Government Mian Meer DHQ Level Hospital, Lahore

Government Mian Meer DHQ Level Hospital, Lahore Government Mian Meer Hospital Lahore is a 210 bedded DHQ Level Hospital and started functioning on 1st Oct, 2015.

It is situated opposite to Shrine of Hazrat Mian Meer. The hospital caters the needs of about 2.00 million populations, residing in the area.

12/12/2025
12/12/2025
12/12/2025

برطانوی اعلیٰ سطحی وفد کا گورنمنٹ میاں میر ڈی ایچ کیو لیول ہسپتال لاہور کا دورہ — 11 دسمبر 2025

برطانوی وزیرِ مملکت برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ نے اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ گورنمنٹ میاں میرڈی ایچ کیو لیول ہسپتال لاہور کا دورہ کیا، جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غوث احمد غوث نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

برطانوی وفد میں شامل عہدے:
برطانوی ہائی کمشنر برائے پاکستان
پاکستان کے لیے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر، برٹش ہائی کمیشن

اس موقع پر وزیرِ صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری ہیلتھ و پاپولیشن محترمہ نادیہ ثاقب، اسپیشل سیکرٹری عون عباس اور اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ محترمہ فاطمہ موجود تھیں، جبکہ محکمہ صحت پنجاب کی اہم قیادت بھی شریک تھی، جن میں DG Health ڈاکٹر خالد محمود، EPI ڈائریکٹر پنجاب ڈاکٹر جبار، ڈاکٹر طلحہ خان شیروانی (PD PTB)، خالد شریف (ڈائریکٹر HISDU)، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ذوہیب، CEO ہیلتھ ڈاکٹر آصف نیازی، ڈاکٹر سمعیہ اشرف (پروجیکٹ ڈائریکٹر)، ڈاکٹر معیز منیر (CDC) اور ڈاکٹر پرویز شامل تھے۔

برطانوی وفد نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا، مریضوں کے لیے دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا اور مجموعی کارکردگی کو سراہا۔ وفد نے وزیرِ صحت، سیکرٹری صحت اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی کاوشوں اور بہتری کے اقدامات کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا۔

برطانوی اعلیٰ سطحی وفد کا گورنمنٹ میاں میر ڈی ایچ کیو لیول ہسپتال لاہور کا دورہ — 11 دسمبر 2025  برطانوی وزیرِ مملکت برا...
12/12/2025

برطانوی اعلیٰ سطحی وفد کا گورنمنٹ میاں میر ڈی ایچ کیو لیول ہسپتال لاہور کا دورہ — 11 دسمبر 2025

برطانوی وزیرِ مملکت برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ نے اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ گورنمنٹ میاں میرڈی ایچ کیو لیول ہسپتال لاہور کا دورہ کیا، جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غوث احمد غوث نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

برطانوی وفد میں شامل عہدے:
برطانوی ہائی کمشنر برائے پاکستان
پاکستان کے لیے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر، برٹش ہائی کمیشن

اس موقع پر وزیرِ صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری ہیلتھ و پاپولیشن محترمہ نادیہ ثاقب، اسپیشل سیکرٹری عون عباس اور اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ محترمہ فاطمہ موجود تھیں، جبکہ محکمہ صحت پنجاب کی اہم قیادت بھی شریک تھی، جن میں DG Health ڈاکٹر خالد محمود، EPI ڈائریکٹر پنجاب ڈاکٹر جبار، ڈاکٹر طلحہ خان شیروانی (PD PTB)، خالد شریف (ڈائریکٹر HISDU)، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ذوہیب، CEO ہیلتھ ڈاکٹر آصف نیازی، ڈاکٹر سمعیہ اشرف (پروجیکٹ ڈائریکٹر)، ڈاکٹر معیز منیر (CDC) اور ڈاکٹر پرویز شامل تھے۔

برطانوی وفد نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا، مریضوں کے لیے دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا اور مجموعی کارکردگی کو سراہا۔ وفد نے وزیرِ صحت، سیکرٹری صحت اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی کاوشوں اور بہتری کے اقدامات کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا۔

09/12/2025

Visit of Respectable Minister Health , Khuwaja Imran Nazir.

روبیلا اور خسرہ ویکسینیشن مہمگورنمنٹ میاں میر DHQ لیول ہسپتال لاہور میں روبیلا اور خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا باقا...
17/11/2025

روبیلا اور خسرہ ویکسینیشن مہم
گورنمنٹ میاں میر DHQ لیول ہسپتال لاہور میں روبیلا اور خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ یہ مہم 17 نومبر 2025 سے 29 نومبر 2025 تک جاری رہے گی۔

افتتاح اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ میاں میر DHQ لیول ہسپتال لاہور نے کیا۔

اپنے بچوں کو لازمی ویکسین لگوائیں، دوسروں تک بھی یہ پیغام پہنچائیں، اور ہماری کمیونٹی کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

08/09/2025

صحت کے محکمہ کی خصوصی ہدایات اور صوبائی وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر کی نگرانی میں، ڈاکٹر غوث (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، گورنمنٹ میاں میر ڈی ایچ کیو لیول ہسپتال لاہور) اور اُن کی ٹیم نے ایک ہنگامی صورتحال کو کامیابی سے سنبھالا۔

سیلاب سے متاثرہ علاقے سے ایک گائنی مریضہ کو ایمرجنسی حالت میں گورنمنٹ میاں میر ڈی ایچ کیو لیول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ماہرین نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تمام تر طبی پروٹوکولز کے مطابق کامیاب ڈیلیوری مکمل کی۔ الحمدللہ مریضہ اور نوزائیدہ دونوں خیریت سے ہیں۔

یہ کامیابی محکمہ صحت اور ہسپتال کے عملے کی بھرپور محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے عزم کی روشن مثال ہے۔

#ڈاکٹرغوث #لاہور

03/09/2025

🎗️ سروائیکل کینسر سے بچاؤ — ویکسینیشن ہے بہترین حفاظتی قدم 🎗️

سروائیکل کینسر خواتین میں سب سے عام اور خطرناک بیماریوں میں سے ایک ہے، مگر خوش قسمتی سے اس سے بچاؤ ممکن ہے۔
ایچ پی وی (HPV) ویکسین بروقت لگوا کر خواتین اس بیماری کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کر سکتی ہیں۔

✔️ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین ہر لڑکی اور عورت کے لیے انتہائی اہم ہے۔
✔️ بروقت ویکسینیشن اور باقاعدہ میڈیکل چیک اپ سے اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
✔️ صحت مند طرزِ زندگی اور آگاہی آپ کو اور آپ کی فیملی کو محفوظ رکھ سکتی ہے۔

اپنی بیٹیوں، بہنوں اور ماؤں کو اس ویکسین کے بارے میں ضرور آگاہ کریں۔
آئیں! ہم سب مل کر سروائیکل کینسر کے خلاف آواز بلند کریں اور ایک صحت مند معاشرہ بنائیں۔ 🌿

#ویکسینیشن #کینسرسےبچاؤ #صحت

23/08/2025

👩‍⚕️ ہیڈ نرس (ڈائیلاسس یونٹ) کے تاثرات 👩‍⚕️

"ڈائیلاسس یونٹ میں ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ مریضوں کو آرام دہ اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔ ہر مریض کے ساتھ عزت، توجہ اور ہمدردی سے پیش آنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔

ہماری نرسنگ ٹیم دن رات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ ڈائیلاسس کا ہر عمل بہترین طبی معیار کے مطابق ہو۔ ہم مریضوں کے لیے صرف علاج ہی نہیں بلکہ حوصلہ افزائی اور ذہنی سکون بھی فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔"

23/08/2025

👨‍⚕️ ڈاکٹر احمد زمان (انچارج ڈائیلاسس یونٹ) کے تاثرات 👨‍⚕️

"الحمدللہ، گورنمنٹ میاں میر ڈی ایچ کیو لیول ہسپتال لاہور میں ڈائیلاسس یونٹ مکمل طور پر فعال ہے اور مریضوں کو معیاری اور جدید سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ گردوں کے مریضوں کو اپنے علاقے میں ہی بہترین علاج میسر ہو تاکہ انہیں دور دراز ہسپتالوں کے چکر نہ لگانے پڑیں۔

ہماری پوری ٹیم دن رات اس کوشش میں ہے کہ مریضوں کو نہ صرف علاج دیا جائے بلکہ ان کے ساتھ عزت اور ہمدردی کے ساتھ پیش آیا جائے۔ انشاءاللہ یہ سہولت مزید بہتری کے ساتھ مریضوں کی خدمت کے لیے جاری رہے گی۔"

Address

Opposite To The Shrine Of Hazrat Mian Meer DHQ Level Hospital, Lahore, Mustafabad, Dharampura
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Mian Meer DHQ Level Hospital, Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share