Al Hafeez Quranic Ruqyah

  • Home
  • Al Hafeez Quranic Ruqyah
Website

Al Hafeez Quranic Ruqyah Ruqyah & Hijama Therapy for Black Magic, Jinn Possession, Evil Eye, Depression, Anxiety and Stress.

Ruqyah (Rohani ilaj) kia hy?
03/08/2026

Ruqyah (Rohani ilaj) kia hy?

03/06/2026

03/06/2026
08/05/2026

کیا آپکا بچہ ابھی تک نہیں بولتا؟کیا آپ ہر وقت دماغی تھکن کا شکار رہتے ہیں؟کیا آپکی یادداشت کمزور ہو رہی ہے؟

11/03/2026

Ruqyah & Hijama Therapy for Black Magic, Jinn Possession, Evil Eye, Depression, Anxiety and Stress.

عید کے دنوں میں تجدیدِ سحر (جادو کی دوبارہ تازگی)🔴🚫🚨🚨🚨اہلِ رقیہ کے تجربات، ممکنہ طریقے اور گھروں میں پھینکی جانے والی چی...
11/03/2026

عید کے دنوں میں تجدیدِ سحر
(جادو کی دوبارہ تازگی)🔴🚫🚨🚨🚨
اہلِ رقیہ کے تجربات، ممکنہ طریقے اور گھروں میں پھینکی جانے والی چیزوں کی پہچان
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فہیم
عید کے دن مسلمانوں کے لیے خوشی، شکر اور باہمی محبت کے دن ہوتے ہیں۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ حسد اور دشمنی رکھنے والے بعض لوگ انہی خوشی کے مواقع کو سحر کی تجدید
(تجدید السحر) کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
روحانی معالجین اور اہلِ رقیہ کے مشاہدات کے مطابق ایسے مریض جو پہلے سے جادو، نظرِ بد یا حسد کے اثرات میں مبتلا ہوتے ہیں، ان میں عید کے کے دن سے علامات دوبارہ شدت اختیار کر لیتی ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ سمجھی جاتی ہے کہ بعض جادوگر پرانے سحر کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ مضمون اسی موضوع کو سمجھنے کے لیے ہے تاکہ لوگ آگاہ رہیں اور شرعی طریقوں سے اپنی حفاظت کریں۔
1۔ تجدیدِ سحر کیا ہوتی ہے؟
بعض اوقات جادو ایک مرتبہ نہیں کیا جاتا بلکہ اس کو وقتاً فوقتاً تازہ (Renew) کیا جاتا ہے تاکہ اس کا اثر ختم نہ ہو۔
یعنی
اگر مریض پر رقیہ کیا جائے
یا وہ اذکار اور عبادات شروع کر دے
تو جادو کا اثر کم ہونے لگتا ہے۔ ایسے میں جادو کرنے والا شخص دوبارہ کچھ عمل کر کے اس کو تازہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
اسی عمل کو بعض اہلِ رقیہ تجدید السحر کہتے ہیں۔
2۔ عید کے دن جادو کی تجدید کیوں کی جاتی ہے؟
1۔ لوگوں کی غفلت
عید کے دن عام طور پر لوگ
مہمان نوازی
خریداری
ملاقاتوں
میں مصروف ہوتے ہیں۔
اکثر گھروں میں اس دوران
اذکار کم ہو جاتے ہیں
قرآن کی تلاوت کم ہو جاتی ہے
یہ غفلت جادوگروں کے لیے موقع بن جاتی ہے۔
2۔ لوگوں کا گھروں میں آنا جانا
عید پر
رشتہ دار
دوست
پڑوسی
بڑی تعداد میں گھروں میں آتے جاتے ہیں۔
یہی وہ وقت ہوتا ہے جب کوئی بد نیت شخص
گھر کے کسی کونے میں
دروازے کے پاس
صحن میں
کوئی چیز ڈال سکتا ہے۔
3۔ تحائف اور کھانے کا تبادلہ
عید کے دن
مٹھائیاں
کپڑے
عطر
مہندی
کھانے
ایک دوسرے کو دیے جاتے ہیں۔
کچھ جادوگر انہی چیزوں پر عمل کر کے سحر منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
3۔ جادوگر تجدیدِ سحر کے کون سے مخصوص طریقے استعمال کرتے ہیں؟
اہلِ رقیہ کے تجربات کے مطابق چند طریقے یہ ہوتے ہیں
1۔ مدفون سحر (زمین میں دفن کرنا)
بعض جادوگر کسی گھر کے قریب یا اندر:
کپڑے کی پوٹلی
دھاگوں کی گرہیں
تعویذ
بال یا ناخن
کو دفن کرتے ہیں۔
یہ اکثر
دروازے کے پاس
درخت کے نیچے
یا دیوار کے قریب
دفن کیا جاتا ہے۔
2۔ مرشوش سحر (چھڑکا ہوا جادو)
یہ جادو عموماً کسی مائع چیز میں کیا جاتا ہے اور اسے
دروازے کے سامنے
سیڑھیوں پر
گھر کے صحن میں
چھڑک دیا جاتا ہے۔
یہ اکثر
بدبو دار پانی
یا عجیب رنگ کا مائع
ہوتا ہے۔
3۔ مأکول سحر (کھانے کے ذریعے)
بعض جادوگر
مٹھائی
مشروبات
یا کھانے
میں جادو کر کے دیتے ہیں۔
یہ جادو معدے میں جا کر جسمانی اور نفسیاتی علامات پیدا کر سکتا ہے۔
4۔ لمس کے ذریعے اثر
بعض لوگ
گلے ملنےکے کے وقت کمر پر گندگی ملنے کی کوشش
ہاتھ ملانے
یا سر پر ہاتھ رکھنے
کے دوران عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ زیادہ تر کمزور قسم کے عملیات میں دیکھا جاتا ہے۔
5۔ گھر میں چیزیں پھینکنا
بعض جادوگر یا حسد رکھنے والے لوگ رات کے وقت یا موقع پا کر
گھر کے صحن
چھت
دروازے
کے پاس کچھ چیزیں پھینک دیتے ہیں۔
4۔ گھروں میں پھینکی جانے والی مشکوک چیزوں کی پہچان
اگر کسی گھر میں پہلے سے روحانی مسائل ہوں تو درج ذیل چیزوں پر توجہ دینی چاہیے:
1۔ عجیب پوٹلیاں
کپڑے یا کاغذ میں لپٹی ہوئی چیزیں جن میں
دھاگے
سوئیاں
بال
تعویذ
ہوتے ہیں۔
2۔ گرہ دار دھاگے
ایسے دھاگے جن میں
بہت سی گرہیں ہوں
کبھی کبھی ان پر خون یا موم لگا ہوتا ہے۔
3۔ بدبو دار مائع
اگر دروازے یا صحن میں
عجیب بدبو
یا غیر معمولی رنگ کا پانی
نظر آئے۔
4۔ عجیب چیزیں
مثلاً
انڈے
ہڈیاں
جلے ہوئے کاغذ
راکھ
عجیب تعویذ
جو گھر کے قریب پڑے ہوں
5۔ اگر گھر میں ایسی چیز مل جائے تو کیا کریں؟
سب سے اہم بات یہ ہے کہ خوفزدہ نہ ہوں۔
1۔ دستانے یا کپڑا استعمال کریں
براہِ راست ہاتھ نہ لگائیں۔
2۔ قرآن پڑھیں
ان چیزوں کو اٹھانے سے پہلے پانی پر مذکورہ ایات کو پڑھیں
سورۃ الفاتحہ
آیت الکرسی
سورۃ الفلق
سورۃ الناس
3۔ دم والے پانی میں بھگو دیں
6۔ عید کے دنوں میں شرعی حفاظتی تدابیر
اسلام ہمیں صرف اللہ پر توکل اور مشروع حفاظت سکھاتا ہے
روزانہ کے اذکار
آیت الکرسی
سورۃ الاخلاص
سورۃ الفلق
سورۃ الناس
صبح و شام پڑھیں۔
گھر میں سورۃ البقرہ
نبی ﷺ نے فرمایا
"جس گھر میں سورۃ البقرہ پڑھی جائے وہاں شیطان داخل نہیں ہوتا۔"
(صحیح مسلم)
کھانے پینے میں احتیاط
اگر کسی پر پہلے سے روحانی اثرات ہوں تو
ہر کسی کا کھانا نہ کھائیں
مشکوک چیزوں سے احتیاط کریں۔
Al Hafeez Quranic Ruqyah Center
Abdul Rehman

02/03/2026

السحر الفلكي المرصود
🚨💀🚨💀🚨💀👇👇👇👇👇
جب نقصان(بندشوں )کو ستاروں سے باندھ دیا جائے اور وہ اس وقت تک تازہ ہوتا رہے جب تک اس کی نگرانی (رصد) کا جال نا توڑا جائے۔
پہلا👇
سحرِ مرصود کیا ہوتا ہے؟
سحرِ مرصود وہ کالا جادو ہے جس پر شیاطین یا جنات کو خادم مقرر کر دیا جاتا ہے تاکہ وہ اس کی حفاظت کریں، اس کی نگرانی کریں اور کسی مخصوص شخص پر اس کے اثرات کو برقرار رکھیں۔
اور یاد رکھیں ہر خادم کی قیمت ہے۔ یہ مفت نہیں ہوتا ۔
اس میں جادوگر کسی مارد، شیطان یا عفریت کو مسخر کرتا ہے۔ لاکھوں روپے لگا کر اور کبھی کبھی پوری جنات کی ایک جماعت کو لگا دیتا ہے تاکہ وہ جادو کی حفاظت کریں، اسے بار بار تازہ کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ اس کا اثر جاری رہے۔
اکثر اس جادو کو قبرستان میں دفن کیا جاتا ہے یا کبھی یہ متاثرہ شخص کے جسم میں بھی ہوتا ہے کھلا پلا کر۔
اور اسے کسی خاص ستارے، سیارے یا چاند کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے۔
یہ تعلق اس جادو کو اس وقت مضبوط یا تازہ کر دیتا ہے جب وہ ستارہ ظاہر ہوتا ہے یا غائب ہوتا ہے۔
اسی لیے اسے متجدد renewable (بار بار تازہ ہونے والا) جادو بھی کہا جاتا ہے۔
سحرِ مرصود کے مختلف نام
لوگ اسے کئی ناموں سے پکارتے ہیں،
جیسے
سحرِ فلکی
سحرِ کواکب و نجوم
سحرِ متجدد renewable
سحرِ سفلی
سیاہ جادو black majic
یہ جادو کون کر سکتا ہے؟ جعلی عامل بابوں کے بس کا نہیں🚫❌
ہر جادوگر اس قسم کا جادو نہیں کر سکتا۔
یہ بہت زیادہ تجربہ رکھنے والے جادوگر کا کام ہوتا ہے، جو اپنے کفریہ اعمال میں جتنا بڑا حرامی ہوگا وہ جو نجوم اور ستاروں کے حسابات جانتا ہو، اور جس کے پاس جنات کے بادشاہوں اور خادموں کو بلانے کے لیے مضبوط عزائم (تعویذات و عملیات) ہوں۔
وہ بڑے بڑے طلسم، عہد اور قسمیں کرتا ہے۔ حرام ذبیحہ۔ زنا۔ بدکاری۔ اعلانیہ کفر کے کام۔
اسی لیے یہ جادو عام یا نئے جادوگر نہیں کرتے بلکہ پرانے اور ماہر جادوگر ہی کرتے ہیں۔
اس جادو کی حقیقت
اگر یہ جادو کروانے جانے والی عورت ہے تو لازماً جادوگر زنا کار ہوتا ہے وہ اس کی قیمت جسم سے بھی وصول کرتا۔ العیاذ باللہ
سحرِ مرصود عموماً ناپاک چیزوں پر کیا جاتا ہے۔
اس میں (نعوذ باللہ) قرآن کی آیات میں تحریف بھی کی جاتی ہے۔
کیونکہ جتنا جادوگر کفر اور گمراہی میں بڑھتا ہے، اتنا ہی شیاطین اس کی زیادہ اطاعت کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ جا نتے ہیں کہ یہ تو ہمارے سے بھی زیادہ حرامی پن میں ماہر ہے۔
شیطانی اصول کچھ یوں سمجھا جاتا ہے
جتنا جادوگر کا کفر بڑھتا ہے، اتنی ہی شیاطین کی اطاعت اس کے لیے بڑھ جاتی ہے۔
اسے فلکی اور متجدد renewable کیوں کہا جاتا ہے؟
کیونکہ اسے فلک اور ستاروں سے جوڑا جاتا ہے۔
جادوگر جادو کو کسی مخصوص ستارے کے ساتھ باندھ دیتا ہے۔ شیاطین کو قسمیں دے کر۔
جب وہ ستارہ ظاہر ہوتا ہے یا غائب ہوتا ہے تو علامات زیادہ یا کم ہو جاتی ہیں۔
اسی لیے اسکا شکار بعض لوگ کہتے ہیں
مجھے ہر سال ایک خاص مہینے میں بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔
میری گھریلو مشکلات ہر سال ایک ہی وقت میں بڑھ جاتی ہیں۔
کئی مرتبہ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ یہ کسی خاص ستارے سے تعلق کی وجہ سے ہوتا ہے۔
کبھی اسے چاند کے ساتھ بھی جوڑا جاتا ہے، جیسے
ہجری مہینے کی 13، 14 اور 15 تاریخوں میں علامات کا بڑھ جانا۔
یا مہینے کے شروع اور آخر میں تکلیف کا بڑھنا۔
کبھی اسے سورج کے طلوع اور غروب کے وقت سے بھی جوڑا جاتا ہے، جس کی وجہ سے انہی اوقات میں گھبراہٹ، تنگی اور مزاج میں تبدیلی محسوس ہوتی ہے۔
سحرِ متجدد کی سب سے خطرناک بات
اسے متجدد renewable
اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا خادم ایک شیطان ہوتا ہے جو جادو کو بار بار تازہ کرتا رہتا ہے۔
جب جادو کمزور ہونے لگتا ہے تو وہ اسے دوبارہ مضبوط کر دیتا ہے۔
اسی وجہ سے متاثرہ شخص کو کبھی لگتا ہے کہ وہ ٹھیک ہو رہا ہے، لیکن اچانک علامات پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ واپس آ جاتی ہیں۔
یہ جادو دوبارہ کیسے تازہ ہوتا ہے؟
کبھی ایسا بھی کہا جاتا ہے کہ جادوگر کے دوبارہ عمل کیے بغیر بھی یہ تازہ ہو جاتا ہے۔شاذ و نادر کیسز میں
بعض بیان کی جانے والی صورتیں یہ ہوتی ہیں
خواب میں کچھ کھلایا یا پلایا جانا۔
خواب میں کسی ناپاک چیز پر چلنا۔ یا جسم پر لگی ہوئی دیکھنا۔
گھر میں عجیب قسم کی بو آنا۔ مخصوص وقت میں
دروازے کے سامنے پانی یا کوئی چیز چھڑکی ہوئی ملنا۔
کبھی متاثرہ شخص جاگتے ہوئے بھی ایسی بو محسوس کرتا ہے یا چیزیں دیکھتا ہے۔
اگر جادو کہیں دور دفن ہو تو اثر کیسے ہوتا ہے؟
اس کی مثال یوں دی جاتی ہے کہ دفن کیا ہوا جادو ایک طرح کا “مرکزِ ارسال” ہوتا ہے،
اور متاثرہ شخص “مرکزِ وصول”
کی طرح ہوتا ہے۔
یوں غیر محسوس طریقے سے نقصان پہنچتا رہتا ہے،
اللہ کے حکم سے۔
سحرِ مرصود کی اہم عمومی علامات
جسم کے وہ حصے جو زیادہ متاثر بتائے جاتے ہیں
کمر کے نچلے حصے اور بیلٹ والی جگہ
کندھوں کے پیچھے
کانوں کے نیچے والا حصہ
خواتین میں🔴
رحم (بچہ دانی)
اور بعض اوقات یہ مسائل بھی دیکھے جاتے ہیں
بغیر طبی وجہ کے بانجھ پن
بار بار اسقاط حمل
رسولیاں (فائبروئیڈ)
اینڈومیٹریوسس
غیر معمولی خون آنا یا رک جانا
دیگر عام علامات میں شامل ہیں
شادی، رزق اور کام میں رکاوٹ
مسلسل تھکن اور جسم میں درد یا سوئیوں جیسی چبھن
بعض خواتین میں ازدواجی تعلق سے شدید نفرت
ہفتے، مہینے یا سال کے مخصوص دنوں میں علامات کا بڑھ جانا
بغیر واضح وجہ کے گھبراہٹ اور دل کا گھٹنا
کبھی اثر گھر کے دوسرے افراد اور بچوں تک بھی پہنچنا۔
مردوں کے لیے سحرِ مرصود کی علامات🔴
مردوں میں سحرِ مرصود کی علامات درج ذیل ہوتی ہیں
بغیر کسی واضح وجہ کے مسلسل تھکن اور کمزوری محسوس ہونا۔
کمر اور کندھوں میں درد۔
نیند میں مشکلات یا بار بار ڈراؤنے خواب آنا۔
کام یا روزمرہ کی سرگرمیوں سے نفرت یا بے دلی۔
ازدواجی تعلقات میں مسائل۔
بغیر واضح وجہ کے گھٹن، تنگی یا ڈپریشن محسوس ہونا۔
دن یا مہینے کے مخصوص اوقات میں علامات کا بڑھ جانا۔
علامات ایک شخص سے دوسرے شخص میں مختلف ہوتی ہیں، اور بعض اوقات یہ دوسری بیماریوں کی علامات سے ملتی جلتی بھی ہوتی ہیں۔ اس لیے اگر ایسی علامات ظاہر ہوں تو ماہر راقی الشرعی سے مشورہ کرنا اہم ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
(اللہ ہی بہتر جانتا ہے)۔
Al Hafeez Quranic Ruqyah Center
Abdul Rehman
Faheem Ahmad

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Hafeez Quranic Ruqyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed health & beauty business?

Share