گھر کا بنا لاہوری اچار

  • Home
  • گھر کا بنا لاہوری اچار

گھر کا بنا لاہوری اچار Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from گھر کا بنا لاہوری اچار, .

In The Name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful. ____________________Aalu baigan Recipe with Thanks...
23/06/2026

In The Name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
____________________

Aalu baigan Recipe with Thanks to Respected Mrs. Ghazala Yasmeen.

Ingeridients
Aalu 2
Baigan half kg
Tomatoes 2
Onion I
Kathi pattey
Lehsan adrak paste l tb spn Hari mirch podina
Red chilli powder l t spn
Haldi l t spn
Dhaniya powder l tb spn
Salt l t spn
Oil 2 barey chamchey
Method
Onion ko oil me sautey Karen phir usme lehsan adrak paste dal k bhoonen
Sarey masaley aur bareek katey tomatoes dal k bhoonen mash ho jaen tu
Pehley aalu dal k bhoonen
Phir baigan dal k bhoonen
Aik cup Pani dal k galney rakh den gal jaen tu Hari mirchen dal k flame off Kar den dish out karney k baad podina garnish karen.
____________________________________

ایک محترمہ لکھتی ہیںسروس یا باٹا جیسی شاپ پہ کام کرنے والے ورکرز بھی اپنے آپ کو کسی شاہی نوکری پہ مامور سمجھتے ہیں میں ن...
23/06/2026

ایک محترمہ لکھتی ہیں
سروس یا باٹا جیسی شاپ پہ کام کرنے والے ورکرز بھی اپنے آپ کو کسی شاہی نوکری پہ مامور سمجھتے ہیں
میں نے دوسرے کے بعد تیسرا جوتا دکھانے کی فرمائش کی تو بہت با ادب ہو کے ایک ورکر بولا۔۔
جی میم """ اگر لینا ہے ؟؟""" تو دکھا دیتا ہوں.
"اگر لینا ہے" جیسے الفاظ سن کے میرا غصہ انتہا کو پہنچ گیا۔۔
میں نے نہایت تمیز کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہاں کے مینیجر کو بلایا
سر ! کیا آپ کو میرے ہاتھ سرف،شیمپو،مصالحہ جات،نوڈلز،ہارپک،میک اپ کا سامان رنگ گورا کرنے والی کریمیں یاکوئی بھی پروڈکٹ نظر آ رہی ہیں؟؟؟
جو آتے ہی میں نے یہاں بیچنے کا اعلان کیا ہوا۔۔
نہیں میم ایک دم مینجر صاحب گڑ بڑا کے بولے,
کیا میں نے پولیو کے قطرے پلانے یا ٹیکے لگانے والا بیگ اٹھایا ہوا ہے؟؟؟
""""نہیں میم"""۔۔
کیا یہاں دہی ،امب دھنیہ مانگا آکر۔۔؟؟؟
یا آپ کی شاپ کے باہر لکھا ہے شاپ پہ آنے والوں کو انعام ملے گا اور میں انعام کے چکر میں آگئی ۔۔۔
نہیں نہیں میم ہوا کیا ہے۔۔۔
مینجر صاحب کو خود سمجھ نہیں آئی کہ میری چلتی گاڑی کو کیسے روکیں ۔۔
میم آپ بتائیں ۔۔۔ کیا ہوا ہے؟؟؟
سر آپ ہی بتائے میرے آنے کا مقصد کیا ہو سکتا ہے؟؟؟
جی میم یقینا شوز خریدنے آئی ہیں ۔۔۔
جی سر بلکل! یہ بات اپنے ورکرز کو سمجھا دیں ۔۔۔
میں پھر آ جاوں گی۔۔
مینجر صاحب پیچھے تک آوازیں لگاتے رہے مگر کیوں رکتی
میں؟؟؟
میں تو گئی ہی سبزی لینے تھی
کاپیڈ

گندم کی مٹھاس خون میں تیز دوڑتی ہے، بیسن کا میٹھا آہستہ آہستہ چلتا ہے۔! ہمارے گھروں میں صبح سے شام تک گندم کی روٹی کا را...
23/06/2026

گندم کی مٹھاس خون میں تیز دوڑتی ہے،
بیسن کا میٹھا آہستہ آہستہ چلتا ہے۔!

ہمارے گھروں میں صبح سے شام تک گندم کی روٹی کا راج ہے۔ ناشتے میں پراٹھا، دوپہر میں روٹی، رات کو پھر روٹی۔ یہ ہماری پہچان بھی ہے، ہماری ماؤں کا پیار بھی اور ہماری روز کی ضرورت بھی۔ مگر آج کل شوگر اور موٹاپا جس طرح گھر گھر دستک دے رہا ہے، ذرا رک کر سوچنا ضروری ہو گیا ہے کہ ہم کیا کھا رہے ہیں اور ہمارے جسم میں ہو کیا رہا ہے۔

گندم کی روٹی منہ میں جاتے ہی اس کا نشاستہ کاربوہائیڈریٹ فوری ٹوٹنا شروع ہو جاتا ہے اور پلک جھپکتے گلوکوز بن کر خون میں اتر جاتا ہے۔ اب ذرا سوچیں کہ گھر میں بننے والی ایک عام سائز کی روٹی جسم میں جا کر تقریباً چار چمچ چینی کے برابر_ گلوکوز بناتی ہے۔ اور اگر ایک وقت میں تین چار روٹیاں کھا لی جائیں تو یہ حساب خود لگا لیں۔ _گندم کا گلائسیمک انڈیکس یعنی شوگر بڑھانے کی رفتار ستّر کے قریب ہے۔_ سمجھیں کہ گندم کی روٹی ایک تیز گھوڑا ہے جو شوگر کو سیدھا خون میں پہنچا دیتا ہے۔ جسم گھبرا کر انسولین کو دوڑاتا ہے، شوگر نیچے آتی ہے اور تھوڑی دیر بعد پھر بھوک ستانے لگتی ہے۔ تندرست آدمی کے لیے یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے مگر جس کی شوگر یا وزن کا مسئلہ ہو، اس کے لیے یہ چکر خطرے کی گھنٹی ہے۔

بیسن چنے کی دال کا آٹا ہے اور یہ گندم سے بالکل الگ مزاج رکھتا ہے۔ _اس میں نشاستہ کم اور پروٹین زیادہ ہے اور اس کا گلائسیمک انڈیکس صرف پچیس کے قریب ہے۔_ گندم کی روٹی جہاں چار چمچ چینی کے برابر گلوکوز بناتی ہے، وہیں بیسن کی اتنی ہی روٹی صرف ایک سے ڈیڑھ چمچ کے برابر۔ یعنی بیسن ایک سیدھا سادھا اونٹ ہے جو آہستہ چلتا ہے مگر منزل تک پہنچاتا ضرور ہے۔ شوگر خون میں آہستہ آہستہ اترتی ہے، جسم کو سنبھلنے کا موقع ملتا ہے، دیر تک پیٹ بھرا رہتا ہے اور بار بار بھوک نہیں ستاتی۔ اس میں آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم اور پٹھوں کو مضبوط رکھنے والے اجزاء بھی موجود ہیں۔ اگر گندم اور بیسن کا آٹا آدھا آدھا ملا کر روٹی بنائی جائے تو یہ عقلمندی کی بات ہے، ذائقہ بھی رہتا ہے اور فائدہ بھی ہاتھ آتا ہے۔

گندم کی مٹھاس خون میں دوڑتی ہے، بیسن کا میٹھا چلتا ہے۔جس کا جسم یہ دوڑ سنبھال سکتا ہے شوگر نہیں ہے وہ بھی اعتدال سے گندم کھائے، جسے ٹھہر کر چلنا ہے شوگر بڑھی ہوئی ہے وہ بیسن کو اپنائے۔ اور سب سے سمجھدار وہ ہے جو دونوں کو ملا کر راہ نکالے۔

اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے

جاوید بن اختر آرائیں
جون 2026

23/06/2026

شکر الحمدللّٰہ ۔ آج کے کھانے میں بیٹے کی فرمائش پر بیگم صاحبہ نے پھر سے آلو قیمہ بنایا۔ کل بیٹے کو آلو قیمہ بہت پسند آیا تھا۔ بیگم صاحبہ سے مزیدار آلو قیمہ بنانے کی ترکیب پوچھی ہے جو درج ذیل ہے۔
اجزاء:-
قیمہ بیف یا مٹن آدھا کلو
آلو آدھا کلو
پیاز تین عدد درمیانہ سائز
ٹماٹر دو عدد
لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
لال مرچ پسی ہوئی ڈیڑھ چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا چوتھائی چائے کا چمچ
کوکنگ آئل چھوٹا آدھا کپ یا پانچ کھانے کے چمچ
گارنش کے لئے باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:-
قیمہ دھو کر چھلنی میں رکھ دیں تا کہ پانی نکل جائے۔ پھر قیمہ دیگچی میں ڈالا ساتھ میں پیاز، لہسن ادرک کی پیسٹ، نمک، مرچ، ہلدی، پسا ہوا دھنیا ڈال کر دیگچی چولہے پر چڑھا دیں اور چولہا جلا دیں اور دیگچی میں ڈیڑھ گلاس پانی ڈال دیں۔ دیگچی کو ڈھک دیں۔ جب پانی پکنے لگ جائے تو آنچ درمیانی کر دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو قیمہ میں کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح بھنائی کریں جب قیمہ آئل چھوڑنے لگے تو کٹے ہوئے آلو شامل کر دیں اور مزید بھنائی کریں اور ایک کپ پانی ڈال کر دم پر رکھ دیں تا کہ آلو بھی گل جائیں۔ اگر سالن رس مسا رکھنا ہے تو ایک کپ کی جگہ ایک گلاس پانی ڈال کر دس سے پندرہ منٹ دم پر رکھ لیجئے۔ دم کھول کر چیک کر لیجئے آلو قیمہ پک چکے ہیں تو چوتھائی چائے کا چمچ پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال دیں اور کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال کر گارنش کر لیں۔ دل چاہے تو کٹی ہوئی باریک ادرک اور ہری مرچیں بھی گارنش کے لئے ڈال سکتے ہیں۔
، #قیمہ ، #آلو ، #بیف ، #مٹن #سالن ، #ترکیب،

In The Name of Allah, The Most Compassionate, The Most Merciful. ____________________________________Chicken Channey wit...
23/06/2026

In The Name of Allah, The Most Compassionate, The Most Merciful.
____________________________________
Chicken Channey with Thanks to Respected Mrs. Ghazala Yasmeen.

Ingeridients
Chicken half kg
Channey 2 cup boil
Tomatoes 2
Oil 2 chamchey
Sabut garam masala
Lehsan adrak paste 2 tb spn Hari mirchen 4
Red chilli powder l t spn
Haldi powder l t spn
Dhaniya powder l tb spn
Method
Aik salice onion oil me light brown Karen usme lehsan adrak paste dal k bhoonen bareek katey tomatoes bhoonen sarey
Spieces aur garam masala
Dal k bhoonen phir chicken dslen aur uska Pani dry honey tk bhoonen
Aik cup Pani dal k chicken ko gala Len phir boil channey bhi dal den aur 5 minutes liey dum pe rakhen Hari mirchen bhi isi stage pe dal k flame off Kar den
__________________
شکر الحمدللّٰہ
درج ذیل خالص اشیاء دستیاب ہیں۔

آرگینک دیسی گھی 3500 فی کلو، آدھا کلو 1800

خوبانی چٹنی / ساس آدھا کلو 500
املی چٹنی / ساس آدھا کلو 500
آلو بخارا چٹنی 2600 فی کلو، آدھا کلو جار 1400
آرگینک شکر کے ساتھ بنی آلوبخارا چٹنی 3000 فی کلو، آدھا کلو جار 1600

نٹس، ڈرائی فروٹس، سیڈز، ہربز، کمرکس، گوندوں، پھول مکھانوں اور دیسی گھی سے بنی صحت و قوت بخش مزیدار پنجیری آرڈر پر بنائی جاتی ہے۔

آرگینک ایکسٹرا ورجن کولڈ پریس ناریل کا تیل 2200 فی کلو, آدھا کلو 1200, دو سو ملی لٹر 500

آرگینک ایکسٹرا ورجن کولڈ پریس سرسوں کا تیل 800 فی لٹر

آرگینک ایکسٹرا ورجن کولڈ پریس جنگلی زیتون کا تیل 4000 فی لٹر

نٹس، ڈرائی فروٹس، ڈیڈز، ہربز، پھول مکھانوں اور دیسی گھی سے آرگینک، صحت و قوت بخش اور مزیدار پنجیری آرڈر پر تیار کی جاتی ہے۔

سپر کرنل پرانے چاول پانچ کلو بیگ 1900
کائنات 1121 پرانے سیلہ چاول 5 کلو بیگ 1900
عوامی پرانے چاول 5 کلو بیگ 1500
کائنات 1121 پرانے ادھواڑ چاول 5 کلو بیگ 1250

آزاد چھوٹی شہد کی مکھی کا خالص قدرتی نایاب آرگینک Raw جنگلی شہد 5000 فی کلو، آدھا کلو جار 2600

چھوٹی مکھی آرگینک بیری کا Raw شہد ایکسپورٹ کوالٹی 4000 روپے کلو، آدھا کلو جار 2200، ایک پاؤ جار 1200

پہاڑی سفید آرگینک شہد آدھا کلو جار 2000

مکس فلاور شہد 2000 روپے کلو، آدھا کلو جار 1000

شہد، دیسی گھی، چٹنیوں کی لاہور سے پاکستان بھر میں کورئیر کی سہولت موجود ہے۔

لاہور میں ہوم ڈلیوری دستیاب ہے۔
We are based at R Block Model Town Extension Lahore.
03214932837

23/06/2026

بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
۔ *دعا*
یا اللّٰه کریم! رحمت نازل فرما حضرت محمدؐ ﷺ پر جو تمام نبیوں کے خاتم اور سب رسولوں کے سرتاج ہیں، اور آپ ﷺ کے اہل بیتؑ پر جو طیب و طاہر ہیں اور آپ ﷺ کے اصحاب پر اور آپ ﷺ کی تمام امت پر۔

یا اللّٰه کریم! ہم سب محتاج ہیں تو ہمارا خالق مالک اور رازق، ہر شے پر قادر ہے ، ہم سب کو معاف فرما، ہمارے والدین، اساتذہ اور ساری امت کو معاف فرما ہمارے بیماروں کو شفاء اور صحت نصیب فرما۔
یا اللّٰه کریم! ہماری تمام مشکلات کو آسان فرما دے، ہم سب کو اپنی تمام برکتیں اور رحمتیں نصیب فرما، ہماری دعائیں اپنے فضل و کرم سے قبول فرما کر ہمیں ہدایت عطاء فرما اور اپنے پسندیدہ راستے پہ چلا ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا۔ یا اللّٰه کریم ہمیں ہر گمراہی، شرک و شیطان مردود کے بہکاوے و شر سے بچا کر نیک صالح سعادتمند بنا۔ ہمیں قرآن اور رسول ﷺ کی اطاعت و پیروی کرنے والا بنا اور دونوں جہانوں میں سرخرو فرما۔
آمین یارب العالٰمین

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ بِقَدَرِ حُسْنِہِ وَجَمَالِہِ وَکَمَالِہ ۔

دعا گو، طالب دعا شاہد محمود

22/06/2026

شکر الحمدللّٰہ
کھانے کے بعد مزیدار قہوہ بیگم صاحبہ نے بنا کر دیا۔ کھانے کے کچھ دیر بعد قہوہ پینے سے ہاضمہ اچھا ہو جاتا ہے۔

22/06/2026

شکر الحمدللّٰہ
کھانے میں آلو قیمہ اور گندم کی چپاتی ۔۔۔ شکر الحمدللّٰہ ۔

ساگو مینگو شربت (Sago Mango Sharbat)گرمیوں کے لیے ٹھنڈا، مزیدار اور فرحت بخش مشروب۔اجزاء:ساگو (ساگو دانہ) — ½ کپآم کا گو...
22/06/2026

ساگو مینگو شربت (Sago Mango Sharbat)
گرمیوں کے لیے ٹھنڈا، مزیدار اور فرحت بخش مشروب۔
اجزاء:
ساگو (ساگو دانہ) — ½ کپ
آم کا گودا — 2 کپ
ٹھنڈا دودھ — 2 کپ
چینی — 3 سے 4 کھانے کے چمچ (حسبِ ذائقہ)
برف — حسبِ ضرورت
کٹے ہوئے بادام اور پستہ — گارنش کے لیے
طریقہ:
ساگو کو دھو کر 30 منٹ پانی میں بھگو دیں۔
ایک پتیلی میں پانی گرم کریں اور ساگو کو شفاف ہونے تک ابال لیں۔
ابلا ہوا ساگو چھان کر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
بلینڈر میں آم کا گودا، دودھ، چینی اور برف ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔
تیار آم کے مکسچر میں ابلا ہوا ساگو شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
گلاسوں میں ڈالیں اور اوپر سے بادام، پستہ یا آم کے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر پیش کریں۔
مزیدار ٹِپ:
اگر شربت کو مزید رچ بنانا چاہیں تو دودھ کی جگہ آدھا دودھ اور آدھی ونیلا آئس کریم استعمال کریں۔ اس سے ذائقہ بہت مزیدار ہو جاتا ہے۔
ٹھنڈا ٹھنڈا ساگو مینگو شربت تیار ہے! 🥭🥤


شکر الحمدللّٰہدرج ذیل خالص اشیاء دستیاب ہیں۔آرگینک دیسی گھی 3500 فی کلو، آدھا کلو 1800خوبانی چٹنی / ساس آدھا کلو 500املی...
21/06/2026

شکر الحمدللّٰہ
درج ذیل خالص اشیاء دستیاب ہیں۔

آرگینک دیسی گھی 3500 فی کلو، آدھا کلو 1800

خوبانی چٹنی / ساس آدھا کلو 500
املی چٹنی / ساس آدھا کلو 500
آلو بخارا چٹنی 2600 فی کلو، آدھا کلو جار 1400
آرگینک شکر کے ساتھ بنی آلوبخارا چٹنی 3000 فی کلو، آدھا کلو جار 1600

آرگینک ایکسٹرا ورجن کولڈ پریس ناریل کا تیل 2200 فی کلو, آدھا کلو 1200, دو سو ملی لٹر 500

آرگینک ایکسٹرا ورجن کولڈ پریس سرسوں کا تیل 800 فی لٹر

آرگینک ایکسٹرا ورجن کولڈ پریس جنگلی زیتون کا تیل 4000 فی لٹر

نٹس، سیڈز، ڈرائی فروٹس،ہربز، گوندوں، کمرکس، پھول مکھانوں سے بھرپور دیسی گھی میں بنی مزیدار و صحت بخش پنجیری آرڈر پر بنائی جاتی ہے

سپر کرنل پرانے چاول پانچ کلو بیگ 1900
کائنات 1121 پرانے سیلہ چاول 5 کلو بیگ 1900
عوامی پرانے چاول 5 کلو بیگ 1500
کائنات 1121 پرانے ادھواڑ چاول 5 کلو بیگ 1250

آزاد چھوٹی شہد کی مکھی کا خالص قدرتی نایاب آرگینک Raw جنگلی شہد 5000 فی کلو، آدھا کلو جار 2600

چھوٹی مکھی آرگینک بیری کا Raw شہد ایکسپورٹ کوالٹی 4000 روپے کلو، آدھا کلو جار 2200، ایک پاؤ جار 1200

پہاڑی سفید آرگینک شہد آدھا کلو جار 2000

مکس فلاور شہد 2000 روپے کلو، آدھا کلو جار 1000

شہد، دیسی گھی، چٹنیوں کی لاہور سے پاکستان بھر میں کورئیر کی سہولت موجود ہے۔

لاہور میں ہوم ڈلیوری دستیاب ہے۔
We are based at R Block Model Town Extension Lahore.

Address


54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گھر کا بنا لاہوری اچار posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Health & Beauty Business?

Share