Dr Hira Rashid. consultant Gynecologist

Dr Hira Rashid. consultant Gynecologist Appoitment number 03001707123

یاد رکھیں حمل روکنے والی گولیاں ہر عورت کے لیے محفوظ نھی ہوتیں۔۔ایسی خواتین جن کے سر میں درد رہتا ہے "مائیگرین ود اورا "...
01/09/2026

یاد رکھیں حمل روکنے والی گولیاں ہر عورت کے لیے محفوظ نھی ہوتیں۔۔ایسی خواتین جن کے سر میں درد رہتا ہے "مائیگرین ود اورا "، ان میں COC نھی دی جاسکتی۔

ایک خاتون دوسری خاتون کو وٹس ایپ پر دوائی کی تصویر بھیج دیتی ہے کہ مجھے میم نے یہ لکھ کر دی تھی ، تم بھی یہ والی کھالو۔

01/09/2026

یہ وڈیو بنانے کی وجہ کل چیچہ وطنی سے آنے والی ایک خاتون ہیں جنہوں نے مجھے 5 ماہ پہلے چیک کرایا تھا اور دیر سے آنے کی وجہ یہ بتائی

میم حرا میرے سسرال والے کہتے ہیں الٹراساؤنڈ ٹھیک نھی ہوتا اس مشین سے بچے کو نقصان ہوتا ہے"

اس طرح کی غلط فہمیاں ہمارے معاشرے میں بہت زیادہ پائی جاتی ہیں۔جانیے اس وڈیو میں مکمل تفصیل کہ کب الٹراساؤنڈ کرانا ہے اور کیوں کرانا ہے

مرد حضرات خود دوائی کیوں نھی کھاتے؟ بیوی پر ہی زور ہے اور بیوی کا ہی نقص بنائی رکھتے ہیں۔آپ کے خیال میں کیا وجہ ہوسکتی ہ...
31/08/2026

مرد حضرات خود دوائی کیوں نھی کھاتے؟ بیوی پر ہی زور ہے اور بیوی کا ہی نقص بنائی رکھتے ہیں۔
آپ کے خیال میں کیا وجہ ہوسکتی ہے؟

اگر کسی خاوند نے اپنی بیوی کی اس سال برتھ ڈے پر کوئی گفٹ دینا ہے تو بازو والا کیپسول سب سے اچھا گفٹ ہے۔صحت بھی اور سکون ...
31/08/2026

اگر کسی خاوند نے اپنی بیوی کی اس سال برتھ ڈے پر کوئی گفٹ دینا ہے تو بازو والا کیپسول سب سے اچھا گفٹ ہے۔صحت بھی اور سکون بھی۔

بہت سے لوگوں کو اس سے متعلق غلط فہمیاں ہیں جلد ہی آگاہی وڈیو بناؤںں گی

ڈاکٹر حرا راشد گائناکالوجسٹ
میاں چنوں

خاوند حضرات سے میں گزارش کروں گی کہ بیوی کی تھکاوٹ ، چڑچڑا پن، غصہ، موڈ سوینگ، کو سیریس لیا کریں۔۔اپ اپنے کاروبار کی ٹین...
31/08/2026

خاوند حضرات سے میں گزارش کروں گی کہ بیوی کی تھکاوٹ ، چڑچڑا پن، غصہ، موڈ سوینگ، کو سیریس لیا کریں۔۔

اپ اپنے کاروبار کی ٹینشن سگریٹ یا چاۓ پی کر کم کرلیتے ہیں، اور بیوی کی خراب ذہنی حالت کو ڈرامہ اور "تم تو ہو ہی ایسی" کہ کر اگنور نہ کیا کریں

بچوں میں ٹانگوں کا ٹیرھا ہونا کی ایک وجہ وٹامن ڈی کی کمی ہے۔ وٹامن ڈی سورج کی روشنی سے بنتا ہے۔اس لیے جو بچے سارا دن کمر...
30/08/2026

بچوں میں ٹانگوں کا ٹیرھا ہونا کی ایک وجہ وٹامن ڈی کی کمی ہے۔ وٹامن ڈی سورج کی روشنی سے بنتا ہے۔اس لیے جو بچے سارا دن کمروں میں بند رہتے ہیں اور ماؤں کے لاڈلے بنے رہتے ہیں ان میں یہ بیماری بہت زیادہ ہے۔۔

اس کی نسبت جو بچے کچھ وقت دھوپ میں بھی کھیلتے ہیں ، وہ اس بیماری سے محفوظ رہتے ہیں۔

میری پیاری خواتین، حمل کے لیے جو دوائی دی جاتی ہے وہ ماہواری کے دوسرے دن سے شروع کی جاتی ہے۔آپ جس بھی شہر میں ہیں ، وہاں...
30/08/2026

میری پیاری خواتین، حمل کے لیے جو دوائی دی جاتی ہے وہ ماہواری کے دوسرے دن سے شروع کی جاتی ہے۔

آپ جس بھی شہر میں ہیں ، وہاں اپنی گائیناکالوجسٹ کے پاس اسی دن جایا کریں۔اس کے علاؤہ کسی اور دن جائیں گی تو فایدہ نھی۔

پاکستان کی خواتین کو ہونے والا سب سے زیادہ کینسر چھاتی کا کینسر ہے۔یہ اس قدر عام ہے کہ ہر خاندان میں ایک عورت اس مسئلے ک...
30/08/2026

پاکستان کی خواتین کو ہونے والا سب سے زیادہ کینسر چھاتی کا کینسر ہے۔یہ اس قدر عام ہے کہ ہر خاندان میں ایک عورت اس مسئلے کا شکار ہے ، یا کم از کم آپ کسی نہ کسی عورت کو لازمی جانتے ہونگے جس کو یہ مسئلہ ہوگا۔

شوکت خانم (عمران خان والا ہسپتال)، مینار ہسپتال ( ملتان) ،انمول ہسپتال (لاہور) نوری ہسپتال یہاں پر داخل خواتین زندگی اور موت کے درمیان لڑ رہی ہیں- رش اس قدر زیادہ ہے کہ باری بھی مشکل سے آتی ہے۔

"ماں کا اپنے بچے کو دودھ پلانا" اس کینسر سے بچاتا ہے۔لیکن میں روانہ دیکھتی ہوں ماں جب میرے پاس آتی ہے ڈیلیوری کے بعد تو ڈبے والا دودھ پلا رہی ہوتی ہے۔ لڑکیوں کو شوق ہی ختم ہوتا جارہا ہے اپنا دودھ پلانے کا۔

چھاتی یا بغل میں نئی گلٹی یا سختی محسوس ہونا
🔹 چھاتی کے سائز یا شکل میں تبدیلی
🔹 نپل کا اچانک اندر کی طرف دھنس جانا
🔹 نپل سے خون آنا یا غیر معمولی رطوبت خارج ہونا
🔹 چھاتی کی جلد پر گڑھے پڑنا یا سکڑاؤ
🔹 جلد کا موٹا، سرخ یا نارنجی کے چھلکے جیسا ہونا
🔹 نپل یا اس کے اردگرد جلد میں غیر معمولی تبدیلی
🔹 چھاتی میں مسلسل اور غیر واضح درد
🔹 بغل میں گلٹی یا سوج

1- اگر میاں بیوی کے تعلق کے بعد خون پڑے2 - ماہواری کے درمیان خون آۓ3 - غیر معمولی بدبو دار ڈسچارج ہوکچھ باتیں عوام کی رہ...
29/08/2026

1- اگر میاں بیوی کے تعلق کے بعد خون پڑے
2 - ماہواری کے درمیان خون آۓ
3 - غیر معمولی بدبو دار ڈسچارج ہو

کچھ باتیں عوام کی رہنمائی کے لیے بتانا اس لیے ضروری سمجھتی ہوں کہ یہ سروائیکل کینسر ایسا کینسر ہے جس کی پہلی سٹیج پر پکڑ لیا جاۓ تو بہت اچھا علاج ہے۔۔۔اب یہ تب ہی ممکن ہے کہ میاں بیوی کو بنیادی باتوں کا علم ہو کیونکہ میں بہت ساری خواتین ایسی دیکھتی ہوں جو آخری سٹیج پر میرے پاس آتی ہیں۔۔۔

جس گھر میں ماں بیٹی کو یہ مسئلہ ہوجاۓ اس گھر والوں پر کیا گزرتی ہے یہ وہی جانتے ہیں

29/08/2026

بلڈ پریشر کی وجہ سے حمل میں جھٹکے لگنے لگ جائیں تو ڈاکٹر کو ڈیتھ کنسینٹ
Death consent
لینا پڑتی ہے۔جس کا مطلب یہ ہے خاتون اور بچے کی موت واقع ہوسکتی ہے۔۔۔اس لیے بار بار سمجھاتی ہوں کہ بلڈ پریشر کو نظر انداز نہ کریں۔

Please like and share to spread awareness
ڈاکٹر حرا راشد گائناکالوجسٹ
میاں چنوں

Address

Street 2 Faisal Town Mian Chanu
Mian Channun

Opening Hours

Monday 09:00 - 15:00
Tuesday 09:00 - 15:00
Wednesday 09:00 - 15:00
Thursday 09:00 - 15:00
Friday 09:00 - 15:00
Saturday 09:00 - 15:00

Telephone

+923097246217

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Hira Rashid. consultant Gynecologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dr Hira Rashid. consultant Gynecologist:

Shortcuts

Share