Hakeem Gulam Mustafa

Hakeem Gulam Mustafa Alhamdulillah certified in Hikmat

کالی مرچ ۔ہمارے گھروں میں استعمال ہونے والی ایک اہم چیز ہے۔اور مصالحہ جات میں استعمال ہونے والا ایک اہم جز ہے۔اس کے بغیر...
15/01/2025

کالی مرچ ۔
ہمارے گھروں میں استعمال ہونے والی ایک اہم چیز ہے۔اور مصالحہ جات میں استعمال ہونے والا ایک اہم جز ہے۔
اس کے بغیر کوئی سالن مکمل ہی نہیں ہوتا۔
یاد رکھیں اس کے اوپر چھوٹی چھوٹی باریک لکیریں ہوتی ہیں یہ اس کی اصل ہونے کی پہچان ہے۔
مرچ کے اندر بغیر لکیروں والے دانے بھی شامل ہوتے ہیں۔جو گول اور مرچ اس کے مشابہ ہوتے ہیں یہ سیاہ مرچ تو نہیں ہوتی البتہ اس کا نقصان بھی نہیں ہوتا کیونکہ اس کا ذائقہ بھی کالی مرچ سے ملتا جلتا ہے اور اس کے فائدے بھی ۔اس کا ذائقہ چرپرا اور سو زندہ ہوتا ہے۔اس کی خوشبو خوشگوار ہوتی ہے۔
یہ دو رنگوں کی ہوتی ہیں ایک کو مرچ سیاہ اور دوسری کو مرچ سفید کہا جاتا ہے۔
فائدے کے اعتبار سے مرچ سیاہ مقوی معدہ اور مقوی جگر تاثیر رکھتی ہے ۔نظام انحضام کو تقویت دیتی ہے۔خوب بھوک لگاتی ہے۔معدے اور انتوں کی ریا ح کو خارج کرتی ہے۔
اگر سیاہ مرچ کو باریک پیس کر شہد میں ملا کر استعمال کیا جائے تو پرانے سے پرانی کھانسی بھی دور ہو جاتی ہے۔اس کا طریقہ یہ ہے کہ مرچ سیاہ کو باریک پیس لیا جائے اور اس کے اندر شہد چار چمچ اور مرچ سیاہ کا ادھا چمچ ڈال کر اس کو مکس کریں اور دن میں چار پانچ مرتبہ انگلی کے پورے کے ساتھ چاٹتے رہیں۔اس کے علاوہ مرچ سے کے اور بھی بہت سے فائدے ہیں

زیرہ زیرہ مصالحہ جات میں استعمال ہونے والا ایک خاص جز ہے۔اس کے چھوٹے چھوٹے تخم ہوتے ہیں جو سونف کی مانند نظر اتے ہیں لیک...
14/01/2025

زیرہ
زیرہ مصالحہ جات میں استعمال ہونے والا ایک خاص جز ہے۔
اس کے چھوٹے چھوٹے تخم ہوتے ہیں جو سونف کی مانند نظر اتے ہیں لیکن یہ اس سے چھوٹے ہوتے ہیں۔
یہ سفید اور سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں ان کا ذائقہ اور خوشبو بہت خوشگوار ہوتی ہے۔اس کا ذائقہ ہلکا سا میٹھا محسوس ہوتا ہے۔
زیرہ معدے میں موجود رطوبت کو زائل کر کے اس کو تقویت دیتا ہے اور ہضم کے نظام کو بہتر کرتا ہے۔یہ ریاح کو خارج کرتا ہے۔یہ ضعیف معدہ نفخ شکم، درد شکم ،مروڑ بد ہزمی اور اسہال یعنی پیچش کو روکتا ہے۔اگر انسان کو زیادہ ہچکی اتی ہو تو اس کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
اگر ایک چمچ زیرے کو رات کے وقت پانی میں بھگو کر رکھ دیا جائے اور صبح اس کے پانی کے ساتھ منہ دھویا جائے تو یہ رنگ کو صاف کر دیتا ہے اور چہرے پر سفیدی اور چمک پیدا کرتا ہے۔

فروٹ سالٹ کے اجزاء ⁦:⁠-اجوائن اجوائن پاکستان ہندوستان ایران اور مصر میں پائی جاتی ہے۔اس کی بہترین خوشبو ہوتی ہے یہ ہمارے...
13/01/2025

فروٹ سالٹ کے اجزاء ⁦:⁠-
اجوائن
اجوائن پاکستان ہندوستان ایران اور مصر میں پائی جاتی ہے۔
اس کی بہترین خوشبو ہوتی ہے
یہ ہمارے گھر کے کچن میں اکثر استعمال ہوتی۔اس کے بہت سے فائدے ہیں۔یہ معدے کو تقویت دیتی ہے۔کمزور ہاضمے کو بہتر بناتی ہے۔بھوک کو بڑھاتی ہے۔
یہ جگر اور تلی کے امراض کو دور کرتی ہیں۔
اگر معدے کی کمزوری کو دور کرتی ہے۔
اگر جسم میں کسی جگہ خون جمع ہوا ہو کلاؤڈز بن جائیں جو ہارڈ اٹیک کا باعث بن سکتے ہیں ان کو تحلیل کرتی ہے۔اگر پیٹ میں ہوا محسوس ہو رہی ہو تو اس کو خارج کرتی ہے۔یہ وبائی امراض اور بخار میں بھی فائدہ دیتی ہے۔یہ نشہ اور ادویات کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے ایک بہترین چیز ہے۔

فروٹ سالٹ کی افادیت 🍑🍉🥕🍒🥝🥦🥒 فروٹ سالٹ نظام انحضام کو بہتر کرتا ہے۔یہ فروٹ، سبزیوں اور جس میں اپ نمک استعمال کرنا چاہیں ا...
12/01/2025

فروٹ سالٹ کی افادیت 🍑🍉🥕🍒🥝🥦🥒 فروٹ سالٹ نظام انحضام کو بہتر کرتا ہے۔
یہ فروٹ، سبزیوں اور جس میں اپ نمک استعمال کرنا چاہیں اس کے ذائقے میں اضافہ کرتا ہے
قے اور متلی کو روکتا ہے۔اگر دوران سفر ایسی کیفیت ہو تو اس کو بھی ختم کرتا ہے۔🚗🏍️🛵🛺🚎✈️
یہ اپ کی بھوک کو بڑھاتا ہے اور کھائی ہوئی غذا کو جلد ہضم کرتا ہے۔
اس کے ذائقے سے اپ کو خوشی کا احساس ہوتا ہے۔😀😀😀
انشاءاللہ مہمان اپ کی تعریف کیے بغیر اپ کے گھر سےرخصت نہ ہوگا 👍👍👍

فروٹ سالٹ ایک کھانے کا نمک ہے۔جو بہترین ذائقے اور افادیت سے بھرپور ہے۔   یہ مختلف قسم کے  پھلوں یعنی امرود، مالٹا ،فروٹر...
11/01/2025

فروٹ سالٹ ایک کھانے کا نمک ہے۔
جو بہترین ذائقے اور افادیت سے بھرپور ہے۔ یہ مختلف قسم کے پھلوں یعنی امرود، مالٹا ،فروٹر ،سیب، پپیتا اور ایسے فروٹس جس میں اپ نمک استعمال کرتے ہیں۔
کچی کھائے جانے والی سبزیاں جیسے شلجم گاجر اور مولی اس کے علاوہ سلاد پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اپ ابلے ہوئے انڈوں پر بھی اس کو استعمال کر سکتے ہیں۔یہ مکمل طور پر قدرتی اجزا سے تیار کیا گیا ہے۔

الحمدللہ عرصہ 23 سال سے شعبہ حکمت میں خدمت سرانجام دے رہا ہوں الحمدللہ اس عرصہ میں بہت سے امراض کا علاج کیا اور بہت سے م...
10/01/2025

الحمدللہ عرصہ 23 سال سے شعبہ حکمت میں خدمت سرانجام دے رہا ہوں الحمدللہ اس عرصہ میں بہت سے امراض کا علاج کیا اور بہت سے مریضوں کو اللہ کے حکم سے شفا یابی ہوئی۔اللہ کے حکم سے جو ہم مریضوں کا علاج کرتے ہیں وہ 100 فیصد قدرتی اجزاء سے حاصل کردہ جڑی بوٹیوں سے کیا جاتا ہے۔خدمت خلق سے سرشار۔
ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب ہم سوشل میڈیا کے ذریعے سے دکھی لوگوں کی رہنمائی کریں گے۔ہم لوگوں کے سامنے وہ ادویات پیش کریں گے جو 100 فیصد خالص ہو ۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اس مقصد میں کامیابی عطا فرمائےاور ہمیں خلوص نیت کے ساتھ اس پلیٹ فارم پر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔امین

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem Gulam Mustafa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share