۔
ایک خشک انجیر‘ پانچ بادام‘ شکر دودھ میں جوش دے کر پینے سے خون صاف ہوتا ہے جسم میں توانائی آتی ہے۔
مغزاخروٹ‘ بادام‘ منقیٰ اور انجیرکو آپس میں ملا کر کھانا مقویٰ اعضائے رئیسہ اور دماغ کیلئے طاقتور چیز ہے۔
۔ کدو کا گودا پانچ تولہ‘ املی دو تولہ‘ چینی دو تولہ‘ تینوں اشیاء کو ایک کلو پانی میں جوش دیں‘ جب ایک پاؤ پانی باقی رہے تو اتار کر چھان کر ٹھنڈا کرکے ایک ہفتہ پلاتے رہیں۔ دماغ اور جگر کی گرمی دور ہوکر خون صالح پیدا ہوگا اور دماغ طاقتور ہوجائے گا۔ بلڈپریشر کے مریض کیلئے فائدہ مند ہے
۔ مغز بادام چھیلے ہوئے دس عدد‘ الائچی خورد دس عدد‘ سونف دو ماشہ‘ منقیٰ پانچ عدد جملہ ادویات کو پانی میں گھوٹ کر گھوٹا بنالیں۔ مصری کا اضافہ کرکے دن میں دو یا تین بار پلانا مقوی دل اور دماغ ہے‘ پیاس کو تسکین دیتا ہے‘ معدہ اور جگر کی ورزش کیلئے مؤثر ہے۔
دارچینی دو تولہ‘ بچ ایک تولہ‘ ہرڑ کابلی ایک تولہ‘ مصری دو تولہ‘ چاروں چیزوں کو باریک پیس کر سفوف بنالیں۔ خوراک: ایک ماشہ سے دو ماشہ تک صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ حافظہ کی تقویت کیلئے بے نظیر نسخہ ہے۔

20/01/2023

Umeed
🍐🍐امرود کے فائدے 🍐🍐
امرودوں کا موسم اب شروع ہوچکا ہے، امرود ہو اور ساتھ کالا نمک نہ ہو۔
مگر یہ صرف منہ کا ذائقہ ہی دوبالا نہیں کرتے بلکہ اس میں ان میں اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں جو اس پھل کو صحت کے لیے بہترین بناتے ہیں۔
وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل کتنے فوائد کا حامل ہے، وہ درج ذیل ہے:
1- کینسر کا خطرہ کم کرے،
امرود میں موجود وٹامن سی، لائیکو پین اور دیگر اجزاء ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس کا کام کرتے ہیں جو جسم میں نقصان دہ اجزاء کی سطح کم کرتے ہیں، جس سے کینسر زدہ خلیات کی نشوونما نہیں ہوتی۔
2- ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہتر
فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے امرود ذیابیطس کو بڑھنے سے روکتا ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو ریگولیٹ کرتا ہے۔
3- دل کو صحت مند بنائے،
امرود کھانے سے جسم میں نمک یا سوڈیم اور پوٹاشیئم کے توازن میں بہتری آتی ہے جس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں آتا ہے، یہ پھل صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول اور دیگر عناصر کی سطح بھی کم کرتا ہے جو کہ امراض قلب کا باعث بنتے ہیں۔
4- قبض کشا
اس میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور ایک امرود ہی فائبر کی روزانہ کے لیے ضروری مقدار کا 12 فیصد حصہ جسم کو فراہم کردیتا ہے جو کہ نظام ہضم کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے، امرود کے بیج بھی قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
5- بینائی بہتر کرے
امرود میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو کہ آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین ہے، یہ پھل نہ صرف عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی میں آنے والی تنزلی سے تحفظ دیتا ہے بلکہ اسے بہتر بھی کرتا ہے۔ یہ موتیے کے مرض کی رفتار کو بھی سست کرتا ہے۔
6- حاملہ خواتین کے لیے بہتر
اس پھل میں فولک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو حاملہ خواتین کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
7- دانتوں کے درد کو کم کرے
امرود میں ورم کش خصوصیات بھی ہوتی ہیں اور جراثیم کش ہونے کی وجہ سے بھی یہ انفیکشن کے خلاف جدوجہد کرتا ہے جبکہ جراثیموں کو مارتا ہے، اس لیے اسے کھانا دانت کے درد کے لیے اچھا گھریلو ٹوٹکا ثابت ہوتا ہے۔
8- تناﺅ کم کرے
امرود میں موجود میگنیشم، مسلز اور اعصاب کو پرسکون کرتا ہے، لہذا دن بھر کے کاموں کے بعد اسے کھانے سے مسلز کو سکون ملتا ہے، ذہنی تناﺅ کم ہوتا ہے جبکہ جسمانی توانائی بڑھتی ہے۔
9- دماغی پھل
اس پھل میں وٹامن بی تھری اور بی سکس بھی موجود ہے جو کہ دماغ کی جانب خون کی فراہمی کو بڑاھتا ھے۔
Qureshi Shifa khana.

بہترین ناشتہ۔تین کھجوریں اور ایک دودھ کا گلاس اپنے اندر تمام غذائی اجزائے سموئے ہوئے ہے‘ ضروراستعمال کریں سارا دن فریش ر...
17/01/2023

بہترین ناشتہ۔تین کھجوریں اور ایک دودھ کا گلاس اپنے اندر تمام غذائی اجزائے سموئے ہوئے ہے‘ ضروراستعمال کریں سارا دن فریش رہیں۔

Original & imported products available.No copy products here.

رنگ صاف کرنے کا آسان طریقہ ابھی یہ سیرم بنائیں اور چہرے پر لگائیں اور دن بہ دن چہرے کا رنگ صاف کرتی جائیںبازار میں سیرم ...
17/12/2022

رنگ صاف کرنے کا آسان طریقہ ابھی یہ سیرم بنائیں اور چہرے پر لگائیں اور دن بہ دن چہرے کا رنگ صاف کرتی جائیں
بازار میں سیرم تو بہت ہیں لیکن ہر کسی کی پہنچ میں نہیں ہیں، تو اب ان چیزوں کو ملا کر آپ بھی اچھا سا فئیرنس سیرم بنائیں، باآسانی لگائیں اور اس کے حیران کن نتائج سے اپنی رنگت صاف بنائیں۔

میں بھی روزانہ رات کو اس چیز کے دو قطرے منہ پر لگاکر سوتی ہوں رزلٹ دیکھ کر میں نے تو یہ طریقہ آزما لیا ہے آپ بھی آزمائیں اور اپنا رنگ دن بہ دن صاف کرتے جائیں

٭ پین میں پانی ڈالیں اس کو دھیمی آگ پر پکائیں، اس میں مالٹے یا لیموں کے چھلکوں کو چھوٹا چھوٹا کاٹ کر ڈالیں اور آدھا گھنٹہ پکنے دیں۔

٭ ایک پیالی میں ایلوویرا جل اور وٹامن ای کا ایک کیپسول کھول کر ڈال لیں اور اس کو اچھی طرح مکس کرلیں۔

٭ مالٹے کے پانی اور ایلوویرا جل کا مکسچر اچھی طرح ملا کر پیسٹ بنائیں اور اس کو اپنے چہرے پر لگائیں اس سے آپ کا رنگ بغیر کسی نقصان کے نکھر جائے گا۔

مالٹے کے چھلکے وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اس لئے وہ ایلوویرا اور وٹامن ای کے ساتھ مل کر اچھا فئیرنس کمال دکھاتے ہیں۔

منہ کے چھالوں سے پریشان ہیں تو فریج میں رکھی یہ معمولی چیز استعمال کے بعد چھالوں کو فوراً ختم کر دےHUM AUR SEHAT درد انس...
09/12/2022

منہ کے چھالوں سے پریشان ہیں تو فریج میں رکھی یہ معمولی چیز استعمال کے بعد چھالوں کو فوراً ختم کر دے

HUM AUR SEHAT

درد انسانی جسم کے چاہے کسی بھی حصے میں ہو لیکن سارا جسم بے چین ہوجاتا ہے۔اسی طرح منہ کے چھالے انسان کو پاگل کر کے رکھ دیتے ہیں اور اگر بھول کر کوئی ایسی چیز کھالی جائے جس میں مرچیں شامل ہوں تو اس کے بعد تکلیف میں دگنا اضافہ ہوجاتا ہے۔جب یہ چھالے منہ میں نکلتے ہیں تو ہمارا بات کرنا بھی مشکل تر ین ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی دانتوں کی گھسٹ بھی ان میں درد کو بڑھا دیتی ہے۔یہ چھالے عموماً سفید اور زرد رنگ کے ہوتے ہیں اور ان کے کنارے لال ہوتے ہیں۔

ان چھالوں کی چبھن اتنی شدت کی ہوتی ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ان میں سوئیاں چبھ رہی ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کیسے ان تنگ کرنے والے چھالوں سے چھٹکا را پایا جاسکتا ہے؟ آیئے اس حوالے جانتے ہیں۔

اگر یہ چھالے سائز میں چھوٹے ہیں تو ان کے لیے علاج کی ضرورت پیش نہیں ہوتی کیونکہ یہ ایک سے 2 ہفتے کے اندر اندر ختم ہوجاتے ہیں، تاہم اگر وہ بڑے اور بہت زیادہ تکلیف دہ ہوں تو وہ خود ٹھیک نہیں ہوتے۔

پہلی بات تو یہ ہے کہ چھالے اگر بڑے ہیں تو اس کے لیے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئیے۔ وہ آپ کو دوائیں ، اور ماؤتھ واشز کا استعمال کرنے کا ہدایت دے سکتا ہے۔منہ کے چھالے کسی بھی عمر کے شخص میں ہوسکتے ہیں چاہے وہ بچہ ہو بڑا یا بوڑھا شخص۔ خواتین میں منہ کے چھالے ہونے کی شرح مردوں کے نسبت زیادہ پائی جاتی ہے۔

کیا گھریلو ٹوٹکوں سے منہ کے چھالوں کا علاج ممکن ہے؟آپ کے کچن میں موجود ایسی چیز جس سے منہ کے چھالوں کا علاج ممکن ہے۔1- نمک کے پانی سے کلیاں کریں یا ایک چائے کا چمچ بیکنگ پاؤڈر آدھے کپ گرم پانی میں ملا کر کلیاں کر کےچھالوں کی جلن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔2- برف کو چھالے کی جگہ پر رکھ کر مساج کریں۔3- علاج کے ساتھ تھوڑا احتیاط بھی ضروری ہے تو زیادہ مرچوں والی غذاؤں سے گریز کریں

Address

Pahar Pur
Kot Sultan

Telephone

+923120067053

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qureshi Shifa Khana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Qureshi Shifa Khana:

Share