05/09/2026
کبھی کبھی غلط معلومات اور غیر ذمہ دارانہ تشخیص ایک انسان سے جینے کی امید تک چھین لیتی ہے۔ یہ ایک انتہائی سادہ مزاج شخص ہے۔ کسی غیر متعلقہ شخص نے صرف گردے میں موجود ایک چھوٹے سے Cyst کو دیکھ کر اسے بتا دیا کہ اس کے دونوں گردے فیل ہو چکے ہیں۔ اس بات کو اس نے دل پر لے لیا اور گھر جا کر بستر پر پڑ گیا، جیسے اب زندگی کے چند ہی دن باقی ہوں۔
تقریباً دس دن پہلے یہ مریض میرے کلینک آیا۔ میں نے اسے تسلی دی، تفصیلی معائنہ کروایا، معیاری الٹراساؤنڈ اور ضروری ٹیسٹ کروائے اور اسے حقیقت سے آگاہ کیا کہ اس کے گردے فیل نہیں ہوئے۔
آج جب یہ دوبارہ میرے کلینک آیا تو بالکل صحت مند، مطمئن، باتیں کرتا اور چلتا پھرتا نظر آیا۔ اس کے درد بھی ختم ہو چکے تھے۔
ایک غلط بات کسی انسان کو موت کے انتظار تک پہنچا سکتی ہے، جبکہ درست تشخیص اسے دوبارہ زندگی کی طرف لا سکتی ہے۔