18/08/2026
🚨 مینگورہ سوات میں ہیضے اور شدید دست کے کیسز میں اضافہ — خدارا اسے معمولی نہ سمجھیں!
سوات میں ان دنوں ہیضے اور شدید دست کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سیدو شریف اور سننٹرل ہسپتال سوات میں بھی متعدد مریض زیرِ علاج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بعض مریضوں میں پانی کی شدید کمی کے باعث گردوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس صورتحال کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔
⚠️ ہیضہ اور شدید دست کا سب سے بڑا خطرہ جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی ہے، جو بعض شدید کیسز میں جان لیوا بھی ہو سکتی ہے۔
🛑 بیماری سے بچنے کے لیے احتیاط کریں:
💧 صرف صاف اور محفوظ پانی استعمال کریں۔ مشکوک پانی کو کم از کم ایک منٹ ابال کر ٹھنڈا کریں اور صاف، ڈھکے ہوئے برتن میں رکھیں۔
🧼 صابن سے ہاتھ ضرور دھوئیں — واش روم استعمال کرنے کے بعد، کھانا پکانے سے پہلے اور کھانا کھانے سے پہلے۔
🍚 تازہ اور صاف خوراک استعمال کریں۔ پکا ہوا کھانا ڈھانپ کر رکھیں اور ممکن ہو تو تازہ پکا ہوا کھانا فوراً استعمال کریں۔
🥘 ایک وقت کا پکا ہوا سالن، چاول یا دوسری خوراک کئی گھنٹے باہر پڑی نہ رہنے دیں۔ صفائی اور تازگی کا خاص خیال رکھیں۔
🥤 دست شروع ہوتے ہی ORS (نمکیات والا شربت) استعمال کریں۔ ایک ORS ساشے کو پیکٹ پر درج ہدایت کے مطابق محفوظ پانی میں گھول کر دیں۔ صرف سادہ پانی شدید پانی کی کمی میں کافی نہیں ہوتا۔
🚑 اگر دست بہت زیادہ ہوں، مسلسل قے ہو، مریض بہت کمزور یا چکر محسوس کرے، غنودگی ہو یا پانی نہ پی سکے تو فوراً ہسپتال/طبی مرکز لے جائیں۔ شدید پانی کی کمی میں فوری طبی علاج اور بعض اوقات ڈرِپ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
❌ اپنی طرف سے اینٹی بائیوٹک یا دوسری دوائیں شروع نہ کریں؛ ڈاکٹر کے مشورے سے علاج کروائیں۔
اپنے گھر والوں، بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھیں۔ ایک احتیاط کئی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتی ہے۔
📢 اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ سوات کے لوگ بروقت احتیاط کر سکیں۔
مدینہ فارمیسی سوات
بلمقابل سنٹرل ہسپتال سیدو شریف سوات ۔