الرافع ہومیو پیتھک کلینک

الرافع ہومیو پیتھک کلینک آپ ڈاکٹر صاحب سے گھر بیٹھے آن لائن اپنی صحت کے متعلق مشورہ یا علاج مناسب فیس میں کروانا چاہتے ہیں تو یہاں یا واٹس ایپ پر مشورہ کر سکتے ہیں۔

الرافع ہومیو پیتھک کلینک
ہومیو فزیشن ڈاکٹر محــــــــمـد وارث صائم موہانـــــــی
DHMS (PJB) Pakistan
RHMP

03/02/2026

Celebrating my 4th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

08/11/2024
14/09/2022

💠 بوریکس 💠
دماغی علامات
بری خبر سے جلد متاثر ہونے والا اور بری خبر سننے سے فورا پاخانہ آنا اور کمزوری، اس علامت کی مدد سے اس دواء کا ہر کیس حل ہوا ہے، ہر بورکس مزاج انسان میں یہ علامت ضرور موجود ہوتی ہے، یہ اس دواء کی سب سے اہم اور مرکزی دماغی علامت ہے، جس طرح نمایاں اور شدت کے ساتھ اس دواء میں پائی جاتی ہے کسی دوسری دواء میں موجود نہیں ہے۔
ہر قسم کی غیر انسانی آواز سے جلد چونک جانا،اس علامت کے بارے میں نے بہت سے بورکس کے مریضوں سے پوچھا ہے، مگر انہیوں نے اس کے وجود سے انکار کیا ہے۔
پاخانہ کرنے سے قبل بے حد چڑچرا پن اور بعد میں زندہ دلی ،خوش مزاجی۔ صبح جب تک پاخانہ نہ آئے اس وقت تک بھاری پن اور چڑچڑا پن ختم نہیں ہوتا۔
صبح 11 بجے شدید غنودگی اور پریشانی، یہ علامت میں نے بورکس کے مریض سے نوٹ کی ہے بعد میں دیکھا تو مٹیریا سے بھی مل گئی۔
انچائی سے نیچے آتے ہوے ڈرنا، یہ علامت بھی بورکس کے ہر مریض میں پائی جاتی ہے، اکثر اوقات اس علامت سے رہنمائی حاصل کر کے بچوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ بچے کو جب گود سے نیچے لٹایا جاتا ہے، تو وہ چونک جاتا ہے، چلاتا ہے، اور عاجزی کر دیتا ہے۔ اسی طرح جب بچے کو سیڑیوں سے نیچے لایا جاتا ہے تو وہ چیختا ہے، جب تک نیچے کی حرکت بند نہ ہو(جیلسیم)۔
باتونی پن۔ غمگین اور غمگین لہجہ۔ بد مزاج ۔بے صبر۔
شوروغل اور معمولی تیز آواز سے انتہائی ذکی الحس، جیسا کہ کھانسی،چھینک،سلائی کے جلانے کی آواز سے۔

 خواہش ونفرت
کھٹی اشیاء پینے کی خوائش۔
 علامات عامہ
بائیں جانب۔آرام پسند۔
تکلیفات زیادہ ہوتی ہیں: نیچے کی حرکت سے،یکایک آواز سے،تمباکونوشی سے،مرطوب موسم سے،پیشاب سے قبل، گرم موسم میں ، حیض کے بعد،ہلکے شور سے۔
تکلیفات کم ہوتی ہیں:دبانے سے،درد والی جگہ کو ہاتھ سے پکڑنے سے۔پستانوں کے درد کو دبانے سے آرام ہو، نیز شام کو آرام ہوتا ہے۔
 جسمانی ساخت
سفید چٹے دار زبان۔
 جسمانی علامات
تیز بد بو دار یا خوشبودار پیشاب، یا گھوڑے کے سے پیشاب کی بو (بنزویک ایسڈ)۔
بچہ کا پیشاب کرتے وقت شدید جلن کی وجہ سے چیخنا، اس علامت کی مدد سے بہت سے بچوں میں یہ دواء استعمال ہوئی ہے۔
منہ آنا(منہ میں چھالے بننا) خصوصا دودھ پیتے بچوں میں اور منہ کا گرمی خشکی ہونا، اس علامت کو نیش لیڈر نے کلیدی علامت قرار دیا ہے۔ کھانے کے بعد بد مزاجی اور ریاحی نفخ۔ قبض اور نامکمل حاجت۔صبح شام سبزی مائل دست۔
شدید گیس۔دانت درد۔ مسوڑھے پھولنا۔
معمولی چوٹ سے زخم بن جانا اور ان میں پیپ پڑ جانا(کیمومیا، ہیپر سلف، سلیشیا۔سلفیورک ایسڈ، مرک)۔
پہلے دائیں پھر بائیں نتھنے کا بند ہونا۔
سیلان الرحم بہت گرم۔
 استعمال:
30 سے CM تک استعمال ہے
آرسینک، برائی اونیا،لائیکو،فاسفورس اس کی معاون ہے۔
ایسڈ فاس،سرکہ اور شراب کے قبل یا بعد استعمال نہیں کرنی چاہئے۔
کیمومیلا اور کافیا سے اس کا اثر زائل ہوتا ہے۔

🥀🟣 *کالی میور* 🟣🥀🥀🟣 Kali Muriaticum 🟣🥀🟣 بچہ نیند میں چیخے اور مزید اپنی علامات پر یہ مفید ترین دوا ہوتی ہے۔🟣 ناک سے انڈے...
12/09/2022

🥀🟣 *کالی میور* 🟣🥀
🥀🟣 Kali Muriaticum 🟣🥀
🟣 بچہ نیند میں چیخے اور مزید اپنی علامات پر یہ مفید ترین دوا ہوتی ہے۔

🟣 ناک سے انڈے کی سفیدی جیسا گاڑا پانی ملا مواد خارج ہو رہا ہو اچھی دوا ثابت ہوتی ہے۔

🟣 کھانسی کے دوسرے درجے میں جب کہ بلغم گاڑھا سفید، لیسدار، زبان پر سفیدی یا سلیٹی میل ہو فیرم فاس کے ساتھ یکے بعد دینے سے پر سکون نتائج ملتے ہیں۔

🟣 زکام ہوا ہو اس کے ٹھیک ہونے کے بعد سرسراہٹ والی کھانسی اور سینے میں درد پیدا ہو گیا ہو یا ورم موجود ہو ایسی حالت میں یہ بھروسہ یافتہ دوا ہوتی ہے اس کی 3 گولیاں ہر کھانسی کے دورے کے بعد دیں۔

🟣 نزلاوی تکالیف کا دوسرا مرحلہ جبکہ نزلہ سفید گاڑا لیسدار مگر شفاف نہ ہو، سر میں نزلہ اور ناک میں بندش کے ساتھ زبان پر سفید یا سلیٹی میل، خشک نزلہ ہو۔

🟣 نزلہ جبکہ بلغم سفید گاڑا ہو، خشک زکام، سر میں بند زکام، زبان سفید یا سفیدی میل کے ساتھ، حلق سے بلغم کا کھنگھارنا، ناک اور نرخرے کے حاد ورم میں جبکہ جلن دار خشکی موجود ہو ایک نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔

🟣 یہ ایسی کھانسی کی بھی دوا ہے جو بہت اونچی آواز سے ہوتی ہے معدہ کی خرابی ہوتی ہے زبان سفید ہوتی ہے اور سینے میں سیٹی کی آوازیں آتی ہیں اور بلغم گاڑا دودھ جیسا آتا ہے۔

🟣 پلوریسی میں اسے ہر گز نہ بھولیں اور اس وقت تک دوا کو جاری رکھنا چاہیے جب تک سینے میں کسی قسم کی آواز باقی نہ رہے۔

🟣 اونچی کھانسی، زبان پر سفید یا سلیٹی میل کے ساتھ، کروپ کھانسی اور سخت کھانسی، آواز کا بیٹھنا، سخت کھانسی جس میں آنکھیں باہر نکلی ہوئی معلوم ہوں کروپ کھانسی میں یہ سب سے بڑی دوا ہے فیرم فاس کے ساتھ ادل بدل کر جلدی جلدی دہرائیں۔

🟣 نمونیہ کا دوسرا درجہ اور اس حالت میں جب پھیپھڑے بالکل ڈل گئے ہوں یعنی ہیپاٹائزیشن ہو جائے، یہ ورم کو تحلیل کر کے بخارکو کم کرتی ہے نمونیہ سے ہونے والی کھانسی کو روکتی ہے، پسلیاں چلنے کی یقینی دوا ہے۔

🟣 دمہ جبکہ معدے کی خرابی موجود ہو، زبان پر سفید میل، قبض اور جگر کے فیل میں خرابی، بلغم گاڑھا سفید نکالنے میں دقت اس کے ساتھ کالی فاس یکے بعد دیں۔

🟣 کالی میور دانت درد کے باعث مسوڑوں کی اور رخسار کی سوجن ہو۔

🟣 گلے حلق کی سوزش میں یہ اعلی دوا ہے جب زبان پر سفید یا سلیٹی رنگ کی میل نگلنے میں دقت ہوتی ہے۔ نقص ہاضمہ کی وجہ سے حلق دکھتا ہو اور اس میں زخم ہو گئے ہوں تو اکسیر کا حکم رکھتی ہے۔

🟣 کانوں میں مختلف قسم کی آوازوں کی اہم دوا ہے، کڑکنے کی آوازیں، نگلنے، گڑگڑاہٹ کی سی آوازیں۔

🟣 کان اندرونی سوزش کی وجہ سے بند، نزلہ کی وجہ سے کم سنائی دے، عموماً تمام قسم کے بہرہ پن میں مفید ترین ثابت ہوا کرتی ہے۔

🟣 مزمن بہرا پن، کان کا پرانا مزمن بہنا، کان کے گرد ورم، کانوں میں بند ہونے کا احساس اور آوازیں، کانوں کی نالی میں ورم، کان کے درمیانی حصے میں نزلاوی کیفیت، کان میں اندرونی ورم سے بہرہ پن اور کان کی درمیانی نالیوں کا ورم اور رکاوٹ و بندش، خسرہ کے بد نتائج کی وجہ سے اسہال اور بہرہ پن کے لیے ایک بہترین دوا ہے۔

🟣 خسرہ کے لیے مفید ترین دوا ہے دوسرے درجے میں جب زبان پر سفید یا سلیٹی میل ہو۔

🟣 پھوڑے، دنبل کے دوسرے درجہ میں جب ورم موجود ہو لیکن مواد نہ بنا ہو اگر فیرم فاس کے ساتھ یکے بعد دی جائے تو ورم جلد تحلیل ہو جائے گا اور مواد نہیں بنے گا۔

🟣 خون کی کمی میں بھی یہ اپنا اعلیٰ مقام رکھتی ہے بلغمی مزاج اور زبان پر سفیدی ہو تو کلکیریا فاس کے ساتھ یکے بعد استعمال کریں۔

🟣 اپنڈیسائیٹس میں کالی میور ایک نہایت یقینی دوا ہے *ڈاکٹر وبسٹر* کہتے ہیں بہت سے مریضوں میں جن کو اپنڈیسائٹس کی شدید تکلیف تھی میں نے کالی میور دوا دے کر دیکھا جس سے شکم کا تناؤ، قبض، درد اور بخار اس کے زیرِ اثر آہستہ آہستہ رفع ہو گیا اور ایسے بھی کئی کیس میں نے کالی میور ہی سے ٹھیک کیے جس میں سرجن نہایت جلد آپریشن کی ہدایت کرتے تھے ایسی حالت میں ہر گھنٹے بعد دینا چاہیے۔

🟣 پیچس میں شکم میں شدید ترین درد ہوتا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی چاقو سے کاٹ رہا ہے ہر چند منٹ بعد پاخانے دی حاجت ہوتی ہے مروڑ ہوتا ہے اور پاخانہ میں لیس دار آنوں آتی ہے۔

🟣 زبان کا رنگ بھورا، سفید، مرغن چیزیں کھانے سے اورجگر ٹھیک نہ ہو ایسی قبض ہو تو راحت بخش دواء ہے۔

🟣 ہلکے رنگ کے پاخانہ کے ساتھ قبض، جگر کی کمزوری اور صفراء میں کمی کی کے ساتھ، قبض جب کہ زبان کا رنگ سفید یا سلیٹی ہو یا جب مرغن اشیاء موافق نہ آئیں، آنکھ کے ڈھیلے باہر نکلے ہوئے معلوم ہوں۔

یہ اپنی علامات پر سوزاک کے لیے بہترین دوا ہے۔

🥀✍️ ہومیو پیتھک ڈاکٹر صائم موہانـــــــی
۔

.   ♦️◾کالی کارب Kali Carb ◾♦️🟤 اس کا مریض جسمانی طور پر کمزور اور تباہی کے راستے پر جارہا ہوتا ہے اس کی ایک زبردست شہاد...
08/09/2022

. ♦️◾کالی کارب Kali Carb ◾♦️

🟤 اس کا مریض جسمانی طور پر کمزور اور تباہی کے راستے پر جارہا ہوتا ہے اس کی ایک زبردست شہادت یہ ہے کہ اس کی ساری شکائتیں اور تکلیفیں ج**ع کرنے کے بعد اور نفسانی جوش کے بعد آتی ہیں اور بڑھتی ہیں۔

🟤 انسان کے لئے ج**ع کرنا قدرتی فعل ہے جبکہ باقاعدگی سے کیا جائے لیکن اگر اس قدرتی فعل کے بعد تھکاوٹ آئے اور یہ تھکاوٹ ایک لمبے عرصے سے جاری رہنے گے سمجھ لیجئے کہ صحت تباہ ہو رہی ہے۔

🟤 کالی کارب میں ج**ع کے بعد ساری تکلیفوں میں اضافہ ہونے کا رحجان پایا جاتا ہے اس کے مریض کی بینائی کمزور ہو جاتی ہے، حواس کمزور ہو جاتے ہیں، لرزہ آتا ہے اور عموما گھبرایا ہوا رہتا ہے۔ نیند صحیح طور پر نہیں آیا کرتی اور کمزوری ہو جاتی ہے۔

🟤 اس کا مریض انزال مباشرت کرنے کے بعد ایک یا دو دن تک کانپتا رہتا ہے۔ عورتوں میں بھی اسی طرح کی علامتیں مباشرت کے بعد دکھائی دیتی ہیں۔

🟤 یہ پھلہری میں بھی جب مکمل دودھیا جلد، سارے جسم کا رنگ سفید ہو جاتا ہے تو مفید تر ہوا کرتی ہے۔

🟤 ہڈیوں کے نرم پڑ جانے کے سبب ہڈیاں چھوٹی ہونے لگیں تو یہ دوا دینے سے ہڈیوں کا گھٹنا رک جاتا ہے۔

🟤 پلورسی اور نمونیا جو دونوں ایک ہی وقت میں ہوں اور عام طور پر دائیں طرف ہو اس میں یہ ایک خاص علامت موجود ہوا کرتی ہے مریض متاثرہ حصہ کے مخالف لیٹا کرتا ہے۔ یہ دوا ورم کے تیسرے درجہ سے شروع ہوتی ہے اس لیے اس کا درجہ برائی اونیا کے بعد ہوتا ہے۔

🟤 اگر برائی اونیا دی جا رہی ہو اور مریض کی حالت بد تر ہو جائے تو کالی کارب دینی چاہیے خواہ اگر علامات برائی اونیا کی ہوں۔

🟤 اگر کالی کارب کے ساتھ فاسفورس بطور معاون دیا جائے اور پلورسی بائیں جانب ہو تو بہترین کام کرتی ہے

🟤 سوئیاں چبھنے کے سے درد اگر جھلیوں میں ہوں تو سب دواؤں سے بہترین دوا کالی کارب ہوا کرتی ہے کالی کارب اسی طرح کے دردوں کو بہت جلد آرام دیتی ہے۔

🟤 سینے میں سانس باہر نکالنے میں دقت، کھنچاوٹ اور کاٹنے والے درد زیادہ تر شام کو لیٹنے پر ہوا کرتے ہیں۔

🟤 پھپھڑوں کے زخم میں اس دوا کا استعمال بہت مفید ثابت ہوا کرتا ہے اور یہی ایک دوا جو سل کے زخموں کو درست کر سکتی ہے۔

🟤 سل میں لیسدار بلغم جو بلغم پھٹکیوں کی شکل میں آتی ہو اور بلغم گولیوں کی شکل میں نیچے گرتی ہو اور اس بلغم میں بلبلا بن جاتا ہو ہر دفعہ گلے سے نکالتے وقت ابکائی سی بھی آ جاتی ہو تو یہ کالی کارب ھے اسے درست کر سکتی ہے۔

🟤 صبح 3 یا 4 بجے کے درمیان اگر کسی کو کھانسی یا دمہ کا دورہ یا کسی اور مرض کی علامات میں اضافہ ہو جاتا ہو تو اس کے لیے بہترین دوا ہوا کرتی ہے 30 طاقت میں دن میں دو بار استعمال کروائیں۔

🟤 رات 2 بجے سے 4 بجے کے درمیان سانس خراب ہو جائے اور کھرکھراہٹ کی آواز پائی جائے تو یہ دوا دیں۔

🟤 آدھی رات کے بعد دمہ کے دورے جو اکثر موسم برسات کے آخر اور سرما کے آغاز میں ہر سال ہوتے ہیں وہ کالی کارب 200 سے ہمیشہ کیلئے ٹھیک ہو جاتے ہیں مگر کالی کارب دینے سے پہلے کاربوویج 200 کی تین خوراک دینا ضروری ہے اس سے کالی کارب کا غیر ضروری ردِعمل نہیں ہوا کرتا۔

🟤 کھانسی خشک دورے والی، سینے میں سوئیاں چبھنے والے درد ساتھ ہوا کرتے ہیں۔ بعض اوقات کھانسی کے ساتھ ابکائیاں اور قے ہوتی ہے۔

🟤 کھانسی یا دمہ کا مریض جب کوئی حرکت کرتا ہے تو اس کو سانس پھول جاتا ہے اس کی اس کمزوری کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

🟤 الرجی سے ہونے والی ناک کی بلغمی جھلیوں کی سوزش، مریض صبح تین بجے جاگ جاتا ہو جس کے ساتھ سانس کی تکلیف موجود ہو تو اعلیٰ دوا ہے۔

🟤 آنکھوں کے اوپر کے پپوٹوں میں ورم ہوتا ہے جیسے تھیلی لٹک رہی ہے۔

🟤 وضح حمل کے بعد اگر مریضہ کا خون زیادہ آرہا ہو جس کی وجہ سے کمی خون کا مرض پیدا ہوگیا ہو تو یہ دوا اعلیٰ ثابت ہو سکتی ہے۔

🟤 بچہ پیدا ہونے کے چالیس دن کے اندر اندر اگر مریضہ پیلی پڑ جائے اور پیلا پن جانے کا نام نا لے تو یہ دوا اس پیلے پن کو ٹھیک کر دیتی ہے۔

🟤 ایسے مرد جن کو بار بار اح**ام ہوتا ہو اح**ام میں منی بکثرت نکلتی ہو، مباشرت کے بعد زبردست تھکاوٹ ہو جن نوجوانوں نے جوانی عیش میں گزاری ہو یا کسی بدعادت کا شکار رہے ہوں اب ازدواجی زندگی میں اپنے آپ کو کمزور پاتے ہوں ان کے لیے آب حیات ثابت ہوتی ہے۔

🟤 کثرت ج**ع یا غلط عادات سے قوت مباشرت کمزور ہو چکی ہو اب ان کو پچھتاوا ہوتا ہے لہذا اس میں اتنی حیرانی کی بات نہیں ہے کہ دنیا میں اتنی زیادہ طلاق کیوں ہوتی ہیں اگر مریض نوجوان ہے تو اس شکایت کی روک تھام کے لیے کالی کارب یا کچھ اور ہومیو ادویات سے ہو سکتی ہے اگر یہ نوجوان ضبط سے کام لے اپنی زندگی میں باقاعدگی پیدا کرے اور کچھ ہومیو دوائی درستگی پیدا کریں تو انشاء اللہ ایسے مریض نارمل ہو جایا کرتے ہیں۔

🟤 بچوں میں دانت نکالنے کے زمانے میں نچلے سامنے والے دانت مشکل سے نکل رہے ہوں تو ان کی تکلیف کو دور کر دیتی ہے۔

🟤 یہ نظام ہضم کے لیے بلند ترین دوا ہے جب مریض کسی بھی قسم کی اشیاء کھائے پیئے اور ہضم ہونے کی بجائے فوراً گیس بن جائے اور پیٹ تن جاتا ہو۔ پیٹ کو دبانے سے درد اور اپھارہ کو سکون حاصل ہوتا ہو۔

🟤 ریاح کی کثرت سے پیٹ پھولا ہو ایسا معلوم ہو جو چیز کھائی پی جاتی ہے سب ریاح میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

🟤 یہ دوا منہ پینے، کھٹی ڈکار میں بہت مفید ہے یہ
خاص طور پر عمر رسیدہ افراد کی تیزابیت میں بہت
مفید ترین دوا ہے۔

🟤 دانت میں درد صرف اس وقت ہوتا ہے جب مریض کھانا کھاتا ہے۔

🟤 کمر درد کے ساتھ لیکوریا ہو تو کامیاب ہوا کرتی ہے، جب ساتھ کمر درد حد سے بڑھ کر ہو۔

🟤 جوڑوں کی دردوں کی ایک موثر دوا ہے جب گھٹنوں کی دردیں کولہے سے گھٹنے کی طرف آتی ہوں، دبانے سے تکلیف بڑھتی ہے حرکت سے اور گرمی پہنچانے سے بہتری آتی ہے۔ گھٹنے میں درد کے ساتھ کمر درد پائی جاتی ہے درد تیز اور کاٹنے والی ہوتے ہیں۔

🟤 ج**ع کے بعد نظر کمزور ہو جائے یا کمر درد کرے تو سکون بخش دوا ہے۔

🟤 یہ مسوں کے لیے بھی اچھی دوا ہے ہاتھ پاؤں کی انگلیوں پر مسے ہو تو یہ مفید ترین دوا ہے۔

🟤 بندش حیض میں علامات نیٹرم میور کی ہوں اور فائدہ نہ دے تو کالی کارب حل کر دیتی ہے۔

🟤 منسز وقت سے پہلے اور بلیڈنگ کی زیادتی کی وجہ سے گالوں اور چہرے پر سیاہی مائل چھائیاں اور دھبوں کے نشان بن جاتے ہیں ایسی عورتوں کی بہترین دوست دوا ثابت ہوا کرتی ہے۔

🟤 کچھ خواتین کے ماہانہ نظام سے پہلے ان کا جسم سوج جاتا ہے، ٹانگیں سوج جاتی ہیں، پیٹ بھاری محسوس ہوتا ہے، کمر میں درد ہوتا ہے اور آنکھوں کے پپوٹے بھی سوجے نظر آتے ہیں آرام شد دوا ہے۔
حیض کے ساتھ بخار، کمر درد، پسینہ، ہاتھ پاؤں ٹھنڈے۔حیض کے دوران پیٹھ اور کمر میں درد ہو، کمزوری محسوس ہو ، قبض ہو پتی اچھلے تو یہ دوا مریضہ کو صبح دوپہر شام دینے سے یہ تکالیف دور ہو جایا کرتی ہیں کالی کارب ان خواتین کے لیے ایک اور پولی سسٹ اووری کے علاج میں کمال دوا ہے جنہیں PCOS کی وجہ سے کئی مہینوں تک ماہواری نہیں آتی ہے یہ باقاعدگی سے ماہواری کے بہاؤ میں مدد کرتی ہے۔

🟤 اگر کوئی شخص مشت زنی نہیں کرتا ہے، لیکن اس کی توجہ ہمیشہ اس کے جنسی اعضاء پر رہتی ہے، تب بھی یہ بیماری کی ایک قسم کی علامت ہے۔ ایسی صورت حال میں اکثر ڈاکٹرز فاسفورس ہی دیتے ہیں لیکن ڈاکٹر کینٹ کا خیال ہے کہ ایسی صورتحال میں فاسفورس فائدہ مند نہیں ہوتی لیکن ایسے مریضوں کو کالی کارب دینی چاہیے اس کا مریض سستی محسوس کرتا ہےہر وقت بستر پر لیٹنا چاہتا ہے، اس کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے اسے 200 طاقت میں ہفتے میں ایک بار دینی چاہئے۔

🟤✍️ ہومیو پیتھک ڈاکٹر صائم موہانـــــــی
۔

07/09/2022

پورے چاند پر تکلیف کا بڑھنا
ایلومینا
آرسنیک
سلفر
پلسٹیلا
فاسفورس
لائیکو
یہ ٹاپ گریڈ ادویات ہیں ۔۔۔

اور نئے چاند پر تکلیفوں کا بڑھنا
ایپس
کلکریا کارب
کاسٹیکم
سنا
کیوپرم
نکس
رہسٹاکس
سیپیا
ٹاپ گریڈ ادویات ہیں ۔۔۔۔

مگر آپ کے کیس میں تکلیف چاند کے ساتھ بڑھتی اور گھٹتی ہے تو چاند کے ساتھ تکلیف کا کم زیادہ ہونا
کلیمیٹس اور فیلنڈرینیم دوا ہے ۔۔۔۔۔۔

ہومیو پیتھ ڈاکٹر علیم الحق کوئٹہ ۔۔۔۔۔

.         💣🧠*مرگی*🧠💣اس مرض میں اچانک دورہ پڑتا ہے جس میں مریض بے ہوش ہو جاتا ہے اختیاری عضلات میں تشنج ہوا کرتا ہے۔ حس ا...
03/09/2022

. 💣🧠*مرگی*🧠💣
اس مرض میں اچانک دورہ پڑتا ہے جس میں مریض بے ہوش ہو جاتا ہے اختیاری عضلات میں تشنج ہوا کرتا ہے۔ حس اور قوائے حرکت بے ترتیب ہو جاتے ہیں اور مریض دورے سے زمین پر گر پڑتا ہے منہ سے رال اور جھاگ نکلتی ہے
یہ مرض دو اقسام کا ہوتا ہے: *خفیف اور شدید*
مریض بعض اوقات اپنی زبان کاٹ لیتا ہے یہ شدید مرگی میں علامت ملتی ہے۔ خفیف میں ایسا نہیں ہوتا ہے چہرہ زرد، نیلا اور خوفناک ہو جاتا ہے کبھی پاخانہ اور پیشاب بھی خود ہی نکل جایا کرتے ہیں دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے سانس میں دقت پیش ہوا کرتی ہے کبھی دورہ چیخ کے ساتھ شروع ہوتا ہے اور کبھی بغیر چیخ کے، آنکھوں کے ڈیلے اوپر ہو جاتے ہیں ہاتھوں کی مٹھیاں کبھی بند اور کبھی کھلی رہتی ہیں دورے کا دورانیہ چند منٹ سے دس منٹ تک کبھی بار بار ہوتا ہے اور کبھی کافی دیر بعد ہوتا ہے دورے سے پہلے مریض کو اپنے جسم کے کسی خاص حصہ سے ہاتھ کی انگلیاں، پاؤں یا شکم سے سرسراہٹ ہوتی ہوئی محسوس ہوتی ہے جو اوپر دماغ کو چڑھتی ہے اور کبھی ایک خاص قسم کی بو ناک سے آتی ہے اور دورہ ہو جاتا ہے۔
*اسباب* :-
یہ موروثی یا غیر موروثی ہوتا ہے، پیٹ کے کیڑے، کثرت ج**ع یا اح**ام، دماغی محنت، اعصابی کمزوری، جلق یا چوٹ وغیرہ اس کے اسباب ہوا کرتے ہیں ان کو دور کریں کثرت ج**ع اور جلق کی بدعات ترک کرائیں۔ *علاج*
اس کے علاج کے لیے ہومیوپیتھک میں کافی ساری بہترین سے بہترین نتائج کے حامل ادویات موجود ہیں جن میں چند ادویات کا مختصراً علامات پر تحریر کرتا ہوں۔
🧠 *کلکیریا کارب*
موٹے تازے لوگوں کی مرگی جن کو کثرت سے پسینہ آتا ہے، ہاتھ پاؤں نمدار رہتے ہوں، خنازیری مزاج رکھنے والے افراد کی مرگی، دل کی دھڑکن، خوف، تشنج، حافظہ کی کمزوری۔ کثرت ج**ع کی وجہ سے مرگی کی بلند ترین دوا ہے۔
🧠 *بیفورانا*
جلق، کثرت ج**ع اور کثرت اح**ام کے بعد اعصابی اور دماغی کمزوری واقع ہونے سے مرگی کے دورے، مرگی کی لہر اعضاء تناسلی سے شروع ہوتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔
🧠 *کیوپرمیٹ*
اس میں دورہ سے پہلے ہاتھ پاؤں کی انگلیاں اندر کی طرف کھینچ جاتی ہیں جس سے مریض کو دورے کا پتا چل جاتا ہے اور مریض بے ہوش ہو کر گر پڑتا ہے۔ دورہ کے دوران ہونٹ اور چہرہ بالکل نیلے ہو جاتے ہیں۔ یہ دوا ایلوپیتھک میں مادی صورت میں بہت زیادہ استعمال کرائی جاتی ہے جس سے مرگی خراب ہو جاتی ہے۔
🧠 *سیلیشیا*
کمزور لوگ، خوراک جسم کا حصہ نہ بنتی ہو، خنازیری مزاج والے لوگوں کی مرگی جن کے غدود سوجے ہوئے ہوں۔ ہر نئے چاند پر مرگی کا دورہ اس کی خاص علامت ہے۔
🧠 *سیکوٹا وائی روسا*
دانتی لگنا اور دورے کے وقت مریض پیچھے کی جانب اکڑ جاتا ہے دورے سے پہلے اور بعد میں لرزہ ہوا کرتا ہے۔
🧠 *بیلاڈونا*
موٹے تازے پرچون لوگوں کی اور بچوں کی مشہور زمانہ دوا ہے سر کی طرف خون کا اجتماع، چہرہ اور ماتھا گرم، ہاتھ پاؤں ٹھنڈے اس کی خاص علامت ہے۔
🧠 *اونن تھی*
مرگی کی تمام ادویات میں سے اعلیٰ ترین دوا ہے اچانک مکمل بے ہوشی کا ہونا، چہرہ نیلا اور سوجا ہوا، منہ میں جھاگ، تشنج کے ساتھ کزاز، ٹانگیں اور بازو سرد، پتلیاں پھیلی ہوئیں۔
🧠 *سلفر*
یہ ایک بہترین دوا ہے جلدی ابھاروں کے دب جانے سے مرگی کا مرض پیدا ہوگیا ہو، سر کی چوٹی ہاتھ پیروں سے جلن، جسم گرم، گندے رہنے والوں لوگوں کی مرگی، نہانے سے نفرت، سردی زیادہ لگے لیکن گرمی سے تکلیف زیادہ ہو۔
👈 ان ادویہ کے علاوہ کیفر، سائنا، ارجنٹم نائٹریکم اور انڈیگو وغیرہ بھی اپنی اپنی علامات پر کامیاب دوائیں ہیں۔
🖌️🖍️✍️: ہومیو پیتھک ڈاکٹر صائم موہانـــــــی

Address

Sahiwala

Telephone

+923027973196

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when الرافع ہومیو پیتھک کلینک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to الرافع ہومیو پیتھک کلینک:

Share