Jamiat Medical Zone KP

Contact the business

Jamiat Medical Zone KP Aim to unite Medical students under one Platform, addressing their Concerns, & Promote Islamic Values

افغان طلبہ کے خلاف خیبر کالج آف ڈینٹسٹری (KCD) کا اقدام ناقابلِ قبول ہے!افغان طلبہ کے معاملے پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی (K...
15/09/2026

افغان طلبہ کے خلاف خیبر کالج آف ڈینٹسٹری (KCD) کا اقدام ناقابلِ قبول ہے!

افغان طلبہ کے معاملے پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کی جانب سے تاحال کوئی واضح ہدایت سامنے نہیں آئی، جبکہ خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کی انتظامیہ کی جانب سے افغان ہاؤس آفیسرز کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت دینا انتہائی تشویشناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے نوٹیفکیشن کی بنیاد پر پنجاب اور سندھ میں ہونے والی کارروائیوں کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ نے عدالت سے رجوع کیا، اور معاملہ اس وقت عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

ایسے میں سوال یہ ہے کہ جب KMU کی جانب سے کوئی ہدایت جاری نہیں ہوئی اور معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے، تو کے -سی-ڈی انتظامیہ کو یہ اقدام کرنے کی اتنی جلدی کیوں ہے؟

کیا KCD انتظامیہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بننے کی کوشش کر رہی ہے؟ طلبہ کے مستقبل سے متعلق ایسے حساس معاملے میں انتظامیہ کو اپنی حدود کا خیال رکھنا چاہیے اور عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

اسلامی جمعیت طلبہ واضح کرتی ہے کہ افغان طلبہ کے خلاف کسی بھی غیر ضروری، یکطرفہ یا قبل از وقت کارروائی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ہم KCD انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ افغان ہاؤس آفیسرز کو ہاسٹل خالی کرنے کا حکم فوری طور پر واپس لیا جائے اور معاملے کو عدالت کے فیصلے تک زیرِ التوا رکھا جائے۔

معاملہ عدالت میں ہے، فیصلہ عدالت کو کرنے دیا جائے۔
انتظامیہ اپنی حدود میں رہے؛ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت
نہیں دی جائے گی۔



11/09/2026

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی جدوجہد رنگ لے آئی۔

الحمدللہ، جدوجہد کامیاب!لاہور ہائی کورٹ نے افغان طلبہ کی بے دخلی کے پی ایم ڈی سی نوٹیفکیشن پر حکمِ امتناع جاری کر دیا۔ ت...
11/09/2026

الحمدللہ، جدوجہد کامیاب!
لاہور ہائی کورٹ نے افغان طلبہ کی بے دخلی کے پی ایم ڈی سی نوٹیفکیشن پر حکمِ امتناع جاری کر دیا۔ تمام طلبہ کو مبارک باد!

اسلامی جمعیت طلبہ شعبۂ میڈیکل زون، صوبہ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام مشترکہ ناظمین میٹ اَپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوب...
07/09/2026

اسلامی جمعیت طلبہ شعبۂ میڈیکل زون، صوبہ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام مشترکہ ناظمین میٹ اَپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبے کے مختلف میڈیکل کالجز سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا، برادر اسفندیار نے خصوصی شرکت کی اور میڈیکل کالجز کے ناظمین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں آئندہ کے لیے اہم اور خصوصی اہداف دیے۔

میٹ اَپ میں ڈاکٹر سید سلمان شاہ، انچارج میڈیکل زون اور معاون انچارج میڈیکل زون، برادر حنیف خان بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر سمیع اللہ صاحب، صدر پیما ایسوسی ایٹ پاکستان ،ڈاکٹر عامر سہیل صدر پیما ایسوسی ایٹ کے پی اور ڈاکٹر دانیال صدر پیما کے پی نے بھی خصوصی شرکت کی اور ذمہ داران کی رہنمائی فرمائی۔

یہ نشست باہمی مشاورت، تنظیمی استحکام، فکری تربیت اور میڈیکل طلبہ کے درمیان مؤثر رابطے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئی۔

منظم قیادت، واضح اہداف اور مضبوط ٹیم — کامیابی کی جانب ایک اور قدم۔



#خیبرپختونخوا


Meeting Of Presidents Of Medical Colleges with Br.Asfandyar Izzat President Islami Jamiat Talaba KP.
06/09/2026

Meeting Of Presidents Of Medical Colleges with
Br.Asfandyar Izzat
President Islami Jamiat Talaba KP.



23/08/2026

A special message from Abdus Salam, General Secretary, Islami Jamiat Talaba, Khyber Medical College, regarding the National Muhsin-e-Insaniyat Seerah Quiz.

Take part in this nationwide Seerah Quiz to learn about the life of Prophet Muhammad ﷺ, understand his teachings, and make the blessed Seerah a part of your life.

🏆 Prizes:
🥇 1st Position: PKR 500,000
🥈 2nd Position: PKR 300,000
🥉 3rd Position: PKR 200,000

⏳ Registration Deadline: 25 August 2026
📝 Quiz Date: 7 September 2026

🌐 Register Now: www.nmiq.pk

23/08/2026

‎ناظم خیبر میڈیکل کالج، برادر زہیر ارشد کا نیشنل محسنِ انسانیت سیرت کوئز کے حوالے سے خصوصی پیغام۔

‎سیرتِ طیبہ ﷺ کو جاننے، سمجھنے اور اپنی زندگی کا حصہ بنانے کے لیے اس قومی سطح کے سیرت کوئز میں ضرور شرکت کریں۔

‎ انعامات:
‎پہلی پوزیشن: 5 لاکھ روپے
‎دوسری پوزیشن: 3 لاکھ روپے
‎تیسری پوزیشن: 2 لاکھ روپے

‎⏳ رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 25 اگست 2026
‎📝 ٹیسٹ کی تاریخ: 7 ستمبر 2026

‎🌐 ابھی رجسٹر کریں: www.nmiq.pk

23/08/2026

پی ایم ڈی سی اپنے وعدے سے مکر گئی! فاٹا کے طلبہ اپنے جائز حق اور میڈیکل سیٹوں کے لیے احتجاج پر مجبور۔
برادر اسفندیار عزت - ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Medical Zone KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jamiat Medical Zone KP:

Shortcuts

Share