03/05/2026
ریگورجیٹیشن (Regurgitation) بچوں میں ایک عام حالت ہے جس میں دودھ پینے کے بعد بغیر کسی زور، متلی یا تکلیف کے دودھ خود بخود منہ سے باہر آ جاتا ہے۔ اس میں عموماً بچے کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی خطرناک علامت ساتھ ہوتی ہے۔ یہ کیفیت زیادہ تر چھ ماہ کی عمر تک دیکھی جاتی ہے اور اکثر خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہے۔
علاج کے طور پر والدین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ تسلی اور مناسب رہنمائی کافی ہوتی ہے۔ بچے کو ضرورت سے زیادہ دودھ نہ پلائیں، تھوڑا تھوڑا کر کے بار بار فیڈ دیں، اور دودھ پلانے کے بعد کم از کم 20 منٹ تک بچے کو سیدھا رکھیں، فوراً نہ لٹائیں۔ اگر فارمولا ملک دیا جا رہا ہو تو اسے قدرے گاڑھا (thickened) کیا جا سکتا ہے۔
یاد رکھیں، اگر بچے میں وزن نہ بڑھ رہا ہو، بار بار الٹی، خون آنا، یا سانس میں دقت جیسی علامات ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
health