Healing Hands Free Medical Camps RYK

Healing Hands Free Medical Camps RYK Free Medical Camp
free consultations & medicines for deserving patients. Serving humanity with care

31/12/2025

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے چھٹا فری میڈیکل کیمپ 7 دسمبر کو 125 چک، منتھار روڈ، چٹھہ میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ کے دوران تقریباً 400 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور مستحق افراد میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

23/12/2025

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے، 30 نومبر بروز اتوار کو سرکلر روڈ پر ہمارا پانچواں فری میڈیکل چیک اپ کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں تقریباً 300 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور مستحق افراد میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔
اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں ایلومینیم مارکیٹ اور قریبی مارکیٹ کے چند افراد نے تعاون کیا۔ ہماری ٹیم ان کی محبت، خلوص اور جذبۂ خدمت کے لیے دل سے شکر گزار ہے۔

22/12/2025

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے، 23 نومبر کو پرانی غلہ منڈی، رحیم یار خان میں ہمارا چوتھا فری میڈیکل چیک اپ کیمپ نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔
اس فلاحی کیمپ میں
ڈاکٹر شاہد محمود (کارڈیالوجسٹ)،
ڈاکٹر ابرار مجید (فیملی فزیشن)،
ڈاکٹر عائشہ اور ڈاکٹر انیقہ (ڈرماٹولوجسٹ و ایستھیٹک اسپیشلسٹس)،
ڈاکٹر عثمان مجید (نیوٹریشنسٹ)،
ڈاکٹر طیبہ کوثر (فزیوتھراپسٹ)
نے خلوص نیت کے ساتھ مریضوں کا معائنہ کیا۔
کیمپ کے دوران تقریباً 550+ مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور مستحق افراد میں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
ہم بالخصوص پرانی غلہ منڈی کے حاجی مقبول آڈھتی اور آٹو مارکیٹ کے صدر چوہدری سمیع اللہ رفیق صاحب کے بے حد مشکور ہیں، جن کے بھرپور سپورٹ سے یہ فلاحی کیمپ کامیاب ہوا۔
ہم ان تمام افراد کے دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے اس نیک مشن میں ہمارا ساتھ دیا اور عوام کی خدمت کے اس فلاحی فری میڈیکل کیمپ کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا۔

19/12/2025

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے، 9 نومبر کو صدر بازار میں ہمارا تیسرا فری میڈیکل کیمپ نہایت کامیابی کے ساتھ منظم کیا گیا۔ اس فلاحی کیمپ میں ڈاکٹر شاہد محمود (کارڈیالوجسٹ)، ڈاکٹر ابرار مجید (فیملی فزیشن)، ڈاکٹر عائشہ اور ڈاکٹر انیقہ (ڈرماٹولوجسٹ و ایستھیٹک اسپیشلسٹس) نے خلوص نیت کے ساتھ مریضوں کا معائنہ کیا۔
اس کیمپ کے دوران 500 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور مستحق افراد میں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
ہم خاص طور پر یونُس شاکر صاحب اور ارشد جیولرز والے ارشد صاحب کے مکمل تعاون کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے اس کیمپ کی کامیابی میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔ ارشد صاحب سمیت سرافہ کے دیگر افراد نے بھی بھرپور تعاون کیا۔ ہم ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے اس نیک مشن میں ہمارا ساتھ دیا اور لوگوں کے لیے اس فلاحی فری میڈیکل کیمپ کو کامیاب بنانے میں مدد کی۔

Address

Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan
64200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Healing Hands Free Medical Camps RYK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share