Dr Attaullah PT

Dr Attaullah PT I am Dr Attaullah PT and work as consultant Physiotherapist.

ڈاکٹر ذاکر علی کھوسہ صاحب جو کہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ایک انتہائی معزز معالج ہیں جو مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے اپنی لگ...
13/04/2026

ڈاکٹر ذاکر علی کھوسہ صاحب جو کہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ایک انتہائی معزز معالج ہیں جو مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے اپنی لگن، مہارت اور ہمدردانہ انداز کے لیے جانے جاتے ہیں۔انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور پرسکون رویے کی وجہ سےاہلیان علاقہ میں مقبولیت حاصل کی۔ ڈاکٹر ذاکر علی کھوسہ صاحب صرف بیماری ہی نہیں بلکہ پورے انسان کے علاج پر یقین رکھتے ہیں۔ اپنے مریضوں کی عمدگی اور حقیقی دیکھ بھال کے لیے ان کی وابستگی نے انھیں میڈیکل شعبہ اور اہل علاقہ کی نظر میں ایک قابل اعتماد شخصیت بنا دیا ہے۔اور یہی وجہ کہ تمام اہلِ علاقہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وہ ڈاکٹر صاحب کو اچھی صحت سے نوازے اور اہل علاقہ کی خدمت کرنے کے لیے ہمت و حوصلہ عطاء فرمائے- آمین ثمہ آمین
ڈاکٹر محمد عطاء اللہ

مارنے والا بھی مسلمان…مرنے والا بھی مسلمان…نعرہ اِدھر بھی اللہ اکبر… صدا اُدھر بھی اللہ اکبر…مگر جب سرحد پر اندھیرا گہرا...
27/02/2026

مارنے والا بھی مسلمان…
مرنے والا بھی مسلمان…
نعرہ اِدھر بھی اللہ اکبر… صدا اُدھر بھی اللہ اکبر…

مگر جب سرحد پر اندھیرا گہرا ہوتا ہے تو تکبیر کی آواز سے پہلے گولی کی گرج سنائی دیتی ہے۔
یہ صرف دو ملکوں کی جھڑپ نہیں… یہ دلوں کے پھٹنے کی آواز ہے۔

پاکستان کی مٹی بھی کلمہ پڑھتی ہے…
افغانستان کی ہوا بھی اذان دیتی ہے…

پھر یہ آگ کہاں سے آئی؟
یہ چنگاری کس نے سلگائی؟
کیوں پہاڑوں کی خاموشی کو بارود سے چیر دیا گیا؟

رات کے سناٹے میں جب اچانک گولہ پھٹتا ہے تو صرف زمین نہیں ہلتی…
ماں کا دل ہلتا ہے۔
بیوی کا یقین ٹوٹتا ہے۔
بچے کا مستقبل بکھرتا ہے۔

ایک طرف جنازہ اٹھتا ہے تو دوسری طرف بھی صفیں بنتی ہیں۔
اِدھر بھی آنکھیں سرخ… اُدھر بھی آنکھیں نم۔
اِدھر بھی پرچم میں لپٹا جسم… اُدھر بھی کفن میں بند خواب۔

پھر پرندے کیسے آئیں اور کنکر کس پہ گرائیں؟
جب دونوں طرف پیشانیاں ایک ہی رب کے سامنے جھکتی ہوں تو آسمان کس کا ساتھ دے؟
جب بھائی کے سینے میں لگی گولی کی گونج خود اپنے ہی گھر تک پہنچے تو فتح کا اعلان کون کرے؟

یہ جنگ اگر بڑھ گئی تو تاریخ صرف سرحدی تنازع نہیں لکھے گی—
وہ لکھے گی کہ ایک امت نے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی دیواریں گرا دیں۔
وہ لکھے گی کہ بارود نے عقل کو شکست دے دی۔
وہ لکھے گی کہ سیاست کی ایک چال نے ہزاروں گھروں کے چراغ بجھا دیے۔

اے حکمرانوں!
اقتدار کی میزوں پر رکھے نقشے صرف لکیریں دکھاتے ہیں،
مگر ان لکیروں کے دونوں طرف سانس لیتے انسان ہیں۔

اے عوام!
جذبات کی آگ اگر قابو سے نکل جائے تو سب سے پہلے اپنے ہی گھر کو جلاتی ہے۔

یہ وقت ہے رک جانے کا۔
یہ وقت ہے سوچنے کا۔
یہ وقت ہے کہ گولی سے پہلے گفتگو ہو، الزام سے پہلے انصاف ہو، اور غصے سے پہلے امت کا درد جاگے۔

ورنہ آنے والی نسلیں ہم سے سوال کریں گی:
جب دونوں طرف اذان ایک تھی،
جب دونوں طرف قرآن ایک تھا،
جب دونوں طرف رب ایک تھا…
تو پھر خون کیوں دو تھا؟

مارنے والا بھی مسلمان تھا…
مرنے والا بھی مسلمان تھا…
اور تاریخ چیخ چیخ کر کہتی رہے گی —
اصل شکست سرحد پر نہیں ہوئی تھی…
اصل شکست دلوں میں ہوئی تھی۔

دل پریشان ہو تو سمجھ لو رب پکار رہا ہے...  سجدے میں آ جاؤ، وہ تمہارے دکھ سننے کو تیار ہے۔ڈاکٹر محمد عطاءاللہ کنسلٹنٹ فزی...
18/10/2025

دل پریشان ہو تو سمجھ لو رب پکار رہا ہے...
سجدے میں آ جاؤ، وہ تمہارے دکھ سننے کو تیار ہے۔
ڈاکٹر محمد عطاءاللہ
کنسلٹنٹ فزیوتھراپسٹ
ماہر امراض:-
فالج،لقوہ،پولیو،کمردرد،جوڑوں کادرد،ہاتھ پاؤں کاسن ہونا،عرق النساء ، گردن کادرد، کندھوں کا جام ہونا، سی پی چائلڈ ،آپریشن کے بعد جوڑوں کی بحالی، پاؤں میں موچ آنا
ہر اتوار 12بجے سے 5 بجےتک
منگل 11بجےسے3بجےتک بمقام زینب ہسپتال (کھوسہ میڈیکل سٹور) شاہ صدر دین
برائے رابطہ
03368611985
03361639754







جب آپ کے دن کی شروعات نماز سے ھو گی ، تو آپ کا ھر کام آسان ھو جا ۓگا۔♥️ڈاکٹر محمد عطاءاللہ کنسلٹنٹ فزیوتھراپسٹ ماہر ا...
09/10/2025

جب آپ کے دن کی شروعات نماز سے ھو گی ، تو آپ کا ھر کام آسان ھو جا ۓگا۔♥️

ڈاکٹر محمد عطاءاللہ
کنسلٹنٹ فزیوتھراپسٹ
ماہر امراض:-
فالج،لقوہ،پولیو،کمردرد،جوڑوں کادرد،ہاتھ پاؤں کاسن ہونا،عرق النساء ، گردن کادرد، کندھوں کا جام ہونا، سی پی چائلڈ ،آپریشن کے بعد جوڑوں کی بحالی، پاؤں میں موچ آنا
ہر اتوار 12بجے سے 5 بجےتک
منگل 11بجےسے3بجےتک بمقام زینب ہسپتال (کھوسہ میڈیکل سٹور) شاہ صدر دین
برائے رابطہ
03368611985
03361639754







02/10/2025

یہی ہونا تھا، جو ہوا،سینیٹر مشتاق اور پانچ سو سے زیادہ فلوٹیلا بردار گرفتار کر لئے گئے۔ اگر سانپ کی فطرت ڈسنا ہے اور بچھو کی فطرت زہر اگلنا ہے تو اس+رائیل اپنی فطرت جبر و دھونس سے کیسے باز آ سکتا تھا؟ وہ قوم جس نے انبیا سے جفا کی، جس قوم کی ایک رقاصہ نے اپنے نسوانی وجود کی قیمت یحیی نبی کا ق ت ل بتائی،اس سے ہمیں انسانی بہبود کی کیا امید ہو سکتی تھی؟
تاریخ بتاتی ہے کہ یہ قوم ایسے معاملات میں کوئی بھی انسانی زبان نہیں سمجھتی ،یہ صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے، وہی جو انھیں بخت نصر نے سمجھائی اور جو حالیہ تاریخ میں جرمنی کے بدنام زمانہ ستم گر نے سمجھائی اور بدقسمتی سے طاقت کی جو زبان بولنا ایک زمانے سے یہ امت بھول چکی ہے، سو دنیا کے کان اس کی بات سنتے تو ہیں مگر سمجھ نہیں پاتے۔ یہی ہونا تھا، یہی ہوا
لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینیٹر مشتاق نے ثابت کر دکھایا کہ اسلام آباد میں اس کے کیمپ اکھاڑنے اور اسے غ+زہ جانے کا مشورہ دینے والا اہلکار غلط تھا اور ڈھلتی عمر کا یہ جوان درست تھا۔
اس نے ثابت کیا کہ وہ ایسا فراخ حوصلہ شخص ضرور ہے، جو اپنوں کیلئے ایک رائیگاں سفر میں اتنی جان مار سکے۔
اس نے ثابت کیا کہ ایسے سیاستدان بھی ہو سکتے ہیں، جو سینٹ میں تقریر کرنے کے علاوہ عمل کے سمندر میں بھی کود سکتے ہیں۔
اس نے غ+زہ کے محصور انسانوں اور دینی رشتے میں جڑے مسلمانوں کو بتایا کہ کوئی دیوانہ ان کے پنجرے سے سرٹکرانے بھی آ سکتا ہے۔
اس نے ثابت کیا کہ حکمرانوں کی مجبوریاں اورمصلحتیں ہوسکتی ہیں، لیکن اس امت میں اب بھی اتنا دم ہے کہ وہ طارق بن زیاد کی طرح سمندروں میں کشتیاں ڈال کے اپنے عزم کو بادباں اور اپنی ہمت کو چپو بنا سکے۔
سینیٹر مشتاق ، پیر مظہر شاہ ،ان کے دوسرے پاکستانی ساتھی اور صمود گلوبل فلوٹیلا کے یہ سارے انسانیت کے مجاہد تاریخ میں ذکر ہوں گے۔ یہ تاریخ میں زندہ رہیں گے، بہت بعد میں جب کبھی دنیا کو انسانیت کی سمجھ آئے گی ، وہ اپنے بچوں کو پڑھایا کریں گے کہ جب دنیا نے ملکر کئی لاکھ لوگوں کو پنجرے میں قید کرنا قبول کر لیا تھا تو کچھ لوگ تب بھی تھے، جو سمندر کے سینوں پر تیر کر اس پنجرے تک چند نوالے پہنچانے آیا کرتے تھے اور ان سرفروشوں سے لاکھوں دل امید لگایا کرتے تھے، ان کیلئے دست دعا اٹھایا کرتے تھے۔
یہ لوگ زندہ رہیں گے۔

Address

Dera Ghazi Khan Punjab
Punjab

Telephone

+923491728994

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Attaullah PT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dr Attaullah PT:

Shortcuts

Share