Dr.AHMandal

Dr.AHMandal I am Dr.Abdul Haleem Mandal ( Dr.AHMandal)
I am Pharmacist ( Doctor of Pharmacy ) Expert In Medicine Evaluation and Pharmacy Services

I am Dr.Abdul Haleem Mandal (Rph).

28/04/2026
19/03/2026

امکان روئیت ہلال 1447ھ

عید الفطر 1447ھ کی متوقع تاریخ اور رؤیتِ ہلال کی وضاحت

19 مارچ بروز جمعرات صبح 6 بج کر 26 منٹ پر شوال المکرم کے چاند کی پیدائش ہوگی۔ اسی روز غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے ہوگی، جبکہ غروب کے بعد تقریباً 27 منٹ تک چاند افق پر صرف 5 درجے کی بلندی کے ساتھ موجود رہے گا۔

ان فلکیاتی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ 19 مارچ کو پاکستان اور افغانستان میں چاند کا نظر آنا نہایت دشوار بلکہ ناممکن ہوگا، حتیٰ کہ جدید آلات (ٹیلی اسکوپ) کے ذریعے بھی رؤیت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

البتہ 20 مارچ بروز جمعہ کو چاند دنیا کے اکثر حصوں میں بآسانی نظر آ جائے گا، جس کے نتیجے میں 21 مارچ بروز ہفتہ ان شاء اللہ پاکستان میں عید الفطر منائی جائے گی۔

فقہی مؤقف اور اختلاف کی وضاحت

پاکستان کے جمہور علماء کرام کا مؤقف یہ ہے کہ چاند کی رؤیت کھلی آنکھ سے ہونا معتبر ہے، اور اسی پر شرعی احکام کا دارومدار ہے۔

جبکہ سعودی عرب کے علماء کا مؤقف یہ ہے کہ اگر چاند نظر آنے کے قابل ہو جائے، خواہ وہ دوربین یا دیگر ذرائع سے دیکھا جا سکے، تو اس کی بنیاد پر اعلان کیا جا سکتا ہے۔

اسی اصولی فرق کی وجہ سے اکثر اوقات دونوں ممالک میں عید کے دن مختلف ہو جاتے ہیں۔

متوقع اعلان

قوی امکان یہ ہے کہ:

سعودی عرب میں 20 مارچ بروز جمعہ عید الفطر ہوگی

جبکہ پاکستان میں 21 مارچ بروز ہفتہ عید الفطر منائی جائے گی

یہ امر بھی قابلِ غور ہے کہ جب سعودیہ عرب میں بعض اوقات نہایت کم عمر (چند منٹ کے جیسے رمضان المبارک 1447 میں) چاند پر بھی اعلان کیا گیا ہے، تو 12 گھنٹے کے چاند کے پیش نظر اعلانِ عید کا امکان بدرجۂ اولیٰ موجود ہو گا۔

واللہ اعلم باالصواب


12/03/2026

ویلڈن پی پی اے بلوچستان
فارمیسی سروسز کا آغاذ !

کلینیکل فارماسسٹ کی تقرری

"بلوچستان میں صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینا!
کلینیکل فارمیسی کو لاگو کرنا اور کلینیکل فارماسسٹ کی تقرری مریضوں کی معیاری دیکھ بھال کے لیے ایک لازمی ضرورت ہے!

✅ مریضوں کے بہتر نتائج
✅ دواؤں کی غلطیوں میں کمی
✅ مریضوں کی حفاظت میں اضافہ
✅ دائمی بیماریوں کا بہتر انتظام
✅ ادویات کا بہترین استعمال

Pharmacy Services Walay
Alamgir Rao
Shifa Khan Bangash
Doctor of Pharmacy(PHARM.D)
Young Pharmacists Community - Pakistan
Waqas Zafar
DrAmjad Chishti

25/01/2026

محکمہ ہیلتھ پرائیویٹ سیکینڈری میں ڈرگ انسپیکٹر ایکسائز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا اس ضمن میں سمری فائنانس سے منظور ہو گئی اس کے بعد ڈرگ انسپیکٹر کی جو پوسٹ ہے وہ پرائمری سکینڈری سے ختم کر دی جائے گی۔ اس منصوبے کے پہلے فیز میں پنجاب کے تمام ڈرگ انسپیکٹروں کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیے جائے گا اور 30 06 2025 سے پہلے پہلے ایکسرسائز ڈیپارٹمنٹ ڈرگ انسپیکٹروں کی پوسٹوں کی بھرتی کرے گی جس میں لم سم پے پیکج پہ 17 اور 18 والے کنٹریکٹ پہ ڈرگ انسپیکٹر رکھے جائیں گے اور موجودہ ڈرگ انسپیکٹرز کو واپس پرائمری اینڈ سیکنڈری ہسپتالوں میں تعینات کر دیا جائے گا اس ضمن میں یہ بات قابل غور ہے کہ ڈرگ انسپیکٹر جو کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے ملازم ہیں گزٹڈ افسر ہیں ریگولر ایمپلائی ہیں ان کو فارغ کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی جس کے بعد تجارتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ ور پڑی کیونکہ جب ڈرگ انسپیکٹر ا ایکسائز میں چلے جائیں گے تو ایکسائز دکانداروں کے خلاف ڈائریکٹ کاروائی کرے گی اور اپنے ہی ایکسرسائز کے تھانوں میں پرچے درج کرے گے اور جو کنٹریکٹ پر ڈرگ انسپیکٹر رکھے جائیں گے وہ دو سال کی معیاد کے لیے رکھے جائیں گے جس کے نتیجے میں کیسز کے کمزور ہونے کا خدشہ ہے ۔ جو ڈرگ انسپیکٹر ریگولر تعینات ہیں وہ سرکار کے ملازم رہتے ہیں اور کیسز کو اپنے ساتھ لے کے چلتے ہیں اور کنٹریکٹ والے ملازمین جا کے دکانداروں کو ہراس کریں گے ان ان کے خلاف پرچے دیں گے ایکسائز اندرپوٹکس کی سختی ہوگی ا اور اس کے علاوہ جب وہ ڈرگ انسپیکٹر اپنا کنٹریکٹ پورا کر کے چلا جائے گا تو کیس کیسز کا فیصلہ کے اوپر ایک سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا اس پہ تجارتی حلقوں نے اور فارماسسٹ کی یونین اور فارمر سسٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

Young Pharmacists Community - Pakistan
Doctor of Pharmacy(PHARM.D)
Pakistan Pharmacists Association
Pharmacy Services Walay

22/01/2026
24/12/2025

PREGNANCY SCIENCE: WHAT HAPPENS TO MOMMY’S ORGANS (FULL TERM) 🤰🧬

🔹 UTERUS – Grows from pear-size to watermelon-size to hold the baby
🔹 LUNGS – Pushed upward, causing shortness of breath
🔹 HEART – Works harder, pumping more blood
🔹 STOMACH – Compressed, leading to heartburn & less appetite
🔹 INTESTINES – Shift position, slowing digestion
🔹 BLADDER – Pressured, causing frequent urination
🔹 SPINE & HIPS – Adjust for baby’s weight, causing back pain
🔹 SKIN – Stretches, may show stretch marks

AMAZING FACT:
A mommy’s body rearranges itself to protect, nourish, and prepare to birth a baby.

Pregnancy is science, strength, and love working together.

------------------



🌸 شادی سے پہلے گائنی کے ڈاکٹر کے پاس جانا – ایک غلط فہمی کا حل 🌸یہ پوسٹ ان لڑکیوں اور ماؤں کے لیے ہے جو کے غیر شادی شدہ ...
15/12/2025

🌸 شادی سے پہلے گائنی کے ڈاکٹر کے پاس جانا – ایک غلط فہمی کا حل 🌸
یہ پوسٹ ان لڑکیوں اور ماؤں کے لیے ہے جو کے غیر شادی شدہ ہوتے گائنی کے پاس جانا گناہ یا جرم سمجھتی ہیں۔ میرے پاس آئے روز ایسے کیسز آتے ہیں جن میں مریضہ بتاتی ہیں کہ فلاں فلاں مسائل شادی سے پہلے بھی تھے مگر شرم کے مارے گھر والے ڈاکٹر کے پاس لے کر نہیں گے اور اب جب ہوش آئی تو پانی سر سے گزر چکا ہے۔اکثر غیر شادی شدہ لڑکیاں یہ سوچ کر اپنے مسائل کو نظر انداز کر دیتی ہیں کہ شادی سے پہلے گائناکالوجسٹ (Gynae Doctor) کے پاس جانا اچھا نہیں سمجھا جاتا یا معاشرے میں لوگ برا سمجھیں گے۔ یہی سوچ بہت سی لڑکیوں کی صحت کو بری طرح متاثر کر دیتی ہے۔

یاد رکھیں! صحت سب سے بڑی نعمت ہے، اور اس کی حفاظت کرنا ہر لڑکی کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر کے پاس جانا گناہ نہیں بلکہ اپنے جسم اور اپنی زندگی کو محفوظ بنانے کا ایک لازمی قدم ہے۔

👩‍⚕️ کن مسائل پر فوراً Gynae ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے؟

🔹 ماہواری کے مسائل

پیریڈز بالکل شروع نہ ہونا یا بہت دیر سے آنا

پیریڈز کا غیر متوازن ہونا (بہت زیادہ یا بہت کم خون آنا)

پیریڈز کے دوران ناقابل برداشت یا حد سے زیادہ درد

🔹 سفید پانی یا انفیکشن

بار بار یا غیر معمولی ڈسچارج آنا

بدبو دار یا پیلا/سبز/بھورا ڈسچارج

اندام نہانی میں خارش، جلن یا سوجن

🔹 ہارمونی مسائل

چہرے پر ضدی دانے (Acne)

غیر ضروری بال آنا (Hirsutism)

وزن کا تیزی سے بڑھنا یا گھٹنا

بار بار موڈ خراب ہونا یا ڈپریشن

🔹 رسولیاں یا گلٹیاں

چھاتی میں گلٹی محسوس ہونا

چھاتی میں مستقل درد یا سوجن

اووری یا بچہ دانی میں رسولی یا Cyst کا شک

🔹 چھاتی (Breast) کے مسائل

خود معائنے کے دوران کوئی سختی یا گلٹی محسوس ہونا

چھاتی سے خون یا غیر معمولی رطوبت آنا

نپلز (Ni***es) کی شکل یا رنگ میں تبدیلی

چھاتی کے سائز میں اچانک فرق یا درد

🔹 دیگر اہم علامات

پیٹ یا کمر کے نچلے حصے میں مستقل یا بار بار درد

پیٹ کا پھول جانا یا بار بار bloating ہونا

بار بار پیشاب آنا یا پیشاب میں جلن

بغیر کسی وجہ کے غیر معمولی bleeding ہونا

خون کی کمی، مستقل تھکن یا کمزوری

---

🚫 اگر ان مسائل کو نظر انداز کیا جائے تو آگے چل کر یہ بڑے نقصانات کا باعث بن سکتے ہیں:

بانجھ پن (Infertility)

بچہ دانی اور اووریز کے خطرناک امراض

مستقل ہارمونی بیماریاں

ذہنی دباؤ اور جسمانی کمزوری

✨ یاد رکھیں:
ڈاکٹر آپ کے راز کو راز رکھتا ہے۔ Gynae checkup صرف علاج کے لیے ہوتا ہے، یہ کسی بھی طرح کی "بدنامی" یا "برا سمجھنے" والی بات نہیں ہے۔

🌿 کچھ احتیاطی تدابیر جو ہر لڑکی اپنا سکتی ہے:

اپنے پیریڈز کو ہمیشہ نوٹ کریں (Cycle Calendar رکھیں)

زیادہ فاسٹ فوڈ، میٹھا اور سوڈا ڈرنکس سے پرہیز کریں

باقاعدگی سے ہلکی پھلکی ورزش کریں

وٹامن ڈی، آئرن اور کیلشیم کی کمی پوری کریں

غیر ضروری شرمندگی یا خوف دل سے نکالیں

Dr.AHMandal
Al Hakeem Pharmacy Services

ابتدائی حمل کے دوران آپ کی سونگھنے کی حس تیز ہو جاتی ہے 👃 بہت سی حاملہ خواتین محسوس کرتی ہیں کہ بو اچانک مضبوط، مخصوص، ی...
13/12/2025

ابتدائی حمل کے دوران آپ کی سونگھنے کی حس تیز ہو جاتی ہے 👃

بہت سی حاملہ خواتین محسوس کرتی ہیں کہ بو اچانک مضبوط، مخصوص، یا یہاں تک کہ زبردست ہو جاتی ہے - اور اس کے پیچھے سائنس ہے۔

🧠 ہارمونل تبدیلیاں، خاص طور پر بڑھتی ہوئی ایسٹروجن، خوشبو کے لیے دماغ کی حساسیت کو بڑھاتی ہے۔

یہ اس کی قیادت کر سکتا ہے:
کھانے سے سخت نفرت
• متلی میں اضافہ
پرفیوم یا صفائی کی مصنوعات کے لیے حساسیت
• کچھ آرام دہ بو کی خواہش

💞 محققین کا خیال ہے کہ یہ ایک ارتقائی تحفظ ہو سکتا ہے - حاملہ خواتین کو پہلے سہ ماہی میں خراب کھانے یا نقصان دہ چیزوں سے بچنے میں مدد کرنا۔

لہذا اگر آپ کو پورے گھر سے رات کے کھانے کی خوشبو آ رہی ہے…
آپ کی حمل کی سپر پاور ظاہر ہو رہی ہے۔

Address

Muridwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.AHMandal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share