The beauty of Malakand

The beauty of Malakand دہ ستڑی ژوند پہ ستڑی لار....
ستڑی ستومانہ شومہ....
برباد شی غمہ....
تا تہ چا پہ گوتہ کڑے یمہ.......
پ

03/04/2026
05/11/2024

میں حکیم نہیں ہوں، مگر آپ کو یہ باتیں بتانا چاہتا ہوں:

محبت ایک رزق ہے، اسے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ زندگی چاہے جتنی بھی لمبی ہو، بالآخر مختصر ہی لگتی ہے، اور ہر آغاز کا ایک اختتام ہوتا ہے۔ آج جو کچھ آپ نے سیکھا ہے، وہ کل آپ کے کام آئے گا۔

محافل میں زیادہ باتیں نہ کریں تاکہ آپ کا وقار برقرار رہے۔ مسکرائیں، خفا نہ رہیں۔ آج جو بھی کام آپ کر رہے ہیں، اس کا پھل آپ کو کل ملے گا۔

اپنے کام کو خوشی سے انجام دیں، نہ چیخیں نہ چِلائیں، کیونکہ یہ آپ کو فائدہ نہیں پہنچائے گا۔ معاملات میں جلدبازی نہ کریں
اور نہ ہی انہیں تاخیر سے کریں، گالی کے بعد چپیڑ لگائیں پہلے نہیں
اپنی زندگی میں توازن برقرار رکھیں۔ زیادہ شکایت نہ کریں، محنت سے کام کریں تاکہ ایسا وقت نہ آئے جب آپ کو پچھتاوا ہو۔

اپنے آپ سے صلح کریں، معاف کریں اور بھول جائیں، کیونکہ دل اور دماغ میں بوجھ لیے آپ زندگی کی مسافت طے نہیں کر سکتے۔ جو آپ کی عزت کرتا ہے، اس کی عزت کریں۔ کنجوس نہ بنیں تاکہ آپ تنہا نہ رہ جائیں، جتنا آپ دیں گے، اللہ آپ کو اس کا دوگنا عطا کرے گا۔ جن سے آپ محبت کرتے ہیں، ان کا حال احوال پوچھیں اور انہیں پیغام بھیجنے میں تاخیر نہ کریں، کیونکہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں۔ سب کچھ برداشت کریں سوائے توہین کے، اپنی عزت نفس کے لیے ہر چیز قربان کردیں۔

‏جب کوئی چیز مفت ملے تو سمجھ لیں کہ اپ کو اس کی بڑی قیمت چکانی پڑے گی نوبل انعام یافتہ ڈیسمنڈ ٹو ٹو نے ایک بار کہا تھا ک...
27/10/2024

‏جب کوئی چیز مفت ملے تو سمجھ لیں کہ اپ کو اس کی بڑی قیمت چکانی پڑے گی
نوبل انعام یافتہ ڈیسمنڈ ٹو ٹو نے ایک بار کہا تھا کہ جب مشنری افریقہ ائے تو ان کے پاس بائبل تھی اور ہمارے پاس زمین تھی
کہنے لگے کہ ہم اپ کے لیے دعا کرنے ائے ہیں ، ہم نے انکھیں بند کر لیں جب انکھ کھلی تو ہمارے ہاتھ میں بائبل تھی اور ان کے پاس ہماری زمین تھی
اسی طرح جب سوشل نیٹ ورک سائنس ائی تو ان کے پاس فیس بک اور واٹس ایپ تھے اور ہمارے پاس ازادی اور رازداری تھی
انہوں نے کہا یہ مفت ہے ہم نے اپنی انکھیں بند کر لیں اور جب انکھ کھلی تو ہمارے پاس فیس بک اور واٹس ایپ تھے اور ان کے پاس ہماری ازادی اور ذاتی معلومات تھیں
جب بھی کوئی چیز مفت ہوتی ہے تو ہمیں اپنی ازادی دے کر اس کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے

29/12/2021

🍀 تین نوجوان ملک سے باھر سفر پر جاتے ھیں اور وھاں ایک ایسی عمارت میں ٹھہرتے ھیں جو 75 منزلہ ھے..
🍀 ان کو 75 ویں منزل پر کمرہ ملتا ھے..
🍀 ان کو عمارت کی انتظامیہ باخبر کرتی ھے کہ یہاں کے نظام کے مطابق رات کے 10 بجے کے بعد لفٹ کے دروازے بند کر دیے جاتے ھیں
🍀 لھذا ھر صورت آپ کوشش کیجیے کہ دس بجے سے پہلے آپ کی واپسی ممکن ھو
🍀 کیونکہ اگر دروازے بند ھوجائیں تو کسی بھی کوشش کے باوجود لفٹ کھلوانا ممکن نہ ھوگا..
🍀 پہلے دن وہ تینوں سیر و سیاحت کے لیے نکلتے ھیں تو رات 10 بجے سے پہلے واپس لوٹ آتے ھیں

🍀 مگر دوسرے دن وہ لیٹ ھوجاتے ھیں..
🍀 اب لفٹ کے دروازے بند ھو چکے تھے..

🍀 ان تینوں کو اب کوئی راہ نظر نہ آئی کہ کیسے اپنے کمرے تک پہنچا جائے جبکہ کمرہ 75 منزل پر ھے..

🍀 تینوں نے فیصلہ کیا کہ سیڑھیوں کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ تو نہیں ھے تو یھاں سے ھی جانا پڑے گا..

🍀 ان میں سے ایک نے کہا..
" میرے پاس ایک تجویز ھے..
🍀 یہ سیڑھیاں ایسے چڑھتے ھوئے ھم سب تھک جائیں گے..
🍀 ایسا کرتے ھیں کہ اس طویل راستے میں ھم باری باری ایک دوسرے کو قصے سناتے ھوئے چلتے ھیں..
🍀 25 ویں منزل تک میں کچھ قصے سناوں گا
اس کے بعد باقی 25 منزل تک دوسرا ساتھی قصے سنائے گا
اور پھر آخری 25 منزل تیسرا ساتھی..
🍀 اس طرح ھمیں تھکاوٹ کا زیادہ احساس نہیں ھوگا اور راستہ بھی کٹ جائے گا.. "
🍀 اس پر تینوں متفق ھوگئے..
🍀 پہلے دوست نے کہا..
" میں تمہیں لطیفے اور مذاحیہ قصے سناتا ھوں جسے تم سب بہت انجوائے کروگے..
🍀 " اب تینوں ھنسی مذاق کرتے ھوئے چلتے رھے..

🍀 جب 25 ویں منزل آگئی تو دوسرے ساتھی نے کہا..
" اب میں تمہیں قصے سناتا ھوں مگر میرے قصے سنجیدہ اور حقیقی ھونگیں.. "
🍀 اب 25 ویں منزل تک وہ سنجیدہ اور حقیقی قصے سنتے سناتے ھوئے چلتے رھے..
🍀 جب 50 ویں منزل تک پہنچے تو تیسرے ساتھی نے کہا..
" اب میں تم لوگوں کو کچھ غمگین اور دکھ بھرے قصے سناتا ھوں.. "
🍀 جس پر پھر سب متفق ھوگئے اور غم بھرے قصے سنتے ھوئے باقی منزلیں بھی طے کرتے رھے..
🍀 تینوں تھک کر جب دروازے تک پہنچے تو تیسرے ساتھی نے کہا..
" میری زندگی کا سب سے بڑا غم بھرا قصہ یہ ھے کہ ھم کمرے کی چابی نیچے استقبالیہ پر ھی چھوڑ آئے ھیں.. "
🍀 یہ سن کر تینوں پر غشی طاری ھوگئی..
🍀 اگر دیکھا جائے تو ھم لوگ بھی اپنی زندگی کے 25 سال ھنسی مذاق ' کھیل کود اور لہو و لعب میں گزار دیتے ھیں..
🍀 پھر باقی کے 25 سال شادی ' بچے ' رزق کی تلاش ' نوکری جیسی سنجیدہ زندگی میں پھنسے رھتے ھیں..
🍀 اور جب اپنی زندگی کے 50 سال مکمل کر چکے ھوتے ھیں تو زندگی کے باقی آخری سال بڑھاپے کی مشکلات ' بیماریوں ' ھوسپٹلز کے چکر ' بچوں کے غم اور ایسی ھی ھزار مصیبتوں کے ساتھ گزارتے ھیں..
🍀 یھاں تک کہ جب موت کے دروازے پر پہنچتے ھیں تو ھمیں یاد آتا ھے کہ "چابی" تو ھم ساتھ لانا ھی بھول گئے..
🍀 رب کی رضامندی کی چابی..
🍀 جس کے بغیر یہ سارا سفر ھی بےمعنی اور پچھتاوے بھرا ھوگا..
🍀 اس لیے اس سے پہلے کہ آپ موت کے دروازے تک پہنچیں ' اپنی چابی حاصل کرلیں.

10/11/2021

شدید بارش کے سبب ٹیکسی لینا بہتر تھا -
"ماڈل کالونی چلو گے -"
" کتنے پیسے لو گے -"
" جو دل کرے دے دینا سرجی "
" پھر بھی "
" سر! ایک بات کہوں برا مت ماننا - میں ایک جاہل آدمی ہوں -پر اتنا جانتا ہوں کہ جو الله نے میرے نام کا آپکی جیب میں ڈال دیا ہے , وہ آپ رکھ نہیں سکتے اور اس سے زیادہ دے نہیں سکتے - توکل اسی کا نام ہے "
اس کی بات میں وہ ایمان تھا جس سے ہم اکثر محروم رہتے ہیں - ٹیکسی ابھی تھوڑا آگے گئی کہ مسجد دکھائی دی -
" سر جی - نماز پڑھ لیں پھر آگے چلتے ہیں " اس نے ٹیکسی مسجد کی طرف موڑ لی
" آپ نماز ادا کریں گے "
" کس مسلک کی مسجد ہے یہ " میرا سوال سن کر اس نے میری طرف غور سے دیکھا -
" باؤ جی ! مسلک سے کیا لینا دینا - اصل بات سجدے کی ہے - الله کے سامنے جھکنے کی ہے - یہ الله کا گھر ہے"
میرے پاس کوئی عذر باقی نہیں تھا - نماز سے فارغ ہوۓ اور اپنی منزل کی طرف بڑھنے لگے -
" سر , آپ نماز با قاعدگی سے ادا کرتے ہیں -
" کبھی پڑھ لیتا ہوں , کبھی غفلت ہو جاتی ہے " یہی سچ تھا -
" جب غفلت ہوتی ہے تو کیا یہ احساس ہوتا ہے کہ غفلت ہو گئی اور نہیں ہونی چاہیۓ "
" معاف کرنا , یہ ذاتی سوال نہیں - اگر احساس ہوتا ہے تو الله ایک دن آپ کو ضرور نمازی بنا دے گا - اگر احساس نہیں ہوتا تو ----"
وہ خاموش ہو گیا - اسکی خاموشی مجھے کاٹنے لگی -
" تو کیا " میرا لہجہ بدل گیا -
" اگر آپ ناراض نہ ہوں تو کہوں "
" ہاں بولیں "
" اگر غفلت کا احساس نہیں ہو رہا تو اپنے آمدن کے وسائل پر غور کریں - اور اپنے الله سے معافی مانگیں , الله آپ سے راضی نہیں "
ہم منزل پہ آ چکے تھے - میں نے اسکے توکل کی حقیقت جاننے کی لئے جیب سے پچاس کا نوٹ نکالا اور اس کے ہاتھ پہ رکھ دیا , اس نے بسم الله کہا اور نوٹ جیب میں رکھ کر کار موڑنے لگا - میں نے آواز دی , وہ رک گیا -
" حکم سر جی "
" تم ان پیسوں میں خوش ہو "
" جی , مشکل سے بیس روپے کا پٹرول جلا ہو گا - الله نے اس خراب موسم میں بھی میرے بچوں کی روٹی کا انتظام کر دیا "
میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے - میں نے جیب سے مزید دو سو نکالے اور اسے دینے کے لئے ہاتھ بڑھایا - وہ مسکرایا -
" سر جی , دیکھا آپ نے - میرا حق پچاس روپے تھا , اور الله کے توکل نے مجھے دو سو دیا "
وہ چلا گیا , میرے ایمان کو جھنجھوڑ کر -

05/11/2021

مجھے سائیکل تین وجوہات پر بہت پسند ہے. پہلی وجہ بتاوں تو اس نے مجھے ابتدائی شعور کے تین سبق دئے تھے. مجھے بچپن میں بھی سائکل پسند تھی. میں کسی سے سائکل مانگتا تو وہ پوچھتا تمہیں چلانا آتی ہے.؟ میں کہتا نہیں آتی. اس جواب پر مجھے وہ اپنی سائکل نہیں دیتا. تب مجھے سمجھ آئی اپنا شوق پورا کرنے کیلئے یا تو خود کی چیز ہو ورنہ دوسرے کی تسلی کیلئے کوئی سرٹیفکیٹ ہو.

ابو جی کی منت سماجت کر کے آخر سائیکل خرید ہی لی. وہ زندگی کا ایک یادگار دن تھا. میرے دوستو نے پیچھے سائکل کیریئر پکڑا اور میں سائیکل پر بیٹھ گیا. اب میں سائکل چلا رہا تھا وہ کیریئر پکڑ کر دوڑ رہے تھے. ابو جی سے لے کر ان دوستو نے سمجھایا زندگی میں یہ کچھ رشتے ہی ہوتے ہیں جو آپ کو سٹیرنگ وہیل پر بٹھاتے ہیں. یہ بے لوث رشتے بڑے قیمتی ہوتے ہیں.

کیریئر پکڑے دوستو کو میں بار بار کہتا کیریئر نہ چھوڑنا وہ مجھے کہتے آگے دیکھ ہم نے پکڑا ہوا ہے. تمہیں گرنے نہیں دیں گے. میری مکمل توجہ کنٹرول پر ہوگئی. پیڈل کا ردھم بنا رفتار کچھ تیز ہوئی. ڈگمگاتی سائیکل اب سیدھی چل رہی تھی. میں نے فخر سے پیچھے آواز لگائی اور تیز دھکا نہ دو. دوسری بار آواز دی تو کافی پیچھے سے آواز آئی ہم چھوڑ چکے ہیں. میں کچھ گھبرایا سائیکل کچھ ڈگمگا سی گئی. لیکن گرنے کے خوف نے توازن حاصل کر ہی لیا.

مجھے تیسرا سبق ملا. سفر اپنے اعتماد کا ہی ہوتا ہے. کوئی ہر وقت آپکا کیریئر پکڑ کر آپ کے ساتھ دوڑ نہیں سکتا...!!!
Copy

05/11/2021

غذاؤں کی تاثیر*

▪٭اچار گرم خشک مزاج رکھتا ہے۔
▪٭اخروٹ گرم تر مزاج رکھتا ہے
▪٭انجیر گرم تر مزاج رکھتا ہے۔
▪٭آلو سرد خشک مزاج رکھتا ہے۔
▪انگور گرم تر مزاج رکھتا ہے۔
▪املی سرد مزاج رکھتی ہے۔
▪اسپغول سرد مزاج رکھتا ہے۔
▪امرود معتدل مزاج رکھتا ہے۔
▪آڑو سرد مزاج رکھتا ہے۔
▪بینگن گرم مزاج رکھتا ہے۔
▪بادام گرم مزاج رکھتا ہے۔
▪کھٹا انار سرد مزاج رکھتا ہے۔
▪آلوچہ سرد مزاج رکھتا ہے۔
▪پان کی تاثیر گرم خشک ہے۔
▪آملہ کی تاثیر سرد خشک ہے۔
▪چونہ کی تاثیر گرم ہے۔
▪پستے کی تاثیر گرم ہے۔
▪برف کی تاثیر سرد خشک ہے۔
▪مگاجر معتدل مزاج ہے۔
▪پودینہ کی تاثیر گرم خشک ہے۔
▪بھنگ سرد مزاج ہے۔
▪تل گرم مزاج ہے۔
▪تمباکو گرم مزاج ہے
▪چائے گرم مزاج ہے۔
▪چنا گرم مزاج ہے۔
▪خربوزہ گرم مزاج ہے۔
▪چقندر گرم مزاج ہے۔
٭بیر خشک مزاج ہے۔
▪جامن سرد مزاج ہے۔
▪جو اور پالک کی تاثیر سرد ہے۔
▪مونگ پھلی گرم مزاج کی ہے۔

🥗 *بھنڈی توری*🥗
▪سرد مزاج اور خشک ہوتی ہے۔
▪پیشاب کی جلن کو دور کرتی ہے۔
▪کبھی کبھی قبض بھی کر دیتی ہے۔ دیر ہضم ہے۔
▪خشکی دور کرتی ہے۔

🍆 *بینگن*🍆
▪خشک مزاج سبزی ہے۔
▪بواسیر کے مریضوں کے لئے لاجواب ہے۔
▪دل کو مضبوط کرتی ہے۔
▪ہاضمہ مضبوط کرتی ہے اور جگر کو اقت دیتی ہے۔

🎋 *ککڑی*🎋
▪پکا کر کھائیں یا دونوں حالتوں میں کھائیں مفید ہے۔
▪نمک کے ساتھ کھائیں تع جلد ہضم ہوتی ہے۔
▪امراض قلب میں بہترین ہے۔
▪پیاس کی شدت کو دور کرتی ہے۔

🔸 *پینٹھا*🔸
▪سرد تر اور نہایت طاقتور ہے۔
٭رسائن ہے۔ خون اور گوشت کو بڑھاتا ہے۔
▪اعصاب اور گرمی کے جملہ امراض کے لئے مفید ہے۔
▪ قبض کو دور کرتا ہے اور حاملہ عورتوں کے لئے بہت مفید ہے۔

✨ *حلوہ کدو*✨
▪سرد تر مزاج رکھتا ہے اور جلد ہضم ہے۔
▪دل دماغ اور جگر کو طاقت دیتا ہے۔
▪پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے۔
▪گرمی کا بخار دور کرنے کے لئے کدو کا ٹکڑا پاؤں اور ہاتھوں پر ملیں۔

🍈 *ٹنڈا*🍈
▪سرد تر مزاج رکھتا ہے ۔
▪دل دماغ اور جگر کو طاقت دیتا ہے۔
▪گوشت کے ساتھ پکائیں تو دیر سے ہضم ہوتاہے۔
▪نزلہ زکام اور بلغم میں نقصان دہ ہے۔

🍅 *ٹماٹر*🍅
🔸خون پیدا کرتا ہے اور قبض کشا ہے۔
🔸گردوں کی تکلیف میں ٹماٹر سے پرہیز کریں۔
🔸چھلکا ہضم نہیں ہوتا اس لئے چھلکا اتار کر ہی کھائیں۔
🔸موٹاپے اور شوگر کے مرض میں مفید ہے۔

🥬 *ساگ*🥬
▪چولائی کا ساگ زود ہضم اور دافع زہرہے۔
▪ساگ کوٹ کر پلانے سے سوزاک والے مریض کی پیپ ختم ہو جاتی ہے۔
▪قبض کشا ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے۔
▪پتھری اور ریت خارج کرتا ہے۔
▪نکسیر نزلہ اور پتھری کا شافع علاج ہے۔
▪قلفہ کا ساگ درد گردہ کو ختم کرتا ہے۔

🥬 *کریلا*🥬
▪گرم اور خشک مزاج کی سبزی ہے۔
▪خون کی خرابی کو دور کر کے خون صاف کرتی ہے۔
▪تلی جگر اور بخار کے لئے بہت مفید ہے۔ اور شوگر کے مریضوں کے لئے بھی بہت اکسیر ہے۔
▪بھوک لگاتا ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے۔

🍈 *گھیا توری*🍈
✨سرد مزاج کی حامل سبزی ہے۔
✨خون کی گرمی اور جوش کو کم کرتی ہے۔
✨توری کا سالن جریاں خون میں بہت فائدہ دیتا ہے۔
✨مرچ ڈال کا توری کا سالن کھانے سے بخار ختم ہو جاتا ہے۔
✨قبض کشا ہے بھوک لگا تا ہے گرمیوں میں جلن اور پیاس دور کرتا ہےکھانسی اور گرمی کو دور کرنے میں مفید ہے۔

🍈 *گھیا کدو*🍈
▪ سر تر سبزی ہے۔
▪بد ہضمی بخار اور دیگر خون اور گرمی کی بیماریوں کو دور کرتی ہے۔
▪گھیا کاٹ کر پیروں کے تلؤں پر مالش کریں تو گرمی ختم ہو جاتی ہے۔
▪حافظہ تیز کرتی ہے اور معدے کی تیزابیت کو دور کرتی ہے۔

🌿 *سوہانجنہ*🌿
▪ مزاج خشک ہے۔ پھلیاں اور پھول کڑوے ہوتے ہیں
▪بادی امراض اور بلغم کے لئے اکسیر ہے۔
▪فالج ، جوڑوں کے درد ریح کے امراض اور کمر کے لئے بے حد مفید ہے۔
▪گردہ مثانہ کی پتھریاور ریت ختم کرتا ہے۔ معدے کو صاف اور بھوک بڑھاتا ہے۔

🥔 *آلو*🥔
🔸 سرد خشک مزاج کی حامل ہے۔
🔸 زیادہ استعمال سے اپھارا ہو جاتا ہے۔
🔸چھلکے سمیت ابال کر چھلکا اتارا جائے اور کھایا جائے تو طاقت ور ہے۔
🔸آلو تنور میں بھون کر نمک لگا کر کھانے سے گنٹھیا کا مرض ختم ہو جاتا ہے۔

🍡 *مٹر*🍡
✨سرد خشک اور زود ہضم ہے۔
✨ حیاتین اور پروٹین سے بھرپور سبزی ہے۔
✨جسم کی معدنی طاقت کو پورا کرنے میں مدد دیتی ہے۔
✨دیر ہضم ہے اس لئے امراض شکم کے مریض اس سے پر ہیز کریں۔

🌿 *اجوائن*🌿
▪گرم خشک مزاج کی حامل ہے۔
▪جراثیم کش ہے اور تشنج ختم کرتی ہے۔
▪کسی بھی مقام پر درد ہو اس کا تیل استعمال کرنے سے درد ختم ہو جاتا ہے۔
▪ اجوائن کو میٹھے تیل میں ڈال کر کان میں ڈالنے سے کان کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
▪ اعضاء کا درد ہچکی نفخ، شکم میں بے حد مفید ہے۔
▪ گندے زخموں اور ناک کے کیڑوں کو ختم کر دیتی ہے۔

🌰 *پیاز*🌰
٭ پیشاب آور اور حیض آور ہے۔
٭پیاز کا اچار قے دست ہیضہ اور امراض معدہ کو دور کرتا ہے
٭ پیاز کی گانٹھ ہاتھ میں ہو تو لو نہیں لگتی
٭بچھو بھڑ کاٹ لے تو پیاز کا رس درد ختم کر دیتا ہے۔
٭پیاز کاٹ کر نمک لگا کر ہچکی کے مریض کو کھلائیں تو ہچکی بند ہو جائے گی۔
وبائی امراض سسے بچنا ہو تو پیاز کو جیب میں رکھیں ۔

✨ *لہسن*✨
🔸معدے کی رطوبت ختم کرتا ہے۔
🔸بچھو یا سانپ کاٹ لیں تو لہسن کھانے سے درد ختم ہو جاتا ہے۔
🔸روزانہ صبح لہسن کے ایک دو جوئے کھانے سے زکام نہیں ہوتا۔

🥬 *کچنار*🥬
▪ بواسیر کا خاتمہ کرتی ہے۔
٭مسلسل استعمال سے کسھ مالا پھوڑے پھسیوں اور برص سے نجات مل جاتی ہے۔
▪سرد خشک تاثیر کی حامل ہے اور معدے کا طاقت دیتی ہے۔

🌹 *چقندر*🌹
♦ گرم تر تاثیر کی حامل ہے۔ عورتوں کے دودھ میں اضافہ کرتی ہے۔
♦جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔
♦جگر کو طاقت دیتی ہے۔

🔆 *لسوڑا*🔆
🔸 سرد تر خاصیت کا حامل ہے۔
🔸پیشاب کی جلن اور پیشاب کا بار بار آنا ختم کرتا ہے۔ 🔸پیاس کی شدت اور گرمی کے بخار کو رفع کرتا ہے۔
🔸قبض کشا ہے اور گلے اور سینے کا طراوت دیتا ہے۔

🍈 *سردا*🍈
🔸 سرد مزاج کا حامل ہے۔
🔸کمزور مریضوں کے لئے پکا ہوا پھل مفید ہے کچا نقصان دہ ہے۔
🔸خون کو صاف کرتا ہے اور صالھ خون بناتا ہے۔
🔸قوت باہ پیدا کرتا ہے۔

🌹 *انار*🌹
♦میٹھا انار سرد تر اور کھٹا انار سرد خشک تاثیر کا حامل ہے گرمی دور کرتا ہے۔
♦کمزوری معدہ جگر دست اور قے میں ے حد مفید ہے۔
♦پیشاب آور ہے اور بھوک پیدا کرتا ہے۔
♦قابض ہے۔ خون صاف کرتا ہے، دیر ہاضم ہے۔ یرقان کے مریضوں کے لئے مفید ہے اور زیابیطس ختم کرتا ہے ، ضعف معدہ ختم کرتا ہے

🍇 *انگور*🍇
▪ گرم تر مزاج کا حامل ہے۔ قبض کشا ہے اور طاقت کا حامل ہے۔
▪دل ہ دماغ اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے۔
▪خشک انگور وزن بڑھاتا ہے
اگر بچوں کو بے ہوشی کے دورے پڑتے ہوں تو انگور کا رس دن میں چار بار پلائیں شفا ہو گی۔

🍐 *امرود*🍐 ▪٭مقوی مفرح اور دیر ہاضم ہے۔ دل و دماغ کو طاقت پہنچاتا ہے اور خوراک ہضم کرتا ہے۔
▪دل کی دھڑکن تیز ہو تو اس کو کھانے سے اعتدال میں آ جاتی ہے۔
▪خونی بواسیر کے مریضوں کے لئے آب حیات ہے۔ تبخیر معدہ ختم کرتا ہے اور پیٹ کے کیڑے مارتا ہے

🍍 *انناس*🍍
🔸سرد تر مزاج کاحامل ہے طراوت بخش اور گھبراہٹ ختم کرتا ہے۔
🔸دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے اور پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔
🔸ضعف قلب اور ضعب باہ کی شکایت کو دور کرتا ہے۔ بلڈ پریشر میں مفید ہے اور بخار کو تسکین دیتا ہے

Address

Malakand Dargai
Malakand
25000

Telephone

03339949383

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The beauty of Malakand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The beauty of Malakand:

Share