Sheikh Khalifa Bin Zayyed Al Nahyan Medical Complex Quetta

Sheikh Khalifa Bin Zayyed Al Nahyan Medical Complex Quetta Sheikh Khalifa Bin Zayed Al Nahyan Medical Complex, Quetta, has progressed immensely and is devotedly serving humanity.

which well managed infrastructure, best diagnostic facilities (modern diagnostics machinery) and updated laboratories.

22/05/2026

15/05/26 SKBZ Hospital quetta
شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال میں ایک بار پھر بروقت طبی سہولیات، پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین ٹیم ورک کی شاندار مثال دیکھنے میں آئی، جب شدید اپر جی آئی بلیڈنگ، خون کی قے (Hematemesis) اور میلینا میں مبتلا ایک مریض کو تشویشناک حالت میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ منتقل کیا گیا۔
ایمرجنسی ٹیم نے فوری طور پر مریض کو ابتدائی طبی امداد اور ضروری ادویات فراہم کرتے ہوئے نہایت تیزی اور ذمہ داری کے ساتھ مریض کو مستحکم کیا، جبکہ تمام ضروری ٹیسٹ، بشمول CBC، الٹراساؤنڈ، ہیپاٹائٹس اسکریننگ، بلڈ گروپنگ اور کراس میچ انتہائی مختصر وقت میں مکمل کیے گئے۔ بعد ازاں مریض کو فوری طور پر گیسٹرواینٹرولوجی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں گیسٹرواینٹرولوجی ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور توجہ کے ساتھ ایمرجنسی EGD انجام دی۔
اینڈوسکوپی کے دوران ڈیوڈینل السر سے شدید بلیڈنگ اور Visible Vessel کی تشخیص ہوئی، جس پر گیسٹرواینٹرولوجی ٹیم نے فوری اینڈوسکوپک انجیکشن تھراپی کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ خون بہنے کو کنٹرول کیا۔ الحمدللہ مریض علاج کے دوران مکمل طور پر مستحکم رہا، دوبارہ بلیڈنگ نہیں ہوئی اور دو دن بعد صحتیاب حالت میں ڈسچارج کر دیا گیا۔
اس کامیاب علاج اور مریض کی جان بچانے میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، گیسٹرواینٹرولوجی ٹیم، ہیلتھ کارڈ ٹیم، نرسنگ اسٹاف اور معاون عملے کی انتھک محنت، بہترین ہم آہنگی اور خلوص قابلِ ستائش ہے۔ خصوصاً گیسٹرواینٹرولوجی ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں نے اپنی مہارت، فوری فیصلہ سازی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ایک قیمتی جان کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
خصوصی خراجِ تحسین معزز ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران بلوچ صاحب کے لیے، جن کی بہترین قیادت، مریض دوست پالیسیوں اور ہسپتال میں جدید سہولیات و اینڈوسکوپی آلات کی بروقت دستیابی نے اس کامیاب اور جان بچانے والے علاج کو ممکن بنایا۔ ان کی کاوشوں کی بدولت ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت مستحق مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج فراہم کیا جا رہا ہے، جو یقیناً ایک قابلِ فخر خدمت ہے۔
شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کی پوری ٹیم اس عزم کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہی ہے کہ ہر مریض کو بروقت، محفوظ اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، کیونکہ:

10/05/26 SKBZ Hospital quetta آج لکھواس کسٹمر ہاؤس میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے میں تقریباً 40 سے 50 افراد...
10/05/2026

10/05/26 SKBZ Hospital quetta

آج لکھواس کسٹمر ہاؤس میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے میں تقریباً 40 سے 50 افراد جھلس کر زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر شیخ زاہد ہاسپیٹل منتقل کیا گیا۔

شیخ زاہد ہاسپیٹل کے ڈاکٹرز، اسٹاف نرسز، پیرامیڈکس اور دیگر طبی عملے نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت، جذبۂ خدمت اور بروقت کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو فوری فرسٹ ایڈ اور ابتدائی طبی سہولیات فراہم کیں۔ بعد ازاں مریضوں کو مزید بہتر اور خصوصی علاج کے لیے سول ہاسپیٹل کے برن یونٹ ریفر کیا گیا۔

خصوصی طور پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران بلوچ کی بہترین قیادت، نگرانی اور فوری انتظامات قابلِ تحسین ہیں، جن کی بدولت ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر طبی امداد ممکن بنائی گئی۔

شیخ زاہد ہاسپیٹل کا تمام طبی و انتظامی عملہ انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ کی طرح پیش پیش رہا، جس پر پوری ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام زخمیوں کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔

6/5/26  SKBZ Hospital quetta الحمدللہ!آج شعبہ آرتھوپیڈک سرجری، شیخ خلیفہ بن زید النہیان میڈیکل کمپلیکس، کوئٹہ میں ایک پی...
06/05/2026

6/5/26 SKBZ Hospital quetta
الحمدللہ!
آج شعبہ آرتھوپیڈک سرجری، شیخ خلیفہ بن زید النہیان میڈیکل کمپلیکس، کوئٹہ میں ایک پیچیدہ ٹوٹل ہپ ریپلیسمنٹ کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی۔ یہ ایک ٹرشری کیئر ہسپتال ہے جہاں محدود وسائل کے باوجود ہم اپنے مریضوں کو بہترین سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، خصوصاً اُن افراد کے لیے جو کہیں اور علاج کروانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔
یہ کامیابی ایک مضبوط ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ہم دل کی گہرائیوں سے مشکور ہیں:

اینستھیزیا ٹیم: ڈاکٹر ظفر مینگل، ڈاکٹر حفیظ صاحب اور ان کی ٹیم

آپریشن تھیٹر ٹیم

ایگزیکٹو ڈائریکٹر: جناب عمران بلوچ

آرتھوپیڈک ٹیم کی قیادت میں ڈاکٹر محمد اسلم مینگل

تمام ٹیم ممبران کی محنت، لگن اور مریضوں کی خدمت کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
ہم انسانیت کی خدمت عزم اور خلوص کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

مورخہ *4 مئ* 2026 بوقت رات 10 بجے، شیخ زاید ہسپتال میں ایک خاتون مریضہ کو انتہائی نازک حالت میں لایا گیا، جسے فوری طور پ...
06/05/2026

مورخہ *4 مئ* 2026 بوقت رات 10 بجے، شیخ زاید ہسپتال میں ایک خاتون مریضہ کو انتہائی نازک حالت میں لایا گیا، جسے فوری طور پر سی سیکشن (Cesarean Section) کی اشد ضرورت تھی۔ مریضہ کو شولڈر پریزنٹیشن (Shoulder Presentation) کا سامنا تھا، جس کے باعث ماں اور بچے دونوں کی جان کو شدید خطرات لاحق تھے۔
صورتحال کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر آن کال کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ کو طلب کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے، رات کے اس نازک وقت میں ماہر ٹیم نے نہایت پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیاب سی سیکشن آپریشن انجام دیا۔
یہ کامیابی دراصل حکومتِ بلوچستان کی صحت کے شعبے میں کاوشوں کا نتیجہ ہے، خصوصاً بخت محمد کاکڑ (صوبائی وزیر صحت)، مجیب الرحمٰن (سیکرٹری ہیلتھ) اور ڈاکٹر عمران بلوچ (ایگزیکٹو ڈائریکٹر) کی انتھک محنت اور وژن کی بدولت شیخ زاید ہسپتال میں ماہر کنسلٹنٹس کی تعیناتی ممکن ہوئی ہے۔
اسی تسلسل میں اب ہسپتال میں باقاعدگی کے ساتھ 24/7 سی سیکشن آپریشنز کا آغاز ہو چکا ہے، جو کہ علاقے کے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔
ہم گائناکالوجی ٹیم، اینستھیزیا ٹیم اور دیگر معاون طبی عملے کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اس پیچیدہ آپریشن میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
الحمدللہ، بروقت اور کامیاب علاج کے نتیجے میں ماں اور بچہ دونوں محفوظ ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں ۔

04/05/2026
25/0426 SKBZ Hospital quetta آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر اسلم مینگل نے ایک نہایت پیچیدہ کیس میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار...
27/04/2026

25/0426 SKBZ Hospital quetta
آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر اسلم مینگل نے ایک نہایت پیچیدہ کیس میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ آپریشن انجام دیا، جس میں مریض کے ہِپ جوائنٹ میں شدید انفیکشن، یعنی سیپٹک ہِپ موجود تھا۔
اس مشکل اور نازک صورتحال میں دو مراحل پر مشتمل علاج کے پہلے مرحلے کو نہایت کامیابی اور مہارت سے مکمل کیا گیا۔ یہ مرحلہ مریض کی صحت کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس کے ذریعے انفیکشن کو قابو میں لا کر آئندہ مرحلے کے لیے راہ ہموار کی گئی ہے۔
یہ کامیابی ڈاکٹر اسلم مینگل کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران بلوچ کی قیادت، سرپرستی اور مسلسل رہنمائی کا بھی نتیجہ ہے، جنہوں نے ایسے پیچیدہ کیسز میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔
یہ کامیابی پوری ٹیم کی محنت، تجربے اور مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو یقیناً عوام کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گی۔

20/04/2026

20/04/26 SKBZ Hospital quetta

خوشخبری خوشخبری خوشخبری
اسٹنٹ بھی نصب کیا، جو ایک نہایت حساس اور مہارت طلب عمل ہے۔
ان اہم کامیابیوں پر ہم دل کی گہرائیوں سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ خلیفہ بن زاید ہسپتال کے شکر گزار ہیں، جن کی بہترین قیادت اور مسلسل تعاون نے ان سہولیات ک
شیخ خلیفہ بن زاید ہسپتال میں ہماری محنتی اور ماہر طبی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ تین مختلف اور پیچیدہ نوعیت کے ERCP پروسیجرز انجام دیے۔ ان میں ایک مریض میں CBD اسٹون، دوسرے میں بائل ڈکٹ اسٹرکچر کے ساتھ اسٹون جبکہ تیسرے کیس میں کولینجیوکارسینوما جیسے پیچیدہ مرض کا کامیاب علاج کیا گیا۔
اس کے علاوہ، ٹیم نے ایک مریض جسے کینسر آف ایسوفیگس لاحق تھا، میں کامیابی کے ساتھ ایسوفیجیئلی فراہمی کو ممکن بنایا۔ ساتھ ہی ہیلتھ کارڈ بلوچستان کا خصوصی شکریہ، جن کی بدولت عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولیات میسر آ رہی ہیں۔
ہم سب مل کر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ بہترین طبی خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے اور عوام کی صحت و خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائے رکھیں گے۔

15/04/2026

15/04/26 SKBZ Hospital quetta
شیخ خلیفہ بن زاید ہسپتال میں لپروسکوپک سرجری کا دوبارہ آغاز
یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ شیخ خلیفہ بن زاید ہسپتال میں کئی ماہ سے خراب پڑا لپروسکوپک سرجری کا نظام، بالآخر دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔ یہ اہم پیش رفت ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران بلوچ صاحب کی انتھک محنت، مسلسل کاوشوں اور خصوصی دلچسپی کا نتیجہ ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی مؤثر قیادت اور ذاتی نگرانی میں نہ صرف اس جدید نظام کو بحال کیا گیا بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
مزید برآں، ہیڈ آف سرجری ڈاکٹر ظفر اللہ صاحب نے باقاعدہ طور پر لپروسکوپک سرجری کا آغاز کر دیا ہے، جو کہ جدید طبی طریقہ علاج ہونے کے باعث کم تکلیف، جلد صحتیابی اور بہتر نتائج کا ضامن ہے۔
یہ اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہسپتال انتظامیہ عوام الناس کو معیاری، جدید اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ اس پیش رفت سے نہ صرف مریضوں کو بڑی سہولت میسر آئے گی بلکہ علاقے میں صحت کی خدمات کا معیار بھی مزید بہتر ہوگا۔

07/04/26 SKBZ Hospital quetta یومِ عالمی صحت کے بابرکت موقع پر ہم شیخ خلیفہ بن زاید ہسپتال کی معزز انتظامیہ اور قابلِ فخ...
07/04/2026

07/04/26 SKBZ Hospital quetta
یومِ عالمی صحت کے بابرکت موقع پر ہم شیخ خلیفہ بن زاید ہسپتال کی معزز انتظامیہ اور قابلِ فخر میڈیکل ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
ہم بالخصوص ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران بلوچ صاحب اور صاحب کے تہہِ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے نہایت محبت، خلوص اور عزت کے ساتھ ہمارے طلبہ کا استقبال کیا۔ انہوں نے نہ صرف بچوں کی حوصلہ افزائی کی بلکہ ان کی رہنمائی کرتے ہوئے ایک ایسا مثبت اور سیکھنے سے بھرپور ماحول فراہم کیا جو ہمیشہ یادگار رہے گا۔
ہمارے طلبہ کے لیے ترتیب دیا گیا یہ تعلیمی دورہ واقعی ایک شاندار اور قابلِ قدر تجربہ ثابت ہوا۔ آپ کی ٹیم کے پیشہ ورانہ انداز، بھرپور تعاون اور قیمتی معلومات و عملی رہنمائی نے طلبہ کے علم میں اضافہ کیا اور انہیں مستقبل کے لیے مزید پُرعزم بنایا۔
ہم آپ کے اس عظیم کردار کو سراہتے ہیں کہ آپ نئی نسل کی تربیت، رہنمائی اور عوامی صحت کے فروغ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ آپ کی یہ کاوشیں نہ صرف قابلِ تعریف ہیں بلکہ ہمارے معاشرے کے روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہیں۔

آج بروز منگل 7/04/26جناب  بخت محمد کاکڑ وزیر صحت اور جناب مجیب الرحمان،  سیکرٹری صحت کی ہدایت پر ٹیکنیکل ٹیم کا شیخ زید ...
07/04/2026

آج بروز منگل 7/04/26جناب بخت محمد کاکڑ وزیر صحت اور جناب مجیب الرحمان، سیکرٹری صحت کی ہدایت پر ٹیکنیکل ٹیم کا شیخ زید ہسپتال کا تفصیلی دودہ ۔ معزز رکن ٹیکنیکل ٹیم جناب روح الامین مینگل نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر *ڈاکٹر عمران بلوچ* صاحب اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی ۔
دورے کے دوران او پی ڈیز، مختلف وارڈز، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹرز اور دیگر شعبہ جات کا بغور معائنہ کیا گیا۔ ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی کے بہترین انتظامات اور مجموعی نظم و ضبط کو سراہا گیا۔
ٹیکنیکل ٹیم کے رکن جناب *روح الامین مینگل نے ہسپتال انتظامیہ کی قیادت کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مؤثر نگرانی اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کی بدولت ہسپتال میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر عمران بلوچ* اور ان کی پوری ٹیم—بشمول ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور پیرامیڈیکل عملہ—کی محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور مریضوں کے ساتھ بہترین رویے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہسپتال میں نہ صرف مریضوں کا بروقت اور معیاری علاج کیا جا رہا ہے بلکہ ایک خوشگوار اور منظم ماحول بھی برقرار رکھا گیا ہے، جو کسی بھی مثالی طبی ادارے کی عکاسی کرتا ہے۔
آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہسپتال انتظامیہ مستقبل میں بھی اسی طرح ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا اور عوام کو مزید بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔

Address

Mastung Road Sariab Quetta
Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheikh Khalifa Bin Zayyed Al Nahyan Medical Complex Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share