11/08/2026
Limerence
لیمرنس کو آسان لفظوں میں سمجھیں تو یہ کسی ایک شخص کے لیے انتہائی شدید چاہت یا جنون ہے۔ اس میں آپ کا دماغ صرف اسی ایک شخص کے گرد گھومتا ہے، چاہے آپ کھا رہے ہوں، سو رہے ہوں یا کام کر رہے ہوں۔ اس شخص کا ایک چھوٹا سا جواب یا اشارہ آپ کو ساتویں آسمان پر پہنچا دیتا ہے یا زمین پر گرا دیتا ہے۔ یہ کیفیت آپ کے قابو میں نہیں ہوتی، بلکہ خود بخود پیدا ہوتی ہے، اور آپ کو بس اسی کی توجہ اور جواب چاہیے ہوتا ہے۔ لیکن اصلی محبت کے برعکس، اس میں سکون نہیں بلکہ بے چینی اور الجھن زیادہ ہوتی ہے، اس لیے اسے محبت نہیں بلکہ ایک ذہنی لت کہہ سکتے ہیں۔🫥