27/08/2026
کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں زکوٰۃ آفس اور بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان) کی او پی ڈی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کمال سلیم سواتی تھے۔
تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر جواد مجید سواتی کی زیرِ نگرانی ہسپتال انتظامیہ، پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن، نرسز، ڈاکٹرز اور کلاس فور ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر راجہ ظہور عباسی، جنرل سیکرٹری حاجی محمد نذیر، سینئر نائب صدر انوار الحق اور سیکرٹری اطلاعات رانا منیر احمد شریک ہوئے۔
اس موقع پر ٹراما سینٹر، ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال اور کیتھ لیب پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تقریب سے ڈاکٹر جواد مجید سواتی، کمال سلیم سواتی، شعیب خان، حاجی محمد نذیر، قاری محمد شفیع معاویہ اور دیگر نے خطاب کیا۔
کمال سلیم سواتی نے کہا کہ ٹراما سینٹر بننے سے ہسپتال میں بیڈز کی تعداد بڑھائی جا سکے گی، جس سے عوام کو اپنے ہی ضلع میں صحت کی بہترین اور جدید سہولیات میسر آئیں گی۔ ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کی تعمیر بھی صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔
افتتاح کے بعد کمال سلیم سواتی نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور ان کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری حل کی ہدایات جاری کیں۔
بریسٹ کینسر او پی ڈی کے قیام سے مریضوں کو اب علاج اور معائنے کے لیے دور دراز شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ انہیں مانسہرہ ہی میں ضروری طبی سہولیات میسر ہوں گی۔
رانا منیر احمد
ترجمان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن
کنگ عبدالله ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ
fans
PMA KATH
Babar Saleem Swati