10/02/2026
الحمدللہ ثم الحمدللہ
آج بروز 10 فروری 2026
قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) رکنی بلڈ بینک کی جانب سے اللہ پاک کی رضا کے لیے تھیلیسیمیا کے 8 معصوم بچوں کو خون فراہم کیا گیا۔
یہ وہ بچے ہیں جو روز اپنی ننھی سی جان بچانے کے لیے خون کے ایک ایک قطرے کے محتاج ہوتے ہیں۔ آج چند درد مند دلوں نے اپنا خون دے کر ان معصوم چہروں پر مسکراہٹ لوٹا دی۔
اللہ تعالیٰ خون عطیہ کرنے والے تمام بھائیوں کی اس عظیم قربانی کو اپنی بارگاہِ الٰہی میں قبول فرمائے، ان کے رزق، صحت اور عمر میں برکت عطا فرمائے، اور انہیں دنیا و آخرت کی کامیابیاں نصیب فرمائے۔ آمین 🤲
آئیں! ہم سب مل کر اس عظیم صدقۂ جاریہ کا حصہ بنیں، کیونکہ کسی ایک کا دیا ہوا خون کسی کی پوری زندگی بن جاتا ہے۔
بلڈ ڈونیشن کے لیے رابطہ کریں:
zafarullah 03317495341
Kaleem
📞 0332-6809684
اللہ تعالیٰ ہم سب کو انسانیت کی سچی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین