Fatima Memorial Homoeo Kidney Liver Cure Clinic, M. B. Din

  • Home
  • Fatima Memorial Homoeo Kidney Liver Cure Clinic, M. B. Din
Call

Fatima Memorial Homoeo Kidney Liver Cure Clinic, M. B. Din Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Fatima Memorial Homoeo Kidney Liver Cure Clinic, M. B. Din, Medical and health, New Rasool Road Near Stadium Kot Ahmad Shah Mandi Bahaudin, .

فاطمہ میموریل ھومیو پیتھک کلینک اینڈ کڈنی لیور کیور سنٹر نیو رسول روڑ منڈی بہاؤالدین
20/03/2025

فاطمہ میموریل ھومیو پیتھک کلینک اینڈ کڈنی لیور کیور سنٹر
نیو رسول روڑ منڈی بہاؤالدین

گردے کی پتھری (Kidney Stones) – اقسام، وجوہات، علامات اور علاجگردے کی پتھری ایک عام مگر تکلیف دہ بیماری ہے جو گردوں میں ...
16/03/2025

گردے کی پتھری (Kidney Stones) – اقسام، وجوہات، علامات اور علاج

گردے کی پتھری ایک عام مگر تکلیف دہ بیماری ہے جو گردوں میں ٹھوس معدنی ذرات کے جمع ہونے سے بنتی ہے۔ یہ پتھریاں گردے، پیشاب کی نالی (Ureter)، مثانے (Bladder) یا پیشاب کی نالی (Urethra) میں کہیں بھی ہو سکتی ہیں۔ اگر پتھری چھوٹی ہو تو بغیر کسی علامت کے پیشاب کے ذریعے نکل سکتی ہے، لیکن بڑی پتھری شدید درد اور پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے۔

---

1. گردے کی پتھری کی اقسام

گردے کی پتھریاں مختلف اقسام کی ہوتی ہیں، جو ان کے کیمیائی اجزاء پر منحصر ہیں:

(1) کیلشیم آکسیلیٹ (Calcium Oxalate) پتھری

سب سے عام قسم (80%)

زیادہ آکسیلیٹ (Oxalate) اور کیلشیم کے جمع ہونے سے بنتی ہے

زیادہ چائے، کافی، چاکلیٹ، پالک، اور گری دار میوے کھانے سے بن سکتی ہے

(2) یورک ایسڈ (Uric Acid) پتھری

زیادہ گوشت، مچھلی، اور پروٹین والی خوراک کھانے سے بنتی ہے

گاؤٹ (Gout) کے مریضوں میں عام

زیادہ پانی نہ پینے اور پیشاب تیزابی (Acidic) ہونے کی وجہ سے بنتی ہے

(3) اسٹرائیوائٹ (Struvite) پتھری

زیادہ تر خواتین میں پائی جاتی ہے

پیشاب کی بار بار انفیکشن (UTI) کی وجہ سے بنتی ہے

یہ پتھریاں تیزی سے بڑی ہو سکتی ہیں اور گردے کے بڑے حصے میں پھیل سکتی ہیں

(4) سسٹین (Cystine) پتھری

ایک نایاب قسم جو موروثی بیماری کی وجہ سے بنتی ہے

گردے زیادہ سسٹین (Cystine) خارج کرتے ہیں، جو پتھری بنا سکتا ہے

یہ عام طور پر بچپن میں ظاہر ہوتی ہے

---

2. گردے کی پتھری بننے کی وجوہات

1. پانی کی کمی – کم پانی پینے سے گردے میں معدنیات زیادہ جمع ہو جاتے ہیں

2. خوراک – زیادہ نمک، آکسیلیٹ، پروٹین، یا کیلشیم والی غذا پتھری بنا سکتی ہے

3. جینیاتی عوامل – اگر خاندان میں گردے کی پتھری کی تاریخ ہو، تو خطرہ زیادہ ہوتا ہے

4. موٹاپا اور ناقص طرزِ زندگی – زیادہ وزن گردوں پر بوجھ ڈال سکتا ہے

5. پیشاب کی نالی کے انفیکشن (UTI) – خاص طور پر اسٹرائیوائٹ پتھری میں

6. میٹابولک بیماریاں – جیسے گاؤٹ، ہائپرپیراتھائرائڈزم (Hyperparathyroidism)

7. ادویات – کچھ دوائیں، جیسے کیلشیم سپلیمنٹ، وٹامن ڈی، اور اینٹی ایسڈز پتھری کے امکانات بڑھا سکتی ہیں

---

3. گردے کی پتھری کی علامات

1. شدید درد – عام طور پر کمر کے نچلے حصے یا پیٹ میں

2. پیشاب میں خون – سرخی مائل یا گلابی پیشاب

3. متلی اور الٹی – خاص طور پر اگر پتھری بڑی ہو

4. پیشاب میں جلن – اگر پتھری پیشاب کی نالی میں ہو

5. بار بار پیشاب کی حاجت – لیکن کم مقدار میں

6. بخار اور کپکپی – اگر پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہو

7. بدبودار اور دھندلا پیشاب – انفیکشن کی نشانی

---

4. گردے کی پتھری کا علاج اور مینجمنٹ

(1) گھریلو علاج اور ابتدائی مینجمنٹ

✅ زیادہ پانی پینا – روزانہ 8-12 گلاس پانی پینے سے چھوٹی پتھریاں نکل سکتی ہیں
✅ نیبو پانی اور سیب کا سرکہ – نیبو پانی یا سیب کا سرکہ (Apple C***r Vinegar) پیشاب کو الکلائن کر کے پتھری کو گھلا سکتے ہیں
✅ نمک اور پروٹین کم کرنا – زیادہ نمک اور گوشت پتھری کے امکانات بڑھاتے ہیں
✅ پیشاب کو کنٹرول کرنا – اگر پیشاب کی رنگت زرد گہری ہو تو پانی زیادہ پینا چاہیے

نتیجہ

گردے کی پتھری ایک عام مگر تکلیف دہ بیماری ہے جو پانی کی کمی، غلط خوراک، اور جینیاتی عوامل کی وجہ سے پیدا ہو سکتی ہے۔ علامات میں شدید درد، خون آلود پیشاب، اور بار بار پیشاب کی حاجت شامل ہیں۔

ایسی بیماریاں جن کی وجہ میڈیکل ڈاکٹرز مدافعاتی نظام Immune System کی کمزوری بتاتے ہیں جیسے ایڈز AIDS بیماری۔ ایسی بیماری...
28/07/2023

ایسی بیماریاں جن کی وجہ میڈیکل ڈاکٹرز مدافعاتی نظام Immune System کی کمزوری بتاتے ہیں جیسے ایڈز AIDS بیماری۔ ایسی بیماریوں کے کنٹرول اور علاج کیلئے ہومیوپیتھی میں ایک دوا کی بہت اچھی شہرت ہے اور وہ دوا ہے Sassafras officinalis ۔۔۔۔ بعض چھوٹے بچوں کا پیدائشی طور پر مدافعاتی نظام کمزور ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ایسے بچے آئے روز بیکٹریا کی انفکیشن کا شکار ہوکر کبھی پھیپھڑوں کی بیماری کھانسی ریشہ اور بلغم بخار فلو ۔۔۔۔ اور ہر روز پاٹیاں Diarrhoea لگا رہتا ہے۔۔۔۔ اسی طرح وائرس کی بیماری چیچک Measles ، یا کوئی بھی ایسی بیماری جس میں سفید سیلز White Blood Cells (WBC) یا پلیٹ لیٹس Platelets کم ہوجاتے ہیں۔۔۔ سب کی اصل وجہ جسم کے مدافعاتی نظام کا کمزور ہوجانا ہوتا ہے، ایسی صورت میں Sassafras officinalis ایک بہترین دوا ہے۔۔۔۔ یہ مدرٹنکچر سے 6 طاقت میں عموماْ استعمال ہوتی ہے۔۔۔۔

جسم کے کسی عضو Organ کا فیل ہوجانا یا اس کا کم فنکشن Mal Function کرنا اور اسکا ہومیوپیتھک علاج۔۔۔۔ بعض مریضوں میں جگر ک...
08/07/2023

جسم کے کسی عضو Organ کا فیل ہوجانا یا اس کا کم فنکشن Mal Function کرنا اور اسکا ہومیوپیتھک علاج۔۔۔۔

بعض مریضوں میں جگر کے فیل ہونے، گردے کے فیل ہونے یا دل کے کمزور پڑ جانے سے جسم میں پانی اکھٹا ہوجاتا ہے۔ جس کو Dropsy, Oedema, Ascites or Pleural effusion وغیرہ کہتے ہیں۔ گردے کے فیل ہونے پر مریض کا Dialysis کروانا پڑ جاتا ہے، ہومیوپیتھی میں ان سب بیماریوں کو علامات کے مطابق اور مریض کے مزاج Temperament کے مطابق علاج ہوتا ہے، لیکن ہومیوپیتھی میں بعض ادویات مریض کو فوری طور پر آرام دینے کیلئے یعنی Palliation کے لئے استعمال ہوتیں ہیں، جس سے مریض گردے کے فیل ہونے کے باوجود کسی حد بہتر ہوجاتا ہے، اسی دوران اس کی اصل دوا تلاش کرلی جاتی ہے،،،، جیسے

گردوں کے فیل ہوجانے یا کمزور ہونے یا کم فنکشن کرنے پر جسم میں پانی پڑ جاتا ہے، ایسی صورت میں فوری طور پر پیشاب خارج کرنے کیلئے Squilla maritima Q، Vesicaria Com Q اور Terebinth Q اچھی ادویات ہیں۔

جگر کے فیل ہونے، یا کمزور ہونے یا کم فنکشن کرنے سے جسم میں سے پانی باہر نہ جارہا ہو تو Boerhaavia Diffusa Q اور Hygrophilia Spinosa Q اچھی دوائیں ہیں۔

دل کے کمزور ہونے یا کم فنکشن کرنے سے جسم میں سے پانی باہر نہ جارہا ہو تو Aegle Marmelos Q ، Apocynum Q ، Convallaria Majalis اور Strophanthus Q اچھی دوائیں ہیں۔

خون میں ابتری یا کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جانے سے جسم میں سے پانی باہر نہ جارہا ہو تو Terminalia Chebula Q اچھی دوا ہے۔

پھیپھڑوں کے کمزور ہونے یا کم فنکشن کرنے سے جسم میں سے پانی باہر نہ جارہا ہو تو Calotropis Gigantea Q اچھی دوائیں ہیں۔

لبلبہ Pancreas کے کمزور ہونے یا کم فنکشن کرنے سے جسم میں سے پانی باہر نہ جارہا ہو تو Cephalandra Indica Q اچھی دوائیں ہیں۔

ریکٹم بڑی آنت کے کمزور ہونے یا کم فنکشن کرنے سے جسم میں سے پانی باہر نہ جارہا ہو تو Cynadon Dactylon Q اچھی دوائیں ہیں۔

👨‍⚕️ڈاکٹر محمد نصراللّٰہ بھٹی
☎️ 03427448904
☎️ 03320451122

☪️️سینے کا راز ☪️آج میں پریکٹیشنرز کے لیے اللہ کی رضا کی خاطر ایک راز (ریمڈی) بتا رہا ہوں تاکہ دکھی انسانیت کا زیادہ سے ...
18/08/2021

☪️️سینے کا راز ☪️
آج میں پریکٹیشنرز کے لیے اللہ کی رضا کی خاطر ایک راز (ریمڈی) بتا رہا ہوں تاکہ دکھی انسانیت کا زیادہ سے زیادہ بھلا ہو اور مجھے دعائیں ملیں
اس (ریمڈی) کے بارے میں بتا دوں کہ یہ 4 سال سے میرا معمول مطب ہے اور کامیابی کا تناسب 98 % سے زیادہ ہے اور یہ
منی میں سپرم کی کمی Oligospermia کے لیے ہے اس میں شرط یہ ہے کہ سپرمز شو ہو رہے ہوں بلکل nill یعنی منی میں سپر م کی غیر موجودگی Azoospermia نہ ہوں
میں مریض سے اس کے علاج کے لیے دو ماہ کا وقت لیتا ہوں اور الحمدللہ کبھی دوبارہ ٹسٹ کی نوبت نہیں آئی دو ماہ میں خوشخبری ہی ملتی ہے
سب سے پہلے یہ ذہین میں رکھیں کہ اس ریمڈی کے ساتھ مریض کی علامات کے مطابق جو ریمڈی بنے وہ بھی دیں اور مریض میں موجود روکاوٹیں (میازم) کا بھی توڑ کریں اس کے ساتھ برائلر مرغی 🐔 اور انڈہ سے پرہیز کریں
اب آتا ہوں اس ریمڈی کی طرف لیکن ذہین میں رہے کہ یہ خود تیار کردہ ہوگا تو رزلٹ اللہ کے فضل و کرم 100% ملے اور اگر یہ جرمنی، انڈین یا پاکستانی ہوگی تو اس کے رزلٹ کی ذمہ داری نہیں اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
اس ریمڈی کا نام ہے 👈
TRIBULUS TERRESTRIS (MT)
ہے
اس کے 🔟، 🔟 قطرے دن میں تین ٹائم
خود تیار کریں اور میلہ لوٹیں

👈 بنانے کا طریقہ
گوکھرو (TRIBULUS TERRESTRIS ) کا پھل خشک صاف شدہ اگر آپ پنسار سے لیں گے تو اس میں ڈنڈی اور ڈسٹ بھی ہوتی ہے اسے ڈنڈی سے پاک کریں پھر اسکو دھوکر چھاوں میں خشک کر لیں اس طرح یہ ڈسٹ سے بھی پاک ہو جائے گا اب اس کو جوکوب (موٹا موٹا کوٹ لیں)
تب شیشے کے صاف ستھرے جار میں 1:9 (ایک حصہ گوکھرو کا اور 9 حصے الکحل 90% سٹرانگ) کے تناسب سے ڈال دیں اور 10 جھٹکے دے کر اندھیری جگہ پر رکھ دیں اس جار کو روزانہ ایک بار 20 دن جھٹکے دیتے رہنا ہے
اور اس جار پر مدر ٹنکچر کا نام
تاریخ
اور
وقت
لکھ لیں
20 دن بعد اس کو نتھار لیں اور نتھارے ہوئے مدر ٹنکچر کو فلڑ پپیر اگر وہ نہ ملے تو کاٹن کی روئی سے فلٹر کا کام لے سکتے ہیں یا ململ کا کپڑا لے لیں اس کی دو تحہ کر کے اس سے ایک دفعہ گزار کر صاف کر لیں
بس مدر ٹنکچر تیار ہے
میں نیچے گوکھرو کے پھل اور تیار شدہ مدر ٹنکچر کی تصور پیسٹ کر رہا ہو تاکہ کوئی ابہام نہ رہے
آئندہ پوسٹ

منی میں سپر م کی غیر موجودگی Azoospermia کے لیے ریمڈی پر ہوگی

01/06/2021

ڈاکٹر رانا اسلم خاں مرحوم ایک ہیئر آئل بنایا کرتے تھے 37 سال تک انہوں نے یہ آئل بہت سے لوگوں کو کامیابی سے یوز کروایا
اپنی وفات سے کچھ عرصہ پہلے انہوں نے اپنے اس مشہور ہیئر آئل کا فارمولا سب کے لئے عام کردیا تھا
سوچا آپ سب سے بھی شیئر کروں
کیپٹن ڈاکٹر اسلم خاں مرحوم کی پوسٹ انہی کی زبانی پڑھییے
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
کیا یاد کرو گے لو لکھ لو اسکو اور موجیں کرو سب. کوئی اپنے ہاتھ کاٹ کر نہیں دیتا لیکن آج آپکو خوش کرونگا. 100 مل کی شیشی کلینک پر 350 کی دیتا ہوں ( یہ بہت عرصہ پہلے کی بات ہے)
کوئی شیمپو یوز نہی کرنا صرف لائف بوائے سوپ لگائیں
ہیئر آئل کے اجزا یہ ہیں
Rx.
Coconut oil 50 gram
Amla oil.50 gram
Malkangni oil 10 gram.
Castroil 50 gram.
Badam oil 25 gram.
Zetoon oil 25 gram.
ان سب کو ایک بوتل میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اچھی طرح حل کر لیں پھر ایک اونس ڈیلیوشن لیں اور اس میں ان سب ہومیوپیتھک دوائیوں کے پانچ پانچ قطرے ڈالیں
Arneca Mon. Q 5 drops
X-Ray 30 drops 5.
China Q drops 5
Jabrandi Q 5 drops
Acid Phos 30 drops 5
اب ڈیلیوشن والی شیشی کو اچھی طرح زور سے دس جھٹکے دیں اب اس ڈیلیوشن کو آئل والی بوتل میں ڈال کر ایک بار پھر زور سے دس جھٹکے دیں
آپکا ہیئر آئل تیار ہے
یہ میں کلینک پر 37 سال سے بنارہا ہوں اسے لگا کر ہزاروں مریض ٹھیک ہو چکے ہیں .دوگھنٹے لگا کر رکھیں پھر سر دھو لیں.
اسکے اور فوائد بھی ہیں
بال گرنا بند.
دو مونہہ والے بال ٹھیک
خشکی سکری ختم
بالوں کو طاقت دیتا ہے.
بالوں کے گلینڈز کو طاقت دیتا ہے
کمزوری کی وجہ سے ہونے والا سردرد ٹھیک کرتا ہے نظر میں بہتری لاتا ہے
جوؤں کو ختم کرتا ہے بال لمبے کرتا ہے جتنے آپ چاہیں.
بال گرنے سے روکتا ہے اور بالوں کے ہر مرض میں اکسیر ہے.
بالوں میں چمک لاتا ہے بالوں کو خوبصورت بناتا ہے
تین دن میں اسکے رزلٹس ملیں گے
ہر دم فریش رہیں گے
اسکے اور بھی بہت سے فوائد ہیں جو آزمانے پر معلوم ہونگے Hazarun mreezun ko use karwa chuka hun.ye mere Clinic ka ak kamyab nuskha hy jo ap ko likh rha hun.her Dr.as ko ager bana ley to sub mreezun ko as ka fayedah ho ga In Sha Allah.
Talib Dua.
Captain (R) H.Dr.Al Haaj Rana M.Aslam Khan.
👇👇👇👇👇👇👇👇
جو بھی اس پوسٹ سے فائدہ اٹھائیں وہ ڈاکٹر رانا محمد اسلم خاں مرحوم کے لیے دعائے خیر و مغفرت ضرور کردیجیے گا۔

ہماری صحت اور ہومیوپھتی علاج۔۔۔۔ھرنیا اور ھومیو پیتھی سرجریہرنیا کی سات مندرجہ زیل اقسام اور ان کا علاج                 ...
25/05/2020

ہماری صحت اور ہومیوپھتی علاج۔۔۔۔

ھرنیا اور ھومیو پیتھی سرجری

ہرنیا کی سات مندرجہ زیل اقسام اور ان کا علاج

Umbical Harnia
اس میں آنت ناف کے قریب بیرونی جانب ابھر آتی ہے اور یہ تکلیف زیادہ تر بچوں میں ھوتی ہے۔
کاکولس 3x سے 30 ۔2 قطرے 3 بار۔نکس وامیکا۔30 دن میں 2 قطرے 3 بار دیں۔ بچوں کے ہرنیا میں نے پوڈوفائیلم 30 کو بھی بہت اعلی پایا ہے۔
Inguinal Harnia
اس مرض میں آنت جنگاسہ والی نالی کے راستے اتر کر کولن میں آجاتی ہے۔ اور یہ مرض زیادہ تر مردوں میں ھوتا ھے۔ لائیکوپوڈیم 30 سے 200 تک دن میں 2 سے 3 بار 3قطرے دیں
Femoral Harnia
اس تکلیف میں آنت کنج ران کے سوراخ سے اتر جاتی ھے۔اور یہ زیادہ تر عورتوں میں ھوتا ھے۔ کاربوویج 3x ہر 2 گھنٹے بعد 3 قطرے کافی ھونگے۔

Reducible Harnia
یہ پیٹ کی دیوراوں کی کمزوری اور زیادہ بوجھ اٹھانے سے ہوتا ہے۔
اس قسم کے ہرنیا میں آنت کو ہاتھ کے معمولی دباو سے پیٹ میں واپس کیا جا سکتا ھے اور اس کے بعد ایک خاص پٹی جیسے Truss کہتے ہیں پہنانا چاہیے اور قبض اور گیس کا علاج علامات کے مطابق کریں۔ اس میں کاربو اور نکس استعمال کریں
نیز جہاں پٹی پہنانہ ھے اس جگہ کو الکوحل اور پانی سے صاف ضرور کریں ورنہ وہاں خراش یا پھنسیاں نکل سکتی ہیں۔
Scrotal Harnia
اس قسم میں بھی آنت کولن میں اتر آتی ھے۔ اس کا علاج بھی لائیکوپوڈیم سے کرنا بہتر رہتا ھے۔
Irreducible Harnia
اس قسم کے ہرنیا میں آنت کو ھاتھ سے واپس پیٹ میں نہی کیا جا سکتا۔اس کو صرف ماہر ڈاکٹر ہی ہنڈل کر سکتا ۔ زیادہ آرام اور ایک خاص وقت پر پیٹ خالی ھونے پر پٹی اور سلیشیا 200سے اس کا علاج کیا جا سکتا ھے۔

Strangulated Harnia
یہ ایک مہلک اور خطرناک قسم ھے۔اس میں آنت پھنس جاتی ہے۔ اس کا علاج۔ پلمبم میٹ30 بیلا ڈونا 30 اور نکس وامیکا 30 سے کیا جا سکتا ھے۔

موسم کی تبدیلی سے ھونے والے ہرنیا کو ہر پندرہ منٹ بعدایکو نائیٹم 3x اور نکس 30 سے ٹھیک کر سکتے ھیں۔
جب مریض کا درجی حرارت کم ھو تو کاربو ویج 3x سے علاج کریں
جب آنت سپر میٹک کارڈ کے خلا سے دائیں طرف پیٹ میں جائے تو کاکولس 3x سے 30
جب فضلات کا اخراج نہ ھو اور خون زہریلا ھو مایوسی اور درد ہو تو۔ لیکیسس۔200
امبائیکل ہرنیا میں۔ نکس 3 سے 30 ایکونائیٹ اور اوپیم سے ادل بدل کر دیں۔ یہ ہر قسم میں دے سکتے ہیں۔
جب آنت میں بل پڑھ جائے تو اوپیم 30 اور 200
بوڑھے مردوں میں ہرنیا۔ آرم میٹ 30
جب آنتوں میں گرہ پڑھ جائے۔تو پلمبم میٹ سے درست ھو گا۔
میرا خاص طریق علاج یہ ہے کہ۔ قبض اور گیس ختم کر کے۔ پٹی بندھواتا ھوں ارام کا مشورہ اور پلمبم میٹ ۔30۔ سلیشیا 200 دیتا ھوں اللہ کے حکم سے ایسے سلائی ہوتی ھے جیسے آپریشن کے بعد ایلفی سے ہرنیا کو جوڑ دیا گیا ھو۔
اگر آج اپ نے یہ لیکچر پلے باندھ لیا تو یقین کر لیں کر لیں کہ آپ ہرنیا کے کسی بھی سرجن سے پیچھے نہں۔اور اگر آپ نے کسی مریض کو آپریشن اور 40 ہزار کے خرچہ سے بچا کر 400 سے 4000 بھی لے لئیے تو آپ کے لئیے حلال ہیں ۔لیکن اس میں میری فیس کے عوض ایک غریب کا علاج مفت ضرور کر کے دعائیں لیں۔ ھومیو طلبہ اس لیکچر کو سرجری کی پہلی سیڑھی سمجھ کر یاد کر لیں تو آج میری ساری رات کی محنت وصول سمجھوں گا۔

Address

New Rasool Road Near Stadium Kot Ahmad Shah Mandi Bahaudin

50400

Telephone

+923427448904

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fatima Memorial Homoeo Kidney Liver Cure Clinic, M. B. Din posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed health & beauty business?

Share