22/09/2026
🚨🇵🇰 پاکستانی نرسز ہوشیار! خبردار! 🇸🇦
⚠️ سعودی عرب میں کمپنی کے ذریعے جاب لینے سے پہلے مکمل تحقیق کریں!
آج کل کچھ ایجنٹس لاہور اور کراچی میں نرسز کو IRC/ تمکین اور الموارد جیسے HR Third Party کمپنی جابز کے نام پر مختلف وعدے کرتے ہیں، مثلاً:
❌ "سعودی کمیشن کا امتحان پاکستان میں ضروری نہیں وہاں سب کچھ ہوجائیگا-
❌ "ہر ماہ 1,000 ریال اوور ٹائم ملے گا"
❌ "سعودی عرب کے کسی بھی بڑے شہر میں جاب ہوگی"
❌ لیکن پاکستان میں ہسپتال، کلینک یا شہر کا نام واضح نہیں بتایا جاتا۔
🚨 ایسے معاملات میں نرسز کو کن مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے؟
1️⃣ زبانی وعدے، تحریری ثبوت نہیں
پاکستان میں اوور ٹائم اور دیگر سہولیات کے وعدے کیے جاتے ہیں، لیکن سعودی عرب پہنچنے کے بعد وہ معاہدے یا آفر لیٹر میں موجود نہیں ہوتے۔
2️⃣ جاب کی جگہ واضح نہیں ہوتی
پاکستان میں صرف "ریاض/جدہ یا کسی بڑے شہر" کا کہا جاتا ہے، مگر مخصوص ہسپتال یا کلینک نہیں بتایا جاتا۔
3️⃣ پہلے بھاری رقم وصول کی جاتی ہے
بعض افراد سے 4–5 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ رقم لینے کے بعد سعودی عرب پہنچایا جاتا ہے، جہاں انہیں عارضی رہائش میں رکھا جاتا ہے اور فوری جاب دستیاب نہیں ہوتی اور کئی مہینے لگتے ہیں جبکہ کھانے کے پیسے بھی اکثر نہیں ہوتے
4️⃣ SCFHS امتحان کا مسئلہ
اگر نرس سعودی لائسنسنگ کی ضروریات پوری کیے بغیر پہنچتی ہے تو بعد میں امتحان، eligibility یا registration کے مراحل میں اضافی وقت اور مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ اور اگر فیل ھوجائے تو مزید ٹینشن-
5️⃣ Salary میں بڑا فرق
کبھی کمپنی کو ہسپتال سے زیادہ رقم ملتی ہے جبکہ نرس کو کم تنخواہ دی جاتی ہے۔
📌 اپنی اصل salary، allowances اور overtime کو تحریری معاہدے میں ضرور دیکھیں۔
6️⃣ دو سالہ معاہدے کی پابندیاں
کسی بھی contract پر دستخط کرنے سے پہلے transfer، resignation، penalty اور contract termination کی شرائط مکمل طور پر سمجھیں۔
7️⃣ پاکستان کا ایجنٹ بعد میں رابطے سے گریز کر سکتا ہے
سعودی عرب پہنچنے کے بعد مسئلہ آنے پر بعض افراد کو جواب ملتا ہے:
"اب ہم کیا کر سکتے ہیں؟"
8️⃣ Workplace مسائل
ہسپتال یا کلینک میں مسئلہ ہونے پر آپ کو کمپنی سے رابطہ کرنے کا کہا جا سکتا ہے، جبکہ salary delay یا دیگر مسائل بھی پیش آ سکتے ہیں۔
9️⃣ رہائش کے مسائل
کچھ کمپنیوں میں رہائش محدود ہو سکتی ہے اور ایک کمرے میں متعدد افراد کو رکھا جا سکتا ہے۔
---
🛑 نرسز کے لیے اہم احتیاط
✅ جاب کی مکمل details پاکستان سے روانگی سے پہلے تحریری طور پر لیں۔
✅ ہسپتال/کلینک کا اصل نام اور شہر معلوم کریں۔
✅ Salary، overtime، accommodation اور duty hours تحریری contract میں دیکھیں۔
✅ SCFHS کی اپنی licensing/registration requirements پہلے verify کریں۔
✅ کسی بھی ایجنٹ کو بڑی رقم دینے سے پہلے تمام documents اور employer کی تصدیق کریں۔
✅ ممکن ہو تو Direct Hospital/Clinic Recruitment کو ترجیح دیں۔
❌ صرف زبانی وعدوں پر سعودی عرب آنے کا فیصلہ نہ کریں۔
🇸🇦 یاد رکھیں: سعودی عرب میں جاب صرف "سعودی پہنچنے" کا نام نہیں—اصل چیز محفوظ، تصدیق شدہ اور واضح employment ہے۔
⚠️ اپنے مستقبل کو کسی غیر مصدقہ ایجنٹ کے وعدوں کے حوالے نہ کریں۔ ہمیشہ اپنی فیملی کو ایجنٹ کیساتھ معاملات میں شامل کرے تاکہ بعد مسئلے نہ ہو اور گھر والوں کو تمام معاملات کا پتہ ہو اور اگر آپ کسی کو نہیں جانتے تو صرف آنلائن معاملات نہ کرے -
📢 یہ معلومات اپنے نرسنگ ساتھیوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں تاکہ کوئی ساتھی غلط معلومات یا غیر واضح job offer کا شکار نہ ہو۔
یہ تحریر میری ذاتی تجربے کی بنیاد پہ میں نے لکھا ہے تاکہ نرسز کو آگاہی دے سکوں - میرے تحریر کیساتھ اپنا نام لگا کر تیسمار خان بننے کی کوشش نہ کرے - میرا پیج Nursing News ایسے معلومات کیلئے نرسز کیساتھ شئر کریں -