11/04/2026
نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی اسلام آباد کے سرکاری وفد کا دورہ
حیدر مہمند ہومیوپیتھک جنرل ہسپتال پشاور . الحمدللہ!
نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی اسلام آباد کی طرف سے ایک اہم سرکاری وفد نے حیدر مہمند ہومیوپیتھک جنرل ہسپتال پشاور کا خصوصی دورہ کیا۔ یہ دورہ ہسپتال کے نظام، طریقۂ علاج، اور مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا، جس میں ہومیوپیتھی سے وابستہ سینئر ڈاکٹرز اور ذمہ دار شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر ڈاکٹر حیدر علی مہمند ان کی ٹیم نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، جدید سسٹم، مریضوں کے ریکارڈ مینجمنٹ اور علاج کے منفرد طریقۂ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے ہسپتال کے منظم نظام، جدید سہولیات، اور خاص طور پر ان مریضوں کی کامیاب ریکوری کو بے حد سراہا جو دیگر طریقۂ علاج سے مایوس ہو چکے تھے۔ ہومیوپیتھی کے سائنسی انداز، انفرادی کیس اسٹڈی اپروچ، اور مؤثر نتائج پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔مزید برآں، نیشنل کونسل کے وفد اور ہسپتال انتظامیہ کے درمیان ہومیوپیتھی کے فروغ، ریگولیشن، اور مستقبل میں اس شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے مثبت اور تعمیری تبادلۂ خیال ہوا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایسے ادارے جو خلوص، تحقیق اور جدید طریقۂ کار کے ساتھ کام کر رہے ہیں، وہ نہ صرف مریضوں کے لیے امید ہیں بلکہ ہومیوپیتھی کے روشن مستقبل کی علامت بھی ہیں۔یہ سرکاری دورہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حیدر مہمند ہومیوپیتھک جنرل ہسپتال اپنی بہترین سروسز، معیارِ علاج اور عوامی اعتماد کی بنیاد پر ایک نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔