25/08/2026
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ
ترجمہ: اور(اے نبیؐ) ہم نے تمہارے لیے تمہارا ذکر بلند کر دیا۔
سورة الشرح | سورة نمبر: 94
#القران
وَمَا اَرْسَلْنَکَ اِلاَّ رَحْمَتَ الِْلْعَالَمِیْن
اور ہم نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔
چشمِ اقوام یہ نظّارہ ابد تک دیکھے
رفعتِ شانِ ’رَفَعْنَا لَکَ ذِکرَْک‘ دیکھے
شارح: پروفیسر حمید اللہ ہاشمی
نظم: جوابِ شکوہ
کتاب: بانگِ درا
شرح:
دنیا بھر کی قو میں قیامت تک یہ منظر دیکھتی رہیں گی کہ رب ذوالجلال نے حضور اکرم کا تذکرہ اور مرتبہ بلند رکھنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ کس انداز میں پورا کیا جاتا رہا ہے ۔ مراد یہ کہ آنحضرت کے نام کے ساتھ توحید اور رسالت بھی ہمیشہ قائم رہے گی اور یہ وعدہ ضرور پورا ہوتا رہے گا ۔
عالم انسانیت کو سرکار دو جھان ﷺ کی ولادت باسعادت بہت بہت مبارک ھو۔
🌹جشن عید میلادالنبی ﷺ🌹.