Dr. Burhan Zafar - Interventional Radiologist

Dr. Burhan Zafar - Interventional Radiologist Consultant Interventional Radiologist | Offering Minimally Invasive Treatments

رحیم یار خان میں ایک تاریخی پیشرفت!* 🧠✨الحمدللہ، آر وائی کے ہسپتال (RYK Hospital) نے رحیم یار خان میں پہلی بار کامیاب تش...
08/09/2026

رحیم یار خان میں ایک تاریخی پیشرفت!* 🧠✨

الحمدللہ، آر وائی کے ہسپتال (RYK Hospital) نے رحیم یار خان میں پہلی بار کامیاب تشخیصی سیریبرل ڈی ایس اے (Diagnostic Cerebral DSA) سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو کہ شہر میں نیورو اینڈو ویسکولر خدمات (Neuroendovascular Services) کے ایک نئے دور کی ابتداء ہے!

سیریبرل ڈی ایس اے (ڈیجیٹل سبٹریکشن انجیوگرافی) ایک جدید، غیر برائے راست آپریشن (Minimally Invasive) تکنیک ہے جس میں صرف ایک چھوٹے سے سوراخ کے ذریعے دماغ کی خون کی نالیوں کا مکمل، واضح اور دقیق نقشہ تیار کیا جاتا ہے۔

یہ سہولت کس کے لیے مفید ہے؟

* فالج (Stroke) کے خطرات اور تشخیص
* دماغی رسولی یا انیورزم (Aneurysm)
* اے وی ایم (AVM) اور نالیوں کی تنگی (Stenosis)
* شدید سر درد کی غیر واضح اور پیچیدہ وجوہات
اب رحیم یار خان اور گردونواح کے مریضوں کو ان جدید ترین تشخیصی سہولیات کے لیے دوسرے بڑے شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

---

*معائنہ اور مشاورت:*
👨‍⚕️ *ڈاکٹر برہان ظفر*
*(انٹرونشنل ریڈیالوجسٹ)*
📍 مقام: کمرہ نمبر 23، آر وائی کے ہسپتال، رحیم یار خان
📅 *اوقاتِ کار:*
* جمعہ: شام 5:00 بجے تا رات 9:00 بجے
* ہفتہ: دوپہر 2:00 بجے تا رات 9:00 بجے
📞 رابطہ / اپائنٹمنٹ: 03249628117
---

🚨 کیمرے کے ذریعے پتّے کے آپریشن کی ایک جان لیوا پیچیدگی—اور اسکا کامیاب علاجکیمرے کے ذریعے پتّے کے آپریشن (Laparoscopic ...
01/09/2026

🚨 کیمرے کے ذریعے پتّے کے آپریشن کی ایک جان لیوا پیچیدگی—اور اسکا کامیاب علاج

کیمرے کے ذریعے پتّے کے آپریشن (Laparoscopic Cholecystectomy) کے بعد مریض کو تیسرے روز اچانک خون کی قے (Hematemesis) اور کالا پاخانہ (Melena) شروع ہوگی

🔴 سی ٹی سکیں میں جگر کی شریان میں ایک بڑے Pseudoaneurysm کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد مریض کو فوری طور پر ہمارے پاس رحیم یار خان ریفر کیا گیا۔

🩻 اینجیوگرافی میں دائیں جگر کی شریان (Right Hepatic Artery) سے براہِ راست نکلنے والا ایک بڑا Pseudoaneurysm موجود تھا، جبکہ شریان کے آگے خون کا بہاؤ موجود نہیں تھا۔

🎯 ٹانگ کی خون کی رگ کے راستے کیتھیٹر کے ذریعے جدید علاج (Endovascular Embolization)

اس خطرناک Pseudoaneurysm کو Glubran میڈیکل گلو کے ذریعے کامیابی سے بند کر دیا گیا۔

✨الحمدللہ، نتیجہ بہترین رہا:

✅ خون بہنا مکمل طور پر رک گیا
✅ ایمبولائزیشن کامیابی سے مکمل ہوئی
✅ صرف 6 گھنٹے بعد مریض کو گھر روانہ کر دیا گیا
✅ ایک ہفتے بعد LFTs مکمل طور پر نارمل پائے گئے

⚠️ اہم طبی آگاہی

پتّے کے آپریشن کے بعد اگر خون کی قے، کالا پاخانہ، اچانک شدید پیٹ درد، چکر آنا یا کمزوری محسوس ہو تو اسے معمولی نہ سمجھیں۔

🚨 یہ خطرناک اندرونی خون بہنے کی علامت ہو سکتی ہے۔ فوری طور پر قریبی ایمرجنسی یا ماہر طبی مرکز سے رجوع کریں۔ بروقت تشخیص زندگی بچا سکتی ہے!!!

ڈاکٹر برہان ظفر
انٹرونشنل ریڈیالوجسٹ

کمرہ نمبر 23، آر وائی کے ہسپتال

جمعہ: شام 5 تا رات 9 بجے
ہفتہ: دوپہر 2 تا رات 9 بجے

📞 0324-9628117

🩸 خون کی شدید کھانسی — کبھی موت کی علامت، آج قابلِ علاجفلموں میں اکثر خون کھانستے ہوئے مریض کو موت کی علامت کے طور پر دک...
26/08/2026

🩸 خون کی شدید کھانسی — کبھی موت کی علامت، آج قابلِ علاج

فلموں میں اکثر خون کھانستے ہوئے مریض کو موت کی علامت کے طور پر دکھایا جاتا تھا۔ ماضی میں پھیپھڑوں کی شدید بیماری اور خون بہنے کی صورت میں علاج کے مواقع بھی بہت محدود تھے۔

لیکن آج جدید طب نے بیماریوں کو دیکھنے اور ان کے علاج کا انداز بدل دیا ہے۔

گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ مریض کا ماضی میں پھیپھڑوں کی تپِ دق (ٹی بی) کا علاج ہو چکا تھا۔ دل کی شریانوں میں رکاوٹ کے باعث رحیم یار خان میں دل کی شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا۔ اسٹنٹ کے بعد اسے خون کو جمنے سے روکنے والی دو اہم ادویات شروع کی گئیں، جو اس صورتحال میں ضروری ہوتی ہیں۔

بدقسمتی سے مریض کو اس کے بعد انتہائی شدید مقدار میں خون کھانسی کے ساتھ آنے لگا۔ ادویاتی علاج کے باوجود خون بہنے پر قابو نہ پایا جا سکا، لہٰذا مریض کو Interventional Radiology کے لیے ہمارے مرکز ریفر کیا گیا۔

🔍 اصل وجہ کیسے سامنے آئی؟

سینے کے CT Scan میں بائیں پھیپھڑے کے اوپری حصے میں پرانی بیماری سے بننے والے کھوکھلے حصے نظر آئے، جن کے اندر فنگس کے بال موجود تھے، جنہیں ایسپرجیلوما کہا جاتا ہے۔

اس کے بعد خون بہنے کے جگہ کی تلاش کے لیے انجیوگرافی کی گئی۔

*انجیوگرافی کے دوران خون بہنے کی اصل وجہ سامنے آئی۔* بائیں پھیپھڑے کی اوپری شریان سے ایک بڑے حصے کو غیر معمولی خون کی فراہمی ہو رہی تھی، جبکہ ایک اضافی راستے کے ذریعے بھی خون کی رسد موجود تھی۔

🎯 علاج کیسے کیا گیا؟

ان غیر معمولی خون فراہم کرنے والی شریانوں کو ایک باریک نلکی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا اور احتیاط سے بند کر دیا گیا۔

اس طریقۂ علاج کو
Bronchial Artery Embolization کہا جاتا ہے۔

نتیجہ انتہائی حوصلہ افزا رہا — پروسیجر کے بعد مریض کا خون آنا مکمل طور پر بند ہوگیا۔

مریض کو بعد میں مسلسل کھانسی کی شکایت رہی، جس کے لیے کھانسی کم کرنے والی ادویات دی گئیں۔

❤️ مریضوں کے لیے ایک اہم پیغام

اگر کسی کو کھانسی کے ساتھ خون آئے، خصوصاً زیادہ مقدار میں، تو اسے ہرگز معمولی نہ سمجھیں۔

خاص طور پر ایسے مریض جنہیں ماضی میں ٹی بی ہو چکی ہو، ان کے پھیپھڑوں میں رہ جانے والی تبدیلیاں کئی سال بعد بھی شدید خون بہنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

جدید تصویری تشخیص اور باریک نالی کے ذریعے کیے جانے والے علاج کی مدد سے بعض صورتوں میں خون بہنے والی شریان کو براہِ راست بند کرکے جان لیوا خون بہنے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

جو بیماری کبھی موت کی علامت سمجھی جاتی تھی، آج جدید طب میں اس کا بروقت اور مؤثر علاج ممکن ہے۔

ڈاکٹر برہان ظفر
انٹرونشنل ریڈیالوجسٹ

کمرہ نمبر 23، آر وائی کے ہسپتال

جمعہ: شام 5 تا رات 9 بجے
ہفتہ: دوپہر 2 تا رات 9 بجے

📞 0324-9628117

12/08/2026

دماغ کے اندر دیکھ کر جانیں بچانا 🧠

یہ ہے دماغ کی تشخیصی انجیوگرافی — ایک جدید طریقۂ تشخیص جس کے ذریعے دماغ کی خون کی نالیوں کا ایکس رے اور مخصوص رنگ کی مدد سے مکمل اور واضح نقشہ بنایا جاتا ہے۔

یہ طریقہ درج ذیل بیماریوں اور پیچیدگیوں کی تشخیص میں مددگار ہے:
فالج | دماغی رسولی یا انیورزم | اے وی ایم | خون کی نالیوں کی پیچیدگیاں | شدید سر درد کی نامعلوم وجہ

سب سے بڑی بات: یہ بغیر بڑے آپریشن کے کیا جاتا ہے، صرف ایک چھوٹے سے سوراخ کے ذریعے۔

اللہ کا شکر ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ایک ماہر ٹیم کے ذریعے یہ سہولت مریضوں کے لیے ممکن بن رہی ہے۔

ڈاکٹر برہان ظفر
انٹرونشنل ریڈیالوجسٹ

کمرہ نمبر 23، آر وائی کے ہسپتال

جمعہ: شام 5 تا رات 9 بجے
ہفتہ: دوپہر 2 تا رات 9 بجے

📞 0324-9628117




الحمدللہ! رحیم یار خان میں انٹرونشنل ریڈیالوجی کے مزید کامیاب علاج.ڈاکٹر برہان ظفر، کنسلٹنٹ انٹرونشنل ریڈیالوجسٹ نے گزشت...
06/08/2026

الحمدللہ! رحیم یار خان میں انٹرونشنل ریڈیالوجی کے مزید کامیاب علاج.

ڈاکٹر برہان ظفر، کنسلٹنٹ انٹرونشنل ریڈیالوجسٹ نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر آر وائی کے ہسپتال، رحیم یار خان میں انٹرونشنل ریڈیالوجی کے چار پیچیدہ مگر کم تکلیف دہ طریقۂ علاج کامیابی سے انجام دیے۔

انٹرونشنل ریڈیالوجی کے ذریعے متعدد بیماریوں کا علاج بغیر بڑے آپریشن، کم درد، کم خون کے ضیاع اور جلد صحت یابی کے ساتھ ممکن ہے۔

**کیس نمبر 1: بچہ دانی کی رسولیاں (UFE)**
35 سالہ خاتون شدید خون بہنے اور درد کا شکار تھیں۔
*طریقۂ علاج:* رسولیوں کو خون فراہم کرنے والی شریانیں بند کی گئیں۔
*فوائد:*
✔ بغیر بڑے آپریشن کے مؤثر علاج
✔ خون بہنے اور درد میں نمایاں کمی
✔ رسولیوں کے سائز میں کمی

**کیس نمبر 2: ٹانگ کی پھولی ہوئی رگوں کے زخم**
45 سالہ مریض بائیں ٹانگ پر پرانے اور نہ بھرنے والے زخموں میں مبتلا تھے۔
*طریقۂ علاج:* متاثرہ رگوں کا جدید طریقے سے علاج کیا گیا۔
*فوائد:*
✔ خون کی روانی میں بہتری
✔ زخم بھرنے میں مدد
✔ بغیر بڑے آپریشن کے مؤثر علاج

**کیس نمبر 3: صفراوی نالیوں کے کینسر سے ہونے والے یرقان کا علاج**
70 سالہ خاتون میں صفرا کے بہاؤ کی رکاوٹ دور کرنے کے لیے **PTBD** کامیابی سے لگایا گیا۔
*فوائد:*
✔ یرقان میں کمی
✔ انفیکشن کے خطرے میں کمی
✔ فوری آپریشن ممکن نہ ہونے کی صورت میں مؤثر متبادل

**کیس نمبر 4: جگر کے کینسر کا علاج (TACE)**
47 سالہ مریض، جن کا جگر ہیپاٹائٹس سی سے متاثر تھا، کا **TACE** کامیابی سے کیا گیا۔
*فوائد:*
✔ دوا براہِ راست رسولی تک پہنچائی گئی
✔ رسولی کو خون فراہم کرنے والی شریانیں بند کی گئیں
✔ صحت مند جگر کو کم سے کم نقصان پہنچا

**الحمدللہ، چاروں مریضوں کے طریقۂ علاج کامیابی سے مکمل ہوئے۔**

اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کو بچہ دانی کی رسولیاں، ٹانگوں کی پھولی ہوئی رگیں، جگر یا صفراوی نالیوں کی بیماری ہو تو انٹرونشنل ریڈیالوجی ایک محفوظ اور مؤثر علاج ثابت ہو سکتی ہے۔

**او پی ڈی:**
جمعہ: شام 5:00 تا رات 9:00
ہفتہ: دوپہر 2:00 تا رات 9:00

**رابطہ:** 0324-9628117

**ڈاکٹر برہان ظفر**
کنسلٹنٹ انٹرونشنل ریڈیالوجسٹ




29/07/2026

الحمدللہ 🙏 ایک اور مشکل اور زندگی بچانے والا کیس کامیابی سے مکمل

جب سب راستے بند ہو جائیں، تو اللہ نئی راہ نکال دیتا ہے!

کیس کی تفصیل:

40 سالہ مریضہ کو کئی سالوں سے گردوں کے فیل ہونے کی وجہ سے ڈائیلاسز کروانا پڑ رہا تھا۔
گزشتہ کچھ عرصے میں مریضہ کی متعدد ڈائیلاسز کی نالیاں / AV Fistulas بنائی گئیں لیکن وہ سب فیل ہو گئیں۔
گردن، سینے اور دونوں ٹانگوں کی بڑی رگیں بھی مکمل بند ہو چکی تھیں۔
نتیجتاً گزشتہ 2 ہفتوں سے مریضہ کا ڈائیلاسز نہیں ہو پا رہا تھا اور حالت تشویشناک تھی۔

روایتی آپشنز مکمل طور پر ختم ہو چکے تھے

ہم نے کیا کیا:
الحمدللہ RYK Hospital میں ہم نے جدید طریقے سے جگر کی بڑی خون کی نالی / Transhepatic route کے ذریعے کامیابی سے Permacath لگایا۔
یہ ایک مشکل اور خطرناک پرہسیجر تھا لیکن اللہ کے فضل سے کامیاب رہا۔
اسی دن مریضہ کا ڈائیلاسز شروع کر دیا گیا۔ آج الحمدللہ مریضہ کی حالت مستحکم ہے۔

یہی Interventional Radiology کی طاقت ہے - جب امید ختم ہو، ہم متبادل دیتے ہیں.

ڈاکٹر برہان ظفر
کنسلٹنٹ انٹروینشنل ریڈیالوجسٹ

📞 اپائنٹمنٹ: 03249628117

🚨 *رحیم یار خان ہسپتال میں جگر کی ہیمنجیوما کے لیے پہلی بار Bleomycin TACE*الحمدللہ، جگر کے دائیں حصے میں موجود ایک بڑا ...
16/07/2026

🚨 *رحیم یار خان ہسپتال میں جگر کی ہیمنجیوما کے لیے پہلی بار Bleomycin TACE*

الحمدللہ، جگر کے دائیں حصے میں موجود ایک بڑا ہیمنجیوما (Liver Hemangioma) کا کامیاب علاج Bleomycin TACE کے ذریعے کیا گیا۔

یہ RYK Hospital میں جگر کی ہیمنجیوما کے لیے Bleomycin TACE کا پہلا کامیاب کیس ہے، جو جنوبی پنجاب میں جدید Interventional Radiology سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

*ہیمنجیوما جگر کی ایک غیر سرطانی رسولی ہوتی ہے، یعنی یہ کینسر نہیں ہوتی۔* بعض مریضوں میں اس کا سائز بڑھنے یا علامات پیدا ہونے کی صورت میں علاج کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اس جدید طریقۂ علاج میں ران کی شریان کے ذریعے ایک باریک نالی داخل کر کے دوا براہِ راست رسولی تک پہنچائی جاتی ہے، جس سے رسولی سکڑنے لگتی ہے اور علامات میں بہتری آتی ہے۔

✅ بڑا آپریشن نہیں
✅ کم درد
✅ جلد صحت یابی
✅ مختصر ہسپتال قیام

*جگر کی ہر رسولی کینسر نہیں ہوتی، اور ہر مریض کو آپریشن کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔*

👨‍⚕️ مشورے اور ریفرلز کے لیے رابطہ کریں۔

📍 RYK Hospital, Phase 1, Near KFC, Rahim Yar Khan

📞 اپائنٹمنٹ کے لیے: 03249628117

━━━━━━━━━━━━━━

🚨 *First Bleomycin TACE for Liver Hemangioma Performed at RYK Hospital*

Alhamdulillah, a patient with a large liver hemangioma (a non-cancerous liver tumor) was successfully treated with Bleomycin TACE at RYK Hospital.

This marks the first Bleomycin TACE procedure for liver hemangioma performed at RYK Hospital, bringing advanced Interventional Radiology treatments closer to the people of South Punjab.

Bleomycin TACE is a minimally invasive procedure performed through a tiny puncture in the groin. The treatment is delivered directly into the blood vessels supplying the hemangioma, avoiding major surgery and promoting faster recovery.

✅ No major surgery
✅ Less pain
✅ Faster recovery
✅ Short hospital stay

**Not every liver tumor is cancer, and not every patient requires surgery.

👨‍⚕️ Referrals and consultations are welcome.

📍 RYK Hospital, Phase 1, Near KFC, Rahim Yar Khan

📞 Appointment & Information: 0324-9628117

Pleased to announce that Interventional Radiology services will now be available in  .Starting this Sunday, our team wil...
25/06/2026

Pleased to announce that Interventional Radiology services will now be available in .

Starting this Sunday, our team will be available at Iqbal Hospital Bahawalpur for OPD and minimally invasive procedures from 12:00 PM to 8:00 PM every sunday.

Our goal is to provide Vascular and Non Vascular interventions without major surgery, large incisions, or long hospital stays.

Location: 86A, Noor Mahal Road, Opposite Noor Mahal, Bahawalpur
For Appointments: 0324-9628117

We pray this brings relief and easier access to specialized care for the people of Bahawalpur and nearby areas.



بہاولپور کے عوام کے لیے خوشخبری ✨

اب انٹروینشنل ریڈیالوجی / بغیر آپریشن والے علاج کی سہولت اقبال ہسپتال بہاولپور میں دستیاب ہوگی۔

ان شاءاللہ ہر اتوار ہماری ٹیم دوپہر 12 بجے سے رات 8 بجے تک OPD اور پرہسیجرز کے لیے موجود ہو گی۔


پتہ: 86A، نور محل روڈ، نور محل کے سامنے، بہاولپور
رابطہ / 03249628117

اللہ تعالیٰ اس کام کو مریضوں کے لیے آسانی اور شفا کا ذریعہ بنائے۔ آمین

#بہاولپور

Free Multidisciplinary Liver Cancer Clinic tomorrow in sha Allah at The GI and Liver Clinic, near Gymbar, Abu Dhabi road...
23/06/2026

Free Multidisciplinary Liver Cancer Clinic tomorrow in sha Allah at The GI and Liver Clinic, near Gymbar, Abu Dhabi road, Rahim Yar Khan
For appointments: 03249628117

کل ان شاءاللہ - مفت ملٹی ڈسپلنری لیور کینسر کلینک

جگر کے کینسر، رسولّی، ہیپاٹائٹس اور پیچیدہ امراض کے لیے 3 ماہر ڈاکٹروں سے ایک ہی جگہ مفت معائنہ کروائیں۔

مقام: دی جی آئی اینڈ لیور کلینک، جِمبار کے قریب، ابو ظہبی روڈ، رحیم یار خان
رابطہ/اپائنٹمنٹ: 03249628117

Advanced Liver Cancer Treatment Now Available in Rahim Yar KhanAlhamdulillah, another milestone has been achieved at our...
17/06/2026

Advanced Liver Cancer Treatment Now Available in Rahim Yar Khan

Alhamdulillah, another milestone has been achieved at our Interventional Radiology Center at RYK Hospital, Dari Sanghi.

Last weekend, we successfully performed the first Transarterial Chemoembolization (TACE) procedure for a liver tumor in RYK Hospital. We also performed Microwave Ablation for a small liver tumor a while ago in same institute.

With this achievement, all major locoregional therapies for liver cancer are now available in Rahim Yar Khan, allowing patients to receive advanced cancer treatment closer to home without the need to travel.

Advanced Procedures Performed This Weekend at RYK hospital:

✅ TACE (Transarterial Chemoembolization) – Targeted treatment for liver cancer and liver tumors

✅ Sclerotherapy for Lymphocele – Effective non-surgical treatment

✅ Perma-Cath Placement – Long-term dialysis access for kidney patients

✅ Ultrasound-Guided PCN in Pregnancy – Kidney drainage tube placement performed safely without radiation to protect both mother and baby. The patient was suffering from severe infection due to a kidney stone.

✅ Pancreatic Head Mass Biopsy – Image-guided needle biopsy for accurate diagnosis

✅ Pelvic Collection Drainage – Minimally invasive drainage of internal collections and abscesses

Why Patients and Doctors Choose Interventional Radiology?

✔ No major surgery – procedures performed through a tiny needle or pinhole
✔ Faster recovery and shorter hospital stay
✔ Advanced technology with patient safety as the highest priority
✔ Available locally at RYK Hospital, Dari Sanghi – saving patients the time, cost, and stress of traveling to larger cities

📞 Appointments & Referrals: 0324-9628117

📍 Interventional Radiology Clinic, RYK Hospital, Rahim Yar Khan



رحیم یار خان میں جگر کے کینسر کے جدید علاج کی تمام سہولیات اب دستیاب

الحمدللہ! RYK ہسپتال، ڈاری سنگھی میں قائم انٹروینشنل ریڈیالوجی سینٹر نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

گزشتہ ہفتے ہم نے RYK ہسپتال میں پہلی مرتبہ TACE کے ذریعے جگر کے ٹیومر کا کامیاب علاج کیا۔ اس کے علاوہ ایک مریض کے جگر کے چھوٹے ٹیومر کا دو ہفتے پہلے مائیکرو ویو ایبلیشن بھی کامیابی سے انجام دیا گیا۔

اس پیش رفت کے ساتھ جگر کے کینسر کے تقریباً تمام اہم لوکو ریجنل (Locoregional) علاج اب رحیم یار خان میں دستیاب ہیں۔ اب مریضوں کو ان جدید علاجوں کے لیے لاہور یا کراچی جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اس ہفتے انجام دیے گئے اہم علاج

✅ TACE – جگر کے کینسر اور جگر کے ٹیومر کا جدید ہدفی علاج

✅ لیمفوسیل سکلروتھراپی – بغیر آپریشن کے مؤثر علاج

✅ پرما کیتھیٹر (Perma-Cath) – ڈائلیسس کے مریضوں کے لیے مستقل اور محفوظ رسائی

✅ حمل کے دوران الٹراساؤنڈ گائیڈڈ PCN – گردے کی نالی بغیر ریڈی ایشن کے لگائی گئی تاکہ ماں اور بچے دونوں محفوظ رہیں۔ مریضہ گردے کی پتھری کی وجہ سے شدید انفیکشن کا شکار تھی۔

✅ لبلبے کے ٹیومر کی بایوپسی – درست تشخیص کے لیے باریک سوئی کے ذریعے نمونہ حاصل کیا گیا

✅ پیلوک ڈرین لگانا – جسم کے اندر جمع شدہ پیپ یا سیال کو بغیر بڑے آپریشن کے نکالنا

انٹروینشنل ریڈیالوجی کے فوائد

✔ بڑے آپریشن اور بڑے زخم کی ضرورت نہیں

✔ کم تکلیف اور جلد صحت یابی

✔ زیادہ تر مریض مختصر قیام کے بعد گھر جا سکتے ہیں

✔ جدید ٹیکنالوجی اور مریض کی حفاظت اولین ترجیح

✔ علاج اب RYK ہسپتال، دڑی سانگھی، رحیم یار خان میں دستیاب۔

📞 اپائنٹمنٹ اور ریفرل کے لیے رابطہ کریں: 03249628117

📍 انٹروینشنل ریڈیالوجی کلینک، RYK ہسپتال، دڑی سانگھی, رحیم یار خان

جدید علاج، کم تکلیف، تیز صحت یابی — اب آپ کے اپنے شہر میں۔

Address

RYK Hospital, Phase 1
Rahimyar Khan
64200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Burhan Zafar - Interventional Radiologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share