Al-Habib Clinic

  • Home
  • Al-Habib Clinic

Al-Habib Clinic خُلْقِ خُلِیق، چَراغِ مَسیرِ ماست و هَم‌چنان زنده است
Hakeem Syed Habib UR Rehman (Founder)
Hakeem Khuleeq UR Rehman (Practicing Qualified Hakeem)

ہم کدھر جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوشل میڈیا پہ نظَر آنے والے عجیب عجیب نسخے دیکھ کر یوں لگتا ہے  کہ۔۔۔۔ہر شخص ڈاکٹر اور ہر شخص...
05/07/2026

ہم کدھر جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سوشل میڈیا پہ نظَر آنے والے عجیب عجیب نسخے دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ۔۔۔۔ہر شخص ڈاکٹر اور ہر شخص ہی حکیم ہے ، نہ مشاہدہ اور نہ ہی تشخیص۔۔۔۔بس نسخہ چلا دیا۔۔۔۔بھئی۔۔۔اگر علاج کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی طرح ہی ممکن ہو سکتا تو ڈاکٹر یا حکیم چار پانچ سال مسلسل متعلقہ تعلیم حاصل نہ کرتے۔۔۔

فقیری نسخے دینے والوں کو تو یہ بھی علم نہیں ہوتا کہ انسانی جسم میں تِلی کہاں ہوتی ہے اور گردے کس حصے میں ہیں۔۔۔

ہر دواء کا اپنا عمَل ہوتا ہے اس کے استعمال کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بدنی حالات۔۔۔۔۔۔معالج کے علم میں ہونے چاہئیں۔۔۔اور یہ بھروسہ صرف مستند یعنی کوالیفائڈ حکیم پر ہی کیا جا سکتا ہے ۔

یہ بات یاد رکھئے کہ کوالیفائڈ حکیم کو چیک اپ کروائے بغیر علاج کروانا۔۔۔۔۔کسی بھی بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے.........

براہِ کرَم فیس بک کے فی سبیل اللہ نسخوں سے بچئے کیوں کہ اتائیت نے معاشرے سے حصول علم کا شوق اور انسانی خدمت کا جذبہ چھین لیا ہے جس کے باعث جسم کے ساتھ ساتھ روح بھی بیمار ہونے لگی ہے۔۔۔

آج کا آدمی ،حقیقی زندگی کو چھوڑ کر بہت دور نکل گیا ہے۔ قانون تو بنائے گئے مگر عمل درآمد کے لئے کوئی لائحہ عمل طے نہیں کیا گیا کہ اتائیوں کو ہی پکڑا جاتا۔

لیکن یہ بھی المیہ ہے کہ عوام نے اتائیت کو ہی عِلاج کا آسان ذریعہ سمَجھ لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔..

بواسیر کی دواء شیرینی فروش سےلینا بہتر سمجھا جاتا ہے،چہرے کے کیل مہاسوں کا علاج نائی سے پوچھا جاتا ہے،پاؤں کے چھالوں کی دواء موچی سے مانگی جاتی ہے،یرقان کا فقیری نسخہ جنرل سٹور سے فی سبیل اللّٰہ مل جاتا ہے، اور گردے کی بیماری کی دواء کریانے کی دوکان سے فری لے لی جاتی ہے،

اَب۔۔ ۔۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ زہریلی اور ممنوع دواؤں پر مبنی غَیر تحقیق شُدہ نُسخے عام ہو چُکے ہَیں ،اور تو اور۔۔۔۔

اِنتہائی خطرناک امراض کے عِلاج کے لئے قُرآنِ پاک کو بھی اِستعمال کِیا جانے لگا ہے،ہر شخص اپنی مرضی کے اوراد و وظائف اُٹھائے پِھرتا ہے۔

ہم یہ نہیں سوچتے کہ جو لوگ اپنے پنڈتوں سے نرینہ اولاد کےحصول کی خاطر جھاڑ پھونک کروا کے پھولے نہیں سماتے اُن کو بیٹے کون دیتا ہے۔ ۔۔۔

اتائیت ہماری فطرت بن چکی ہے؟

تحریر حکیم خلیق الرحمٰن صاحب
P.C Punjab Healthcare Commission - PHC
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

23/06/2026

الحبیب شفا خانہ
بدستور
8 - 9
محرم الحرام کو کھلا رہے گا
صرف 10 محرم الحرام بروز جمعہ کلینک بند ہو گا۔
شکریہ

29/05/2026

"عید الاضحٰی" اور گوشت۔۔!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(چند اہم گزارشات)

عید گاہ کی طرف ماسک لگا کر جائیے

گلے ملنے سے احتیاط رکھئے

عالمی ادارہ صحت نے بڑے جانوروں سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے

جانور ذبح کرانے کے لئے ماہر "پروفیشنل" کا انتخاب کیجیے

قصائی کو آپ خود ہی دستانے مہیّا کر دیجئے

قصائی سے کہئے کہ ذبح سے لے کر گوشت بنانے تک دستانے اور ماسک پہنے رکھے

جانور کو گھر کے اندر مت ذبح کروائیے

جانور کا فضلہ کسی میدان میں گڑھا کھود کے دفن کر دیجئے

یا ۔۔۔۔بڑے شاپر میں ڈال کر ۔۔۔۔اس شاپر کو مضبوط گرہ لگا کر۔۔۔۔بلدیہ کے کارندوں کے حوالے کر دیجئے

گوشت تقسیم کرتے وقت لوگوں کو جمع نہ ہونے دیجئے

ذبح اور تقسیم کے مرحلوں سے فراغت کے فوراً بعد۔۔۔کوشِش کیجئے کہ نہا لیا جائے۔

فراغت کے فوراً بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھو لیجئے

بہترین بات تو یہ ہے کہ قابل اعتماد ادارے (مثلاً ایدھی ، چھیپا یا کسی جماعت ) کی طرف سے اجتماعی یا افرادی قربانی کی پیشکش سے فائدہ اٹھا لیا جائے۔۔۔۔"ایدھی" والے بڑی قربانی کا حصہ۔۔۔۔ 18000 اور بکرا 28000 میں مہیا کر رہے ہیں۔۔۔ذبح سے تقسیم تک کے مراحل آسانی کے ساتھ طے ہو جائیں گے

علاوہ ازیں۔۔۔۔

کوشِش کیجئے کہ گوشت۔۔۔کم کھایا جائے۔۔۔کیوں کہ صحت کے لئے یہی ضروری ہے۔۔۔ورنہ پیٹ کی خرابی۔۔۔یا (خدا نہ کرے) پہلے سے ہی موجود کسی مرض (مثلاً شوگر ، بلڈ پریشر ، ہیپاٹائٹس ، جوڑوں کا درد ، جسم کی خارش یا کسی اور بیماری) کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔۔۔۔

بہتر تو یہ ہے کہ گوشت کے ساتھ۔۔۔چپاتی کم ہی کھائی جائے۔۔۔گوشت اکیلا ہی استعمال کر لیا جائے تو بہتر ہے۔۔۔۔اور گوشت کے بعد صرف دو گھونٹ دودھ پی لیا جائے۔۔۔۔اس طرح گوشت کو ہضم کرنے میں مدد ملے گی۔۔۔۔۔۔
اگر دودھ کے دو گھونٹ گوشت کھانے سے بیس منٹ پہلے پی لئے جائیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔

اگر آپ بار بی کیو بنائیں تو مسالے کم استعمال کیجئے اور کوشِش کیجئے کہ پِسے ہُوئے سر بند مسالے استعمال کرنے کی بجائے مسالوں کے اجزاء الگ الگ خرید کر خود پیس لیجیے

ایک اہم بات یاد رکھئے۔۔۔۔
کہ کھانا کھانے کے بعد (خصُوصاً گوشت کھانے کے بعد) چائے پینے سے اجتناب کیا جائے ورنہ نِظامِ اِنہضام خراب ہو سکتا ہے(حکیم خلیق الرحمٰن)

18/05/2026

شدید گرمی میں۔۔۔۔۔۔

چند باتیں ذہن میں محفوظ کر لیجئے۔۔۔۔۔
باہر جانا ضروری ہو تو سر پہ ٹوپی یا ہلکے رنگ کا کپڑا ضرور رکھئے۔۔۔علاوہ ازیں اپنا لباس بھی ہلکے رنگ کا منتخب کیجئے۔۔۔۔۔۔پیاس کے لمحے میں پانی پینا مت بھولیے ، بہتر ہے کہ مناسب ٹھندے پانی کی بوتل ساتھ رکھئے ۔۔۔۔۔۔کھانا کھانے کا اہتمام ۔۔۔۔کھانا کھانے کے اوقات میں کیجئے۔۔۔یعنی بے وقت کا کھانا صحت کے لئے شدید ضرر کا باعث ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔ناشتہ صُبح چھ بجے سے نو بجے کے درمیان ، دوپہر کا کھانا بارہ بجے سے دو بجے کے درمیان اور رات کا کھانا غروبِ آفتاب سے رات عشاء کی نماز سے پہلے تک۔۔۔یعنی رات کا کھانا کھا کر عشاء کی نماز پڑھی جائے تو بہتر ہے۔۔۔۔دوپہر کے کھانے کے بعد کچھ دیر کے لئے لیٹ جانا بہتر ہو گا۔۔۔۔اور رات کے کھانے کے بعد کچھ دیر کی چہل قدمی مفید ہو گی۔۔۔۔۔۔۔شدید گرمی کو ذہن میں رکھئے اور غٹا غٹ پانی یا مشروب پینے سے گریز کیجئے۔۔۔۔۔۔بھنڈی ، کچا پیاز ، یا (خالی معدہ ) خربوزہ یا تربوز احتیاط سے لیجئے ورنہ شدید گرمی کے موسم میں گیسٹرو لاحق ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اتنی شدید گرمی میں پانی اور نمکیات دونوں کی کمی لاحق ہوتی ہے اس لئے وقفے وقفے سے پانی ضرور پیجئے۔۔۔۔اور ایک دفعہ لیموں کی سکنجبین(ہلکے نمک کے ساتھ۔۔۔۔بلڈ پریشر کا شکار افراد نمک سے گریز کریں) کا استعمال ضرور کیجئے۔۔ ان دنوں میں اے سی یا ائیر کولر کے بالکل سامنے مت بیٹھئے ۔۔۔اعصاب کے لئے مشکل پیدا ہو سکتی ہے۔(حکیم خلیق الرحمٰن)

الحبیب شفا خانہ گزشتہ کئی دہائیوں سے نسل در نسل انسانیت کی خدمت انجام دے رہا ہے۔اس مطب کا آغاز محترم حکیم حبیب الرحمٰن ص...
12/05/2026

الحبیب شفا خانہ
گزشتہ کئی دہائیوں سے نسل در نسل انسانیت کی خدمت انجام دے رہا ہے۔
اس مطب کا آغاز محترم حکیم حبیب الرحمٰن صاحب نے کیا، جسے بعد ازاں حکیم خلیق الرحمٰن صاحب نے اپنے خلوص،
محنت اور جذبۂ خدمت کے ساتھ آگے بڑھایا۔
نہ کہ صرف علاج کی صورت میں بلکہ الحبیب شفاء خانہ کو خدمت_خلق کا مرکز بنانے کے لیے کوشاں رہے۔ اور پھر الحبیب شفاء خانہ صرف علاج کا نام نہیں بلکہ شفقت، محبت، اخلاق
اور خدمتِ انسانیت کا ایک مشن بن گیا۔
جس میں خاص و عام مریضوں کے لیے مفت علاج کا بھی سلسلہ کئی دہائیاں قبل حکیم خلیق الرحمٰن صاحب نے شروع کیا تھا، جو آئندہ بھی ان کے مقصد کے عین مطابق جاری رکھا جائے گا۔

کیونکہ جو لوگ اپنی زندگیاں انسانیت کے نام کر دیتے ہیں، وہ ظاہری طور پر دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی اپنے نیک اعمال، دعاؤں اور خدمت کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔
اور خدمتِ انسانیت کا یہ سفر ان شاء اللہ ہمیشہ جاری رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

Al Habib Shifa Khana has been serving humanity for decades — from generation to generation.
Founded by Mr. Hakeem Habib ur Rehman and carried forward with dedication by Mr. Hakeem Khuleeq ur Rehman.
This journey was never limited to treatment alone; it has always been about care, compassion, kindness, and service to humanity.
The mission of providing free treatment for some patients (no matter if they are elite or common) was initiated decades ago by Mr. Hakeem Khaleeq Ur Rahman Sahab, and now his daughter continues this responsibility with the same spirit of humanity and service.
Because those who dedicate their lives to humanity never truly fade away — their goodness, prayers, and efforts continue to heal lives even after their apparent departure from this world.
And this journey of compassion and service will continue, In Sha Allah.................

Timings
9.30am- 12.30pm
4pm - 6.30pm

Fridays
10am-12pm

08/05/2026

میرے والد گرامی،
پیارے باباجان۔۔ حکیم خلیق الرحمٰن صاحب۔
27 فروری 2026
بروز جمعہ، 10 رمضان کی رات
۔ بارگاہِ الٰہی روانہ ہوئے۔۔
یہ سفر دنیاوی لحاظ سے ایک انجام ہے۔۔
جبکہ حقیقتاً ، حقیقی سفر کی منزل۔۔۔

بالآخر اختتام تو سبھی زندگیوں کا مقرر ہے۔۔ مگر یہ بات غیر معمولی طور پر اہم رہے گی کہ حکیم خلیق الرحمٰن صاحب نے زندگی کے دوران اور دنیاوی زندگی کے اختتام کے بعد بھی اپنے علم و شعور سے لوگوں کو راہِ پدایت اور ادب کا ذریعہ فراہم کیے رکھا۔

میرے باباجان یقیناً اُن ہستیوں میں شمار ہوں گے جو دنیا سے بظاہر پردہ کر جانے کے بعد بھی دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ علم، تعلیم، شعور، قناعت، استقامت، صبر ، توکل، ادب، خدمتِ خلق، عشقِ حقیقی، کی تعلم کے ساتھ۔۔
وہ صبر حوصلہ توکل اور راضی برضائے حق کی روشن مثال ہیں اور خالقِ کائنات اور رسولِ اکرم ﷺ کے عشق کے ساتھ ساتھ علم، ادب اور تعلیم و تربیت کے فروغ کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے۔
عمر اگرچہ مختصر پائی،
مگر وہ اپنے ابدی سفر پر روانہ ہو کر جلد اپنے رب کے حضور دائمی سکون و قرار پا گئے۔

اللہ پاک ہمیں حکیم خلیق الرحمٰن صاحب کے علم کی ہدایت پر رواں رہنے کی ، ہماری توفیق کے مطابق صلاحیت دیں۔۔

جزاک اللہ!

لہٰذا خدمت_خلق کی جو بے لوث بنیاد انہوں نے الحبیب شفاء خانہ میں کچھ سال قبل رکھی تھی، اسے ویسے ہی جاری رکھا اجائے گا۔ بغیر کسی تبدیلی کے۔۔
انشاءاللہ
Named as:
AL-KHULEEQ COMPLIMENTARY CARE PROGRAM
الخلیق خدمت_خلق پروگرام

طبیبہ فاطمہ ]
[بنت_ حکیم خلیق الرحمٰن صاحب
Hakeem Khaleeq Ur Rahman sahab

13/04/2026

Address

Shopping Centre, Behind Old Sadiq Bazar

64200

Opening Hours

Monday 09:30 - 14:00
17:30 - 20:00
Tuesday 09:30 - 14:00
17:30 - 20:00
Wednesday 09:30 - 14:00
17:30 - 20:00
Thursday 09:30 - 14:00
17:30 - 20:00
Saturday 09:30 - 14:00
17:30 - 20:00
Sunday 09:30 - 14:00
17:30 - 20:00

Telephone

+923006789492

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Habib Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al-Habib Clinic:

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Health & Beauty Business?

Share