ISF Khyber Medical College

Website

ISF Khyber Medical College This is the official page of ISF Khyber Medical College and Khyber College of Dentistry, Peshawar

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن، خیبر میڈیکل کالج، انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی اور جنرل سیک...
08/10/2026

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن، خیبر میڈیکل کالج، انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سعد کے مبینہ اغوا کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

ہم متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دونوں رہنماؤں کی بحفاظت بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور واقعے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔

دونوں رہنماؤں کی بحفاظت واپسی اور اس معاملے کے فوری حل کا مطالبہ کرتی ہے۔
میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر میڈیکل کالج

22/09/2026

خیبر میڈیکل کالج میں وائی فائی بحران — اب یقین دہانیاں نہیں، عملی اقدامات چاہئیں!

خیبر میڈیکل کالج کے طلبہ گزشتہ کئی ماہ سے ناقص وائی فائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے متعدد بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا، احتجاج کیا گیا اور تعطیلات کے دوران مستقل حل کی یقین دہانی بھی کروائی گئی، مگر تعطیلات ختم ہونے کے باوجود مسئلہ تاحال برقرار ہے۔

امتحانات قریب ہیں اور طلبہ کو آن لائن لیکچرز، ریسرچ اور دیگر academic resources کے لیے مستحکم انٹرنیٹ کی ضرورت ہے۔ مزید یقین دہانیاں نہیں بلکہ فوری عملی اقدامات ضروری ہیں۔

انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن (ISF) خیبر میڈیکل کالج مطالبہ کرتی ہے کہ وائی فائی کا مسئلہ فوری طور پر مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے، طلبہ کو معیاری انٹرنیٹ فراہم کیا جائے اور متعلقہ ذمہ داران سے جواب طلب کیا جائے۔

طلبہ کے تعلیمی حقوق اور بنیادی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن (ISF) خیبر میڈیکل کالج

A coordination meeting between ISF-KMC/KCD and IDF-KTH was held at  Razi Hall Hostel to discuss preparations for the 27 ...
20/09/2026

A coordination meeting between ISF-KMC/KCD and IDF-KTH was held at Razi Hall Hostel to discuss preparations for the 27 September Long March.




14/09/2026

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی کیمپس کا اہم اجلاس

آج پشاور یونیورسٹی میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کیمپس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر میڈیکل کالج کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں پشاور یونیورسٹی میں پیش آنے والے حالیہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے یونیورسٹی میں امن و امان، طلبہ کے تحفظ اور ایک محفوظ، باوقار اور پُرامن تعلیمی ماحول کے قیام پر خصوصی زور دیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کسی بھی قسم کا تشدد اور خوف کی فضا ناقابلِ قبول ہے۔

اجلاس میں 27 ستمبر کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر واضح کیا گیا کہ طلبہ کو اپنے جائز مطالبات کے لیے آواز اٹھانے اور پُرامن احتجاج کرنے کا جمہوری حق حاصل ہے۔ تاہم احتجاج کو مکمل طور پر پُرامن، منظم اور ذمہ دارانہ انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی، تشدد یا سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی نہ حمایت کی جائے گی اور نہ ہی حوصلہ افزائی۔

اجلاس میں خصوصی طور پر خیبر میڈیکل کالج کابینہ کی ذمہ داریوں، تنظیمی امور اور طلبہ سے رابطہ مزید مضبوط بنانے پر بھی توجہ دی گئی، تاکہ طلبہ کے مسائل کو مؤثر اور جمہوری انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن امن، برداشت، جمہوری اقدار اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ ہم طلبہ کے جائز حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے، مگر ہمارا راستہ ہمیشہ پُرامن، جمہوری اور ذمہ دارانہ ہوگا۔

امن ہمارا پیغام — پُرامن احتجاج ہمارا حق
طلبہ کے حقوق — ہماری ترجیح
تشدد نہیں، جمہوری جدوجہد!

13/09/2026

One more donation is all it will take for you to help us complete Shaukat Khanum, Karachi

While significant progress has already been achieved, one more donation from you will be the final step needed to help us complete the remaining work and ensure that the hospital opens as planned in December, 2026.

Turn your donation into Sadqa e Jariya, help complete Shaukat Khanum Karachi and create a lasting legacy of hope.

➡️ To donate online from:
❖ Pakistan: https://shaukatkhanum.org.pk/karachi/
❖ USA: https://ikca-usa.org/project-dedication/
❖ Canada: https://cerfcanada.com/donate/
❖ UK: https://www.ikca.org.uk/urgent-appeals/karachi/
❖ Australia: https://shaukatkhanum.org.au/
❖ France: https://skmf.fr/project-dedication/
❖ Netherlands:https://scern.nl/project-dedication/
❖ Other countries: https://shaukatkhanum.org.pk/karachi/

➡️ Dedicated Bank Account for Shaukat Khanum Karachi:
Account Title: Shaukat Khanum Memorial Trust
IBAN #: PK82 UNIL 0112 0959 0104 8139

➡️ Deposit cash or cheques at any of our locations

12/09/2026
ٹیم ISF KMC کی جانب سے پشاور یونیورسٹی کے ISF کے ساتھی محمد آصف کی KTH ہسپتال میں عیادت اور خیریت دریافت کی گئی۔اس موقع ...
12/09/2026

ٹیم ISF KMC کی جانب سے پشاور یونیورسٹی کے ISF کے ساتھی محمد آصف کی KTH ہسپتال میں عیادت اور خیریت دریافت کی گئی۔

اس موقع پر IDF KTH کے ساتھی ڈاکٹر نایاب اور ڈاکٹر اسد بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے محمد آصف کی صحت اور علاج کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس کے علاوہ ہسپتال انتظامیہ سے بھی محمد آصف کے بہتر علاج اور ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور تعاون کی درخواست کی گئی۔

اللہ تعالیٰ محمد آصف کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین
میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر میڈیکل کالج۔


انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر میڈیکل کالج (ISF KMC) کے نمائندگان نے خیبر میڈیکل کالج کی انتظامیہ سے اہم ملاقات کی، جس میں ...
11/09/2026

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر میڈیکل کالج (ISF KMC) کے نمائندگان نے خیبر میڈیکل کالج کی انتظامیہ سے اہم ملاقات کی، جس میں ہاسٹل میں مقیم طلبہ کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران ہاسٹل Wi-Fi کی ناقص سروس، میس چارجز میں مسلسل اضافے اور کھانے کے معیار، جبکہ رازی ہال میں رہائش کے باعث پیدا ہونے والے شور اور خلل کے مسائل انتظامیہ کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کیے گئے۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر میڈیکل کالج
نے مطالبہ کیا کہ ہاسٹل میں قابلِ اعتماد انٹرنیٹ سروس، مناسب میس چارجز کے ساتھ معیاری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا، اور تمام طلبہ کے لیے پُرسکون و سازگار تعلیمی ماحول یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر میڈیکل کالج
نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طلبہ کے جائز مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مثبت، سنجیدہ اور مؤثر رابطے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

پاکستان میں زیرِ تعلیم افغان طلبہ کے مستقبل اور درپیش مسائل کے حوالے سے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر میڈیکل کالج صوبائی ح...
10/09/2026

پاکستان میں زیرِ تعلیم افغان طلبہ کے مستقبل اور درپیش مسائل کے حوالے سے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر میڈیکل کالج صوبائی حکومت کے نمائندوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ افغان طلبہ نے محنت اور میرٹ کی بنیاد پر پاکستان کے میڈیکل کالجز میں داخلہ حاصل کیا اور کئی طلبہ اپنی تعلیم کے اہم اور آخری مراحل میں ہیں۔ ایسے میں انہیں تعلیمی سلسلے سے محروم کرنا ان کے مستقبل کے لیے انتہائی تشویشناک صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر میڈیکل کالج
کا مؤقف ہے کہ طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو کسی بھی انتظامی یا پالیسی فیصلے سے متاثر کرنے سے پہلے تمام قانونی، انسانی اور تعلیمی پہلوؤں کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔ جو طلبہ باقاعدہ قانونی طریقہ کار کے تحت داخل ہوئے اور برسوں سے پاکستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ان کے مسائل کا حل ہمدردی، انصاف اور مناسب مشاورت کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔
اسی سلسلے میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر میڈیکل کالج صوبائی حکومت کے نمائندوں سے مسلسل رابطے میں ہے اور افغان طلبہ کے جائز تعلیمی مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
ان شاء اللہ، ہمیں امید ہے کہ صوبائی حکومت افغان طلبہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی اور ان کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ اور جائز مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے گی۔
طلبہ کا مستقبل سیاست سے بالاتر ہے—تعلیم ہر طالب علم کا بنیادی حق ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کا وعدہ ہوا پورا؛ ہاؤس آفیسرز اور ٹرینی میڈیکل آفیسرز کے وظائف میں 15 فیصد اضافہ، ہر سال ...
10/09/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کا وعدہ ہوا پورا؛ ہاؤس آفیسرز اور ٹرینی میڈیکل آفیسرز کے وظائف میں 15 فیصد اضافہ، ہر سال مزید 5 فیصد اضافے کی منظوری

پشاور: انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی مسلسل جدوجہد اور مؤثر کاوشوں کے نتیجے میں ہاؤس آفیسرز (HOs) اور ٹرینی میڈیکل آفیسرز (TMOs) کے وظائف میں 15 فیصد اضافے کے بعد اس پر باضابطہ عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز خیبر پختونخوا فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد آج Postgraduate Medical Institute (PGMI) پشاور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 30 جون 2026 کو رائج بنیادی ماہانہ وظیفے میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ایک اہم اور دیرپا فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ہر مالی سال یکم جولائی سے وظائف میں مزید 5 فیصد سالانہ اضافہ کیا جائے گا۔ یوں ہاؤس آفیسرز اور ٹرینی میڈیکل آفیسرز کے وظائف کا یہ دیرینہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کر دیا گیا۔

یہ صرف وقتی ریلیف نہیں بلکہ ہاؤس آفیسرز اور ٹرینی میڈیکل آفیسرز کے وظائف سے متعلق ایک دیرینہ مسئلے کا مستقل اور باقاعدہ حل ہے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی

فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے بعد PGMI کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن کا اجرا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ فیصلے پر عملی طور پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا اس کامیابی پر تمام ہاؤس آفیسرز، ٹرینی میڈیکل آفیسرز اور پوری ہیلتھ کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ یہ صرف اعلان نہیں، عملی کامیابی ہے؛ پروپیگنڈا نہیں، مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
وعدہ کیا، جدوجہد کی، اور وعدہ پورا کر کے دکھایا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISF Khyber Medical College posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share