Insaf Doctors Forum Dentistry KP

Insaf Doctors Forum Dentistry KP Official Facebook Account of Insaf Doctors Forum KP | Dentistry Wing of to assist & in Health Reforms |

نعرے نہیں، نتائج — الحمدللّٰہ صوبائی کابینہ سے منظوریپشاور: الحمدللّٰہ! انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی مسلسل جدوجہد، ...
21/08/2026

نعرے نہیں، نتائج — الحمدللّٰہ صوبائی کابینہ سے منظوری

پشاور: الحمدللّٰہ! انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی مسلسل جدوجہد، مؤثر ادارہ جاتی رابطوں، بات چیت اور بھرپور فالو اَپ کے نتیجے میں ہاؤس آفیسرز (HOs) اور ٹرینی میڈیکل آفیسرز (TMOs) کے وظائف میں 15 فیصد اضافہ اور اس کے ساتھ ہر سال 5 فیصد سالانہ انکریمنٹ کی باقاعدہ منظوری صوبائی کابینہ نے دے دی ہے۔

▪️12 اگست 2026ء کو منعقدہ خیبرپختونخوا کابینہ کے 56ویں اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈا پر فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ نے HOs اور TMOs کے موجودہ وظائف میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی، جبکہ مستقبل میں وظائف میں 5 فیصد سالانہ انکریمنٹ بھی منظور کیا گیا۔ اس فیصلے کے مالی اثرات 1 ارب 24 کروڑ 29 لاکھ روپے ہیں۔

▪️ 114 پیڈ ہاؤس جاب سلاٹس کی منظوری

اسی کابینہ اجلاس میں 114 نئے پیڈ ہاؤس جاب سلاٹس کی بھی منظوری دی گئی، جن کے مجموعی مالی اخراجات 10 کروڑ 34 لاکھ 21 ہزار روپے ہیں۔

منٹس کے مطابق ان 114 سلاٹس میں:

▪️ 30 MBBS ہاؤس جاب سلاٹس — KMU، انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، کوہاٹ
▪️ 60 BDS ہاؤس جاب سلاٹس — سیدو کالج آف ڈینٹسٹری، سوات
▪️ 24 MBBS ہاؤس جاب سلاٹس — سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال، سوات

شامل ہیں۔

کابینہ نے مزید فیصلہ کیا کہ فارن میڈیکل گریجویٹس کے لیے بھی ہاؤس جاب سلاٹس پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا اس فیصلے کو فارن میڈیکل گریجویٹس کے لیے بھی ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیتا ہے۔

منٹس کے مطابق محکمہ خزانہ نے 114 پیڈ ہاؤس جاب سلاٹس کے قیام سے بھی اتفاق کیا تھا، جبکہ فنڈز ان سلاٹس پر عملی طور پر جوائن کرنے والے ہاؤس آفیسرز کی تعداد کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے مطابق یہ پیش رفت اس امر کا عملی ثبوت ہے کہ مسائل کو محض نعروں اور بیانات تک محدود رکھنے کے بجائے مسلسل جدوجہد، ادارہ جاتی رابطوں، مؤثر مذاکرات اور مستقل فالو اَپ کے ذریعے حقیقی اور قابلِ عمل نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا تمام ہاؤس آفیسرز، ٹرینی میڈیکل آفیسرز، KIMS کوہاٹ، سیدو کالج آف ڈینٹسٹری اور سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سے وابستہ ڈاکٹرز کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔

نعرے نہیں، نتائج۔
الفاظ نہیں، عملی اقدامات۔
وعدے نہیں، فیصلے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

InsafDoctorsForum IDFKPHealthReforms

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا کے صوبائی کابینہ کا پالیسی بورڈ  ڈاکٹر نوشیروان برکی سے ملاقات ہوئی، جس میں ایم ٹی آئیز ...
16/08/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا کے صوبائی کابینہ کا پالیسی بورڈ ڈاکٹر نوشیروان برکی سے ملاقات ہوئی، جس میں ایم ٹی آئیز میں گورننس اور ہیلتھ پالیسی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا، عمران خان کے ہیلتھ ویژن کی تکمیل اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

نعرے نہیں، نتائج — الحمدللّٰہ منظوریپشاور: الحمدللّٰہ! انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی مسلسل جدوجہد، مؤثر بات چیت اور ...
12/08/2026

نعرے نہیں، نتائج — الحمدللّٰہ منظوری

پشاور: الحمدللّٰہ! انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی مسلسل جدوجہد، مؤثر بات چیت اور بھرپور فالو اَپ کے نتیجے میں ہاؤس آفیسرز اور ٹرینی میڈیکل آفیسرز کے وظائف میں 15 فیصد اضافے اور ہر سال 5 فیصد سالانہ اضافے سے متعلق سمری کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اسی طرح سیدو میڈیکل کالج اور کوہاٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے لیے 114 پیڈ ہاؤس جاب سلاٹس کی منظوری بھی عمل میں آ گئی ہے۔

یہ کامیابی اس امر کا عملی ثبوت ہے کہ مسائل کو محض نعروں اور بیانات تک محدود رکھنے کے بجائے مسلسل جدوجہد، ادارہ جاتی رابطے، مؤثر مذاکرات اور مستقل فالو اَپ کے ذریعے حقیقی نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا تمام ہاؤس آفیسرز، ٹرینی میڈیکل آفیسرز اور بالخصوص KIMS اور سیدو میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔

نعرے نہیں، نتائج۔
الفاظ نہیں، عملی اقدامات۔
وعدے نہیں، فیصلے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

Appointment Orders of Fixed-Pay Medical Officers, Dental Surgeons, and Registered Charge Nurses in the Health Department...
07/08/2026

Appointment Orders of Fixed-Pay Medical Officers, Dental Surgeons, and Registered Charge Nurses in the Health Department Khyber Pakhtunkhwa.

پشاور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ — بھرتیوں کا عمل جاری رہے گاپشاور ہائی کورٹ نے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جاری...
01/08/2026

پشاور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ — بھرتیوں کا عمل جاری رہے گا

پشاور ہائی کورٹ نے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جاری بھرتیوں کے خلاف کیخلاف دائر درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے، بھرتی کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ۔۔
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ:

▪️بھرتیوں کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے۔
▪️ہر امیدوار کی شکایت گریوینس ریڈریسل کمیٹی (GRC) کے ذریعے سنی جائے۔
▪️کمیٹی ہر شکایت پر تفصیلی اور وجوہات پر مبنی فیصلہ جاری کرے۔
▪️اگر کوئی امیدوار کمیٹی کے فیصلے سے مطمئن نہ ہو تو وہ قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ یہ فیصلہ ایک طرف عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا اور دوسری جانب ہر امیدوار کو اپنی شکایت کے منصفانہ ازالے کا مکمل حق بھی فراہم کرے گا۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

انصاف ڈاکٹرز فورم مرکزی کونسل کے منظوری کے بعد انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کونسل کا اعلان کردیا گیا۔ڈاکٹر نبی جان آفر...
23/07/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم مرکزی کونسل کے منظوری کے بعد انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کونسل کا اعلان کردیا گیا۔

ڈاکٹر نبی جان آفریدی صدر جبکہ ڈاکٹر سردار محمد سعد سیکرٹری جنرل مقرر۔ نوٹیفیکیشن جاری!

خیبرپختونخوا کمیشن برائے وقارِ خواتین کے زیر اہتمام ایچ آئی وی آگاہی تقریب میں وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن نے کہا ...
17/07/2026

خیبرپختونخوا کمیشن برائے وقارِ خواتین کے زیر اہتمام ایچ آئی وی آگاہی تقریب میں وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن نے کہا کہ ایچ آئی وی ایک بیماری ہے، بدنامی نہیں، اور ہر مریض کو باوقار، مساوی اور بروقت علاج فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 10,655 رجسٹرڈ مریضوں کو علاج، مشاورت اور نگہداشت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

تقریب میں ایچ آئی وی اینڈ ایڈز ایکٹ، مریضوں کے حقوق، رازداری، مفت علاج اور امتیازی سلوک کے خاتمے پر بریفنگ دی گئی، جبکہ شرکاء نے عوامی آگاہی بڑھانے اور بیماری سے وابستہ بدنامی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر سردار محمد سعد، ڈپٹی ڈائریکٹر و ممبر مانیٹرنگ ٹاسک فورس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایچ آئی وی سے متعلق عوامی شعور بیدار کرنے، بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور مریضوں کے ساتھ باوقار اور غیر امتیازی رویہ اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر صحت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ایچ آئی وی کی روک تھام، مؤثر علاج اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد کی سیدو میڈیکل و ڈینٹل انتظامیہ اور بورڈ آف گورنرز کیساتھ اہم اجلاس؛ وزیرِ صحت و م...
29/06/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد کی سیدو میڈیکل و ڈینٹل انتظامیہ اور بورڈ آف گورنرز کیساتھ اہم اجلاس؛ وزیرِ صحت و مشیرِ خزانہ سے ٹیلیفونک رابطے، پیڈ ہاؤس جاب سلاٹس کے مستقل حل کی یقین دہانی

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد کا سابق صوبائی نائب صدر ڈاکٹر نظیف وزیر کی قیادت میں سیدو میڈیکل کالج کے ڈین/سی ای او ڈاکٹر اسرار کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا۔

وفد میں سابق نائب صدر ڈاکٹر لیاقت وزیر، سابق صدر انصاف ڈاکٹرز فورم سوات ڈاکٹر انور علی خان، سابق صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پشاور ریجن ڈاکٹر تواب یوسفزئی، ڈاکٹر عباد آفریدی اور لائق شاہ شامل تھے۔

اجلاس میں انصاف ڈاکٹرز فورم سوات کے نمائندگان ڈاکٹر آصف محسود، ڈاکٹر بشیر، ڈاکٹر فاروق شاہ، ڈاکٹر آصف حیات، ڈاکٹر رومیل خان، ڈاکٹر سیف علی خان، ڈاکٹر ساوید عامر اور ان ہاؤس آفیسرز نے بھی شرکت کی جنہیں پیڈ ہاؤس جاب سلاٹس کے مسئلے کا سامنا ہے۔

اجلاس کے دوران ہاؤس آفیسرز کے پیڈ سلاٹس کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف گورنرز سیدو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر آمان اللّٰہ کے ساتھ بھی زوم کے ذریعے آن لائن اجلاس منعقد ہوا، جس میں پیڈ ہاؤس جاب سلاٹس کے معاملے اور اس کے فوری حل پر گفتگو کی گئی۔

بعد ازاں انصاف ڈاکٹرز فورم کے وفد نے ڈین سیدو کالج آف ڈینٹسٹری ڈاکٹر اجمال سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سیدو ڈینٹل کالج کے گریجویٹس کو مکمل پیڈ ہاؤس جاب سلاٹس کی فراہمی کے حوالے سے یقین دہانی کرائی گئی۔

مزید برآں، وزیرِ صحت جناب خلیق الرحمان اور مشیرِ خزانہ جناب مزمل اسلم کے ساتھ براہِ راست ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے یقین دہانی کرائی کہ پیڈ ہاؤس جاب سلاٹس کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ہاؤس آفیسرز کو اس نوعیت کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر ڈیڈک چیئرمین اختر علی سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا گیا، جو ضروری سرکاری امور کے سلسلے میں پشاور میں موجود تھے۔ انہوں نے بھی ہاؤس آفیسرز کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ان شاء اللّٰہ، ہماری پورے کوشش ہے کہ پیڈ ہاؤس جاب سلاٹس کا مسئلہ آج ہی حل ہو جائے گا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ ہاؤس آفیسرز اور نوجوان ڈاکٹروں کے جائز حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل کے فوری حل اور شعبہ صحت کی بہتری کے لیے ہر سطح پر اپنی جدوجہد پیٹرن انچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے ویژن کے مطابق جاری رکھے گا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

ڈاکٹروں کی بھرتیوں سے متعلق شکایات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا نوٹس! امیدواروں کو میرٹ کی خلاف ورز...
26/06/2026

ڈاکٹروں کی بھرتیوں سے متعلق شکایات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا نوٹس!

امیدواروں کو میرٹ کی خلاف ورزی سے متعلق ثبوت اتوار تک وزیراعلیٰ شکایات سیل میں جمع کرانے کی ہدایت۔

شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آئندہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا، جبکہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ابھی اپنی شکایات درج کرائیں:
واٹس ایپ نمبر:
0323-7248067

Address

Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Doctors Forum Dentistry KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Insaf Doctors Forum Dentistry KP:

Shortcuts

Share