Community Of Homeopaths Pakistan Official

Community Of Homeopaths Pakistan  Official Mission to Work Hard for Homeopathy In The World
(1)

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
29/11/2025

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

کمیونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان کے زیر اہتمام دسویں ایجوکیشنل کانفرنس سربند ھوٹل ایبٹ آباد میں منعقد ھوی کانفرنس کی صدارت ...
30/09/2025

کمیونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان کے زیر اہتمام دسویں ایجوکیشنل کانفرنس سربند ھوٹل ایبٹ آباد میں منعقد ھوی کانفرنس کی صدارت ھومیوپیتھک ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری بانی و چیئرمین کمیونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان نے کی تلاوت قرآن پاک کی سعادت ڈاکٹر حافظ عبد الباسط نے حاصل کی جبکہ نبی مہربان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت ڈاکٹر بشریٰ زیب نے پیش کیے خطبہ استقبالیہ صدر کمیونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان ڈاکٹر قاضی سجاد احمد نے پیش کیا جبکہ نقابت کے فرائض ھومیوییتھک ڈاکٹر عقیل جاوید سیکرٹری جنرل کمیونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان نے ادا کیے
ایجوکیشنل کانفرنس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے سینکڑوں کی تعداد میں ھومیوپیتھک ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی
پاکستان کے نامور ھومیوپیتھک ڈاکٹرز جناب مرزا اشفاق سلیم ربانی پرنسپل شاہ فیصل ھومیوییتھک میڈیکل کالج گجرات ھومیوییتھک ڈاکٹر محمد مجتبیٰ چوہدری مینجنگ ڈائریکٹر ریکس لیبارٹریز پاکستان ھومیوییتھک ڈاکٹر جناب رضوان حمید صاحب مینجر سیل اینڈ پروموشن کمال لیبارٹریز پاکستان ھومیوییتھک ڈاکٹر محمد اکرام خان یوسف زئ گولڈ میڈلسٹ لیجنڈ ھومیوییتھک ڈاکٹر وحید اللہ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز محمود بہاولپور یونیورسٹی جیسے سینئر ھومیوپیتھک ڈاکٹرز نے اپنے اپنے مقالہ جات پیش کیے ان مقالاجات کو ھومیوییتھک ڈاکٹرز نے خوب سراہا اور تالیاں بجا کر خوب داد دی کمیونٹی آف ہومیوپیتھس ضلع ایبٹ آباد کے راہنماؤں صدر ڈاکٹر بشیر احمد ڈاکٹر بشریٰ زیب ڈاکٹر مشتاق حسین شاہ ڈاکٹر شفق کاظمی ڈاکٹر نرگس نعمان ڈاکٹر عاصمہ بی بی صدر کمیونٹی آف ہومیوپیتھس ضلع مانسہرہ ڈاکٹر محمد شہزاد جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاھد ربانی سی ای او چائنہ میڈیکل سینٹر ڈاکٹر محمد نواز ڈاکٹر گلزار احمد ڈاکٹر زاہد ربانی ڈاکٹر دلدار حسین ڈاکٹر صغیر علوی اور دیگر سینئر ھومیوپیتھک ڈاکٹرز نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ کمیونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ھونے والی دسویں ایجوکیشنل کانفرنس اس خطہ کے ھومیوییتھک ڈاکٹرز کے لیے امید کی کرن ھے ماضی میں کبھی بھی اس خطے میں ھومیوییتھک ڈاکٹرز کا اتنا بڑا اجتماع نہی ھوا انشاء اللہ اس کانفرنس کے دور رس نتائج مرتب ھوں گے ھومیوپیتھی کو کوئ ختم نہی کر سکتا اس کانفرنس کی وجہ سے ھومیوییتھی کا پیغام گھر گھر پہنچ گیا ھے کانفرنس کے مہمان خصوصی ھومیوییتھک ڈاکٹر ابرار نقوی سا بق میمبر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی تھے نقوی صاحب نے اتنی شاندار کانفرنس منعقد کرنے پر کمیونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان کی قیادت اور خاص طور ھومیوییتھک ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری بانی و چیئرمین کمیونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور دلی مبارکباد پیش کی اور کمیونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان کے فلاحی کاموں سے متاثر ھو کر کمیونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان میں شامل ھو گئے ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری نے نقوی صاحب کو خوش آمدید کہا اور اور اس امید کا اظہار کیا کہ آ پ کی کمیونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان میں شمولیت ھومیوییتھک ڈاکٹرز کے لیے ٹھنڈی ھوا کا جھونکا ثابت ھو گی انشاء اللہ کانفرنس سے کمیونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان کے راہنماؤں ڈاکٹر محمد اصغر ڈاکٹر محمد ارشد ڈاکٹر ایم ایچ شاھین ڈاکٹر ظفر اقبال ڈاکٹر طارق جاوید چوہدری ڈاکٹر فضل کاکڑ صدر کمیونٹی آف ہومیوپیتھس بلوچستان ڈاکٹر رضا خان بابی ڈاکٹر سلمیٰ کوثر ڈاکٹر فائزہ اظہر ڈاکٹر رفاقت علی انصاری بٹ گرام سے ڈاکٹر فیض الحکیم اور دیگر راھنماوں نے بھی خطاب کیا کانفرنس میں ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری بانی و چیئرمین کمیونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان کو بلوچستان کے وفد نے بلوچوں کی روایتی پگڑی پہنائے گئ آ زاد کشمیر کے وفد نے بھی ڈاکٹر طارق جاوید چوہدری کی قیادت میں تحائف پیش کیے خیبرپختونخواہ کے وفد نے روایتی ٹوپی پہنا کر کمیونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان کےلیے اپنی محبت کا اظہار کیا آ خر میں ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری بانی و چیئرمین کمیونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان نے تمام شرکاء کانفرنس کا شکریہ ادا کیا اور انھیں ھومیوپیتھی کے ھیرو قرار دیا اور کہا کہ انشاء اللہ ھم ھومیوپیتھس اور ھومیوپیتھی کی ترقی اور ترویج کے لئے آ خری دم تک کوشش کرتے رھیں گے انشاءاللہ انھوں نے ان الفاظ کی ساتھ اختتام کیا کہ انشاءاللہ ایک دن آ ہے گا ھومیوییتھک طریقہ علاج دنیا کا سب سے بڑا طریقہ علاج ھو گا ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری نے ریکس لیبارٹریز پاکستان اور کمال لیبارٹریز پاکستان کا تعاون کرنے پر خصوصی طور شکریہ ادا اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کو ریکس لیبارٹریز پاکستان اور کمال لیبارٹریز پاکستان کی طرف سے شیلڈز سرٹیفکیٹس اور دوسرے گفٹس پیش کیے گئے

Address

Lahore

Telephone

+923334229502

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Community Of Homeopaths Pakistan Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share