Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan The Sheikh Zayed Medical College / Hospital is a Tertiary Health Institution striving towards Excellence in Training and Education of Health Professionals.

The SZMC is a Tertiary Health Institution striving towards Excellence in Training and Education of Health Professionals and has become a role model of medical education and patient care . The college has 841-bedded Sheikh Zayed Hospital attached to it for teaching purposes. This hospital has all the facilities of tertiary care health services.

09/08/2026
رحیم یار خان:-آج شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی آ...
06/08/2026

رحیم یار خان:-

آج شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کے احکامات اور ڈی آئی جی سنٹرل زون کی ہدایات کی روشنی میں حادثات کی روک تھام اور عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس، رحیم یار خان کے زیر اہتمام شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان میں ایک جامع روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کی قیادت سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا محمد اسماعیل نے کی، جبکہ اس میں میڈیکل کالج و ہسپتال کے اساتذہ، ڈاکٹرز، نرسنگ طلبہ، ڈرائیور اسٹاف اور دیگر شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈی ایس پی محمد حامد نے ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے شرکاء کو روڈ سیفٹی کے بنیادی اصولوں، ٹریفک قوانین کی اہمیت اور غفلت و لاپرواہی کے باعث پیش آنے والے افسوسناک حادثات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر حادثات اور متاثرین کی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں تاکہ شرکاء میں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کا شعور مزید اجاگر کیا جا سکے۔

سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا محمد اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی ہی سڑکوں پر حادثات میں نمایاں کمی لا سکتی ہے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، لین ڈسپلن کی پابندی کریں، سائیڈ مررز کا درست استعمال کریں اور تیز رفتاری، ون ویلنگ، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اور دیگر خطرناک عادات سے اجتناب کریں۔

اس موقع پر پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی سیمینار وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں ٹریفک قوانین سے آگاہی پیدا کرنا محفوظ معاشرے کی تشکیل کی جانب ایک مؤثر قدم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ مستقبل میں بھی ایسی آگاہی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا تاکہ طلبہ نہ صرف بہترین طبی ماہرین بلکہ ذمہ دار اور قانون پسند شہری بھی بن سکیں۔

سیمینار میں ٹرانسپورٹ انچارج ڈاکٹر رفیع الرحمن، میڈم ثمینہ خوشی، پی آر او عثمان بن سعید سمیت دیگر اساتذہ اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی پمفلٹس اور یادگاری تحائف تقسیم کیے گئے۔

پریس ریلیزشیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر آگاہی تقریب کا انعقادرحیم یار خان:ورلڈ ہیپاٹائٹس ...
30/07/2026

پریس ریلیز

شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر آگاہی تقریب کا انعقاد

رحیم یار خان:
ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے گیسٹروانٹرولوجی وارڈ کے زیرِ اہتمام ایک آگاہی تقریب منعقد کی گئی، جس کا مقصد عوام میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ، بروقت تشخیص، بروقت علاج اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔

اس سال ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے 2026 کا عالمی تھیم “Hepatitis: Let’s Break It Down” (ہیپاٹائٹس: آئیے رکاوٹیں ختم کریں) تھا، جس کا مقصد ہیپاٹائٹس کی تشخیص، علاج اور بچاؤ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے ہر فرد تک معیاری طبی سہولیات کی منصفانہ رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

تقریب میں پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر عامر محمود بخاری، گیسٹروانٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اسرار الحق، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر عمر خالد، ڈاکٹر مصباح شاہد، ڈاکٹر رومیسا ملک، سینئر ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، پیرا میڈیکل عملے اور دیگر ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش مگر خطرناک بیماری ہے، تاہم بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے اس پر مؤثر انداز میں قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن مکمل کروائیں، محفوظ خون کی منتقلی کو یقینی بنائیں، غیر ضروری انجیکشن اور غیر معیاری سرنجوں کے استعمال سے اجتناب کریں، اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کی بروقت اسکریننگ کروائیں۔

مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی تھیم کے مطابق ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے عوامی آگاہی، بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور معیاری طبی سہولیات تک آسان رسائی ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے لیے صحت کے شعبے سے وابستہ تمام افراد اور عوام کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے آگاہی مہمات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور عوام کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

29.6.26*پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری کا ہب اینڈ اسپوک ماڈل ہسپتال ظاہر پیر کا د...
30/07/2026

29.6.26
*پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری کا ہب اینڈ اسپوک ماڈل ہسپتال ظاہر پیر کا دورہ*

رحیم یار خان:
پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال، رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے آج ہب اینڈ اسپوک ماڈل ہسپتال ظاہر پیر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات، او پی ڈی، ایمرجنسی، تشخیصی سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران بشیر نے ہسپتال کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آج او پی ڈی میں 556 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ 56 مریضوں کو ایمرجنسی سروسز فراہم کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ لیبارٹری میں 100 مریضوں کے 293 ٹیسٹ کیے گئے، 46 الٹراساؤنڈ، 18 ای سی جی اور ایک سی ٹی اسکین انجام دیا گیا، جبکہ تمام مریضوں کو 100 فیصد مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹر عمران بشیر نے مزید بتایا کہ ہسپتال کے قیام سے اب تک 18,576 مریض او پی ڈی، 2,089 مریض ایمرجنسی، 94 مریض ان ڈور سہولیات سے مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ 15 نارمل ڈلیوریز (SVDs) اور 10 ERPC بھی کامیابی سے انجام دی جا چکی ہیں۔

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹروں، نرسنگ اور پیرامیڈیکل عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری، بروقت اور باوقار طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ علاج کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔

دورے کے دوران مریضوں اور ان کے لواحقین نے حکومت پنجاب اور شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہب اینڈ اسپوک ماڈل ہسپتال ظاہر پیر کے قیام سے انہیں صحت کی معیاری سہولیات اب گھر کی دہلیز پر میسر آ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے معمولی علاج، ٹیسٹ اور ادویات کے لیے دور دراز شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا، مگر اب او پی ڈی، ایمرجنسی، لیبارٹری، الٹراساؤنڈ، سی ٹی اسکین اور مفت ادویات سمیت ضروری طبی سہولیات مقامی سطح پر دستیاب ہیں، جس سے وقت اور اخراجات دونوں کی بچت ہو رہی ہے۔

شہریوں نے مزید کہا کہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری کی مسلسل رہنمائی، خصوصی دلچسپی اور ڈاکٹر عمران بشیر کی مؤثر انتظامی کاوشوں کی بدولت ہب اینڈ اسپوک ماڈل ہسپتال ظاہر پیر علاقے کے عوام کے لیے ایک مثالی طبی مرکز بن چکا ہے۔ عوام نے اس منصوبے کو حکومت پنجاب کا ایک انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے اس پر بھرپور اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

*شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یارخان میں وزیر اعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت چیکس تقسیم* رحیم یارخان:شی...
28/07/2026

*شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یارخان میں وزیر اعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت چیکس تقسیم*

رحیم یارخان:
شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یارخان میں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت اسکالرشپ چیکس تقسیم کرنے کی پروقار تقریب پرنسپل آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری تھے، جنہوں نے مستحق اور ہونہار طلبہ میں اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کیے۔

*اس موقع پر ہونہار اسکالرشپ فیز 1 کی تیسری انسٹالمنٹ کے تحت 76 طلبہ جبکہ فیز 2 کی دوسری انسٹالمنٹ کے تحت 44 طلبہ میں اسکالرشپ چیکس تقسیم کیے گئے۔


*تقریب میں فوکل پرسن ہونہار اسکالرشپ پروفیسر ڈاکٹر مظہر حسین، ممبر اسکالرشپ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر شیخ خرم سلام سہگل، کلاس انچارج پروفیسر ڈاکٹر عثمان بشیر، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر معظم علی عاطف، اکاؤنٹ آفیسر نثار شاہ اور کوآرڈینیٹر ہونہار سکالر شپ عابد محمود سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔*

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں مستحق اور باصلاحیت طلبہ کو معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی فلاح و بہبود حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہونہار اسکالر شپ پروگرام میرٹ، شفافیت اور تعلیمی استعداد کی بنیاد پر نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت بن رہا ہے۔

*انہوں نے مزید بتایا کہ شیخ زید میڈیکل کالج کے ہونہار اسکالرشپ فیز 3 میں 233 سٹوڈنٹس منتخب ہو چکے ہیں، جنہیں آئندہ منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں سکالرشپ چیکس دیے جائیں گے۔

اسکالرشپ چیکس وصول کرنے والے طلبہ نے حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس پروگرام کو اپنی تعلیمی کامیابیوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں طلبہ نے تعلیمی میدان میں مزید محنت اور کامیابی کے عزم کا اظہار کیا۔

27.7.26 پرنسپل، شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال، رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے زیر تعمیر برن یونٹ، شیخ زید ہسپتال، ...
27/07/2026

27.7.26
پرنسپل، شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال، رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے زیر تعمیر برن یونٹ، شیخ زید ہسپتال، رحیم یار خان کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا۔

دورہ کے موقع پر (کنوینئر، انسٹیٹیوشنل کمیٹی) اور انسٹیٹیوشنل کمیٹی کے تمام معزز اراکین موجود تھے۔ مزید برآں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان اور کنسلٹنٹ نیسپاک کے انجینئر بھی موقع پر موجود تھے۔

دورانِ وزٹ متعلقہ افسران نے پرنسپل صاحب کو تعمیراتی کام کی پیش رفت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کالمز کے گرد بیک فلنگ/مٹی بھرائی کا کام جاری ہے۔ پرنسپل صاحب نے تعمیراتی سائٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور منصوبے کی فزیکل پیش رفت کا جائزہ لیا۔

معائنہ کے بعد پرنسپل صاحب نے جاری تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام کو منظور شدہ ڈرائنگز اور معیار کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے اسی رفتار سے جاری رکھا جائے۔
دورہ کے اختتام پر پرنسپل صاحب نے متعلقہ افسران، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور کنسلٹنٹ نیسپاک کے نمائندگان کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو مزید تیز کیا جائے اور حتیٰ الامکان جلد از جلد چھت (Roof) کی سطح تک مکمل کیا جائے۔

اس پر متعلقہ افسران نے یقین دہانی کرائی کہ، ان شاء اللہ، آئندہ ہفتے تک کالمز کا کام مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد دیواروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا تاکہ منصوبہ مقررہ ٹائم لائن کے مطابق آگے بڑھ سکے۔

26.07.2026 پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری کا شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا  دورہمریضوں کو ب...
26/07/2026

26.07.2026

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری کا شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ

مریضوں کو بروقت، معیاری اور باوقار طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کے تحت پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے اتوار کے روز ڈی ایم ایس کے ہمراہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور سروس ڈلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اور معاون عملے کی حاضری کا جائزہ لیا گیا۔ تمام ملازمین ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے موجود پائے گئے۔ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں صفائی کے انتظامات اطمینان بخش تھے جبکہ تمام ACS مکمل طور پر فعال اور بہترین حالت میں کام کر رہے تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے مختلف مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے علاج معالجے اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ بیشتر مریضوں نے دستیاب طبی خدمات، عملے کے تعاون اور مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

25.7.26مریضوں کی بہترین دیکھ بھال، ہماری اولین ترجیحپرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری کا شیخ زید ہسپتال کے ایمرجنسی ڈ...
26/07/2026

25.7.26
مریضوں کی بہترین دیکھ بھال، ہماری اولین ترجیح

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری کا شیخ زید ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ، بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

رحیم یار خان: شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان میں مریضوں کو بہترین، بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کے تحت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر فرحانہ خالد نے ایمرجنسی میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، مریضوں کی آمدورفت، ہنگامی طبی انتظامات اور دیگر انتظامی امور پر جامع بریفنگ دی۔ پرنسپل نے ایمرجنسی میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی میں آنے والے ہر مریض کو بلا تاخیر، معیاری اور ہمدردانہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر طبی عملے پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو خدمتِ انسانیت کا فریضہ سمجھتے ہوئے پوری دیانت داری، خلوص اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور شفقت سے پیش آنا ایک بہترین معالج اور طبی ادارے کی پہچان ہے۔ ایک مسکراہٹ، نرم گفتگو اور مثبت رویہ بھی علاج کے عمل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پرنسپل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان میں مریض دوست ماحول، بروقت تشخیص، معیاری علاج اور بہترین طبی خدمات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو جدید اور باوقار طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

دورے کے دوران قائم مقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عنبرین بھٹی، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عاکف رؤف، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ میڈم مسرت احسان، میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر رانا الیاس احمد سمیت سول، الیکٹریکل، مکینیکل اور بائیو میڈیکل انجینئرز بھی پرنسپل کے ہمراہ موجود تھے۔

25.7.2026Detailed Visit to the emergency department of sheikh Zayed hospital Rahim yar khan along with officiating MS, D...
26/07/2026

25.7.2026
Detailed Visit to the emergency department of sheikh Zayed hospital Rahim yar khan along with officiating MS, Director emergency, AMS,DMS and team.all the staff present according to duty roster, cleanliness good,all ACS working well.

18.07.2026پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے تھوریسک سرجری (Thoracic Surgery) ڈ...
19/07/2026

18.07.2026

پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے تھوریسک سرجری (Thoracic Surgery) ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا، جہاں شعبے کی عوامی خدمات کے نو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے شعبہ تھوراسیک سرجری کے سربراہ (HOD) اور پوری ٹیم کو گزشتہ نو برسوں سے رحیم یار خان اور ملحقہ اضلاع کے عوام کو چوبیس گھنٹے (24/7) معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، انتھک محنت اور مریض دوست خدمات کی بدولت ادارے کا ایک نمایاں حصہ بن چکا ہے۔
انہوں نے شعبہ کے تمام ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور دیگر عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ مریضوں کی بہترین خدمت جاری رکھیں گے۔

Address

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan (Official )
Rahimyar Khan
64200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan:

Shortcuts

Share