Dr. Fahad Nazir - Child Specialist

Dr. Fahad Nazir - Child Specialist Dr. Fahad Nazir
MBBS, FCPS Paediatrics, PGPN Boston USA
Consultant Child Specialist
Expert care for newborns, infants and children

24/08/2026

❌ ہر خارش allergy نہیں ہوتی!

بچوں میں رات کے وقت شدید خارش scabies کی علامت ہو سکتی ہے۔

اسے پہچانیں اور بروقت ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔ 🧑🏼‍⚕️

17/08/2026

👶 6ماہ کا بچہ!! کیا کھلائیں اور کیسے کھلائیں؟
سب کچھ جانیں اس ویڈیو میں-🥣

صحیح وقت پر صحیح غذا، بچے کی صحت مند زندگی کی مضبوط بنیاد ہے۔ ❤

10/08/2026

❌ دانت نکلنے سے بخار اور موشن کا کوئی تعلق نہیں ‼️

🦷 دانت نکلنے سے صرف معمولی علامات جیسے مسوڑھوں میں خارش، زیادہ رال ٹپکنا اور معمولی چڑچڑاپن ہو سکتا ہے۔

⚠️ لیکن اگر بخار ہو جائے یا موشن لگ جائیں تو یہ انفیکشن کی علامات ہو سکتی ہیں۔

02/08/2026

🚨کیا آپ بھی سمجھتے ہیں کہ Newborn Baby کے یرقان کا علاج صرف دھوپ ہے؟ ذرا رکیے!!

✅ اکثر بچوں میں پیدائش کے بعد ہونے والا یرقان نارمل ہوتا ہے۔ ذیادہ تر والدین دھوپ لگوانے کو کافی سمجھتے ہیں لیکن حقیقت یہ نہیں ہے۔

❤️ اس طرح کے یرقان کا سب سے اہم علاج بار بار ماں کا دودھ پلانا ہے اور اگر ضرورت پڑے تو فوٹوتھراپی (Blue Light) ہی مؤثر علاج ہے۔

01/08/2026

❌ 4 ماہ نہیں… 6 ماہ !!

✅ بچے کو ٹھوس غذا شروع کروانے کی بہترین عمر 6 ماہ ہے۔

❤️ یہی ایک چھوٹی سی بات آپ کے بچے کی صحت اور نشوونما میں بڑا فرق ڈال سکتی ہے !!

26/07/2026

❌ ہر Loose Motion میں Antibiotic ضروری نہیں !!

✅ زیادہ تر بچوں میں ORS، مناسب خوراک اور صحیح مشورہ ہی کافی ہوتا ہے۔

️ ❤️ اس Reel کو Save کر لیں اور دوسرے والدین کے ساتھ Share کریں۔

‼️موشن کو معمولی نہ سمجھیں!ڈائریا بچوں میں پانی اور نمکیات کی شدید کمی کا باعث بن سکتا ہے، لیکن بروقت احتیاط اور درست عل...
10/07/2026

‼️موشن کو معمولی نہ سمجھیں!

ڈائریا بچوں میں پانی اور نمکیات کی شدید کمی کا باعث بن سکتا ہے، لیکن بروقت احتیاط اور درست علاج سے اس سے بچاؤ ممکن ہے۔

✅ صاف اور اُبالا ہوا پانی استعمال کریں۔
✅ ہر دست کے بعد ORS پلائیں۔
✅ دودھ پیتے بچوں کی فیڈ جاری رکھیں۔
✅ ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
✅ اگر بچے کو خون والے دست، بار بار الٹی، بہت زیادہ کمزوری، پانی کی شدید کمی یا تیز بخار ہو تو فوراً مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

یاد رکھیں، بروقت علاج آپ کے بچے کو سنگین پیچیدگیوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

️ 👨‍⚕️بچوں کی صحت ہماری اولین ترجیح‼️الحمدللہ، والدین کے اعتماد کے ساتھ بچوں کی بہتر صحت کے لیے فری میڈیکل کیمپ کی صورت ...
23/06/2026

️ 👨‍⚕️بچوں کی صحت ہماری اولین ترجیح‼️

الحمدللہ، والدین کے اعتماد کے ساتھ بچوں کی بہتر صحت کے لیے فری میڈیکل کیمپ کی صورت میں اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے۔

📍 طیبہ کلینک، شاہ رکن عالم کالونی، ملتان۔

Dr. Fahad Nazir
Consultant Child Specialist (FCPS)

20/06/2026

🚨🔥 ملتان ہیٹ ویو الرٹ 🔥🚨🌡️ ملتان میں شدید گرمی کی لہر کے باعث اگلے چند دنوں میں درجہ حرارت 48C تک پہنچنے کا امکان ہے۔👨‍👩...
10/06/2026

🚨🔥 ملتان ہیٹ ویو الرٹ 🔥🚨

🌡️ ملتان میں شدید گرمی کی لہر کے باعث اگلے چند دنوں میں درجہ حرارت 48C تک پہنچنے کا امکان ہے۔

👨‍👩‍👧‍👦 والدین سے خصوصی گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر باہر نہ لے جائیں۔

💧 بچوں کو بار بار پانی پلائیں
🧢 ٹوپی یا چھتری کا استعمال کریں
👕 ہلکے رنگ کے اور ڈھیلے کپڑے پہنائیں
🏠 زیادہ سے زیادہ گھر کے اندر رہیں
☀️ دھوپ میں غیر ضروری نکلنے سے گریز کریں

⚠️ شدید گرمی میں پانی کی کمی، ہیٹ ایگزاسشن اور ہیٹ سٹروک جیسے خطرناک مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

🩺 بطور ماہرِ اطفال میری تمام والدین سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔

🤲 اللہ تعالیٰ ہم سب کو محفوظ رکھے۔

Address

Tayyaba Clinic, 546-K Shah Rukne Alam Colony
Multan
60000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Fahad Nazir - Child Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share