District Health Officer Shangla

District Health Officer Shangla This page is for public information regarding Health Services / Activities in District Shangla.

04/09/2026

The DHO and DDHO addressed the training session of Area In-Charges and UCMOs, emphasizing the importance of effective planning, coordination, and commitment for the successful implementation of the upcoming SNID campaign.

آج دفترِ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ میں آنے والی پولیو مہم کے سلسلے میں ایریا انچارجز اور یو سی ایم اوز کی تربیتی نشست کا...
04/09/2026

آج دفترِ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ میں آنے والی پولیو مہم کے سلسلے میں ایریا انچارجز اور یو سی ایم اوز کی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

ٹریننگ میں ڈسٹرکٹ ماسٹر ٹرینرز مظہر علی اور کمال زادہ نے شرکاء کو پولیو مہم کے حوالے سے مکمل بنیادی تربیت فراہم کی، تاکہ ایریا سپروائزرز بعد ازاں اپنی اپنی یونین کونسلز میں فرنٹ لائن ورکرز کو مؤثر اور درست طریقے سے تربیت دے سکیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر نذر محمد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالصمد نے تربیتی سیشنز میں شرکت کرتے ہوئے آنے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

ہمارا عزم ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔ آئیے! پولیو سے پاک اور صحت مند پاکستان کے لیے مل کر اپنا کردار ادا کریں۔ 💧💚

مورخہ 03/09/2026ضلع ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر نذر محمد کی خصوصی ہدایات پر پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہی ملک نے ملیریا ...
03/09/2026

مورخہ 03/09/2026
ضلع ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر نذر محمد کی خصوصی ہدایات پر پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہی ملک نے ملیریا سپروائزرز کے ہمراہ تحصیل بشام کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈاکٹر شاہی ملک نے اسسٹنٹ کمشنر بشام جاوید اقبال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تحصیل بشام میں ڈینگی اور ملیریا کی ہفتہ وار کارکردگی اور بیماریوں کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بشام نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بعد ازاں پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہی ملک نے مختلف ہسپتالوں اور صحت مراکز کا دورہ کیا، جہاں عوام کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ ملیریا سے متعلق ریکارڈ بھی چیک کیا گیا اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

محکمہ صحت شانگلہ عوام کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور ڈینگی و ملیریا جیسی بیماریوں کی مؤثر روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
Directorate General Health Services-KP
Deputy Commissioner Shangla
Health Department, KP

مورخہ: 02 ستمبر 2026ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر نذر محمد نے آج BHU شالیزارہ، لیلونئی کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دورا...
02/09/2026

مورخہ: 02 ستمبر 2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر نذر محمد نے آج BHU شالیزارہ، لیلونئی کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ او پی ڈی رجسٹر اور EPI ریکارڈ بھی چیک کیے گئے۔

ڈاکٹر نذر محمد نے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے مریضوں کو دستیاب اور محدود وسائل کے باوجود بہتر، بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔

محکمہ صحت شانگلہ عوام کو بہتر صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دینے کے لیے کوشاں ہے۔
Deputy Commissioner Shangla
Directorate General Health Services-KP
Health Department, KP

اپنی بیٹیوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔🙌سرویکل کینسر ہماری بیٹیوں اور خواتین کے لیے خطرہ ہے، لیکن بروقت حفاظتی ٹیکہ لگوانے س...
02/09/2026

اپنی بیٹیوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔🙌

سرویکل کینسر ہماری بیٹیوں اور خواتین کے لیے خطرہ ہے، لیکن بروقت حفاظتی ٹیکہ لگوانے سے آپ اپنی بیٹیوں کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں۔

02/09/2026

سرویکل کینسر ایک خطرناک لیکن قابلِ تدارک بیماری ہے، اور بروقت ویکسینیشن مستقبل میں اس بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اپنی بیٹیوں کی صحت اور محفوظ مستقبل کے لیے درست معلومات حاصل کریں اور ویکسینیشن کی اہمیت کو سمجھیں۔

مزید معلومات کے لیے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں۔

02/09/2026

سرویکل کینسر ایک سنگین بیماری ہے اور پاکستان میں خواتین میں تیسرا سب سے عام کینسر ہے۔ اس سے بچاؤ ممکن ہے اور بروقت ویکسینیشن اس کے خلاف مؤثر تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اپنی بیٹیوں کو سرویکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے آج ہی درست قدم اٹھائیں اور ان کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنائیں۔
ڈاکٹر گل رخ قاضی
ماہر امراضِ نسواں
لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور

دنیا بھر میں والدین اپنی بیٹیوں کی صحت کے تحفظ کو ترجیح دے رہے ہیں۔آئیں ہم بھی اپنی بیٹیوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کے ل...
02/09/2026

دنیا بھر میں والدین اپنی بیٹیوں کی صحت کے تحفظ کو ترجیح دے رہے ہیں۔

آئیں ہم بھی اپنی بیٹیوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید معلومات کے لیے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں۔

🍼 ماں کا دودھ بچے کے لیے قدرت کا بہترین تحفہ ہے۔پیدائش کے فوراً بعد بچے کو ماں کا دودھ پلانا اس کی صحت، نشوونما اور مضبو...
02/09/2026

🍼 ماں کا دودھ بچے کے لیے قدرت کا بہترین تحفہ ہے۔
پیدائش کے فوراً بعد بچے کو ماں کا دودھ پلانا اس کی صحت، نشوونما اور مضبوط قوتِ مدافعت کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ماں کا دودھ بچے کی مکمل غذا ہے اور زندگی کی بہترین شروعات فراہم کرتا ہے۔
❌ ڈبے کا دودھ ماں کے دودھ کا متبادل نہیں۔
✅ اپنے بچے کو پہلے چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ پلائیں، پھر مناسب اضافی غذا کے ساتھ دو سال یا اس سے زیادہ عرصے تک دودھ پلانا جاری رکھیں۔
صحت مند بچہ، مضبوط مستقبل۔

Address

Alpuri, District Shangla KPK
Kpk
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Health Officer Shangla posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to District Health Officer Shangla:

Shortcuts

Share