Your Kidney Doctor

Your Kidney Doctor Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Your Kidney Doctor, Aziz Medical store Old bazar karak city, Peshawar.

KIDNEY DISEASE EXPERT | DIALYSIS | KIDNEY TRANSPLANT | SUGAR | BLOOD PRESSURE | KIDNEY STONE |SODIUM AND POTASSIUM PROBLEM | GN Expert
گردے کے بیماریاں، ڈائلسز، بلڈ پریشر اور شوگر۔

Clinic # Aziz medical center old bazar karak
0331-9254437

06/08/2026
05/08/2026

🩸 کیا ٹرانسپلانٹ کے لیے بلڈ گروپ کا میچ ہونا ضروری ہے؟
جی ہاں، زیادہ تر گردے (Kidney)
اور دیگر اعضاء کے ٹرانسپلانٹ میں بلڈ گروپ کا میچ ہونا بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ اس سے جسم کے نئے عضو کو قبول کرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

البتہ جدید میڈیکل ٹیکنالوجی کی بدولت بعض مخصوص حالات میں بلڈ گروپ مختلف ہونے کے باوجود بھی ٹرانسپلانٹ ممکن ہوتا ہے، لیکن اس کے لیے خصوصی علاج، جدید ٹیسٹ اور ماہر ٹرانسپلانٹ ٹیم کی نگرانی ضروری ہوتی ہے۔

یاد رکھیں کہ صرف بلڈ گروپ ہی کافی نہیں، بلکہ ٹشو میچنگ (HLA)، کراس میچ ٹیسٹ اور مریض کی مجموعی صحت بھی کامیاب ٹرانسپلانٹ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

درست معلومات اپنائیں۔
کسی بھی فیصلے سے پہلے مستند ٹرانسپلانٹ اسپیشلسٹ سے ضرور مشورہ کریں۔

ہمارے معاشرے میں ایک عجیب رجحان پایا جاتا ہے کہ لوگ دواؤں، خاص طور پر شوگر کی گولیوں، کے ذریعے ایک دوسرے سے ’’رشتہ داریا...
02/08/2026

ہمارے معاشرے میں ایک عجیب رجحان پایا جاتا ہے کہ لوگ دواؤں، خاص طور پر شوگر کی گولیوں، کے ذریعے ایک دوسرے سے ’’رشتہ داریاں‘‘ نبھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب کوئی مریض میرے کلینک آتا ہے تو اس کے پاس مختلف قسم کی ادویات موجود ہوتی ہیں۔ جب میں پوچھتا ہوں کہ یہ دوائیں کس ڈاکٹر نے تجویز کی ہیں تو جواب ملتا ہے: ’’ڈاکٹر صاحب! یہ میرے پڑوسی، رشتہ دار یا کسی جاننے والے نے دی ہیں۔ وہ خود بھی یہی گولیاں شوگر کے لیے استعمال کرتے ہیں اور انہیں CMH سے مفت مل جاتی ہیں۔‘‘
یاد رکھیں کہ ہر مریض کی شوگر ایک جیسی نہیں ہوتی۔ کسی کی شوگر بہت زیادہ ہوتی ہے، کسی کی نسبتاً کم، اور ہر حالت کے لیے علاج بھی مختلف ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر شوگر کے ساتھ دل کی بیماری ہو تو علاج الگ ہوگا، گردوں کی بیماری ہو تو دوائیں مختلف ہوں گی، فالج کا مسئلہ ہو تو علاج کا طریقہ بدل جائے گا، اور حمل کے دوران شوگر ہو تو اس کے لیے خصوصی احتیاط اور الگ علاج درکار ہوتا ہے۔
لہٰذا صرف اس بنیاد پر کہ کسی دوسرے شخص کو کوئی دوا فائدہ دے رہی ہے، وہ دوا اپنے لیے استعمال کرنا درست نہیں۔ ہر مریض کی عمر، طبی حالت، بیماری کی شدت اور دیگر مسائل مختلف ہوتے ہیں، اس لیے علاج بھی انفرادی نوعیت کا ہوتا ہے۔
میری تمام مریضوں اور ان کے گھر والوں سے درخواست ہے کہ ’’گولیوں والی رشتہ داریوں‘‘ سے دور رہیں اور اپنی بیماری کے علاج کے لیے مستند ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ غیر ضروری مشوروں اور خود سے دوائیں استعمال کرنے سے وقتی فائدے کے بجائے بعد میں سنگین نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

01/08/2026

بعض اوقات گردوں کی بیماری کا بروقت علاج ہو جائے تو ڈائیلاسز سے بچنا ممکن ہوتا ہے۔ مگر جب بیماری دیر سے تشخیص ہو یا علاج وقت پر نہ ہو سکے، تو پھر ڈائیلاسز ہی مریض کی زندگی کو سہارا دینے کا اہم ذریعہ بن جاتا ہے۔
اسی لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی صحت کو نظر انداز نہ کریں۔ باقاعدہ چیک اپ، بلڈ پریشر اور شوگر کو قابو میں رکھنا، اور ڈاکٹر کے مشورے پر بروقت علاج کروانا بہت سی پیچیدگیوں سے بچا سکتا ہے۔

آئیے اپنے اور اپنے پیاروں کی صحت کا خیال رکھیں، تاکہ بیماری اس مرحلے تک نہ پہنچے جہاں ڈائیلاسز واحد سہارا رہ جائے۔

اللہ تعالیٰ تمام مریضوں کو شفا عطا فرمائے، ان کے لیے آسانیاں پیدا کرے، اور ہر بیمار کو صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔ آمین۔

29/07/2026

ہمارے لوگوں میں جب کوئی مریض ڈائلاسز پر لگ جاتا ہے تو وہ سمجھتا یے ان کی زندگی ختم ہوگئی۔
اکثر لوگوں کا بطور ایک خصوصی بیمار سمجھ کر ان کے ساتھ رویہ، ڈائیلاسز کے بارے میں لوگوں کی مختلف غلط آرائیں اس مریض کا حوصلہ توڑ دیتا ہے۔

ڈائیلاسز کے مریض کبھی بھی اپنے امید کو توڑنے مت دے، آپکی زندگی جس روانی سے جاری تھی اس سے بھی زیادہ ہشاش بشاش نظر آنے کی کوشش کرو۔
کوشش کرو لوگوں کو یہ سمجھنے ہی نہ دو کہ آپ ایک سی کے ڈی مریض ہے۔ کیونکہ لوگوں کی آپکے ساتھ اضافی ہمدردی آپکا عزم و حوصلہ اور بھی توڑ دیتی ہے۔ اپنے معالج پر مکمل اعتماد رکھے اور اللہ پر بھروسہ رکھے۔
زندگی تکالیف و امتحانات کا دوسرا نام ہے، اس لئے اپنے امید کو کھونے کے بجائے اپنی بیماری کا ڈٹ کر مقابلہ کرو۔
#امیدِنو #ڈائیلاسز

26/07/2026

الحمدللہ! 🌸

میری گڑیا جیسی ننھی سی مریضہ آج اللہ کے بے شمار کرم سے بالکل ٹھیک ہو گئی ہے۔
وہ ہر لمحہ جب اس کی تکلیف دیکھتی تھی، دل خاموشی سے صرف دعا ہی کرتا تھا۔
آج اس کی مسکراہٹ نے ہر فکر، ہر آنسو اور ہر بے چینی کو خوشیوں میں بدل دیا ہے۔
یا اللہ! تیرا جتنا شکر ادا کروں، اتنا کم ہے کہ تو نے میری گڑیا کو صحتِ کاملہ عطا فرمائی۔
دعا ہے کہ اس معصوم چہرے پر یہ مسکراہٹ ہمیشہ قائم رہے اور کوئی دکھ اسے کبھی نہ چھوئے۔
اللہ تعالیٰ اسے ہمیشہ اپنی رحمت، حفاظت اور خوشیوں کے سائے میں رکھے۔
الحمدللہ ثم الحمدللہ، میری گڑیا اب بالکل صحت مند ہے

Address

Aziz Medical Store Old Bazar Karak City
Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Your Kidney Doctor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Your Kidney Doctor:

Shortcuts

Share