Hakeem faizan Shahid herbal solutions

Hakeem faizan Shahid herbal solutions a page about Islamic system of medicine and herbal information

11/04/2026

السلام علیکم زیر نظر تحریر کا اقتباس میں نے ایک بہت اچھی کالم نگار اور افسانہ نگار محترمہ مقیتہ وسیم کے فیس بک پیج سے اخذ کیا ہے اس اقتباس میں بریکٹ کے اندر دی گئی عبارت انہی کی ہے انہوں نے تدبر قران کے نام سے ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں وقتا فوقتا وہ اپنی قلبی واردات کا ذکر کرتی رہتی ہیں اور تفسیر قران کے حوالے سے بہت ہی جامع اور عمیق علوم کا ذکر کرتی رہتی ہیں مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے یہ معلومات کہاں سے اخذ کی ہیں آیا یہ ان کی قلبی واردات ہیں یا ان کے ذہن میں اترنے والے کچھ علمی نکات ہیں جن کو وہ صفہ قرطاس پر بکھیرتی ہیں ان کے بعض خیالات سے اختلافات بھی ہو سکتے ہیں مگر مجموعی طور پر ان کی تحریر انسان کی سوچ کا رخ ضرور بدلتی ہے میں یہ نہیں کہتا کہ آپ ان کی تحریروں سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے بلکہ یہ کہتا ہوں کہ تحقیق قران اور قران کا تدبر حاصل کرنے کے لیے انسان کئی زاویوں سے اس کے متعلق اپنے خیال کے دائرے کو وسیع کر سکتا ہے اس پیراگراف میں یا اس کالم میں انہوں نے العصر کی تشریح کی ہے اور اس لفظ کی گہرائی اور گیرائی کو بیان کیا ہے عربی لغات میں عصر کے بہت سارے معنی آئے ہیں لیکن یہ معنی جو کہ مقیتہ وسیم نے بیان کیا ہے یہ قران کی الہامی خصوصیات اور قران کے مزاج کے مطابق نظر آتا ہے اس سلسلے میں آپ مجھ سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن اس کو ایک دفعہ پڑھ لیں تحقیق کے بہت سارے زاویے آپ پر کھل جائیں گے
عصر کا لفظ خاص نچوڑنے کے عمل کے لیے بولا جاتا ہے،عاصر یا عصار نچوڑنے والےکو کہتے ہیں اور عصار کا لفظ خصوصا اس کاریگر کے لیے بھی بولا جاتا ہے جو مختلف چیزوں سے رس کو کشید کرتا ہے یا نچوڑتا ہے اس کے ساتھ عصارہ کا لفظ خاص نچوڑے ہوئے رس یا اس چیز کو کہتے ہیں جو کسی چیز سے نچوڑ کر حاصل کیا جاتا ہے اس تمام علمی تشریح کا مطلب قارئین کے لیے صرف اور صرف یہی ہے کہ ہم قران کے مطالب کی گہرائی میں جا کر بہت ساری ایسی چھپی ہوئی معلومات کشید کر سکتے ہیں جو نہ صرف ہمارے آنے والے دنوں کے لیے ایک صحیح راہ کا انتخاب کر سکتی ہے بلکہ ہمیں اس بام عروج پر پہنچا سکتی ہے جس کی خواہش شاید صدیوں سے مختلف اقوام کرتی چلی آ رہی ہیں لیکن اس عروج کی فارمولیشن صرف اور صرف قران کے گہرے مطالعے میں موجود ہے میں مقیتہ وسیم کے اس کالم کو آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں اس کے متعلق آپ کی رائے اور فیڈ بیک کا شدت سے انتظار رہے گا خادم خاص حکیم فیضان شاہد
(((اورالعصر.... جب وقت رس بن کر نچوڑ لیا جاتا ہے.
#مقیتہ وسیم

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہم "عصر" کو اُس وقت تک نہیں سمجھ سکتے، جب تک اس کے باطن میں اتر کر اس کے اصل.... ع ص ر.... کو نہ چھو لیں۔

قرآن کی سورۃ العصر کی قسم.... یہ کوئی معمولی قسم نہیں…

"وَالعَصْرِ"

یہ ایک لفظ ہے …مگر اپنے اندر ایک پوری کائنات سمیٹے ہوئے۔

قرآن کا اسلوب یہی ہے…جتنا اختصار… اتنی وسعت.
جتنے کم الفاظ… اتنا گہرا سمندر۔

ہم اکثر "العصر" کا ترجمہ... صرف "زمانے کی قسم" کر کے گزر جاتے ہیں…
مگر کیا واقعی یہ اتنا سادہ ہے؟

نہیں…
یہ وہ وقت ہے جو صرف گزرتا نہیں بلکہ نچوڑتا ہے۔

عربی میں "عَصَّار" اُس کو کہتے ہیں جو پھلوں اور بیجوں کا رس نکالتا ہے…
اور رس نکالنا کیا ہے؟

کسی شے سے اس کا اصل لے لینا…
اس کا جوہر کھینچ لینا…یہاں تک کہ پیچھے صرف وہ باقی رہے
جس کی کوئی قیمت نہ ہو۔

بالکل ایسے ہی…
"عصر" وہ وقت ہے، جب زندگی ہمیں نچوڑنے لگتی ہے۔

دن کا وہ حصہ…جب سورج ڈھلنے کو ہو…
روشنی کم ہونے لگے…اور سایے لمبے ہو جائیں۔

یہ صرف دن کا نہیں…انسان کا بھی "عصر" ہے۔

جب طاقتیں کم ہونے لگتی ہیں…
رفتار سست پڑ جاتی ہے…اور دل کو پہلی بار احساس ہوتا ہے
کہ واپسی قریب ہے۔

زندگی کی بھی اپنی نمازیں ہیں…
ایک فجر.... بچپن
ایک ظہر.... جوانی
اور ایک عصر.... ادھیڑ عمر…

پھر مغرب…
جہاں سورج بھی ڈوبتا ہے اور انسان بھی۔

"عصر" صرف وقت نہیں…یہ ایک کیفیت ہے۔
تھکن کی کیفیت…
جلدی کی کیفیت…
واپسی کے احساس کی کیفیت۔

اسی لیے عصر کی نماز…صرف ایک عبادت نہیں…بلکہ ایک یاد دہانی ہے:
کہ تمہارا وقت نچوڑا جا رہا ہے…اب بھی سنبھل جاؤ۔

"وَالعَصْرِ" دراصل ایک خاموش اعلان ہے…کہ انسان!
تمہاری زندگی کا رس نکالا جا رہا ہے…

دیکھو…
کیا تم نے اس میں سے کچھ حاصل بھی کیا؟
یا صرف کھو دیا؟

اللہ کرے…ہماری زندگی کا "عصر"... پچھتاوے کا نہیں…نور کا وقت بن جائے۔)))

آمین ثم آمین یا رب العلمین 💞

#مقیتہ وسیم

27/01/2026
27/01/2026
27/01/2026
25/08/2025

السلام علیکم پچھلے دنوں فیس بک پر ایک پوسٹ دیکھی جس میں ایک بچی کی تصویر تھی جوان بچی تھی جس نے اپنے والد کو جگر عطیہ کیا مگر والد تو بچ گئے لیکن بچی جاں بر نہ ہو سکی اور خالق حقیقی سے جا ملی اللہ تعالی اس بچی کی مغفرت فرمائے اور اس کی قربانی کو قبول فرمائے یہاں پر جو فلاسفر اپنا فلسفہ بگھار رہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے کس طرح سے یہ اس بچی کو قربانی کا بکرا بنایا جانے پر خوش ہو رہے ہیں بچی تو اپنی جگہ ٹھیک تھی لیکن ہمارے ظالم اور سفاک صحت کے ادارے اور ان کے ذمہ داران اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ جگر کی پیوند کاری بڑی مشکل سے کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے اور اس میں زیادہ چانس اس بندے کے مبتلائے مرض ہونے کا ہوتا ہے یا خطرے میں پڑ جانے کا ہوتا ہے جو بندہ جگر عطیہ کر رہا ہوتا ہے پہلے ایک بندہ خراب ہوتا ہے اور ہمارا ایک کاروباری چکر ہے جس کو پورا کرنے کے لیے ہم دوسرے بندے کو بھی قربانی کا بکرا بنا دیتے ہیں جگر ایک عضو رئیس ہے اور یہ اپنے اپ کو خود ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اگر صحیح علاج معالجہ کیا جائے لیکن جب جگر مکمل طور پر کام کرنا چھوڑ دیتا ہے تو ہم اس کی پیوند کاری کا مشورہ دیتے ہیں اس میں بہت سارے مالی منافع اور مالی فائدے مختلف قسم کے لوگوں کو ملتے ہیں جس کی وجہ سے تمام حقیقت سے اگاہ ہونے کے باوجود بھی لوگوں کو اس بات پر تیار کر لیا جاتا ہے کہ وہ جگر کی پیوند کاری کروائیں حالانکہ جگر کی پیوند کاری کامیاب بھی ہو جائے تو اصل سبب مرض جس کی وجہ سے جگر خراب ہوا وہ بدستور جسم میں موجود رہتا ہے اور پیوند کاری بالا جگر بھی زیادہ سے زیادہ پانچ چھ سال یا سات سال تک چلتا ہے اب ایک بندہ پہلے ہی سے مبتلائے مرض ہے اور اس کا جگر ختم ہو چکا ہے تو ایک صحت مند انسان کے جگر کو لے کر اس کو خطرے سے دوچار کرنا کہاں کی عقلمندی ہے مجھے تو سمجھ نہیں اتی ہو سکتا ہے میں غلط ہوں لیکن طب کے اصول شریعت مطہرہ کے احکامات اور دیگر بہت ساری باتیں جو کہ انسان کو بطور ایک انسان کے سمجھنے کی ضرورت ہے ہم ان سے انکھیں موند لیتے ہیں میری سمجھ سے یہ بالاتر ہے اور میں نے کئی ایسے جگر کے مریضوں کا بڑی کامیابی سے علاج کیا ہے جو کہ بالکل ختم ہو چکے تھے لیکن اللہ تعالی نے صحیح پرہیز سبب مرض کی دوری اور صحیح علاج سے ان کو یا ان کے جگر کو دوبارہ فعال کر دیا

Address

Azmat Market Opposite Wensam College Dera Ismail Khan
Market
29080

Telephone

+923065796066

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem faizan Shahid herbal solutions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hakeem faizan Shahid herbal solutions:

Share