Shifa Lab - rwp

Shifa Lab - rwp We believe in quality, reliable results facilities accurate diagnostic. we have trained and qualified clinical professors. Now offers home sample collection.

" free of cost"

14/05/2026

الحمدللہ! کوہسار پوٹھوہار اتحاد کی ایک اور بڑی کامیابی — اس اتحاد کے پلیٹ فارم سے ایک اور مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی۔ کوہسار پوٹھوہار اتحاد مظلوم کی آواز اور ظلم کے خلاف ایک مضبوط دیوار بن کر سامنے آیا۔
دو سال قبل کوٹلی ستیاں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کاوش ستی کو تھانہ کرپا کی حدود میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد ایک مظلوم خاندان اور ہماری تحصیل کوٹلی ستیاں سے تعلق رکھنے والی ایک بہن انصاف کے لیے دربدر تھیں۔ اس کیس کی مدعی وہ بہن تھیں جن کے خاوند بیرون ملک مقیم تھے، اور ایسے مشکل وقت میں وہ تنہا انصاف کی جنگ لڑ رہی تھیں۔
ایسے حالات میں کوہسار پوٹھوہار اتحاد اس کیس میں خود متحرک ہوا اور مظلوم خاندان کی آواز بن کر میدان میں اترا۔ کوہسار پوٹھوہار اتحاد اور اہلِ خانہ کی باہمی مشاورت سے اس مقدمے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے سینئر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ راجہ احسان اللہ خان کو کیس کی وکالت کے لیے مقرر کیا گیا، جنہوں نے قانونی محاذ پر بھرپور انداز میں مقدمہ لڑتے ہوئے مظلوم خاندان کا ساتھ دیا۔
راجہ احسان اللہ خان ستی نے اس مقدمے میں انتہائی پیشہ ورانہ، محنتی اور منظم انداز میں قانونی پیروی کی۔ یہ ایک نہایت حساس اور مشکل نوعیت کا کیس تھا جس میں ابتدائی طور پر شواہد اور حالات پیچیدہ تھے، لیکن انہوں نے مسلسل تیاری، مضبوط دلائل اور عدالتی حکمتِ عملی کے ذریعے کیس کو درست سمت میں آگے بڑھایا۔
کوہسار پوٹھوہار اتحاد نے صرف بیانات نہیں دیے بلکہ انصاف کو مظلوم خاندان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن جدوجہد کی۔
الحمدللہ گزشتہ روز سیشن عدالت نے اس اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان بشو اور شکیل کو عمر قید جبکہ ایک ملزم شان کو سزائے موت سنائی، جو مظلوم خاندان کے لیے انصاف کی ایک بڑی مثال ہے۔ یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر حق اور سچ کے لیے ڈٹ کر کھڑا ہوا جائے تو انصاف ضرور ملتا ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے کوہسار پوٹھوہار اتحاد کے تمام ساتھیوں، نوجوانوں اور بزرگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس کیس میں ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ساتھ دیا۔ کسی نے سوشل میڈیا پر آواز بلند کی، کسی نے احتجاج میں شرکت کی اور کسی نے پولیس میٹنگز میں ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر مظلوم خاندان کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔ یہی اتحاد، یہی اتفاق اور یہی بھائی چارہ کوہسار پوٹھوہار اتحاد کی اصل پہچان ہے، اور انشاءاللہ ہم ہمیشہ اپنے نظریے، اپنے عوام اور مظلوم کی آواز بن کر اسی طرح میدان میں کھڑے رہیں گے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کاوش ستی کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔



11/05/2026
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، میری طرف سے عید الفطر مبارک ہو، اللہ پاک سب کی جملہ عبادات اپنی بارگاہ میں قبول فرما...
21/03/2026

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،

میری طرف سے عید الفطر مبارک ہو، اللہ پاک سب کی جملہ عبادات اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے آمین۔

Address

Shop No 3 Paris Plaza Khanna Road Trolly Adda New Shakrial Rwp
Rawalpindi
4600

Opening Hours

Monday 08:00 - 23:00
Tuesday 08:00 - 23:00
Wednesday 08:00 - 23:00
Thursday 08:00 - 23:00
Friday 08:00 - 23:00
Saturday 08:00 - 23:00
Sunday 08:00 - 23:00

Telephone

+923015414042

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shifa Lab - rwp posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shifa Lab - rwp:

Share