19/04/2026
*💖 مرد کیسا ہونا چاہیے؟ 💖*
عورت کیسی ہونی چاہیے؟
یہ تو ہر مرد بتا دیتا ہے…
مگر کیا ہر مرد یہ جانتا ہے
کہ خود اُسے کیسا ہونا چاہیے؟
✨ ایک حقیقی مرد… ایک اچھا شوہر وہ ہے:
🌿 جو عورت کی بڑی سے بڑی خطا بھی معاف کر دیتا ہے…
🌿 جو حکمران بن کر نہیں، بلکہ محافظ اور ساتھی بن کر رہتا ہے…
🌿 جو روٹی، کپڑا اور پناہ دے کر احسان نہیں جتلاتا…
بلکہ شکر گزار نظر آتا ہے…
🌸 جو غصے اور وحشت میں آ کر
عورت کی انا کو مجروح نہیں کرتا…
🌸 جو بن مانگے عورت کو محبت کے ساتھ عزت بھی دیتا ہے…
💫 جو اپنی انا کی تسکین کے لیے
عورت کی عزتِ نفس کو کچلتا نہیں…
💫 جو گھر کے کاموں اور ذمہ داریوں کو صرف عورت کا فرض نہیں سمجھتا…
🤍 جو عورت کے ہر غم، درد اور دکھ میں
اس کا سچا ساتھی بن کر کھڑا رہتا ہے…
✨ ہاں… یہی وہ مرد ہے
جو ایک اچھا انسان
اور ایک بہترین شوہر کہلانے کا حق رکھتا ہے۔