Herbal Benefits

Herbal Benefits Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Herbal Benefits, Okara.

آپ کے کمپیوٹر میں محدود ڈیٹا محفوظ ہو سکتا ہے۔ جب وہ حد پوری ہو جائے تو نہ صرف آپ مزید فائلیں، پروگرام یا ایپس ڈاؤن ل...
17/11/2025

آپ کے کمپیوٹر میں محدود ڈیٹا محفوظ ہو سکتا ہے۔ جب وہ حد پوری ہو جائے تو نہ صرف آپ مزید فائلیں، پروگرام یا ایپس ڈاؤن لوڈ یا اپ ڈیٹ نہیں کر سکتے بلکہ جو پہلے سے موجود ہیں، وہ بھی کم مؤثر طریقے سے چلنے لگتے ہیں۔

کیا ہمارے دماغ کے ساتھ بھی یہی ہوتا ہے؟ کیا ہمارا دماغ بھی میموری اسٹوریج سے خالی ہو سکتا ہے؟ آپ کو یہ جان کر سکون ملے گا کہ جواب ہے: "نہیں۔" انسان کا دماغ تقریباً لامحدود اسٹوریج کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی وجہ صرف دماغی خلیوں یا نیورونز کی بڑی تعداد نہیں (عام طور پر بتایا جانے والا ہندسہ تقریباً 86 ارب نیورانز ایک تخمینہ ہے) بلکہ اس کی اصل وجہ یہ کہ یہ دماغی خلیے کس طرح منظم ہوتے ہیں۔

دماغ میں لامحدود یادداشتیں: جب آپ کچھ سیکھتے ہیں تو دماغ کے بہت سے خلیے ایک ساتھ متحرک ہوجاتے ہیں۔ آپ صرف ایک نیورن پر انحصار نہیں کرتے کہ وہ یادداشت محفوظ کرے بلکہ نیورنز کا ایک گروہ اس عمل میں شامل ہوتا ہے۔ اور جب آگے چل کر کبھی آپ اُس یادداشت کو یاد کرتے ہیں تو وہ پورا نیٹ ورک دوبارہ متحرک ہو جاتا ہے۔

انسان کے دماغ میں ہر یادداشت نیورنز کے ایک مخصوص نیٹ ورک سے وابستہ ہوتی ہے۔ لیکن وہی نیورنز کئی مختلف یادداشتوں میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ میتھیو لیٹل امریکہ کی اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی سے وابستہ نیوروسائنٹسٹ اور یادداشت بننے کے عمل کا مطالعہ کرتے ہیں۔وہ وضاحت کرتے ہیں کہ انسانی دماغ بنیادی طور پر لامحدود میموری کی صلاحیت کا حامل ہے کیونکہ یادداشتوں کا نیٹ ورک منظم کرنے کے بے شمار طریقے ہیں۔’’

٭ دماغ میں یادداشت کیسے کام کرتی ہے؟ یادداشتوں کا نیٹ ورک بنانے والے خلیے لازمی نہیں کہ دماغ کے ایک ہی حصے میں ہوں، وہ دماغ کے مختلف حصوں میں پھیلے ہوتے ہیں۔تاہم یہ اس بات پر منحصر ہے کہ وہ کس قسم کی یادداشت ہے۔

مثال کے طور پر اگر آپ کو یاد ہے کہ آپ نے ایک نیلا پھول سونگھا تھا ، تو "نیلا" حصہ دماغ میں ایک حصے کے نیورنز سے جڑا ہوگا جبکہ "خوشبو" والے حصے کا تعلق دماغ کے کسی دوسرے حصے کے نیورنز سے ہوگا۔پھر بھی وہ نیورنز چاہے دماغ کے جس حصے میں بھی ہوں، اصل فرق انفرادی نیورنز نہیں بلکہ نیٹ ورک کے پیٹرن یا نمونے میں ہوتا ہے۔وہی یادداشتوں کو مختلف بناتا ہے۔لیٹل کہتے ہیں’’یہ ایسا نہیں ہے کہ دماغ میں ایک ہزار نیورنز ہیں اور ان میں سے دس آپ کی ماں کی یادداشت سے متعلق ہیں اور دس آپ کے کتے کی یادداشت سے۔‘‘

ہمارے دماغ میں ممکنہ نمونوں کی تعداد یعنی 86 ارب کے قریب نیورنز کو مختلف طریقوں سے ملا کر متفرق یادداشتیں بنانے کے امکانات تقریباً لامحدود ہیں۔ لہذا آگے بڑھیے اور زولو زبان کے سارے فعلوں کے صیغے یاد کر لیں۔یا پھر روسی موسیقار، راخمانینوف کے "پِیانو کنسرٹو نمبر 3" بجانا سیکھنے کی کوشش کریں۔ آپ کے دماغ میں ہر کام کے لیے کافی یادداشت ہوگی بلکہ اس کے بعد بھی بہت کچھ محفوظ کرنے کی گنجائش بچے گی۔

٭ کیا ہماری یادداشتیں ہمیشہ حقیقت پر مبنی ہوتی ہیں؟ ایک امر میں دماغ اور کمپیوٹر میں کچھ مماثلت ضرور ہے۔ جب آپ کمپیوٹر پر کوئی فائل کھولتے اور پھر بند کرتے ہیں تو وہ دوبارہ محفوظ ہو جاتی ہے۔ اگر آپ نے اس فائل میں کوئی تبدیلی کی تو وہ بھی فائل کا حصہ بن جاتی ہے، سوائے اس کے کہ آپ کمپیوٹر کو خاص طور پر ہدایت دیں کہ تبدیلیاں محفوظ نہ کرے۔ یادداشت بھی کچھ اسی طرح کام کرتی ہے۔ لیٹل کے مطابق ’’جب بھی ہم اپنی پرانی یادداشتیں یاد کرتے ہیں تو ہم انہیں ایسے کھول لیتے ہیں کہ ان میں نئی معلومات شامل کر سکیں۔ اور یوں وہ کمزور ہو جاتی ہیں۔‘‘

یہی وجہ ہو سکتی ہے کہ آپ اور آپ کے بہن بھائی جب بچپن کی یادوں کو مختلف انداز میں یاد کرتے ہیں تو کبھی معمولی فرق ہوتا ہے اور کبھی وہ بالکل مختلف ہو جاتی ہیں۔لیٹل کہتے ہیں ، ایک ہی واقعے کی یادیں مختلف ہو جاتی ہیں کیونکہ وہ قدرتی طور پر مختلف سمتوں میں بہتی ہیں اور یہ کہنا مشکل ہے کہ اصل میں کون سی صحیح ہے۔

٭ یادداشت کیسے بدل سکتی ہے؟ یہ خصوصیت ظاہر کرنے کے لیے ایک مشہور تجربہ کیا گیا۔ جنوری 1986ء میں جب اسپیس شٹل ’’چیلنجر‘‘ دھماکے سے تباہ ہوا تو یہ منظر لاکھوں لوگوں نے دیکھا، یا تو براہِ راست یا پھر خبروں میں فوراً بعد۔ یہ ایک ایسا واقعہ تھا جسے لیٹل ‘‘انتہائی نمایاں ثقافتی واقعہ’’ قرار دیتے ہیں۔

امریکہ کی ایموری یونیورسٹی کے پروفیسر الٹرک نیسر نے جو علمی نفسیات (cognitive psychology ) کے بانی مانے جاتے ہیں، اس موقع کو ایک تجربے کے لیے استعمال کیا۔ دھماکے کے اگلے دن انہوں نے اپنے فرسٹ ایئر کے طلبہ کو ایک سوالنامہ دیا جس میں ان سے اس واقعے سے متعلق تجربات پوچھے گئے۔مثال کے طور پر یہ کہ آپ کہاں تھے؟ کس کے ساتھ تھے؟ کیا کر رہے تھے؟ یہ کب ہوا؟ تین سال بعد انہوں نے انہی طلبہ سے وہی سوالات دوبارہ کیے۔ جواب دینے والوں میں سے 40 فیصد سے زیادہ نے ایسی تفصیلات بتائیں جو ان کے پہلے جوابات سے میل نہیں کھاتی تھیں۔لیٹل کے مطابق’’یہ یادداشتیں بالکل غلط تھیں، لیکن پھر بھی طلبہ کو ان پر پورا یقین تھا۔‘‘

اسی طرح کی متضاد یادداشتیں دیگر بڑے واقعات کے بارے میں بھی سامنے آئی ہیں، جیسے صدر کینیڈی کے قتل یا 2001 ء کے دہشت گرد حملے۔لیٹل وضاحت کرتے ہیں کہ ان حالات میں کیا ہوتا ہے:’’ آپ اپنے نیورانز کے نیٹ ورک کو دوبارہ کھولتے ہیں اور اگر یہ کوئی بہت نمایاں یادداشت ہو تو ہر بار اس میں چھوٹے چھوٹے تغیرات آ سکتے ہیں۔ کئی برسوں میں یہ یادداشت آہستہ آہستہ کچھ اور شکل اختیار کر لیتی ہے۔‘‘وہ مذید کہتے ہیں:

’’واقعے کا بنیادی حصہ تو عام طور پر وہیں رہتا ہے لیکن کناروں پر موجود تفصیلات گڈمڈ ہو جاتی ہیں۔ کچھ وقت گزرنے کے بعد آپ اصل واقعہ نہیں بلکہ اپنی یادداشت تازہ کرنے لگتے ہیں۔‘‘لہٰذا آپ اپنی یادداشتوں کا ذخیرہ ختم ہونے کی فکر نہ کریں لیکن ان پر سو فیصد بھروسا کرنا اکثر مشکل ہو سکتا ہے۔

ایلو ویرا کا شمار صدیوں سے قیمتی جڑی بوٹیوں میں کیا جاتا ہے۔ یہ ناصرف جِلد کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ جسم کے اندرونی نظام ...
16/11/2025

ایلو ویرا کا شمار صدیوں سے قیمتی جڑی بوٹیوں میں کیا جاتا ہے۔ یہ ناصرف جِلد کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ جسم کے اندرونی نظام پر بھی مثبت اثرات ڈالتا ہے۔ اگر روزانہ ایلو ویرا جوس پینے کی عادت ڈال لی جائے تو مجموعی صحت سمیت خوبصورتی میں بھی کئی مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔
ہربلسٹس کی جانب سے ایلوویرا کو خوب اہمیت دی جاتی ہے۔
معدے کی صحت کے لیے مفید
ماہرین کے مطابق ایلو ویرا جوس میں موجود قدرتی اِنزائمز ہاضمے کے عمل کو آسان بناتے ہیں۔ یہ پیٹ کی جلن، بدہضمی اور قبض جیسے مسائل کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایلو ویرا کا استعمال آنتوں کی صفائی اور باقاعدہ نظامِ اخراج میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
قوتِ مدافعت میں اضافہ
ایلو ویرا وٹامن اے، سی اور ای سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کو نقصان دہ فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں۔
اس میں موجود قدرتی اجزاء مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں جس سے جسم بیماریوں کے خلاف بہتر طریقے سے دفاع کر سکتا ہے۔جلد میں نکھار اور چمک
ایلو ویرا جوس کا باقاعدہ استعمال جلد کو اندرونی طور پر ہائیڈریٹ کرتا ہے۔ یہ جلد کے داغ دھبے، دانے اور خشکی کو کم کر کے قدرتی نرمی اور چمک پیدا کرتا ہے۔ جسم سے زہریلے مادے نکلنے کے باعث چہرے پر تازگی نمایاں ہوتی ہے۔
وزن میں کمی میں مددگار
ایلو ویرا جوس میٹابولزم کو تیز کر کے وزن گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ جسم میں موجود غذائی اجزاء کے بہتر استعمال کو ممکن بناتا ہے جس سے توانائی میں اضافہ اور چربی کے جلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔
شوگر کے لیول میں بہتری
تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ایلو ویرا جوس ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر لیول کو قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے تاہم اس کے استعمال سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے، خاص طور پر اگر آپ شوگر کی دوائیں لے رہے ہیں۔
دل کی صحت کے لیے مثبت
ایلوویرا کھانے اور استعمال کے حیرت انگیز فوائد
ایلو ویرا جوس کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈ کی مقدار کو کم کر کے دل کو صحت مند رکھتا ہے۔
اس کی سوزش کم کرنے والی خصوصیات بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں بھی مدد دیتی ہیں۔
ایلو ویرا جوس گھر پر بنانے کا آسان طریقہ
ایلو ویرا کی ایک تازہ پتی لیں، اسے کاٹ کر اندر سے شفاف جیل نکالیں۔
جیل کو اچھی طرح دھو کر اس میں سے نکلنے والے پیلے مادے (Aloin) کو صاف کر لیں۔
پھر ایک کپ پانی میں ڈال کر بلینڈ کریں، بہتر ذائقے کے لیے تھوڑا شہد یا لیموں شامل کیا جا سکتا ہے، یہ جوس تازہ پینا بہتر ہے لیکن آپ اسے 24 گھنٹے تک فریج میں رکھ سکتے ہیں۔
احتیاط
ایلو ویرا جوس اگرچہ مکمل طور پر قدرتی ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
بہتر یہی ہے کہ اسے اعتدال میں رہ کر پیا جائے اور اگر آپ کسی بیماری یا دوا کے زیرِ اثر ہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں۔

ادرک کے فوائدنظامِ ہاضمہ: ادرک ہاضمہ کے رس کو متحرک کرتی ہے، جس سے بدہضمی، اپھارہ اور گیس جیسی علامات کم ہوتی ہیں۔ متلی ...
12/11/2025

ادرک کے فوائدنظامِ ہاضمہ: ادرک ہاضمہ کے رس کو متحرک کرتی ہے، جس سے بدہضمی، اپھارہ اور گیس جیسی علامات کم ہوتی ہیں۔
متلی اور قے: یہ صبح کی بیماری، سفر کی وجہ سے ہونے والی متلی اور کیموتھراپی کے مضر اثرات سے نجات دلانے میں بہت موثر ہے۔
درد اور سوزش: ادرک میں سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات ہوتی ہیں جو جوڑوں کے درد، پٹھوں کے کھچاؤ اور ماہواری کے درد کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
قوتِ مدافعت: اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہیں اور سردی و فلو جیسی بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں۔
دل کی صحت: ادرک خراب کولیسٹرول کو کم کرنے، خون کی گردش کو بہتر بنانے اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
وزن میں کمی: یہ میٹابولزم کو بڑھا کر اور بھوک کو کنٹرول کر کے وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
بلڈ شوگر: کچھ مطالعات کے مطابق، یہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں شکر کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔

مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے: کینو میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور موسمی بیماریوں اور نزلہ زکام س...
11/11/2025

مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے: کینو میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور موسمی بیماریوں اور نزلہ زکام سے بچاؤ میں مدد کرتا ہے۔
جلد کی صحت میں بہتری: وٹامن سی جلد کے خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے اور جھریوں کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے: اس میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اور معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن کو کم کر سکتا ہے۔
دل کی صحت کے لیے مفید: پوٹاشیم، فائبر، وٹامن سی اور بی 6 دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں اور دل کے امراض کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
کینسر کے خلاف مزاحمت: کینو میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر مرکبات کینسر پیدا کرنے والے فری ریڈیکلز کے خلاف مزاحمت فراہم کرتے ہیں۔
بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتا ہے: وٹامن سی جسم میں بڑھتی عمر کے ساتھ آنے والی تنزلی کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
توانائی کا حصول: اس میں موجود وٹامن بی 1 جسم میں غذا کو توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد کرتا ہے۔
بلڈ پریشر کنٹرول: کینو بلڈ پریشر کو صحت مند رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
حاملہ خواتین کے لیے فائدہ مند: اس میں موجود فولیٹ بچے کی صحت مند نشوونما کے لیے اہم ہے۔

10/11/2025

🔥 وزن کم کرنا اب ہوا آسان!
پیش ہیں 💊 ویٹ لیس کیپسول اور 💧 اینٹی فیٹ ڈراپس —
قدرتی اجزاء سے تیار شدہ طاقتور فارمولا جو چربی پگھلائے 🔥،
میٹابولزم تیز کرے ⚡، اور جسم کو بنائے سلیم، سمارٹ اور فِٹ! 💃🕺

✅ بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے محفوظ استعمال
✅ چند دنوں میں واضح فرق 🌟
✅ اضافی چربی کو ٹارگٹ کرے اور وزن کو قدرتی انداز میں کم کرے

Address

Okara

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Herbal Benefits posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Herbal Benefits:

Shortcuts

Share