Dr Shaban Akbar

  • Home
  • Dr Shaban Akbar

Dr Shaban Akbar MBBS (SIMS), RMP (PMDC), General Physician & Surgeon, Services Hospital, Lahore~☎️ 03008845765
مشورہ اورعلاج کیلیےاس نمبرپررابطہ کریں۔

14/06/2026

06/06/2026

بلوچستان میں سرجن ڈاکٹر ماہ نور پر Acid Attack ہوا نہیں بلکہ کروایا گیا ہے۔ ان سیاستدانوں اور بیوروکریٹس نے کروایا ہے جنھوں نے اپنی انتظامی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے میڈیا پہ ڈاکٹرز کو بطورِ Villain پیش کیا ، جنھوں نے ہسپتال جیسی مقدس جگہوں کو اپنی سیاسی کمپین کیلئے جلسہ گاہ بنایا ، جنھوں نے فرضی ترقی کا ڈھونگ رچانے کیلئے ڈاکٹرز کو جان بچانے والی ضروری ادویات لکھنے کی بجائے ہسپتال میں موجود صرف پیراسٹامول لکھنے پر مجبور کیا ، جنھوں نے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی بجائے ہزاروں ہسپتال اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو بیچ دیے ، جنھوں نے ہسپتالوں کی سکیورٹی مضبوط کرنے کی بجائے کمیشن لیکر سکیورٹی کے ٹھیکے پرائیویٹ ایجنسیوں کو دیکر ڈاکٹرز کو vulnerable کیا۔ اس ایسڈ اٹیک کا کریڈٹ ان پروفیسرز اور ایم۔ایس صاحبان کو بھی جاتا ہے ، جو ہسپتالوں اور میڈیکل کالجز میں اصلاحات کی بجائے اپنی پروموشن اور پرنسپل شپ کیلئے سیکریٹریٹ میں جاہل وزیر اور بی۔اے پاس سیکرٹری کے تلوے چاٹتے ہیں۔

🚭 World No To***co Day – 31 MayTo***co harms millions of lives every year and is a leading cause of cancer, heart diseas...
31/05/2026

🚭 World No To***co Day – 31 May

To***co harms millions of lives every year and is a leading cause of cancer, heart disease, stroke, and chronic lung illnesses.

This World No To***co Day, let's make a commitment to protect ourselves, our families, and future generations from the dangers of to***co.

✅ Quit to***co today
✅ Choose a healthier life
✅ Inspire others to do the same

A to***co-free Pakistan is a healthier and stronger Pakistan.

Dr Shaban Akbar
MBBS (SIMS), RMP (PMDC)
General Physician & Surgeon
House Officer, Services Hospital Lahore

***coDay ***co ***coFreePakistan

29/05/2026

سنگت

27/05/2026

25/05/2026

Tour de Gilgit Batistan

23/05/2026

اپنی تنخواہوں میں سو فیصد سے زائد اضافے کے باوجود ملک کو دیوالیہ کرنے والے سیاستدانوں، اپنے بچوں کے پیمپرز تک عوام کے ٹیکس سے خریدنے والے بیوروکریٹس، لوگوں کو نسلوں تک عدالتوں میں انصاف سے محروم رکھنے والے ججز اور پروٹوکول کے نام پر سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ انجوائے کرنے والے وزراء کے مقابلے میں، ملک کا ذہین ترین طبقہ، 48 گھنٹے مسلسل ڈیوٹی کرنے والے، ایمرجنسی میں اپنی عیدیں گزارنے والے اور ناقص حکومتی پالیسیوں کے باعث صحت کے مفلوج ہوتے نظام کو سنبھالنے والے ڈاکٹرز، اس بات کا زیادہ حق رکھتے ہیں کہ ان کی تنخواہوں میں منصفانہ اضافہ کیا جائے، جو کم از کم ان کی محنت اور دیانتداری کا صحیح نعم البدل تو ہو۔

House Job Notification ~ Services Hospital
21/05/2026

House Job Notification ~ Services Hospital

چونکہ میں اور علی حسن ایک ہی علاقے سےتھےتو میری اور اس کی دوستی بھی کافی گہری تھی۔المعارف سکول میں کلاس میں پچھلے بینچ پ...
18/05/2026

چونکہ میں اور علی حسن ایک ہی علاقے سےتھےتو میری اور اس کی دوستی بھی کافی گہری تھی۔المعارف سکول میں کلاس میں پچھلے بینچ پر بیٹھ کرعلی حسن کیساتھ بڑا شغل میلہ لگتا تھا اور اس وقت زندگی نے بڑی آسائش دے رکھی تھی۔ علی حسن کا ہاتھ پڑھائی میں قدرے تنگ تھا جبکہ اسکے بڑے بھائی عدیل اور چھوٹے بھائی نوید کو لائق گردانا جاتاتھا۔میں اکثر ہاسٹل والوں کو چونا لگا کر شاٹ ہوجاتا تھا اورسیدھا علی حسن کے گھر لینڈ کرتا۔ان کے والد ملک شفقات اعوان صاحب مجھ پہ بڑی شفقت فرماتے تھے اور ہمیشہ اپنے بیٹوں کی طرح سمجھا۔ملک شفقات اعوان صاحب بڑے بضد ہوتے کہ گھر سےکھانا کھائے بغیر واپس ہاسٹل نہیں جانا۔گویا یوں کہہ لیں کہ ہم نے ملک صاحب کے گھر کا نمک کھایا ہے۔ میں میٹرک کے بعد ایف ایس سی کیلئے لاہور آگیا، پھر ایم بی بی ایس میں ایڈمیشن اور اسی طرح ماہ و سال گزرتے گئے، لیکن علی حسن سے کسی حد تک رابطہ قائم رہا۔ وقت کی ستم ظریفی دیکھیے کہ وہ لڑکا جسے سارے کلاس فیلو دنیا کی فکروں سے آزاد ایک ہنس مکھ لڑکا سمجھتے تھے ، اس لڑکے کو دنیا کے سب سے بڑے غم یعنی اپنے شفیق باپ کی جدائی کے غم سے دوچار ہونا پڑا۔ یقین مانیے وہ لڑکا باہمت رہا، گھر والوں کو سہارا دیا، اپنے باپ کی چھوڑی ہوئی روایتوں کو، رشتوں کو نبھاتا رہا، لیکن ڈگمگایا نہیں ، اس کا حوصلہ کم نہیں ہوا۔ ابھی باپ کی جدائی کا گاؤ بھرا نہیں تھا کہ اسے اب اپنے ہیرے جیسے چھوٹے بھائی کو الوداع کہنا پڑھ رہا ہے۔ پہلے باپ کا بچھڑ جانا اور اب بھائی کا بچھڑ جانا۔ ملک شفقات مرحوم نوید سے بہت پیار کرتے تھے چونکہ نوید بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا اور لائق بھی تھا۔ زندگی اور موت اللّٰہ پاک کے ہاتھ میں ہے۔ یہ تحریر لکھتے ہوئے میرے آنسو نکل رہے ہیں تو اس وقت اپنے باپ اور بھائی کو کھو دینےوالے علی حسن کا کیا حال ہوگا۔یا اللّٰہ علی حسن کو ، عدیل کو ، ان کے سارے خاندان کو صبر دے اور ان کے والدِ گرامی ملک شفقات اعوان مرحوم اور چھوٹے بھائی نوید مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ آمین

دُکھ یہ ہے میرے یوسف و یعقوب کے خالق
‏وہ لوگ بھی بچھڑے جو بچھڑنے کے نہیں تھے

ڈاکٹر شعبان اکبر

جب بھی کبھی آپ زندگی میں Low فیل کریں تو اپنے میٹرک فیلوز کی محفل سجالیاکریں۔ یہ لوگ سکول کی حسین یادوں کو کھینچ کے آپ ک...
15/05/2026

جب بھی کبھی آپ زندگی میں Low فیل کریں تو اپنے میٹرک فیلوز کی محفل سجالیاکریں۔ یہ لوگ سکول کی حسین یادوں کو کھینچ کے آپ کے سامنے لاکھڑا کردیتے ہیں ۔ یہ لوگ مکمل شفا ہوتے ہیں ۔ درد کی دوا ہوتے ہیں ۔ہمیشہ ہماری گفتگو کا آغاز ، المعارف سکول کے غزالی سیکشن میں ہونےوالی ہلکی پھلکی سرزنش ، سے ہوتا ہے۔ وہ سرزنش ، جسے ہم اپنا سرمایہ سمجھتے ہیں ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Shaban Akbar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Health & Beauty Business?

Share