19/05/2026
جب یہ بات کی جاتی ہے کہ ہر ڈاکٹر کے کچھ پسندیدہ برانڈز ہوتے ہیں اور وہ ہمیشہ اُسی برانڈ کی دوائیاں لکھتا ہے، تو اس کے جواب میں اکثر کہا جاتا ہے کہ ضروری نہیں ڈاکٹر یہ سب لالچ میں کرتے ہوں۔ ممکن ہے کچھ برانڈز پر انہیں واقعی اعتماد ہو۔
لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس معاملے پر باقاعدہ تحقیق ہو چکی ہے، اور اُس تحقیق میں جو باتیں سامنے آئیں، وہ چونکا دینے والی ہیں۔