08/06/2026
"وہ دن دور نہیں جب عام انفیکشن کا علاج بھی ناممکن ہو جائے گا!"
چھوٹے پیشاب میں جلن، درد یا تکلیف کو آج کل اکثر لوگ فوراً UTI کا نام دے دیتے ہیں، جبکہ ہر مسئلہ UTI نہیں ہوتا۔ درست تشخیص کے لیے مناسب معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کروانا بے حد ضروری ہے۔
اس سے بھی زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ معمولی علامات پر بغیر تحقیق کے اینٹی بائیوٹکس کا استعمال شروع کر دیا جاتا ہے۔ اس بے جا استعمال کی وجہ سے بیکٹیریا میں Antibiotic Resistance تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور آج کئی مریضوں میں ایک نہیں بلکہ متعدد اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت پائی جاتی ہے۔
اگر یہی صورتحال جاری رہی تو وہ وقت آ سکتا ہے جب ہمارے پاس انفیکشن کے علاج کے لیے مؤثر دوائیں ہی نہ بچیں۔
اس ویڈیو کا مقصد لوگوں کو آگاہ کرنا ہے کہ خود علاج، ادھوری معلومات اور بلا ضرورت اینٹی بائیوٹکس کا استعمال ترک کریں، اور اپنی تشخیص و علاج کے لیے مستند ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
یاد رکھیں: Antibiotic Resistance صرف ایک مسئلہ نہیں، آنے والے وقت کا ایک بڑا خطرہ ہے۔