09/08/2026
خواتین کی صحت، ہماری اولین ترجیح
صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن نے پشاور بیرکس میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ اور آگاہی سے متعلق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (خواتین) کے اورینٹیشن سیشن میں شرکت کی۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ خیبر پختونخوا خواتین کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے آگاہی، بروقت اسکریننگ، HPV ویکسینیشن اور تمام متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنائے گی۔
"سروائیکل کینسر ایک قابلِ روک تھام بیماری ہے۔ بروقت آگاہی، اسکریننگ اور ویکسینیشن کے ذریعے ہم اپنی خواتین اور بچیوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔"
خلیق الرحمن، صوبائی وزیر صحت خیبر پختونخوا