31/05/2025
کوئٹہ پریس ریلیز صوبائی نظامت صحت ڈاکٹر امین خان مندوخیل نے ترقی پانے والی نرسز کو نوٹیفیکیشن دیتے ھوۓ نرسنگ کے پیشے کی تعریف ترقی پانے والوں کو مبارکباد ۔ ڈائریکٹر نرسنگ بلوچستان کے دفتر میں نرسز کا جشن گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی پانے والے سینئر نرسز نے میڈم کلثوم اقبال اور انکی ٹیم میں شامل عبدالسلام شاہ ۔جاوید جعفر اور دیگر معا نین کی کاوشو ں پر خراج تحسین پیش کرتے ھوۓ تعریف کی ۔گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی پانے والے ریاض لوئیس ۔بابر اقبال انصاری ۔فوزیہ ہائسنتھ ۔غلام علی حسنی ۔امان اللہ ۔کمال الدین حسنی ۔محمد کبیر ۔طارق حسین بھٹی کانام شامل ہے۔اور گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی پانے والوں میں ۔اختر گلزار ۔روبینہ غوری ۔پروین سیموئیل ۔شمیم اختر ۔فیاض قیصرانی ۔ عذرا نواب ۔عذراپروین ۔نرگس نورین ۔رفحت ہدایت ۔مسرت آرا ۔اور مجیدہ رانی کا نام شامل ہے ترقی پانے والوں نے چیف سیکریٹری بلوچستان ۔سیکرٹری صحت ۔صوبائی وزیر صحت ۔سکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی ۔ایس او تھری وزیراعلی بلوچستان ۔صوبائی سلیکشن کمیٹی اور پرموشن بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ھوۓ ۔میڈم کلثوم ڈائریکٹر نرسنگ سے ترقی کے نوٹیفیکشن وصول کرتے ھوۓ اپنے بیان میں کہا ہے ھمارے لئے آج بہت خوشی کا دن ہے انہوں نےاپنی پرموشن کے موقع پر تمام محکمہ صحت کے اعلی ذماداران کو خراج تحسین پیش کرتے ھوۓ ۔کہا ہے ہماری ترقی میں استادوں کی محنت والدین کی دعاؤں کا اور غریب دکھی انسانیت کی شب و روز خدمت شامل ہے ہماری سر وس 35 سال سے ذیادہ ھوچکی ہے کئی سالوں سے ہمیں ترقی نہیں دی جارہی تھی جب سے میڈم کلٹوم اقبال نے ڈائریکٹر نرسنگ کا چارج سنبھالہ ہے نرسز کی پرموشن ھو رہی ہیں۔ترقی پانے والوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاتے ھوۓ خوشی کا اظہار کیا سول ہسپتال نرسنگ سپرنٹینڈنٹ آفس میں بھی مبارکبادوں کا اور مٹھائی کے ساتھ جشن کا سماہ تھا ۔اس موقع پر ترقی پانے والوں نے خداوند کریم کا شکرادا کرتے ھوۓ ۔کہا ہے ھم اپنے محکمہ صحت اور صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کرتے ہیں ہیں نرسز کا سروس سٹریکچر منظور کیا جائے ۔اور ہائی رسک الاؤنس ۔ٹیچنگ الاؤنس ۔ھیلتھ پروفیشنل الاؤنس ۔سٹوڈنٹ کا وظیفہ اور ہاؤس جاب انٹرن شپ کرنے والی نرسز کو بھی وظیفہ دیا جاۓ ھم بھی محکمہ میں ریڑھ کی ھڈی سمجھی جاتی ہیں ھمارا مشن دکھی انسانیت کی خدمت ہے ۔وہ ہم جاری رکھیں گے ۔