Pakistan chemist & druggist Association district Swat

Pakistan chemist & druggist Association district Swat سوات کے ریٹلرز، ڈسٹریبیوٹرز، ہول سیل کی واحد نمائندہ تنظیم۔ ممبر پی سی ڈی اے ملاکنڈ، کے پی کے، پاکستان

کامیاب ملاقات و مذاکرات13 اگست 2026آج پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع سوات کی کابینہ اور UDL کے نیشنل سیلز مینی...
14/08/2026

کامیاب ملاقات و مذاکرات

13 اگست 2026

آج پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع سوات کی کابینہ اور UDL کے نیشنل سیلز مینیجر درمیان UDL آفس میں ایک اہم اور کامیاب ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران باہمی امور اور کیمسٹ برادری کے مسائل پر مثبت اور کامیاب مذاکرات کیے گئے۔

ہم محترم شہزاد صاحب کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے کراچی سے خصوصی طور پر سفر کرکے سوات تشریف لائے اور PCDA Swatکے ساتھ کامیاب مذاکرات میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

آپ کی آمد، تعاون اور مثبت رویے کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع سوات

اتحاد • ذمہ داری • خدمت

14/08/2026

PCDA Swat

14/08/2026

سوات ٹریڈ فیڈریشن کے صدر جناب عبدالرحیم صاحب نے گزشتہ روز ڈسٹری بیوٹرز سے وابستہ حضرات کو واضح طور پر بتادیاکہ کسی بھی صورت میں ٹیکس قبول نہیں کیا جائے گا۔

اگر سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نافذ کیا گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری اُن ڈسٹری بیوٹرز پر عائد ہوگی جو ٹیکس کے نام پر سپلائی کر رہی ہے

تمام ڈسٹری بیوٹرز کو واضح وارننگ اور نوٹس دیا جاتا ہے کہ اگر کسی بھی صورت میں ٹیکس کے ساتھ سپلائی کی گئی تو اس کے خلاف بھرپور مؤقف اختیار کیا جائے گا۔

اگر کوئی ڈسٹری بیوٹر ٹیکس کے ساتھ سپلائی کرنا چاہتا ہے تو برائے مہربانی سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کی مارکیٹ میں ادویات کی سپلائی کی ساتھ اپنی ڈسٹری بیوشن عارضی طور پر بند رکھے۔

واضح رہے کہ ٹیکس کا معاملہ تاحال متنازع ہے اور کیمسٹ برادری اسے تسلیم نہیں کرتی۔ ٹریڈ فیڈریشن بھی اس ٹیکس کو نہیں مانتی اور اس معاملے پر ہم اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

سوات ٹریڈ فیڈریشن باقاعدہ طور پر پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع سوات کے جائز مؤقف کے ساتھ کھڑی ہے۔

ٹیکس نامنظور — متحدہ کیمسٹ و ٹریڈ برادری منظور

13/08/2026
وفاقی وزیر امیر مقام سے صدرعبدالرحیم کی اہم ملاقاتسوات () ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے وفاقی وزیر برا...
12/08/2026

وفاقی وزیر امیر مقام سے صدرعبدالرحیم کی اہم ملاقات

سوات () ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے ملاقات کی، جس میں ملاکنڈ ڈویژن میں مختلف ٹیکسز کے نفاذ اور اس کے باعث پیدا ہونے والی بے چینی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عبدالرحیم نے وفاقی وزیر کو تاجر برادری، صنعتکاروں، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور وکلا برادری کی جانب سے ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف شدید ردعمل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسئلے کا مناسب حل تلاش نہ کیا گیا اور ٹیکس استثنیٰ میں توسیع نہ کی گئی تو صورتحال مزاحمت تک جا سکتی ہے۔ اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کے نفاذ کا معاملہ اٹھائیں گے، جبکہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور دیگر قائدین بھی اس معاملے میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے ماضی میں انتہائی نامساعد حالات کا سامنا کیا ہے، اس لیے ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس نفاذ کا فیصلہ واپس لینے اور علاقے کے عوام کو مزید ٹیکس استثنیٰ دینے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ان کا تعلق بھی اسی خطے سے ہے اور وہ یہاں کے عوام کی معاشی مشکلات اور دیگر مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، وزیراعظم کے سامنے یہ معاملہ مؤثر انداز میں اٹھایا جائے گا اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے کی کوشش کی جائے گی۔

آگاہی مہم — ہر کیمسٹ تک رسائیپاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع سوات کی جانب سے ایک آگاہی مہم کا آغازاس مہم کے تحت...
12/08/2026

آگاہی مہم — ہر کیمسٹ تک رسائی

پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع سوات کی جانب سے ایک آگاہی مہم کا آغاز

اس مہم کے تحت ممبران ضلع سوات کے تمام کیمسٹ اور میڈیکل اسٹورز تک پہنچ کر تنظیمی فیصلوں، موجودہ صورتحال اور کیمسٹ برادری کے حقوق سے آگاہی -

مقصد:
کیمسٹ برادری کو متحد رکھنا، رابطہ مضبوط کرنا اور فیصلوں سے بروقت آگاہی فراہم کرنا۔

اتحاد • اتفاق • ذمہ داری • خدمت

پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن
ضلع سوات

10/08/2026

اہم اجلاس
ضلعی صدر کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر ضلع سوات حاجی سید رحیم صاحب، جنرل سیکرٹری ضلع سوات محمد ایوب صاحب اور درج ذیل تحصیلوں کی مکمل کابینہ نے شرکت کی:

* تحصیل بابوزئی — مکمل کابینہ
* تحصیل کبل — مکمل کابینہ
* تحصیل خوازہ خیلہ — مکمل کابینہ
* تحصیل چار باغ — مکمل کابینہ

ڈسٹری بیوٹرز و کمپنی نمائندگان

* ملر اینڈ بپس کمپنی: مشتاق احمد صاحب
‏* AGP Pharma: ارشد خان صاحب
* ہارون انٹرپرائزز: احسان خان صاحب
* پریمئیر فارما: فضل مجید صاحب
* خان کارپوریشن: افضل خان صاحب
‏* UDL Pharma: ساجد خان صاحب
* شان کارپوریشن: ماجد صاحب

اجلاس میں موجودہ صورتحال، ادویات کی سپلائی، سیلز ٹیکس کے معاملے اور کیمسٹ برادری کے مفادات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

تمام معزز شرکاء نے کیمسٹ برادری کے جائز حقوق، ادویات کی بلاتعطل فراہمی اور باہمی اتحاد کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اتحاد • ذمہ داری • خدمت

پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن تحصیل مٹہ ضلع سوات — ملاکنڈ ڈویژن

اہم نوٹسپاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع سوات —ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر تمام ڈسٹری بیوٹرزحضرات کو باقاعدہ طور پر ن...
10/08/2026

اہم نوٹس
پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع سوات —
ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر تمام ڈسٹری بیوٹرزحضرات کو باقاعدہ طور پر نوٹس دیا جاتا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر ملاکنڈ ڈویژن بھر میں ادویات کی سپلائی بحال کریں تاکہ کیمسٹ برادری اور عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جا س

Address

Mingora
19130

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan chemist & druggist Association district Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share